حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786) header
حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786) profile picture

جس نے رسول کی اطاعت کی تواس نے اللہ کی اطاعت کی (سورۃ النساء : 80) سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ رسول اللہ ﷺ کا طریقہ ہے (صحیح بخاری : 7277)

Joined November 2021
Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)Photo by حدیث نبوی ﷺ (@Islam_Hadees786)
اس دنیا میں جنت مدینہ❤️ میرا مدینہ تمام شہروں کا سردار💚 اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد ﷺ
35
141
632
حدیث نبوی ﷺ retweeted
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد
2
20
1
63
561
حدیث نبوی ﷺ retweeted
يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث
3
16
276
جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق زیادتیاں کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔ (سورۃ الشوری : 42)
12
40
464
رسول اللہ ﷺ نے ( حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجتے وقت) فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچنا، کیونکہ اس (کی بددعا) اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ (یا رکاوٹ) نہیں ہوتا۔ (صحیح البخاری : 2448)
5
95
2
468
4,216
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اہل ایمان میں سب سے بڑھ کر کامل ایمان والا وہی ہے جو اخلاق میں سب سے بڑھ کر ہو ۔ (سنن ابوداؤد : 4682)
3
44
206
2,244
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ سچ آدمی کو نیکی کی طرف بلاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ صدیق کا لقب اور مرتبہ حاصل کر لیتا ہے اور بلاشبہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی جہنم کی طرف اور ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے ، 1/2
6
42
211
3,626
یہاں تک کہ وہ اللہ کے یہاں بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے ۔ (صحیح البخاری : 6094) 2/2
15
54
682
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سچا اور امانت دار تاجر ( قیامت کے دن ) انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا“۔ (جامع ترمذی : 1209)
5
98
1
491
4,428
علی‌ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : جب جھگڑا كرنے والے تمہارے پاس آئیں تو ان كا فیصلہ اس وقت تك نہ كرو جب تك پہلے كی بات سننے كے بعد دوسرے كی بات نہ سن لو۔ جب تم ایسا كرو گے تو تمہارے لئے فیصلہ كرنا واضح (آسان) ہو جائے گا (السلسلۃ : 1592)
2
68
302
3,446
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے ( جو قبول کی جاتی ہے ) اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ رکھوں ۔“ (صحیح بخاری : 6304)
2
96
445
5,202
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تمہیں بڑے بڑے ( کبیرہ ) گناہوں کے بارے میں نہ بتا دوں؟ صحابہ نے عرض کیا : کیوں نہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا : اللہ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی گواہی دینا یا جھوٹی بات بولنا (جامع ترمذی : 2301)
49
199
2,271
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے مؤذن (حضرت بلال ؓ ) نے ظہر کی اذان دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: کہ ٹھنڈا کر، ٹھنڈا کر، یا یہ فرمایا کہ انتظار کر، انتظار کر، اور فرمایا کہ گرمی کی تیزی جہنم کی آگ کی بھاپ سے ہے۔ اس لیے جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو، 1/2
3
52
280
5,988
پھر ظہر کی اذان اس وقت کہی گئی جب ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھ لیے۔ (صحیح البخاری : 535) 2/2
1
16
107
960
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک کتا کسی کنوئیں کے گرد گھوم رہا تھا۔ قریب تھا کہ وہ پیاس سے مر جائے گا۔ اچانک اُسے بنی اسرائیل کی ایک بدکار عورت نے دیکھ لیا۔ اُس نے اپنا موزہ اُتارا اور اُس سے پانی نکال کر کتے کو پلا دیا۔ 1/2
3
18
104
3,555
اُس کے اِس عمل کی وجہ سے اُس کی مغفرت فرما دی گئی۔ (صحیح البخاری : 3467) 2/2
3
29
546
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ”یہ دونوں ( حسن رضی الله عنہ اور حسین رضی الله عنہ ) میرے بیٹے اور میرے نواسے ہیں، اے اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر اور اس سے بھی محبت کر جو ان سے محبت کرے“۔ (جامع ترمذی : 3769)
5
67
359
5,152
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : جس نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ (ابن ماجہ : 143)
4
61
341
4,034
حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ جب حضرت حسن ؓ پیدا ہوئےتو ان کا نام حمزہ رکھا ، جب حضرت حسین ؓ پیدا ہوئے تو اس کے چچا کے نام پرجعفر رکھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور کہا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ان دونوں ناموں کو بدل دوں ،میں نے کہا: 1/2
4
19
208
29,542
اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ پھر آپ نے دونوں کا نام حسن اور حسین رکھا۔ (السلسلۃ : 311) 2/2
1
8
101
5,035
ام المؤمنین عائشہ ؓ نے فرمایا، قریش زمانہ جاہلیت میں عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے، پھر رسول اللہ ﷺ نے بھی اس دن روزہ کا حکم دیا یہاں تک کہ رمضان کے روزے فرض ہو گئے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس کا جی چاہے یوم عاشورہ کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے۔ (بخاری : 1893)
3
44
257
5,151