ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ناردرن بائی پاس ملتان پر زیر تعمیر پلازہ منہدم ہونے کے واقعے کے سلسلے میں ذمہ داران کے خلاف بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،ناقص میٹیریل ،بلانقشہ تعمیرات اور غفلت برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔۔
ملتان میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں بھارتی مظالم پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کڑے اقدامات کا حکم دیا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ آٹے سمیت اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق رکھنے کے لیے چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے
ضلعی انتظامیہ کا جنرل بس اسٹینڈ، وہاڑی چوک اور مظفرگڑھ روڈ پر کمرشل گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیع احمد نے کارروائی کی قیادت کی۔ کریک ڈاؤن کے دوران کمرشل گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر اتار کر قبضے میں لے لیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تجاویزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اس سلسلے میں پیرا فورس کی جانب سے بستی ملوک قادرپورراں سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشن کی گئی اور تجاوزات کے مرتکب عناصر کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے
ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزنز ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جیل ہسپتالوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔








































