سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے تین لاشیں برآمد ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا ۔ رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمان بلوچ نے نام لئے بغیر تین ڈیڈ باڈیز کی برآمدگی کا دعویٰ کردیا۔ مزید کہا کہ سردار نواب جاگیردار ظالم ہیں ۔ ان کا دور اب گزر چکا ہے ۔
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل کے اپنے صاحبزادے گورگین مینگل سمیت آبائی علاقے وڈھ سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ باثوق سیاسی اور مقامی ذرائع سے ملنے والی اندرونی کہانی کے مطابق، بلوچستان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے کے متنازع بیان کے وائرل ہوتے ہی بلوچستان بھر میں عوامی اشتعال اور ممکنہ کارروائی کے خوف نے سرداری کیمپ میں کھلبلی مچا دی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالات کی سنگینی اور عوامی غصے کو بھانپتے ہوئے سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل نے رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر وڈھ چھوڑ دیا اور صوبہ بدر ہو کر پڑوسی صوبے سندھ کے کسی نامعلوم اور محفوظ مقام پر پناہ لے لی ہے۔
اندرونی معاملات سے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ وڈھ سے اس اچانک اور پراسرار روانگی نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ایک طرف وہ قیادت تھی جو بھرے مجمعوں میں بڑی بڑی للکار اور مزاحمت کے دعوے کرتی نظر آتی تھی، لیکن جب اپنے ہی متنازع بیانیے کے نتائج سامنے آنے کا وقت آیا تو میدان چھوڑ کر روپوشی اختیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ان کے قریبی حلقوں اور کارکنوں کو بھی اس خفیہ نقل و حرکت سے لاعلم رکھا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی قانونی پیش رفت یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔
اختر مینگل اور گورگین مینگل کی وڈھ سے مبینہ فرار کی خبروں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی سطح پر یہ تاثر تیزی سے زور پکڑ رہا ہے کہ جذباتی نعروں کے ذریعے معصوم نوجوانوں کو آگ میں دھکیلنے والے رہنما مشکل وقت پڑنے پر خود محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑ لگاتے ہیں۔
فی الحال سندھ میں ان کے ٹھکانے کے حوالے سے مکمل رازداری برتی جا رہی ہے، تاہم اس غیر متوقع پیش رفت نے بی این پی کی صفوں میں بھی شدید بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔
اختر مینگل صاحب کا ایک بیان پھر وائرل ہے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامِ پاکستان کے وقت بلوچستان ایک آزاد ریاست تھی۔ مینگل صاحب! آپ ایک تاریخی حقیقت بتاتے ہوئے دوسری، اس سے بڑی حقیقت کیوں چھپا جاتے ہیں؟
1947ء میں آج کا بلوچستان کوئی ایک متحدہ آزاد ریاست نہیں تھا۔ کوئٹہ، پشین، ژوب، سبی، لورالائی اور مری و بگٹی قبائلی علاقے برطانوی بلوچستان کے مختلف انتظامی نظاموں میں شامل تھے۔ دوسری جانب ریاستِ قلات تھی، جبکہ خاران، لسبیلہ اور مکران کی اپنی الگ سیاسی و انتظامی حیثیت تھی۔ قلات کے ساتھ ان کے تاریخی تعلقات ضرور تھے، مگر ان تعلقات کی نوعیت اور قلات کی بالادستی کے اختیارات خود متنازع تھے۔
قلات کی الگ ریاستی حیثیت سے انکار نہیں۔ اگست 1947ء میں پاکستان نے اس کی خودمختار حیثیت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا ۔ لیکن مینگل صاحب! ریاستِ قلات اور پورے بلوچستان کو ایک ہی چیز قرار دینا تاریخی غلطی ہے۔
آپ 27 مارچ 1948ء کا ذکر تو بار بار کرتے ہیں، لیکن 18 مارچ 1948ء کیوں بھول جاتے ہیں؟ اس روز پاکستان نے خاران، لسبیلہ اور مکران کے الگ الحاق کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ خانِ قلات نے اس اقدام کی مخالفت بھی کی تھی کیوں کہ احمد یار خان چاہتے تھے کہ جو فیصلہ ہو مشترکہ ہو لیکن ان تین ریاستوں نے خان آف قلات کی یہ بات نہیں مانی۔ خود یہ اختلاف ثابت کرتا ہے کہ پورے خطے کی سیاسی حیثیت اور مستقبل پر کسی ایک حکمران کا غیرمتنازع اختیار موجود نہیں تھا۔
اب ذرا بلوچستان کی قبائلی حقیقت بھی سمجھ لیجیے۔
مینگل، مری، بگٹی، رند، لاشاری اور دوسرے قبائل کی اپنی تاریخ، اپنی قیادت اور اپنی قبائلی روایات ہیں۔ کیا مینگل قبیلے کی سرداری بگٹی سردار کے حوالے کی جاسکتی ہے؟ کیا مری سردار اپنی قبائلی حیثیت چھوڑ کر کسی دوسرے سردار کی ماتحتی قبول کرلے گا؟ اگر نہیں، تو پھر یہ ضرور بتائیے کہ آپ جس متحدہ ریاست کا تاریخی تصور پیش کرتے ہیں، اس میں ان متوازی قبائلی اختیارات کا حل کیا ہے؟
یہ سوال اس لیے بھی اہم ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا داخلی تضاد صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان نہیں، عوام کے حقوق اور موروثی قبائلی اقتدار کے درمیان بھی ہے۔
جو سردار اپنے علاقے میں عام آدمی کو آزاد فیصلے کا اختیار دینے پر آمادہ نہیں، وہ پورے بلوچستان کے عوام کی آزادی کا دعویدار کیسے بن سکتا ہے؟
مینگل صاحب! بلوچستان کی تاریخ کو محض 27 مارچ تک محدود نہ کیجیے۔ 29 جون 1947ء کے شاہی جرگے، 18 مارچ 1948ء کے الگ الحاق، 27 مارچ کے الحاقِ قلات اور 1970ء میں موجودہ صوبے کی تشکیل، سب کو سامنے رکھیے۔
بلوچستان کی شناخت، اس کے عوام کے حقوق اور صوبائی خودمختاری پر بات ضرور ہونی چاہیے۔ مگر تاریخی حقائق کو سیاسی نعروں کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔
سب سے بنیادی سوال یہ ہے کہ آپ بلوچستان کے عوام کی خودمختاری چاہتے ہیں یا بلوچستان پر سرداروں کی بالادستی؟
کیونکہ بلوچستان کا مستقبل کسی ایک خان، نواب یا سردار کی موروثی حاکمیت نہیں، یہاں بسنے والے عام انسان کے سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق سے وابستہ ہے۔
اس لڑکے کے انٹرویو نے سردار کھیتران کو در بدر کردیا ہے۔ اگر انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں تو گراں ناز مری کے کیس میں سردار کا بچنا ناممکنات میں سے ہوگا ۔
گراں ناز مری غریب تھی۔ نہ کسی تنظیم ، نہ بلوچ سردار اور نوابوں کی بلوچیت جاگی ۔ نہ کسی بی وائی سی کو انسانی حقوق یاد آئے ۔
سوال یہ ہے کہ اگر وہ خیر بخش مری کے خاندان سے ہوتی تو کیا ردعمل یہی ہوتا؟
کیا گزین مری اور دوسرے قبائلی رہنما اسی طرح خاموش رہتے؟
ایک غریب بلوچ عورت کی فریاد کو وہ وزن کیوں نہیں ملتا جو کسی سردار یا نواب کے خاندان کو پہنچنے والی تکلیف کو ملتا ہے؟ بلوچیت کا معیار مظلوم کی شناخت ہے یا اس کا خاندانی مرتبہ؟
عام غریب بلوچ غربت، بھوک اور بے بسی کے درمیان پس رہا ہے۔ اس کی بیٹی کی عزت، اس کے گھر کا تحفظ اور اس کی روٹی بھی اتنی ہی اہم ہیں جتنی کسی نواب کے خاندان کی حرمت۔
اگر کسی نواب کے گن مین کا بلوچ بچی کو گھر سے اٹھا لے جانے کا معاملہ سامنے آئے تو اس پر بھی اتنی ہی واضح آواز اٹھنی چاہیے۔ کسی تنظیم، بی وائی سی یا سمی دین بلوچ سے یہ سوال کرنا بجا ہے کہ کیا مظلوم کے حق میں آواز اٹھانے کا معیار ہر معاملے میں یکساں ہے؟
حقوق کی جدوجہد کی ساکھ اسی وقت قائم رہتی ہے جب ظلم کے خلاف مؤقف، ظلم کرنے والے کی وابستگی دیکھ کر تبدیل نہ ہو۔ سردار ہو، نواب ہو یا ریاستی اہلکار، جواب دہی کا اصول سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔
یہی منتخب احتجاج اور طبقاتی بلوچیت بلوچستان کے غریب آدمی کو مزید تنہا کرتے ہیں۔ جس بلوچیت میں سردار کی دستار کے لیے تو غصہ ہو، مگر غریب کی بیٹی کے لیے ویسی حساسیت نہ ہو، اسے اپنے انصاف کے تصور پر غور کرنا ہوگا۔ بلوچیت کی اصل کسوٹی یہ ہے کہ بے نام، بے وسیلہ بلوچ کے حق کے لیے کون کھڑا ہوتا ہے۔
پاکستان کے سب سے امیر لوگ بلوچستان سے ہیں ۔ سردار نواب مشران کھرپ پتی ہیں ۔
سب سے غریب عوام بھی بلوچستان کی ہے۔
دومختلف بلوچستان ہیں
ایک طرف لگژری لائف ہے
دوسری طرف غربت اور مشکلات
بلوچستان کے عوام غریب ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کے سب سے امیر لوگ بلوچستان سے ہیں ۔ سردار نواب مشران ۔ ارب کھرب پتی ہیں ۔ عام عوام کے پاس دو وقت کے کھانے کیلئے بھی مشکل ہے ۔
دالبندین میں تین بلوچ طلبہ پکنک منانے نکلے تھے۔ ہاتھوں میں شاید کھانے پینے کا سامان تھا، ذہن میں ایک عام سا خوشگوار دن۔ مگر راستے میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی اور تینوں اس دھماکے کی زد میں آگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں اس بارودی مواد کی تنصیب بی ایل اے سے منسوب کی جارہی ہے۔
یہ واقعہ اس لیے بھی تشویشناک ہے کہ حالیہ عرصے میں ایسی کارروائیوں میں عام بلوچ شہریوں کے متاثر ہونے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ بندوق اور بارودی سرنگ جب اپنے ہی لوگوں کی جان لینے لگے تو پھر آزادی، حقوق اور مزاحمت کے نعروں کا مطلب بھی بدل جاتا ہے۔ بلوچ عوام میں بڑھتی بے چینی کا سوال بھی یہی ہے کہ آخر اس جنگ کی قیمت کب تک وہ طالب علم، مزدور، ڈرائیور اور عام خاندان ادا کرتے رہیں گے جن کا کسی لڑائی سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
کوئٹہ علاقہ اغبرگ پہاڑ کے اندر میں ایک خوبصورت چشمہ موجود ہے۔ بہت کم لوگ اس جگہ سے متعق جانتے ہیں ۔ باہر سے دیکھنے پر کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ اندر ایک قدرتی سوئمنگ پول جیسا منظر دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔
Junaid Baloch retweeted
مولانا فضل الرحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔ بلوچستان کے 100 سے زائد علمائے کرام نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ اندر کی کہانی سامنے آگئی ۔
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کی کامیاب کاروائیاں
15 دہشتگرد ہلاک ۔ ایک کو زندہ کرفتار کرلیا گیا
زرائع کے مطابق متعدد ٹھکانے ملیا میٹ کردئے گئے
بلوچستان میں سرداروں اور نوابوں کی نجی جیلیں کیوں ختم نہیں ہوتیں؟ کچھ عرصہ قبل میری ایک شخصیت سے اسی موضوع پر گفتگو ہوئی۔ میں نے بھی یہی سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے مجھ سے پوچھا۔
جنید! نواب اکبر بگٹی اور جنرل پرویز مشرف کے درمیان تنازعہ کیسے شروع ہوا تھا؟
میں نے جواب دیا کہ مشرف دور میں ریاست نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں اپنی عملداری بڑھانے کی کوشش کی۔ وہاں نواب اکبر بگٹی کا اپنا قبائلی اختیار اور مسلح نظام موجود تھا۔ نواب نے اس کو اپنے اخٹیار کو چیلنج کرنے کے مترادف سمجھا ۔ پھر ریاستی فورسز اور نواب کے مسلح دستوں کے درمیان تصادم ہوا اور معاملہ بڑھتے بڑھتے جنگ تک پہنچ گیا۔
انہوں نے دوسرا سوال کیا۔
کیا نواب اکبر بگٹی کی نجی جیلیں بھی تھیں؟
میں نے جواب دیا کہ جی ہاں، ان کی نجی جیل کے بارے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹیں شائع ہوچکی ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی ان کے خلاف نجی جیلوں اور مخالفین سے ناروا سلوک کے الزامات ریکارڈ کیے تھے ۔ ان کی نجی جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھی بازیاب ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب نواب اکبر بگٹی کے سیاسی ماضی پر بھی غور کرو۔
یہ وہی اکبر بگٹی تھے جو وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ رہے، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ رہے۔ 1973ء میں ان کی گورنری کے دوران مری اور مینگل علاقوں میں فوجی کارروائیاں ہوئیں۔ یعنی وہ خود بھی ریاستی اقتدار کا حصہ رہے تھے۔
لیکن جب مشرف دور میں ان کے اپنے قبائلی علاقے میں ریاستی عملداری بڑھانے کی کوشش ہوئی تو ان کے مسلح دستوں اور سکیورٹی فورسز میں تصادم ہوا۔ 17 مارچ 2005ء کو ڈیرہ بگٹی میں خونریز جھڑپ ہوئی۔ تنازعہ شدت اختیار کرتا گیا اور بالآخر 26 اگست 2006ء کو نواب اکبر بگٹی ایک فوجی کارروائی میں مارے گئے۔
یہاں ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے کہ بلوچ عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد اور کسی نواب کے اپنے علاقے پر موروثی اختیار برقرار رکھنے کی جدوجہد میں فرق کیسے کیا جائے؟
اس تاریخی مثال سے ایک اہم مسئلہ سامنے آتا ہے۔
جب ریاست کسی طاقتور سردار یا نواب کے متوازی مسلح اختیار کو چیلنج کرتی ہے تو اس کا جواب قانونی اور سیاسی طریقے سے دینے کے بجائے مسلح مزاحمت سے دیا جاتا ہے۔
ایسی مزاحمت کا سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ شہری اٹھاتے ہیں۔ انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں، خاندان بے گھر ہوتے ہیں، علاقہ جنگ کی لپیٹ میں آتا ہے اور ریاست کے لیے شہریوں کے تحفظ کے ساتھ قانون کی عملداری قائم رکھنا مزید مشکل ہوجاتا ہے۔
اس صورتحال کو طاقتور قبائلی شخصیات ریاست پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ریاست اگر خونریزی سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹے تو غیرقانونی قبائلی اختیار برقرار رہتا ہے، اور اگر کارروائی کرے تو تصادم کے انسانی نتائج بھی اس کی ذمہ داری بنتے ہیں۔
ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے کسی سردار کا یہ دعویٰ خودبخود درست نہیں ہوجاتا کہ اس کی ہر لڑائی بلوچ عوام کے حقوق کی لڑائی ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ بلوچستان میں عام شہری کو انصاف کس کے قانون کے تحت ملے گا؟ پاکستان کے آئین کے تحت یا کسی سردار اور نواب کے حکم کے تحت؟
بلوچستان کا عام شہری کسی نواب کی رعایا نہیں۔ وہ پاکستان کا آزاد شہری ہے جسے قانون کے سامنے برابری، تحفظ اور انصاف کا حق حاصل ہے۔ یہ بات بلوچ عوام کو سمجھنی ہوگی ۔ سردار کھیتران نے اگر مسلح راستہ اختیار کیا تو اس کیساتھ بھی سینکڑوں لوگ کھڑے ہوجائیں گے ۔ یہی سردار کی طاقت ہوتی ہے اور اس کی بنیاد پر یہ بلیک میلنگ کرتے ہیں ۔
Junaid Baloch retweeted
مولانا فضل الرحمان کے سیاسی قلعے میں دراڑیں پڑ گئی ۔ اصل خبر تو اب سامنے آئی ہے ۔ ٹیسٹ میچ کے بجائے بات 6 اوور کے میچ تک پہنچ گئی ۔ مولانا کو بڑا سرپرائز مل گیا ۔ بلوچستان کے 100 سے زائد نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ جے یو آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ۔
کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران علماء کرام نے دوٹوک اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو جانتے ہیں نہ مانتے ہیں، اور اب دینی مدارس کے معصوم طلبہ کو کسی کی ذاتی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، خود مولانا کے قریبی سمجھے جانے والے حلقوں میں اس بیزاری کے اظہار سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صفوں میں واضح دراڑیں پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔
علماء نے مدارس کے معاملات میں کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری ختم کرنے اور اجتماعی مشاورت کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ کوئٹہ سے اٹھنے والی اس آواز نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یہ محض ایک اعلان ہے یا آنے والے دنوں میں مزید بڑے سیاسی دھماکوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا؟
نواب اکبر بگٹی بلوچ قوم پرست رہنما ضرور تھے لیکن ان کے نجی مسلح دستوں، نجی جیل اور مخالف قبائلی خاندانوں کو علاقہ بدر کرنے کے معاملات بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ مارچ 2005ء میں ان کے مسلح قبائلی دستوں اور ایف سی کے درمیان خونریز تصادم ہوا اور بالآخر یہ کشیدگی مسلح بغاوت اور پہاڑوں میں فوجی کارروائی تک جا پہنچی۔
نواب بگٹی اور مشرف کی زاتی دشمنی نہیں تھی ۔ معاملہ اختیار کا تھا ۔ نواب بگٹی کہتا تھا ڈیرہ بگٹی کا بادشاہ وہ ہے ۔ جج وہ ہے ۔ پولیس وہ ہے ۔ فوج وہ ہے ۔ یہاں صرف اسی کا فیصلہ چلے گا ۔ یہ ڈاکٹر شازیہ والا معاملہ تو بہت بعد کی بات ہے ۔ 2000 سے ہی حالات کشیدہ تھے ۔ لیکن پھر بعد میں ڈاکٹر شازیہ والے کیس کو عوامی حمایت کیلئے پرائمری مسئلہ بنایا گیا ۔ اصل مسئلہ تو نواب کے اختیار کا تھا ۔ وہ ریاست سے خود کو بالاتر سمجھتے تھے ۔ اور ریاست اپنی رٹ قائم کرنا چاہتی تھی ۔
بلوچستان میں آج بھی بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور سردار اور نواب ریاست کے اندر اپنی الگ ریاست قائم کیے بیٹھے ہیں۔ ملک میں آئین موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں، لیکن قبائلی علاقوں میں آج بھی عملی اختیار سردار اور نواب کے پاس ہے۔
جرگے قتل جیسے سنگین مقدمات کے فیصلے کرتے ہیں، لوگوں کو سزائیں سنائی جاتی ہیں، مخالفین کو علاقہ بدر کیا جاتا ہے اور نجی جیلوں میں قید رکھنے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب پاکستان کا آئین موجود ہے تو کسی سردار یا نواب کو عدالت، پولیس اور جیل کا اختیار کس نے دیا؟
جب ریاست کسی طاقتور سردار کے غیرقانونی اختیار کو چیلنج کرتی ہے تو معاملہ مسلح مزاحمت اور پہاڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں سب سے زیادہ خطرہ عام بلوچ شہریوں کی جان و مال کو ہوتا ہے۔ ریاست اگر خونریزی روکنے کے لیے پیچھے ہٹے تو یہ پسپائی غیرقانونی قبائلی طاقت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ یوں شہریوں کے تحفظ کی مجبوری ریاست پر دباؤ ڈالنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اور اسی لئے یہ سردار اور نواب ریاست کو بلیک میل کرتے ہیں ۔
اگر بلوچ عوام نواب بگٹی کی نجی جیلوں کے معاملے پر ریاست کی بات کو سمجھتے تو آج کسی نواب اور سردار کی نجی جیل بلوچستان میں نہ ہوتی ۔ لیکن ایک طرف ہم لوگ نجی جیلوں کی شکایتیں کرتے ہیں دوسری طرف جب ریاست ان ہی نجی جیلوں کے خلاف ایکشن لے تو ہم اسی نواب اور سردار کو مظلوم بنالیتے ہیں ۔ یہ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ۔
Junaid Baloch retweeted
گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران کی آبائی زمین سے دو لاشیں برآمد ہونے کا معاملہ ابھی تھما بھی نہ تھا کہ آج ان کے گھر سے ہونے والی کھدائی کے دوران ایک اور لاش نکلنے کی خبر سامنے آگئی ہے ۔
پے در پے لاشوں کی برآمدگی کے اس لرزہ خیز واقعے پر بلوچستان کے کونے کونے میں شدید اشتعال اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سڑکوں سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر جانب ایک ہی آواز گونج رہی ہے کہ سردار کھیتران کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین مقدمہ چلایا جائے تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔
حالیہ دلخراش واقعات نے عوامی جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور بلوچستان کے باشعور شہری اب کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے نہ صرف اس واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بلکہ پورے صوبے سے سرداری اور نوابی نظام کے مکمل خاتمے کی آواز بھی پوری شدت کے ساتھ بلند ہو رہی ہے۔
باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے مبینہ طور پر خفیہ نجی جیلیں قائم کر رکھی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گھناؤنا کھیل صرف ایک شخص تک محدود نہیں، بلکہ دیگر کئی بااثر نواب اور سردار بھی اسی طرح کے غیر قانونی عقوبت خانے چلانے میں ملوث ہیں۔
نصیر آباد سے کوئٹہ آنے والے نوجوان کو نوکری تو نہ ملی لیکن کپڑے پھٹ گئے ۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ پچھلے 14 سالوں سے کوشش کررہا ہوں لیکن نوکری نہیں مل رہی ۔ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے ۔ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ نصیر آباد سے 3 وزیر ہیں لیکن انہوں نے بھی ان کو نوکری نہیں دلائی ۔ نوجوان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Junaid Baloch retweeted
بلوچستان میں ایک ایسی ناقابل یقین ڈویلپمنٹ ہوئی ہے جس نے پوری صورتحال کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا ہوچکا ہے اور لوگ ابھی ششدر اور حیرت زدہ ہیں کیوں کہ کسی کو یقین نہیں آرہا۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے میں ایک ایسا خاموش مگر تہلکہ خیز انقلاب برپا کر دیا گیا ہے جس نے شہروں اور دیہات کے درمیان حائل فاصلوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیا ہے۔
اکتوبر میں متعارف کرائے جانے والے اس جدید ترین ڈیجیٹل نظام کو "صحت دہلیز" کا نام دیا گیا ہے، جو بلوچستان حکومت اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو PPHI Balochistan کا مشترکہ شاہکار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس بڑے اقدام نے ان لاکھوں شہریوں میں امید کی نئی لہر دوڑا دی ہے جو برسوں سے ایک معمولی بخار یا معائنے کے لیے بھی میلوں طویل اور دشوار گزار سفر کرنے پر مجبور تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کوئی عام ایپ نہیں بلکہ ایک مکمل چلتا پھرتا ڈیجیٹل کلینک ہے، جہاں دن ہو یا رات، 24 گھنٹے مستند ڈاکٹرز بالکل مفت ویڈیو کال پر دستیاب رہیں گے۔
شہری اپنے موبائل فون سے براہِ راست ڈاکٹر کو اپنی علامات بتا سکتے ہیں، فوری مشاورت کی لائیو قطار میں شامل ہو سکتے ہیں یا اپنی سہولت کے مطابق اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔• کال ختم ہوتے ہی ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ بشمول ادویات کی درست خوراک اور استعمال کی مکمل ہدایات خودکار طریقے سے ایپ میں محفوظ ہو جاتا ہے۔
مریض اپنا بلڈ پریشر، شوگر، وزن، نبض، درجہ حرارت، آکسیجن کی مقدار اور لیبارٹری رپورٹس ایک ہی جگہ محفوظ رکھ سکتے ہیں، جبکہ سابقہ بیماریوں، الرجی اور آپریشن کی ہسٹری بھی درج کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ آپ اپنے والدین اور بچوں کے الگ پروفائل ایک ہی اکاؤنٹ میں شامل کر کے گھر بیٹھے ان کا بھی علاج کروا سکتے ہیں۔
عوامی سہولت کے پیشِ نظر یہ ایپ دو زبانوں میں دستیاب ہے تاکہ ہر عام و خاص اسے آسانی سے استعمال کر سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز سہولت کا سب سے بڑا اور براہِ راست فائدہ واشک، آواران، خاران، چاغی، کوہلو، بارکھان اور بلوچستان کے دیگر انتہائی دور افتادہ علاقوں کے باسیوں کو ہوگا۔ اب معمولی طبی مشورے کے لیے نہ تو قیمتی وقت ضائع ہوگا اور نہ ہی بھاری کرایوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، کیونکہ اب صحت واقعی ہر شہری کی دہلیز پر دستک دے رہی ہے!
میں قانون کو نہیں مانتا۔ بہت پہلے اپنے بیٹے کو مروادیتا ۔ لیکن پوتوں کو دیکھ کر رُک جاتا ہوں ۔ سردار عبدالرحمان کھیتران












