سنگاپور میں منعقد ہونے والے 9ویں گلوبل ایس ایم ای فنانس ایوارڈز 2026 میں دی بینک آف پنجاب (بی او پی) نے پروڈکٹ انوویشن آف دی ایئر – ایشیا کا اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ دی بینک آف پنجاب یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی، کاروباری اداروں تک وسیع رسائی اور محروم طبقات کو باقاعدہ مالیاتی نظام سے منسلک کرنے میں بینک کے نمایاں کردار کا عالمی اعتراف ہے۔
#BankOfPunjab #BOP #SMEFinanceAwards #PakistanBanking #BreakingNews
1
امریکہ میں سیلابی پانی پھیلنے کے بعد شہر میں مگرمچھ بھی داخل ہوگئے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
7
محکمہ زراعت حکومتِ پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فیز 4 کی دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق ان خوش نصیب کسانوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے کسان کارڈ فیز 4 کی قرعہ اندازی کے ذریعے انعام میں موبائل فون جیتے ہیں، جس کا مقصد کسانوں کی حوصلہ افزائی اور زرعی اسکیموں میں شمولیت کو مزید فروغ دینا ہے۔
#KisanCard #PunjabGovernment #MaryamNawaz #Farmers #BreakingNews
2
بچے دینے کے لیے محفوظ جگہ تلاش کرتی ایک حاملہ بلی دفتر کی چھت میں چڑھ گئی، جہاں وہ پھنس کر رہ گئی۔ دفتری ملازمین نے بروقت مدد کرتے ہوئے بلی کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
5
ترکی کے شہر استنبول کے علاقے گالاتا میں ایک خاتون عمارت کی بالائی منزل پر کھڑکی سے باہر نکل کر انتہائی خطرناک انداز میں صفائی کرتی دکھائی دی۔ خاتون نے کسی حفاظتی انتظام کے بغیر عمارت کے بیرونی کنارے پر کھڑے ہوکر شیشے صاف کیے، جسے دیکھ کر وہاں موجود امریکی سیاح حیران رہ گئے۔
17
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے طے کیا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور زیرِ بحث انتظامی یونٹس یا نئے صوبوں کے معاملے پر تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل ایک رابطہ کار سیاسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کر کے باہمی مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے گی۔
#PMLN #NewProvinces #PakistanPolitics #BreakingNews
9
چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
#AsimMunir #PakQatar #ISPR #GHQ #BreakingNews
16
تھائی لینڈ کے راچا جزیرے پر اسپیڈ بوٹ میں سوار ہونے کے منتظر سیاح اس وقت خوفناک صورتحال میں پھنس گئے جب بڑی سمندری لہروں نے تیرتے پلیٹ فارم کو زور دار ٹکرائیں۔ پلیٹ فارم پکڑ کر کھڑے سیاح بار بار پانی میں ڈوبتے رہے، جبکہ ساحل کے قریب موجود افراد بھاگ کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
1
96
ایک ڈائننگ ایریا میں نصب AI سے چلنے والے فائر سپریشن سسٹم نے آگ کی تصویر کو حقیقی آگ سمجھ لیا، جس کے نتیجے میں چھت سے پانی چھڑکنا شروع ہوگیا اور پورا ایریا اچانک پانی سے بھیگ گیا۔
1
63
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور جذباتی ہیں، تاہم صدر مملکت اور وزیراعظم ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ردعمل ضرور دیا لیکن مناسب حد تک کیونکہ ہمیں بھی اپنے لوگوں کو جواب دینا ہے، اور ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی جیسی بلاول بھٹو نے کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ مذاکرات اور برداشت کی بات کرتے ہیں تو پھر وزیر داخلہ اور دیگر وزراء کا مؤقف کیوں برداشت نہیں کرتے، جبکہ یہاں تو درجہ چہارم کی تقرری سے لے کر وزیراعظم بننے تک ایک ایک چیز پر باہمی مشاورت ہوئی ہے۔
#TalalChaudhry #BilawalBhuttoZardari #PMLN #PPP #PakistanPolitics
24
چین کی ایک سڑک پر عجیب و غریب منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ایک شخص موٹر سائیکل نما سواری پر بیٹھا ہے جبکہ اس کے نیچے بنے دھاتی فریم میں موجود کتا ساتھ ساتھ دوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس انوکھے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
86
چین کی سڑکوں پر ایک منفرد اور حیرت انگیز گاڑی دیکھنے کو ملی، جس کا ڈیزائن لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گاڑی روایتی ایندھن کے بغیر چلتی ہے۔
71
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے خوشگوار انداز میں مذاق کیا۔ پیوٹن کو دیکھ کر ٹرمپ نے کہا، ’’یہ کون ہے؟ یہ تو میرا دوست ہے۔‘‘
85
قطر کا شاہی طیارہ سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے دوران ترچھا ہو کر لینڈ کرتا دکھائی دیا۔ پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ یہ لینڈنگ قطری امیر کے سرکاری دورے سے قبل ہوئی، تاہم امیرِ قطر نے دوسرے طیارے میں سفر کیا۔
166
تیز رفتار گدھے کے باعث پیش آنے والے ایک دلچسپ حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اس پر چڑھا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ جڑی ریڑھی بھی لٹک گئی۔ یہ غیر معمولی منظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
159
بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھاکڑا نہر پر قائم لوہے کا پل اچانک منہدم ہوگیا، حادثے کے وقت دو ٹرک پل سے گزر رہے تھے جو پل ٹوٹنے کے بعد اس کے تباہ شدہ حصے پر لٹک گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پل 2016 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) نے تعمیر کیا تھا اور اس کی عمر 100 سال بتائی گئی تھی، تاہم یہ 10 سال بھی مکمل نہ کرسکا۔
47
سندیپ برہمن ایک باصلاحیت اسٹریٹ ڈانسر ہیں، جن کے منفرد اور دلچسپ ڈانس مووز کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن سے متاثر ہیں۔ ان کے مخصوص اندازِ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
1
146
چین کے شہر شینزن میں ایک منفرد ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی، جس میں 151 روبوٹس نے روایتی چینی لوک رقص کیا۔ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی اور قدیم ثقافت کے اس دلچسپ امتزاج نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
66
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اسکیم کے تحت سولر سسٹمز کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چولستان میں 5 ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرانے اور لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
#MaryamNawaz #SolarPanelScheme #PunjabGovernment #BreakingNews
40






