جنہوں نے ایک صوبے کا وزیراعلی اور سپیکر اسمبلی غائب کر رکھا ہے وہ عوام کو نئے صوبے بنا کر اختیار دہلیز پر دینا چا ہتے ہیں
نئے صوبوں کا ایجنڈہ زور کا آیا ہوا ہے لیکن کوئی عوامی بحث نہیں، پارلیمنٹ میں کوئی غور و فکر نہیں، تعلیمی اداروں اور نہ ہی ٹی وی چینلوں پہ کہ نئے صوبے یا انتظامی یونٹ کیسے بنیں گے اور وہاں نظام حکومت کیسے کام کرے گا، ریوینیو کا ماڈل کیا ہوگا، ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا، وفاق کا کیا شیئر ہوگا، NFC ایوارڈ کیسے طے ہوگا، پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ کیسے کام کریں گے، پارلیمنٹ میں نمائندگی کس طرح اور کس تناسب سے ہوگی۔
بلوچستان ایک بہت بڑا صوبہ ہے رقبے کے لحاظ سے، کیا وہاں دو تین نئے صوبے بناکر وہاں کے مسائل سب ختم ہوجائیں گے؟
اسی طرح جن علاقوں میں نہ کاشت کاری ہے اور نہ صنعت انکے معاملات کیسے چلیں گے؟
صوبے بنائیں لیکن اس پہ باقاعدہ سیر حاصل بحث ہونی چاہیے، تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی آراء لیں پھر کوئی ایکشن لیں، ورنہ زور و زبردستی سب آپ کر تو لیں گے لیکن آپ تو چند سال بعد کہیں گم ہوجائئں گے لیکن عام پاکستانی ہمیشہ کے لئے بھگت رہے ہونگے۔ کچھ اس قوم پہ رحم کریں اور اس حوالے سے فیصلے کرتے وقت سب سے مشاورت کریں، اوپن ڈیبٹ کریں، تجاویز لیں۔ یہ کوئی مسلم لیگ ل یا م نہیں بنارہے اور نہ ہی کوئی ملی لیگ یا نظریاتی پارٹی بلکہ صوبوں کی تقسیم کا معاملہ ہے۔
52
یہ کو ئی یونین ٹاؤن نامی ہاؤسنگ سکیم کا پھڈا تو نہیں؟
رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی کی لڑائی کی اصل وجہ کیا سول ملٹری تنازع ہے یا شریف خاندان اور ایک ٹی وی چینل کے مالک کے درمیان مالی لین دین کا تنازع؟
اہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی اور رانا ثناء کے درمیان حالیہ سیاسی گولہ باری کی وجہ کئی چیزیں ہیں جن میں سب سے اہم مریم نواز کا دنیا ٹی وی کے مالک میاں عامر سے مبینہ طور پر مالی معاملات سے جڑا ایک حالیہ تنازع ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ تنازع مبینہ طور پر کسی بزنس ڈیل کو لیکر ہے اور ایک ایسے منصوبے سے جڑا ہے جس میں شریف خاندان کا بھی مالی لین دین ہے۔
میاں عامر اور محسن نقوی اس وقت نئے صوبوں کے منصوبے کے روح رواں ہیں جس میں دنیا ٹی وی کے مالک کو بھی اپنی انتھک “خدمات” کے عوض امید ہے کہ انکے حصے میں بھی کوئی نہ کوئی وزارت اعلی آسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے حالیہ سلیم صافی صاحب کیساتھ انٹرویو میں مبینہ طور پر میاں عامر کا نام لیے بغیر انہیں وارداتیا کہہ دیا جسکے بعد محسن نقوی نے فوری اپنے دو “رتن” بلاکر آف دی ریکارڈ کہہ کر رانا ثناء اللہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان چلوا دیا
رانا ثناء ویسے بھی سمجھتے ہیں کہ محسن نقوی نے انہیں 2024 کا الیکشن مبینہ طور پر جان بوجھ کر ہروایا ہے۔
97
تختِ لاہور والو! جنوبی پنجاب میں نیسلے اور کنکی کی آبشاریں دیکھئے!
انسان اور گدھے و کتے ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں اور بیشمار ایسے تالاب ہیں
یہ شیر علی گورچا نی کا حلقہ جہاں ان کا دعوی ہے کہ اسے نوازشریف کی وجہ سے ووٿ ملتے ہیں
ملک صاحب! اختیارات بالائی سطح تک یا نچلی سطح تک منتقلی؟
نئے صوبوں اور ریفرنڈم کی بحث کے بیچ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات اختیارات کی بالائی سطح پر منتقلی اور نئی سیاسی صف بندی کا اشارہ
#MohsinNaqvi #ChaudhryShujaat #NewProvinces #Referendum
90
لفظ کرپشن نواز لیگ کے لبوں پر سجتا نہیں
کرپشن کے حوالے سے غیر دانشمندانہ بیان دیا۔ پرویز الٰہی کے دور میں وزارتِ معدنیات میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔
اگر انہیں کرپشن کرنے دی جائے تو وہ دور ان کے لیے اچھا ہوتا ہے، اور جب انہیں کرپشن سے روکا جائے تو اس طرح کے بیانات آتے ہیں۔
سردار شیر علی گورچانی، صوبائی وزیرِ معدنیات پنجاب
94
یہ بجلی کے کا رخ انے پاکستانی عوام کے لیے سخت مصیبت اور معاشی بوجھ بنے ہیں، نوازشریف کو اب جھوٹ کی بجا ئے قوم سے سچ بولنا چا ہیے
ہمارے دور میں بجلی کا بل 200 روپے آتا تھا، تین سالوں میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔ تیزی سے بجلی کے کارخانے لگانے پر شہباز صاحب کو شاباش ملنی چاہیے، نواز شریف کا شرکاء سے خطاب
1
72
اس کے رہا ئشی آپ کے ووٹوں سے صدر مملکت بنے ہیں
کوئ اس پراپرٹی کی ملکیت بتا دے۔۔ کو ن مالک ھے۔ اور رہائشی کون ھے یا ھیں۔ اگر یہ محل نما قلعہ کسی کے استعمال میں ھے ،اگر ھے تو وہ کون ھیں۔ جن گھروں کا قانونی ٹائٹل آپ کے پاس نہ ھو یا آپ justify نہ کرسکتے ھوں ۔ تو کیا آپ morally کوئی مقام claim کر سکتے ھیں ۔ وقت آگیا ھے وطن عزیز میں جو لوگ اعلی مقام اپنا استحقاق سمجھتے ھیں 25کروڑ عوام کو انکے سیاہ وسفید کا علم ھونا چاہئیے ۔
1
108
وزیر مو صوف لیموں ہی تو نچوڑتے ہیں
ملکی تاریخ کا سب سے ٹھنڈ ڈاٹ کام وزیر یہ بندہ ہے انکے فیس بک پیج پہ سوائے تفریح کے اور کچھ نہیں ملتا یہ فوٹو اس کیپشن کیساتھ لگی ھیکہ قیصر شیخ لیموں نچوڑ رہے ہیں یہ سرمایہ کاری کے وفاقی وزیر ہیں اور جو سرمایہ کاری کے ملک میں حالات ہیں ان میں پھر لیموں نچوڑنا ہی بہتر آپشن ہے
136
Ahmad Abu Bakar retweeted
ملکی تاریخ کا سب سے ٹھنڈ ڈاٹ کام وزیر یہ بندہ ہے انکے فیس بک پیج پہ سوائے تفریح کے اور کچھ نہیں ملتا یہ فوٹو اس کیپشن کیساتھ لگی ھیکہ قیصر شیخ لیموں نچوڑ رہے ہیں یہ سرمایہ کاری کے وفاقی وزیر ہیں اور جو سرمایہ کاری کے ملک میں حالات ہیں ان میں پھر لیموں نچوڑنا ہی بہتر آپشن ہے
عوام تو کب کے انہیں دھتکار چکے۔۔۔یہ عوام کی بجا ئے کہیں اور چو کھٹ پہ سجدہ ریز ہیں
بلاول بھٹو کی 'کڑوی' مگر بے باک باتوں پر آگ بگولہ ہونے والے مسلم لیگ نواز کے وزراء کل عوام کو کیا منہ دکھائیں گے؟
#BilawalBhuttoZardari
1
129
جھو ٹوں کا جمعہ بازار ہے جناب
ن لیگ کے کارکن اور اس سے وابستہ وظیفہ خوار صحافی و دانشور پیپلزپارٹی کو گنوا رہے ہیں
کہ اسٹیبلشمنٹ نے انھیں صوبوں کی گورنری، وزارت اعلی، صدر، چیئرمین سینٹ اور پتہ نہیں کیا کیا دیا ہے؟
کوئی پوچھ لے بھائی
اسٹیبلشمنٹ تو کہتی ہے ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر تو ہر پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہیں ، تو انھیں سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہو؟
پھر
اگر اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب دیا ہے تو کیا یہ اس کے کرنے یا دینے کا کام ہے؟
اگر اسٹیبلشمنٹ نے یہ تقسیم کیا ہے تو ن لیگ بھی تو اسی تقسیم کا ہی حصہ وصول کرکے بیٹھی ہے، تو پھر کاہے کی جمہوریت؟ فارم 47 والی بات تو درست ہوئی، تو پھر اس نظام کے پاس تو کوئی آئینی و اخلاقی جواز نہ ہوا؟ اگر گر جائے تو اتنا شور شرابہ کیوں؟
۔
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ
اگر یہ سب ایسا ہے جیسے ن لیگی وظیفہ خوار بتا رہے ہیں تو پھر جب سر سے سایہ اٹھنے کا شائبہ ہوتا ہے تو سب غرانے کیوں لگتے ہیں۔ جنھوں نے عطا کیا ہے، وہ واپس بھی تو لے سکتے ہیں۔ نہیں؟
1
110
بڑے میاں تو بڑے میاں ۔۔ چھو ٹی میاں سبحان اللہ
صالح ظافر کہتے رہتے تھے اُن کو ٹکر دینے والا کسی ماں نے نہیں جنا۔
اب اُن کے ساتھ ایک ہی میڈیا گروپ کے باپ بیٹا ایسا کر دکھائیں گے، کس نے سوچا تھا؟
”ریاست“ اور ”حکومت“ کی تعریف ایک ہی دن، ایک ہی اخبار میں، باپ اور بیٹے کے قلم سے ایسا ریکارڈ ہے جو مشکل سے ٹوٹے گا۔
101















