
Our main goal is to promote the mission of #Bhuttoism
Joined December 2021
- Tweets4.2K
- Following7.1K
- Followers9.6K
- Likes5.1K
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
Important Information – 30th November 2026
59th Foundation Day (Youm-e-Tasees) of Pakistan Peoples Party
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
Pleasure joining our Emirati friends in celebrating the 55th UAE National Day (Eid Al Etihad), hosted by H.E. the Consul General of the UAE in Karachi.
Warm wishes to the leadership and people of the UAE for continued progress and prosperity. May our bonds of friendship and brotherhood grow stronger. 🇵🇰🤝🇦🇪
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
Casted my vote for the Sindh High Court Bar Association elections, hoping that the elected leadership will work for the rule of law, integrity and prosperity of Pakistan. 🇵🇰
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
پریس ریلیز
میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا ایم کیو ایم کی ریلی ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، تاہم لسانی سیاست اور خونریزی کی باتوں پر افسوس کا اظہار
کراچی / سکھر:
میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں، بالخصوص مصطفیٰ کمال کی حالیہ پریس کانفرنس میں 29 نومبر کو منعقد ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر اس مثبت فیصلے اور اقدام کو سراہتی ہے جو امن، استحکام، باہمی احترام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جائے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے ریلی ملتوی کرنے کی وجہ ممکنہ خونریزی اور کسی بھی قسم کے جانی نقصان کے خدشات کو قرار دینا ایک قابلِ تحسین فیصلہ ہے۔ انسانی جانوں کا تحفظ ہر سیاسی، جماعتی اور نظریاتی مفاد سے بالاتر ہونا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی سرگرمیوں کا مقصد عوام کی خدمت، مسائل کا حل اور جمہوری اقدار کا فروغ ہونا چاہیے، نہ کہ معاشرے میں خوف، کشیدگی اور تصادم کی فضا پیدا کرنا۔
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پریس کانفرنس کے باقی حصے میں ایک مرتبہ پھر وہی لسانی گفتگو، خونریزی کے خدشات اور تقسیم پر مبنی سیاسی بیانیہ دہرایا گیا، جو سندھ کے امن، اتحاد اور اجتماعی مفاد کے لیے کسی طور مناسب نہیں۔ سندھ کی تاریخ، ثقافت اور روایات ہمیں محبت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ سندھ ایک ہے، کراچی سندھ کا حصہ ہے اور کراچی سمیت پورے صوبے کے عوام ایک مشترکہ شناخت اور مستقبل کے امین ہیں۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو ایک سیاسی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ سندھ کی شہری آبادی کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے سے پہلے عوام کے حقیقی مینڈیٹ اور جمہوری فیصلوں کا احترام ضروری ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا سیاسی فیصلہ کر چکے ہیں۔ لہٰذا کسی ایک سیاسی جماعت کو تمام شہری آبادی کا نمائندہ قرار دینا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال صاحب ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، انہیں اپنی سیاسی خواہشات، مستقبل کے عزائم اور اقتدار میں آنے کے خواب بیان کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، لیکن براہِ کرم سندھ کی شہری آبادی کی اجتماعی نمائندگی کا دعویٰ نہ کریں اور عوام کے مینڈیٹ کو اپنی سیاسی خواہشات سے تعبیر نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما بار بار مردم شماری، سندھ حکومت اور صوبے کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھاتے ہیں، لیکن انہیں یہ حقیقت بھی پیش نظر رکھنی چاہیے کہ مردم شماری کا ادارہ وفاقی حکومت کے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کرتا ہے۔ ایم کیو ایم خود وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور اس کے رہنما وفاقی کابینہ میں بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ اگر مردم شماری کے طریقہ کار یا نتائج پر تحفظات ہیں تو انہیں وفاقی سطح پر متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا جائے اور اصلاحات کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ہر مسئلے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کرنا سیاسی ذمہ داری سے فرار کے مترادف ہے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سندھ میں موٹرویز، گیس کی فراہمی، بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان شعبوں میں متعدد منصوبے اور ادارے وفاقی دائرہ اختیار اور فنڈنگ سے متعلق ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کو چاہیے کہ وہ وفاقی حکومت میں اپنی نمائندگی اور سیاسی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے سندھ کے عوام کے لیے عملی نتائج سامنے لائے۔ عوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کے باوجود سندھ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ان کی کارکردگی اور قابلِ ذکر اقدامات کیا ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن اختلاف کو لسانی تقسیم، نفرت اور تصادم میں تبدیل کرنا کسی بھی سیاسی قیادت کے شایانِ شان نہیں۔ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کرتے ہیں کہ سندھ کی وحدت، کراچی کی شناخت اور صوبے کے عوام کا باہمی اتحاد ناقابلِ تقسیم ہے۔ کسی کو بھی سیاسی مفادات کے لیے لسانی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہم مثبت فیصلوں کو ہمیشہ سراہیں گے، امن کی ہر کوشش کا خیرمقدم کریں گے، لیکن سندھ کی وحدت، عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور بھائی چارے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سندھ کل بھی ایک تھا، آج بھی ایک ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ ایک رہے گا۔
پاکستان زندہ باد، سندھ پائندہ باد۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
عہدیداران، کارکنان اور بالخصوص کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے
پاکستان پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس، مورخہ 30 نومبر 2026 کے حوالے سے اہم پیغام۔
سکھر کی کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن اور رہائشیوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اہم معلومات۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
ایم کیو ایم کی سیاست صرف الزامات اور سیاسی بیانیے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی حکومت میں شامل ہو کر سندھ کے عوام کے لیے کیا عملی کردار ادا کیا؟ موٹروے، بجلی، گیس اور پانی جیسے مسائل پر خاموشی کیوں؟ عوام کو بیانات نہیں، کارکردگی اور جوابدہی چاہیے۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ڈان نیوز کے پروگرام ”اِن فوکس“ میں میزبان نادیہ نقوی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
پیپلز پارٹی عوام کی رائے، آئین اور جمہوری اصولوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ صوفیوں اور شہیدوں کی دھرتی ہے، اسے سیاسی خواہشات اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ عوامی حمایت اور جمہوری مینڈیٹ کے بغیر اقتدار کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ڈان نیوز کے پروگرام ”اِن فوکس“ میں میزبان نادیہ نقوی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
قابلِ احترام نوابزادہ حسن علی خان صاحب سے ان کے چھوٹے بھائی نوابزادہ محسن علی خان کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے درجاتِ بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
انجمنِ تاجران نمک بازار، لیاقت چوک سکھر کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے سکھر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تاریخی واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
بیٹرمنٹ آف آپریسڈ پاکستانی پیپل (BOOPP) کے زیرِ اہتمام اور آرنمنٹ ایونٹ مینجمنٹ (AEM) کے زیرِ انتظام جم خانہ سکھر میں منعقدہ سکھر ایکسپو 2026 کا افتتاح کیا۔ فیملیز کے لیے منعقدہ یہ ایکسپو شہر میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ، مقامی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کو ایک مثبت تفریحی ماحول فراہم کرنے کی ایک اچھی کاوش ہے۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
پیپلز ہاری کمیٹی سندھ کے صدر محترم جناب میر محمد پنہل خان لوہار اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے معزز عہدے داران سے میئر ہاؤس سکھر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تیاریوں سمیت مختلف تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
اہم ہدایات برائے کچی آبادیوں کا سروے و اندراج
سکھر کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندگان، ٹاؤن چیئرمینز، وائس چیئرمینز، یونین کمیٹی چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود تمام کچی آبادیوں کے یہ پروفارما جلد از جلد مکمل کرکے ہمیں فراہم کریں۔
اس سلسلے میں درج ذیل تینوں اقسام کی آبادیوں کو لازمی شامل کیا جائے:
1. تمام نوٹیفائیڈ کچی آبادیاں۔
2. وہ کچی آبادیاں جن کی نوٹیفکیشن کا عمل جاری ہے۔
3. وہ نئی کچی آبادیاں جنہیں آپ نوٹیفائیڈ کروانا چاہتے ہیں، انہیں بھی سروے میں شامل کیا جائے۔
ہر کچی آبادی کے لیے علیحدہ پروفارما پُر کیا جائے تاکہ کوئی بھی آبادی سروے اور اندراج سے محروم نہ رہے۔
تمام منتخب نمائندگان سے درخواست ہے کہ اس عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے مقررہ وقت میں معلومات فراہم کریں تاکہ مزید ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جا سکیں۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
پولیس ہیڈ کوارٹرز سکھر کے قریب معزز تاجروں سمیت معزز دکانداروں سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل سن کر حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایڈوائزر ٹو میئر سکھر عرفان علی مہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
پولیس ہیڈ کوارٹرز سکھر کے قریب معزز تاجروں سمیت معزز دکانداروں سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل سن کر حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف دوٹوک ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں۔ صرف ناموں کے ساتھ ’’مقبول‘‘ یا ’’متحدہ‘‘ جوڑنے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی نیوز ون چینل کے پروگرام نیوز ون ٹو نائٹ میں گفتگو۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
لسانیت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم کے نام، سندھ کے عوام کی جانب سے سکھر شہر سے ایک خصوصی انداز میں خصوصی پیغام!
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
سندھ کے چھ بڑے شہروں کے میئرز کی کراچی پریس کلب میں اہم مشترکہ پریس کانفرنس۔ ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر، میئر کراچی، میئر حیدرآباد، میئر لاڑکانہ، میئر شہید بینظیرآباد (نوابشاہ) اور میئر میرپورخاص کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں اہم مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔
Aseefa Bhutto Zardari Team retweeted
سندھ کے چھ بڑے شہروں کے میئرز کی کراچی پریس کلب میں اہم مشترکہ پریس کانفرنس۔ ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر، میئر کراچی، میئر حیدرآباد، میئر لاڑکانہ، میئر شہید بینظیرآباد (نوابشاہ) اور میئر میرپورخاص کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں اہم مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔































