Baloch Wire (@Balochwire) header
Baloch Wire (@Balochwire) profile picture

Fact-based reporting, no bias. Unvarnished news. Stay informed

Joined May 2025
Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)Photo by Baloch Wire (@Balochwire)
بابر اعظم نے محمد یوسف کو اپنا لیجنڈ قرار دے دیا۔ کہا کہ رابطہ کریں گے تو ان سے ضرور سیکھوں گا۔
19
پاکستان میں ایک ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو خود کو دوسروں سے برتر سمجھتا ہے، جبکہ کچھ لوگ ان کے سامنے اپنی عزتِ نفس اور انسانیت کا وقار تک پامال کرواتے ہیں۔ افسوس کہ یہ رویہ اسی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
26
گوادر کے بگّڈ کپّر گرلز پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار، دیواروں میں گہری دراڑیں،کسی بڑے حادثے کا انتظار کیے بغیر اسکول کی عمارت کا فوری معائنہ اور تعمیراتی کام بحال کیا جائے، اساتذہ کا محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ
35
اوچ گیس فیلڈ کے مقام پر گڑھے میں پھنسے اونٹ کو ایف سی بلوچستان 139 ونگ کے جوانوں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔
32
گڈانی میں گزشتہ روز کشتی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
40
گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے علاقے سِرکی میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیر کا آغاز، 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔رکن صوبائی اسمبلی گوادر اور قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سِرکی میں بنیادی مرکز صحت یعنی بی ایچ یو کا سنگِ بنیاد رکھا اور منصوبے کا لے آؤٹ باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا۔علاقہ مکینوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔
31
بلوچستان کے عوام کو دل کے علاج کے لیے اب کراچی یا لاہور نہیں جانا پڑے گا۔ کوئٹہ میں 150 بستروں پر مشتمل جدید بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) کا افتتاح رواں ماہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسپتال کی تکمیل اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
34
کوئٹہ: بیوٹمز یونیورسٹی کے بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کے لیے بھیجے گئے 63 اساتذہ میں سے صرف 12 واپس آئے، پی اے سی اجلاس میں اہم انکشاف بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کی جانب سے پی ایچ ڈی کے لیے بیرونِ ملک بھیجے گئے 63 اساتذہ میں سے صرف 12 مقررہ مدت میں واپس آئے، جبکہ دیگر اساتذہ کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کے باوجود اسکالرشپ کی رقم اور جرمانوں کی وصولی نہیں کی جا سکی۔ حکام کے مطابق متعلقہ پالیسی کے تحت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے اسکالرز سے اسکالرشپ پر خرچ ہونے والی رقم کے علاوہ 25 فیصد تک جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر حاضر اسکالرز سے بانڈ کی رقم ایک سال کے اندر اقساط میں وصول کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اس سلسلے میں ایف آئی اے، متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں اور غیر ملکی جامعات سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اسکالرشپس اور اسٹڈی لیو کے لیے ڈالر کی قدر کے مطابق بانڈ، سرکاری ملازمین کو بطور ضامن نامزد کرنے اور جائیداد کی ضمانت جیسی شرائط کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے یونیورسٹی حکام سے اس معاملے پر مزید وضاحت طلب کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے تحفظ اور معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ بیوٹمز سے متعلق ایک اور آڈٹ اعتراض میں اضافی چارج الاؤنس کی مد میں 36 لاکھ 4 ہزار روپے کی زائد ادائیگی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2019ء سے 2021ء کے دوران مالیاتی قواعد کے تحت قابل ادائیگی 22 لاکھ 95 ہزار روپے کے مقابلے میں 58 لاکھ 99 ہزار روپے ادا کیے گئے، جس سے سرکاری خزانے پر 36 لاکھ 4 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں بعد از وقت منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ تاہم کمیٹی نے مالیاتی قواعد کی پابندی اور ادارے کے اندر مالیاتی نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ سرکاری اداروں اور تعلیمی جامعات میں مالیاتی شفافیت اور عوامی وسائل کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آڈٹ اعتراضات کے ازالے، سرکاری رقوم کی وصولی اور ذمہ داران کے تعین کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
100
🚨 کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ناقص کھانے کی شکایات، دو اہلکار جاں بحق، متعدد ٹرینیز کی طبیعت خراب کوئٹہ: پولیس ٹریننگ سینٹر کے میس میں مبینہ غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد متعدد زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوگئی، جبکہ دو اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ اہلکاروں کو ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث پولیس موبائل گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹریننگ سینٹر میں تشویش کی فضا پھیل گئی۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نوٹ: واقعے کی وجوہات اور ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
43
چھ ہزار سالہ تاریخی شہر ملتان کے گردونواح میں زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ کالونیوں کی تعمیر اور آموں کے سرسبز باغات کی کٹائی نے قدرتی ماحول کو شدید متاثر کیا ہے۔ لاہور کے بعد ملتان پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، جہاں سبزے کی جگہ کنکریٹ کے پھیلاؤ اور بڑھتی فضائی آلودگی نے شہریوں کے لیے صاف ہوا میں سانس لینا مشکل بنا دیا ہے۔
36
مصنوعی ذہانت نے شطرنج کے عالمی چیمپئینز کو ہرا دیا لیکن ہمارے پٹھان بھائی سے ہار گئی ہے
32
کوئٹہ میں گیس صارفین شدید پریشان۔ بھاری بلوں کا ذمہ دار کون؟
37
کوئٹہ میں 150 بستروں پر مشتمل بی آئی سی وی ڈی کا افتتاح رواں ماہ متوقع ہے جس سے دل کے مریضوں کو دیگر شہروں کے سفر سے نجات مل جائے گی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے بعد معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو ادارے کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ #quetta #cardiologyhospital #Balochistan #governementofbalochistan #sarfarazbugti #CMBalochistan
53
گوادر کے صالح محمد وارڈ میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور چیئرمین ماجد جوہر نے ٹف ٹائلز کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ سیوریج سسٹم کی مکمل بچھائی کے بعد اس اقدام سے علاقہ مکینوں کو درپیش دیرینہ مشکلات سے بڑی راحت ملے گی۔ #gawadar
32
آواران میں ڈپٹی کمشنر عقیل کریم بلوچ سے زمینداروں کے وفد نے ملاقات کر کے کپاس کے کاشتکاروں کے تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اس مثبت ردعمل سے مقامی کسانوں کے مسائل جلد حل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
38
کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکار گھوڑوں پر سوار ہو کر مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں، جس کی بدولت گنجان آباد تجارتی مراکز، پارکوں اور ان تنگ گلیوں میں بھی پولیس کی رسائی ممکن ہو گئی ہے جہاں عام گاڑیوں کا گزرنا ناممکن ہوتا ہے۔ گھڑ سوار اہلکاروں کی بلندی سے نگرانی کرنے کی صلاحیت اور ان کی ہر وقت موجودگی سے نہ صرف اسٹریٹ کرائمز اور مشکوک سرگرمیوں کو روکنے میں مدد مل رہی ہے، بلکہ اس منفرد روایتی طریقے نے شہریوں، بالخصوص بچوں میں خوف کے بجائے تحفظ کا ایک مثبت احساس اور پولیس کے لیے اعتماد بھی پیدا کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں پولیس کی موجودگی کو مؤثر بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
42
تحصیل جھاؤ میں جے پی ایل سیزن 5 کی گونج نے مقامی نوجوانوں اور کھیل کے دیوانوں کے دلی جذبات کو بیدار کر دیا ہے۔ لال بازار چیمپئن اور دمب اسٹار کے اس افتتاحی مقابلے نے سنسنی خیز کرکٹ میلے کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔
40
خاران میں انتظامیہ اور عوام کی اس مشترکہ بیٹھک سے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور مقامی عمائدین کا یہ اتحاد علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔
35
گوادر پولیس کی کارروائی، گاڑی سے 7 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار جی ڈی اے پارک کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی سے 7 کلو گرام چرس برآمد، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت وارث ولد محمد، سکنہ میر لعل بخش وارڈ گوادر کے نام سے ہوئی، پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی گوادر عطاء الرحمٰن کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث دیگر عناصر اور نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
72
خوشاب: ٹرک ڈرائیور کی حاضر دماغی سے 30 مسافروں کی جان بچ گئی خوشاب کے پیل چوک کے قریب پہاڑی سے اترتے ہوئے ایک مسافر گاڑی کی بریکیں فیل ہو گئیں، جس میں تقریباً 30 افراد سوار تھے۔ بریکیں فیل ہونے کا علم ہوتے ہی گاڑی کے ڈرائیور نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، تاہم گاڑی میں موجود ایک ٹرک ڈرائیور نے فوری طور پر آگے بڑھ کر اسٹیئرنگ سنبھال لیا۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو چکی تھی، لیکن اس شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو پہاڑی کے اطراف سے رگڑتے ہوئے قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔ بالآخر گاڑی الٹ گئی، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور چند افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد شہریوں نے پندرہ پر کال کرکے پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول خوشاب نے اس بہادر شہری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں۔ موقع پر موجود مسافروں نے بھی اس شہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ اگر زندہ ہیں تو اسی شخص کی حاضر دماغی اور بروقت اقدام کی بدولت ہیں۔
58