Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI) header
Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI) profile picture

Member Sanate of Pakistan l Pakistani Politician | Chief Election Commissioner JUI | Secretary General Jamiat Ulama Islam KPK | #JUI | #IslamiPakistan |

Kotha, Pakistan
Joined July 2019
Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)Photo by Maulana Atta ul Haq Darvish (@DarvishJUI)
کیا اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں آج دینی شعائر، مدارس، مساجد اور علمائے کرام ہی عدم تحفظ کا شکار ہوں گے؟ ظالم حکمران دینی شعائر پر حملہ آور ہیں اور طاغوتی قوتوں کے آلہ کار بن کر دینی مراکز، مدارس، مساجد اور علمی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مدارس اور مساجد ہماری دینی شناخت، اسلامی تشخص اور نسل نو کی دینی و اخلاقی تربیت کے مراکز ہیں ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صوبائی امیر محترم سینٹر مولانا عطاء الرحمن کی ہدایت پر تمام علمائے کرام، مدارس کے منتظمین، ائمہ مساجد اور خطباء حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں قرآن خوانی، قنوت نازلہ اور خصوص دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رجوع کریں اور پاکستان، دینی مدارس، مساجد، علمائے کرام اور جمعیت علماء اسلام کی حفاظت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ آئیے! اس آزمائش کی گھڑی میں دعا، اتحاد اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنے دینی مراکز کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش جنرل سیکرٹری، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ
3
45
5
70
1,081
مردان | مجلس عمومی کا اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے مجلسِ عمومی کے اجلاس میں امیر صوبہ خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی اور مرتضیٰ اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و صوبائی قیادت کی شرکت کے موقع پر تنظیمی امور اور جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
16
59
778
لوئر_دیر | دعوتِ ولیمہ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صدر برائے بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ قاضی آیاز صاحب کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب میں امیر صوبہ خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب اور مرتضیٰ اعوان صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز قائدین نے قاضی آیاز صاحب کو صاحبزادے کی ازدواجی زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ نئے جوڑے کی زندگی کو خوشیوں، محبتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
14
41
635
چکدرہ: صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی کی قاری نذیر صاحب کی رہائش گاہ آمد۔ اس موقع پر قاری نذیر صاحب نے معزز قائدین کا روایتی چوغے پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمد رحیم حقانی، سابق صوبائی وزیر مظفر سید، مرتضیٰ اعوان اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات باہمی احترام، محبت اور روایتی پشتون مہمان نوازی کی خوبصورت مثال تھی۔
1
14
1
61
934
جمیعت طلباء اسلام کے دوست کی جانب سے اپنے محبوب سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب کے نام محبت، عقیدت اور احترام
9
24
494
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش, صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی صاحب، میئر پشاور حاجی زبیر علی صاحب، سیکرٹری مالیات ضلع پشاور حاجی نور ہاد صاحب اور ضلع سالار حاجی ثناب گل صاحب نے ارشاد خان برکی کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر معززین، علماء کرام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اس نئے ازدواجی سفر کو خوشیوں، محبت اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔
5
25
555
جمعیت لائرز فورم کے سردار وقار الملک ایڈوکیٹ خیبرپختونخوا بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو منتخب۔
15
39
539
جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس اسلام آباد میں قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی صاحب، سرپرستِ اعلیٰ جمعیت طلباء اسلام (جے ٹی آئی) سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور دیگر مرکزی قائدین مرکزی و صوبائی اسٹیج پر تشریف فرما ہیں۔
2
23
51
721
امیرِ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی صاحب نے شاروم خان کے فرزند اور صوبائی رہنما غزن خان کے کزن، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا مرحوم فہد خان کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
2
18
75
3,643
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا درج ذیل چشم کشا حقائق اور وجوہات کی بنیاد پر مختلف اداروں کی جانب سے مفتی محمود مرکز پشاور کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 1۔ مفتی محمود مرکز پشاور چار کنال اراضی پر مشتمل ہے، جس کی ملکیت کے تمام قانونی دستاویزات، انتقال اور رجسٹری جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے پاس موجود ہیں۔ 2۔مفتی محمود مرکز پشاور کی سہ منزلہ عمارت کا نقشہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔ منظور شدہ نقشے کے مطابق متعلقہ سڑک کی حقِ ملکیت بھی جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے پاس ہے۔ 3۔ مفتی محمود مرکز کی کوئی چار دیواری نہیں ہے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر ایک حفاظتی پردہ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب پر تین خودکش حملے ہو چکے ہیں۔ پہلے حملے میں 17، دوسرے میں 22 اور تیسرے میں 27 افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح باجوڑ میں ایک پروگرام کے دوران ہمیں اپنے 90 کارکنوں کی لاشیں اٹھانا پڑیں۔ جمعیت علماء اسلام نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے نامور اکابرین اور پارلیمنٹیرینز کی قربانیاں بھی دی ہیں، جن میں شیخ محمد ادریس شہید، خالد محمود سومرو شہید، مفتی نظام الدین شہید، مولانا معراج الدین شہید، مولانا محسن شاہ شہید اور مولانا نور محمد شہید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں کارکنان شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ 4۔ مفتی محمود مرکز کے سامنے سروس روڈ بند ہے، جسے کھلوانے کے لیے متعلقہ حکام سے بارہا رابطہ کیا جا چکا ہے، تاہم سیکیورٹی حکام نے اکابرینِ جمعیت کو لاحق خطرات اور تھریٹس کے پیشِ نظر یہ سڑک اپنی جانب سے بند کر رکھی ہے۔ موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ایک صوبائی وفد نے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن کی قیادت میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تفصیلی مؤقف اور تمام حقائق سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے جمعیت علماء اسلام کے مؤقف کو درست اور مناسب قرار دیا۔ تاہم کمشنر پشاور کے حوالے سے یہ اطلاعات زیرِ گردش ہیں کہ وہ مفتی محمود مرکز پشاور کے خلاف بعض اقدامات کے عزائم رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کمشنر پشاور کو متنبہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ اسلام آباد کی لال مسجد کی تاریخ کو خیبر پختونخوا میں کسی مسجد اور مرکز کو گرانے کے ذریعے نہ دہرائیں۔ بصورتِ دیگر، اگر ایک مرتبہ مرکز غیر محفوظ ہوا اور اکابرینِ جمعیت کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری کمشنر پشاور پر عائد ہوگی۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا
10
63
5
128
2,493
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں شرکت۔
9
22
532
Maulana Atta ul Haq Darvish retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا مانسہرہ میں خطاب ملک وحید سابق ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمان ملک وحید صاحب کو قافلہ شیخ الہند میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے، لیکن پاکستان کا مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان ہم جس محاذ پر کھڑے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا اہم محاذ ہے، مولانا فضل الرحمان ملک میں قوم کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان قوم کے سیاسی، سماجی اور معدنی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ضرور آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمان ناجائز قوتوں کی ناجائز پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان ہماری زمین پر عالمی قوتوں کو سانپ کی طرح بٹھانا کسی صورت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان دہشت گردی کی آڑ میں قومی وسائل پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان 2010 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، مولانا فضل الرحمان ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی بیرونی ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان حکمرانوں اور طاقتوروں کا فرض ہے کہ ہمارے شکوک و شبہات دور کرکے ہمیں مطمئن کریں، مولانا فضل الرحمان ہمارے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اب دوسری جماعتوں کی طرح چھپنے کے بجائے آپ کو میدان میں آنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان پاکستانی قوم ہمارے ساتھ ہے،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کے ذریعے حکومتیں مسلط کریں گے تو ہم قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان 2018 اور 2024 کے انتخابات کو ہم نے تسلیم نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان ہمارا سفر جرات و ہمت کے ساتھ جاری رہے گا، ان شاء اللہ، مولانا فضل الرحمان یہ جدوجہد بے خوف و خطر جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمان
22
384
40
811
18,472
سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کا قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب کے گھر کی ڈرون ویڈیو بنانے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی پر سخت ردِعمل سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ ڈرون کیمرے کے ذریعے قائدِ جمعیت کے گھر کی ویڈیو بنانا، چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا اور نجی زندگی میں مداخلت کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے والے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر محفوظ رہیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس حرکت نے انہیں مزید بے نقاب کر دیا ہے اور ان کے طرزِ عمل پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ جمعیت کا گھر کوئی تماشا گاہ نہیں، بلکہ ہماری روایات، اقدار اور نجی زندگی کے احترام کی علامت ہے۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے واضح کیا کہ چادر و چاردیواری کا تقدس ہر حال میں مقدم ہے۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن کسی کی نجی زندگی اور گھر کے احترام کو پامال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
2
44
3
98
1,208
Maulana Atta ul Haq Darvish retweeted
جناب خواجہ آصف صاحب بھی تشریف فرما ہیں۔ وزیرِ دفاع! دفاعی معاہدہ ایران میں ہو رہا ہے، میٹنگ ہو رہی ہے، دفاعی وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے، خارجہ وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ وہاں بھی وزارتِ داخلہ کی ڈیوٹی ہوتی ہے؟ اپنی عزت و مقام، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔امیر جےیوآئی کا قومی اسمبلی میں خطاب #مولاناکی_للکار #عوام_کاسامناکرو #سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور #حلف_سےوفاداری_نبھاؤ #جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
66
687
71
1,824
62,987