Pinned Tweet
اطلاع عام
میری والدہ مرحومہ کى سوئم کى دعا آج بروزاتوار 21.06.2020 کو میاں جان کلے شکورتحصیل تنگى ضلع چارسدہ میں ھوگى
محمد اسماعیل انصار
03005392038
#Ansaar
@MohsinSattar_
@sweet_c___
@Bintebashir550
@sharpsp
@macaayat
@Shahzad_Soomro7
@BilalRabbani5
شہرِ احساس سے اب کوئی صدا آتی نہیں
لوگ پتھر کے مجسموں میں بدل جاتے ہیں
تیرے جانے سے فقط دل ہی پریشان نہیں
چاند دیوار سے، ہونٹوں سے کنول جاتے ہیں
شب کے ساحل پہ اترتے ہیں پرندے غم کے
اشک، پلکوں کے جزیروں پہ مچل جاتے ہیں
#Ansaar
2
105
شام ہوتے ہی دیے یاد کے جل جاتے ہیں
ٹوٹتے خواب پھر آنکھوں میں مچل جاتے ہیں
رخ بدلتا ہے زمانہ تو عجب لگتا ہے
سائے بھی ساتھ نبھاتے ہوئے ڈھل جاتے ہیں
غمِ ایام کو سینے سے لگا کر ہم تم
کھا کے ٹھوکر بھی بہرحال سنبھل جاتے ہیں
#Ansaar
40
دِلِ گمشدہ، کبھی مل ذرا
کسی خشک خاک کے ڈھیر پر
یا کسی مکاں کی منڈیر پر
دِلِ گمشدہ، کبھی مِل ذرا
جہاں لوگ ہوں، اُسے چھوڑ کر
کسی راہ پر، کسی موڑ پر
#Ansaar
دِلِ گمشدہ، کبھی مِل ذرا
مجھے وقت دے، مری بات سُن
مری حالتوں کو تو دیکھ لے
مجھے اپنا حال بتا کبھی
کبھی پاس آ، کبھی مِل سہی
مرا حال پوچھ، بتا مجھے
مرے کس گناہ کی سزا ہے یہ
تُو جنون ساز بھی خود بنا
مری وجہِ عشق یقیں ترا
مِلا یار بھی تو ترے سبب
وہ گیا تو تُو بھی چلا گیا
#Ansaar
3
139
وہ کوچہ ء تہمت ہی سہی عشق کدے میں
کہہ دیں گے نہیں جاتے مگر جاتے ہیں اکثر
اے اسم سکوں پھونکنے والے تو کہاں ہے
ہم نیند میں ہوتے ہیں تو ڈر جاتے ہیں اکثر
ڈرتے ہیں جو قبروں پہ کہیں پیر نہ آئے
وہ روند کے انسان گزر جاتے ہیں اکثر
#Ansaar
4
124
کہنے کو یہاں بخت سنور جاتے ہیں اکثر
ہم ایسے اداسی میں ہی مر جاتے ہیں اکثر
لہجے ہوں کہ الفاظ ، ذرا سوچ کے برتو
یہ نیزے ہیں سینے میں اتر جاتے اکثر
یونہی تو نہیں شہرِ خموشاں سے عقیدت
ماں باپ کا گھر ہے سو اُدھر جاتے ہیں اکثر
#Ansaar
1
70
دِلِ گمشدہ، یہ وفا ہے کیا
اِسے کِس ادا میں لکھوں، بتا
اِسے قسمتوں کا ثمر لکھوں
یا لکھوں میں اِس کو دغا، سزا
دِلِ گمشدہ، دِلِ گمشدہ
#Ansaar
1
90
کافی عَرصہ بِیت گیا ھے
جانے اَب وہ کیسا ھو گا؟
وَقت کی ساری کَڑوی باتیں
چُپکے چُپکے سَہتا ھو گا
اب بھی بِھیگی بارِش میں وہ
بِن چَھتری کے چلتا ھو گا
مُجھ سے بِچھڑے عَرصہ بِیتا
اب وہ کِس سے لڑتا ھو گا؟
#Ansaar
6
133
بھیڑ میں رہ کے بھی تنہائی مقدر ٹھہری
کون سمجھے گا بھلا بے سروسامان کا دُکھ
#Ansaar
تُو نے دیکھی ہی نہیں زخم پہ مرہم کی جلن
تُو نے دیکھا ہی نہیں چہرے پہ دُھتکار کا دُکھ
ہم نے چپ چاپ سہا اپنوں کے لہجوں کا ستم
تجھ کو اندازہ نہیں ٹوٹے ہوئے پیار کا دُکھ
جس کے قدموں میں بچھا دی تھی متاعِ ہستی
اُس کی نظروں سے ملا آخری انکار کا دُکھ
#Ansaar
4
96
تمھیں کیا پتہ "دکھ" کیا ہے
تم نے سہا نہیں ہے کبھی
دھتکار کا دکھ
اک لمبی مسافت طے کر کے
دروازے پر سے
خالی ہاتھ لوٹ جانے کا دکھ
فاصلہ ۔۔۔ بالشت بھر کا ہو
اور ہاتھ چھوٹ جانے کا دکھ
#Ansaar
ہم خُود کو پُکاریں بھی تو __ اکثر نہیں آتے
اَندر ہی پڑے رہتے ہیں , بَاہر نہیں آتے ___!
میں گردِ سفر اوڑھ کے __ لوٹا ہُوں تِری سمت
ورنہ مِرے جیسے کبھی مُڑ کر نہیں آتے __!
یہ ہم ہیں, شبِ تار ہے ___ یہ جَلتا ہُوا دل
اب خواب تمھارے ہمیں یکسر نہیں آتے _!
#Ansaar
2
137
ذہن تنہائی چاہتا ہے، دل محبت کا طلبگار ہے، جسم لذتوں کا خواہش مند ہے، اور روح چیختی ہے کہ کوئی تو آسمان سے پرے دیکھ رہا ہے۔
#Ansaar
5
105
:
جب میسر تھے محبت کے سہارے، کچھ دن
ہاں! بڑی عیش میں گزرے تھے ہمارے کچھ دن
سچ کہا! عشق میں نقصان تو دونوں کا ہوا
میری اک عمر گئی اور تمہارے کچھ دن...
#Ansaar
4
125
ہم نہ مانیں گے دل کی باتوں کو
دل کسی سے نہیں لگائیں گے
موسمِ ہجر سے گزارش ہے
ایک غلطی تو معاف ہوتی ہے
ہم کو وہ معاف نہ کرے لیکن
تھوڑی نرمی تو دے ہی سکتا ہے
ہم پہ نرمی کرے تو بدلے میں
ہم اُسے یہ یقیں دلاتے ہیں
جو بھی باقی ہیں دن ہمارے اب
ہم اِسی ہجر سے نبھائیں گے
#Ansaar
2
42
موسمِ ہجر سے گزارش ہے
ہم سے بوڑھے ضعیف لوگوں پر
اتنی سختی کہاں سے بنتی ہے ؟
ہم طلب گار ہیں رعایت کے
ہم پہ کچھ رحم ہی کیا جائے
وصل کے خواب تک نہ دیکھیں گے
ہم سے یہ عہد لے لیا جائے
ہم کسی شخص کی محبت میں
سچ بھی ہو تو کبھی نہ آئیں گے
#Ansaar
2
76
کبھی جب میں نہیں ہوں گا
تمہیں سب یاد آئے گا
وہ میری بے کراں چاہت
تمہارے نام کی عادت
وہ میرے عشق کی شدت
وصال و ہجر کی لذت
تمہاری ہر ادا کو شاعری کا رنگ دے دینا
خود اپنی خواہشوں کو بے بسی کا رنگ دے دینا
😭😭😭😭
#Ansaar
پھر کسی سانس میں گھلتا ہوا غم
یونہی بے وجہ سلگتی ہوئی امید کی لو
کوئی بیکار جنوں کوئی پرانی وحشت
اجنبی شہر میں کھویا ہوا بچپن جیسے
حزن سہما ہوا بیٹھا ہے میرے پہلو میں
کوئی بستی میں اکیلا ہی بچا ہو جیسے
#Ansaar
3
146
“کوئی بیکار جنوں کوئی پرانی وحشت”
حزن اترا ہے مری روح پہ آہستہ سے
جس طرح جاگتی سوچوں پہ اندھیرا اترے
ٹمٹماتی ہوئی لو اب کے بجھے گی جیسے
جیسے الہام اترتا ہو کہیں غاروں میں
جیسے افلاس کی آنکھوں میں کوئی خواب اترے
#Ansaar
3
95



