وہ اتنی حسین کہ لبوں سے بے اختیار ماشاءاللہ ادا ہو نگاہیں اس کے چہرے پر ٹھہر کر وقت بھول جائیں جیسے چاند نے اپنی چاندنی پھولوں نے اپنی خوشبو اور صبح نے اپنی تمام تر روشنی اس کے وجود میں سمو دی ہو وہ حسن کی محض ایک تصویر نہیں قدرت کی وہ غزل ہے جس کا ہر شعر دل میں اترتا ہے اور جسے دیکھ کر انسان بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ سبحان اللہ کیا تخلیق ہے
وسو وسی
#قومی_زبان
کتابیں پڑھا کریں کیونکہ کتابیں انسان کی شخصیت کو خاموشی سے تراشتی ہیں یہ اس کے خیالات کو وسعت شعور کو گہرائی اور کردار کو وقار عطا کرتی ہیں جو لوگ کتابوں سے دوستی کر لیتے ہیں وہ محض لفظ نہیں پڑھتے بلکہ مختلف زمانوں تہذیبوں تجربات اور زندگیوں سے گزرتے ہیں کتابیں انسان کو سوچنے سمجھنے سوال کرنے اور اپنے وجود کو پہچاننے کا ہنر سکھاتی ہیں یہ تنہائی میں بہترین رفیق الجھنوں میں رہنما اور زندگی کے سفر میں خاموش استاد بن جاتی ہیں کیونکہ ایک اچھی کتاب صرف پڑھی نہیں جاتی وہ انسان کے اندر اتر کر اس کی سوچ نظر اور شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے
وسو وسی
#قومی_زبان