بی ایس سی( اسلام آباد) وتی سالی مراگش ءَ شہید غمخوار حیات ءِ یات ءَ، بلوچ زانتکارانی نام ءَ برجم دار ایت۔
رمس:28 نومبر2026
وھد :سھبے10 بج
جاہ: قائد اعظم یونیورسٹی
15
معصومہ بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سےاپیل کررہی ہیں کہ وہ 29 نومبر کو بلوچ وائس فار جسٹس کی ایکس مہم میں شامل ہوکر ماہ جبین بلوچ کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں اور جبری گمشدگیوں سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کریں۔
#ReleaseMahjabeenBaloch
#SaveBalochWomen
3
66
بلوچستان کے مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج، متعدد شاہراہیں اور سڑکیں بند۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، سوراب، قلات، پشین، لسبیلہ خضدار سمیت مختلف علاقوں میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے احتجاجاً سڑکیں بلاک کردیں، ٹریفک کی آمدورفت متاثر۔
19
پسنی، کلانچ، کنڈری، سردشت و گردنواح میں فوجی ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ آپریشن کررہی ہے ۔
#بلوچستان
21
تربت اور دشت کے مختلف مقامات پاکستانی فوج کا فوجی آپریشن جاری، آپریشن کے دوران کئی مقامات پر بلوچ آزادی پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔
#بلوچستان
28
مستونگ: کردگاپ گرگینہ میں پاکستانی زمینی و فضائی آپریشن کے دوران عوام کو نقصانات
خیال رہے ہزاروں نفوس پر مشتمل پوری آبادی کو پاکستانی فوج نے جبری نقل مکانی پر مجبور کیا۔ لوگ اپنے آبائی گھر، کاشتکاری کی زمینیں، دکانیں اور سب کچھ چھوڑ کر نقل مکانی کررہے ہیں۔
29
Islamabad: JUI-F claims police have arrested MNA Maulana Abdul Ghafoor Haideri.
RPO Sohail Sukhera says JUI-F leaders Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Malik Awais and Maulana Amjad Khan were detained at a house in Sargodha division.
80
بریکنگ نیوز
خاران شہر میں وڑھ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر شدید حملے کی اطلاعات
#بلوچستان
23
پاکستانی گولہ باری،سوراب میں بزرگ خاتون اور 8 سالہ بچی زخمی۔ بی وائی سی
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق، 25 نومبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے پاکستانی فوج کی جانب سے سوراب کے علاقے حاجیکہ میں گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں گل بی بی نامی ایک بزرگ خاتون اور 8 سالہ معصوم بچی زخمی ہو گئیں۔
بی وائی سی کے مطابق حاجیکہ کے عوام کے لیے اس نوعیت کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ علاقے کے رہائشی مسلسل فوجی چھاپوں، دھمکیوں اور عسکری کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کی روزمرہ زندگی خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔
سوراب کے مختلف علاقوں، جن میں حاجیکہ، بنڈوخی،سرخ، رودینی اور گردنواح شامل ہیں، میں بھی پاکستانی فوج کی جانب سے دھمکیوں، ہراسانی اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی آبادی کو خوف و ہراس میں مبتلا رکھا جا رہا ہے۔ لوگوں کے سولر پینل توڑے جا رہے ہیں، زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور خاندانوں سے روزگار اور معاش کے ذرائع چھینے جا رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کو بھی ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق، یہ واقعات بلوچ آبادی کو اجتماعی سزا دینے اور انہیں خوف و ہراس میں مبتلا رکھنے کے ایک مسلسل سلسلے کی عکاسی کرتے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچ عوام کے خلاف منظم تشدد کے الزامات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ پاکستانی ریاست کو عام شہریوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کا جواب دہ بنایا جائے اور آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کو بلوچستان تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جائے تاکہ واقعات کی دستاویز بندی، ذمہ داروں کا تعین اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی بلوچستان کے عوام کی مشکلات اور عدم تحفظ میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ نہتے شہریوں، بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کا تحفظ یقینی بنانا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
بی وائی سی کے مطابق بلوچستان میں عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکا جائے اور بلوچ عوام کو تحفظ، انصاف اور اپنی آواز بلند کرنے کا حق دیا جائے۔
24
صحبت پور: ایس ایچ او سٹی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
صحبت پور: ایس ایچ او سٹی بمعہ اہلکاران ملزمان کو پیشی پر لے جارہے تھے،
صحبت پور: ایس ایچ او اور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،
صحبت پور: زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع
1
70
آج جب میں یہ پیغام لکھ رہی ہوں، ہمارے لوگ ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں سچائی کے ساتھ سانس لینا، اپنے وجود اور شناخت کو برقرار رکھنا ایک جرم بن گیا ہے۔ ہر روز ہماری سرزمین پر انسانی وجود دم توڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور جبری بے دخلی کے ذریعے بلوچوں سے اپنی سرزمین پر زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں ریاستی ادارے انسانی حقوق کے تحفظ کے بجائے ظلم، جبر اور انسانی وجود کو کچلنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ ریاست کے دیگر اداروں کی طرح عدلیہ اور قانون کی غیر جانب داری پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں کہ کس طرح فیس لیس ٹرائل کے ذریعے ہمیں سزائیں سنائی گئیں اور سرکاری وکیلوں اور ججوں کو انصاف کے قتل پر مراعات ملتی رہیں
ایسے حالات میں ایڈلسٹام ایوارڈ محض ایک اعزاز نہیں، بلکہ بلوچستان کی آوازوں کی سچائی کا گواہ ہے، جنہیں مسلسل خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں ایوارڈ کے منتظمین اور جیوری کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہماری تحریک اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اس اعزاز کا انتخاب کیا۔
یہ میرا نہیں، بلکہ بلوچ تحریک سے وابستہ ہر خاندان، ہر سیاسی کارکن، ہر ماں، ہر بہن اور ہر اُس شخص کا اعزاز ہے جس نے تمام تر ظلم، جبر، گرفتاریوں اور ریاستی دباؤ کے باوجود پُرامن سیاسی جدوجہد پر اپنا یقین برقرار رکھا۔ یہ اُن لوگوں کا اعزاز ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا، اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے، مگر انصاف اور برابری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے۔
آج دنیا ریاستوں کی کشمکش، جنگوں، قبضوں اور سیاسی و معاشی مفادات کی قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کر رہی ہے۔ فلسطین سے بلوچستان تک، عام شہری اس طاقت کی سیاست کا سب سے بڑا نشانہ بن رہے ہیں۔
ایسے وقت میں عالمی سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، دانشوروں اور باشعور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کو تمام ریاستی اور سیاسی مفادات سے بالاتر رکھیں۔ انسانی حقوق کسی ریاست کی عطا کردہ رعایت نہیں، بلکہ ہر انسان کا بنیادی حق ہیں، جن کا احترام ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ہماری تحریک کو ملنے والی عالمی پذیرائی اس بات کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کی آواز کو عالمی سطح پر سنا اور سمجھا جا رہا ہے۔ ریاستی بیانیے اور پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق کو سامنے لانا، بلوچ نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال اٹھانا، اور متاثرہ خاندانوں کی آواز کو عالمی سطح پر جگہ دینا آج پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی صرف اس بات میں نہیں ہوتی کہ اسے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ اس میں بھی ہوتی ہے کہ وہ ان مشکلات کے باوجود اپنے بنیادی اصولوں اور مقاصد پر کس حد تک قائم رہی۔
ہمیں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، کیونکہ اپنے حقوق کے حصول اور ایک منصفانہ مستقبل کی تعمیر کے لیے ہمارے پاس جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
ہم اپنے لوگوں کے لیے ایک ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں انصاف کے لیے کسی کو اپنی زندگی قربان نہ کرنی پڑے، جہاں کسی خاندان کو اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے برسوں انتظار نہ کرنا پڑے، اور جہاں کسی قوم کو اپنی شناخت اور وجود برقرار رکھنے کے لیے مسلسل جدوجہد نہ کرنی پڑے۔
میں امید کرتی ہوں کہ یہ عالمی اعزاز بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر مزید توجہ مبذول کرائے گا اور دنیا کے باشعور لوگوں، انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کو اس خطے کے لوگوں کی آواز سننے اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کرے گا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ
ہدہ جیل کوئٹہ
25 نومبر 2026
خاران: مرکزی شاہراہ پر زومی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
#بلوچستان
5
56
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے نام عالمی اعزاز، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ!
سویڈن: بلوچ قوم کی بہادر بیٹی اور انسانی حقوق کی علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ @MahrangBaloch_ کو 2026 کے معتبر بین الاقوامی ایڈلسٹام پرائز (Edelstam Prize) سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنے، انسانی حقوق کے دفاع اور مظلوموں کے لیے غیر معمولی جرات کے ساتھ جدوجہد کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ملنے والا یہ اعزاز پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ ہے۔ ایک طرف پاکستان میں بلوچ قوم کی اس بیٹی کو اپنی قوم کے حقوق، انصاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے پر پابندِ سلاسل رکھا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف عالمی سطح پر ان کی جدوجہد، جرات اور اصولی مؤقف کو عزت اور پذیرائی دی جا رہی ہے۔
یہ پاکستان کے مقتدر حلقوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ جس آواز کو قید و بند اور دباؤ کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہی آواز آج دنیا کے ایوانوں میں گونج رہی ہے اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی جدوجہد کی علامت بن رہی ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ملنے والا یہ اعزاز صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ بلوچ قوم کے ان تمام خاندانوں کی جدوجہد کا عالمی اعتراف ہے جو اپنے پیاروں کی بازیابی، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے برسوں سے آواز بلند کر رہے ہیں۔
دنیا نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد کو عزت دی ہے، اب سوال پاکستان سے ہے کہ اپنی ہی سرزمین کی ایک بیٹی کو انصاف اور آزادی دینے کے بجائے اسے قید میں کیوں رکھا گیا ہے؟
یاد رکھیے، آوازوں کو قید کیا جا سکتا ہے، نظریات کو نہیں؛ جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، لیکن انصاف کی طلب کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اس عالمی اعزاز پر دلی مبارکباد۔ ان کی جدوجہد اور استقامت کو سلام!
#Balochistan #releasebycleaders
*سوراب: لاکھوریان کے مقام پر مسلح افراد اسلحہ کے زور پر مسافر بس عملے سمیت لے اڑے، مسافروں کا شاہراہ پر احتجاج۔۔۔*
*سوراب کے علاقے لاکھوریان میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر "الیوسف" ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس کو یرغمال بنا کر چھین لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تمام مسافروں کو راستے میں ہی بس سے اتار دیا، تاہم بس کو ڈرائیور اور دیگر عملے سمیت اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ اس واقعے کے خلاف متاثرہ مسافروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔*
1
43
سوراب: حاجیکہ میں پاکستانی فوج کی آبادی پر گولہ باری، ایک 45 سالہ خاتون گل بی بی بنت کرم خان زخمی ہوگئیں۔
سوراب کے مختلف علاقے حاجیکہ، بنڈوخی، سرخ، رودینی و گردنواح کے علاقے گذشتہ کئی روز سے مسلسل فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔
#بلوچستان
26



