ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺬﮨﺐ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﭘﮩﻼ ﮐﻠﻤﮧ ﺭﻭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﺒﻠﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ. @Abbaskhan251
#ایک_کپ_چاۓ
Joined October 2019
- Tweets18.5K
- Following4
- Followers2.2K
- Likes33.9K
☕خاک نشین retweeted
ظاہری گفتگو غبار کی مانند ہے، خاموش رہنے کی عادت ڈال اور اس غبار کو بیٹھنے دے تاکہ تیرے لئے باطن کا راستہ کھلے_
رومی
☕خاک نشین retweeted
انسان سے بڑھ کر موقع شناس شاید کوئی نہیں؛ جہاں کوئی بہتر امکان دکھائی دے، وہاں برسوں کی وابستگیاں، کیے ہوئے عہد اور نبھانے کے وعدے بھی اسے اپنے قدم روکنے پر مجبور نہیں کرتے۔ وہ با آسانی سب کچھ توڑ کر نئے امکان کی طرف بڑھ جاتا ہے.
☕خاک نشین retweeted
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
ہم گناہ کرتے ہیں، وہ معاف کرتا ہے۔
ہم بھول جاتے ہیں، وہ یاد رکھتا ہے۔
ہم دور جاتے ہیں، وہ پھر بھی بلاتا ہے۔
آج کی صبح اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ ابھی بھی ہم سے محبت کرتا ہے
یا اللہ! اس نئی صبح کو ہماری زندگیوں میں رحمت، برکت، سکون اور خوشیوں کا وسیلہ بنا دے۔ ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے آباد، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت، ہمارے نصیبوں کو روشن اور ہمارے گھروں کو اپنی رحمتوں سے معمور فرما۔
آمین یا رب العالمین
☕خاک نشین retweeted
سالگرہ بہت مبارک ہو آپ کو
@Tayyab003
دعا ہے آپ کا ہر دن اللہ کی رحمت میں گزرے
اندھی آنکھ
بیسواں اور آخری حصہ
اندھی آنکھ !
(بیسواں اور آخری حصہ )
جسم فقط ایک مہمان خانہ ہے اسے ایک دن چھوڑ دینا پڑتا ہے تاکہ منزل تک پہنچا جائے منزل تک روح پہنچتی ہے جہاں سے روح آئی ہے اسکا واپس وہاں جانا ہی حق ہے !
____
غلام مصطفی !(خضر علی نے غلام مصطفی کو آواز دی خضر علی اب کھانسی کے ساتھ بخار میں تپ رہا تھا )
جی استاد جی (غلام مصطفی فوراً سے بھی پہلے اٹھا وہ خضر علی کے پاؤں پکڑ کر بیٹھا تھا )
غلام مصطفی جسم میں جان نہیں ہے زرا مجھے پانی گرم کردے مجھے نہانہ ہے نئے کپڑے پہننے ہیں !
استاد جی کہیں جا رہے ہیں ؟(غلام مصطفی سمجھ چکا تھا )
ہاں !
کب تک واپس آئیں گے ؟
فکر نہ کر غلام مصطفی تجھے بھی وہاں ہی بلوا لونگا(غلام مصطفی کی آنکھ میں آنسو تھے وہ چپ رہا اور گرم پانی کا انتظام کرنے لگا موسم انتہائی سرد تھا ہر طرف آج فقط سکوت تھا آسمان کو آج مکمل بادلوں نے چھپایا ہوا تھا ، کالے گہرے سیاہ بادل )
استاد جی پانی گرم ہوگیاہے !
اچھا غسل خانے میں رکھ دے (خضر علی بستر سے نیچے اترنے لگا تو غلام مصطفی نے جوتے اٹھا کر خضر علی کے پاس کر دئیے )
غلام مصطفی تو رو کیوں رہا ہے (خضر علی اس کے آنکھ کے آنسو دیکھ چکا تھا )
بس ایسے ہی استاد جی آپ کو بیمار نہیں دیکھ سکتا !
فکر مت کر میں ٹھیک ہوجاؤں گا (خضر علی نے اب نہا کر نئے کپڑے پہن لیے تھے عطر لگا لی تھی وہ سفید جوڑے میں آسمان سے اتری کوئی خوبصورت روح لگ رہا تھا یقیناً اگر کوئی اسے دیکھ لیتا تو اس کی نورانی وجاہت سے بینائی کھو بیٹھتا )
استاد جی آج آپ بہت پیارے لگ رہے ہیں (غلام مصطفی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی )
سن غلام مصطفی اللہ کی رسی کو مت چھوڑنا چاہےکچھ مرضی ہوجائے !
نہیں چھوڑوں کا استاد جی !
(عصر کی اذان میں ابھی وقت تھا خضر علی جائے نماز پر بیٹھ چکا تھا ) اے اللہ زرا بتا نا میں کیسا لگ رہا ہوں ؟ پیارا لگ رہا ہوں نا (اس کے چہرے پر آج مسکراہٹ تھی کاکا سائیں دروازے پر ہی کھڑے رہے ان کے پاس اندر کمرے میں آنے کی ہمت نہیں تھی ، خضر نے نیت باندھی پہلی رکعت کے دو سجدے کیے وہ بہت دھیرے دھیرے نماز پڑھ رہا تھا دوسری رکعت کا ایک سجدہ دوسری رکعت کا دوسرا سجدہ ، سجدے میں جاتے ساتھ ہی اذان کی آواز آنا شروع ہوگئی اللہ ُ اکبر اللہ ُ اکبر اذان ہوتی رہی کہ ختم ہوگئی لیکن خضر علی کا سجدہ ختم نہ ہوا وہ سجدے میں تھا وہ خاشبو سے مہک رہا تھا )
استاد جی عصر کی اذان ہوگئی ہے نماز پڑھنے چلیں (غلام مصطفی نے خضر علی کو آواز دی ) استاد جی اب میں اکیلا نماز پڑھنے جاؤں گا نا آپ تو اللہ سے ملاقات کرنے چلے گئے ہیں آپ کی ملاقات ہوگئی ہوگی نا میرا سلام دینا اللہ کو (غلام مصطفی نے خضر علی کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہاتھ مکمل ٹھنڈا تھا غلام مصطفی کا ضبط ٹوٹا وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا اس میں ہمت نہ ہوئی خضر علی کو سجدے سے اٹھانے کی کاکا سائیں وہاں ہی دروازے پر بیٹھ گئے تھے حتی کہ دونوں باپ بیٹے کی آواز گلی تک جانے لگی لوگ پہنچ چکے تھے سب کو علم ہوچکا تھا کہ اللہ کا دوست اللہ کے پاس چلا گیا ہے وہ خضر جو باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والی محبت سے ناواقف تھا وہ ہی محبت اس کی موت کےوقت اس کے پاس تھی اس نے اللہ کو جتنا دیا تھا اللہ نے اس سے بڑھ کر اسکو عطا کیا تھا خضر علی پرسکون ہو کر آنکھیں بند کرچکا تھا اسکا طبیب اللہ تھا اللہ نے اسکی کھانسی بند کردی تھی ہر طرف سکوت تھا ہر گھر کی عورت رو رہی تھی گلی کے لاشعور بچوں کی آنکھ میں آنسو تھے گلی میں موجود اس کتیا کے بچے سر جھکا کر بیٹھے تھے خبر پھیل رہی تھی لوگ جوق در جوق خضر علی کا آخری دیدار کرنے آرہے تھے ہر طرف ایک عجیب سکون تھا نور سے بھرا ہوا سکون ،خضر علی کو دادا جان کے ساتھ والی جگہ پر دفنا دیا گیا تھا خضر علی اب سکون کی نیند سو رہا تھا محبوب سے ملاقات کے بعد سکون کی نیند آ ہی جاتی ہے ایسی نیند جس میں پھر کوئی دخل نہیں دے سکتا )
استاد جی آپ کی ساری کتابوں پر غلاف چڑھا دیا ہے وہ میرے لیے بہت قیمتی ہیں (غلام مصطفی خضر علی کی قبر کے پاس بیٹھا تھا خضر علی کو گزرے ہوئے چار دن ہوچکے تھے اسکی قبر پر ہر وقت کوئی نہ کوئی ضرور آتا تھا کتنا عجیب ہے نا کہ خضر علی کی وجہ سے لوگ قبرستان آنا شروع ہوگئے اور لوگ بھی وہ جن کا کوئی خونی رشتہ یہاں دفن نہ تھا انکا خضر علی یہاں دفن تھا ان کا روحانی رہنما یہاں دفن تھا خضر علی سب کا سب وقف کر گیا تھا سچ تو یہ تھا کہ اس نے خود کو بھی اللہ کی راہ میں وقف کردیا تھا )
_____
خضر علی سب کو نہیں ملتا ہے خضر علی کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اگر خضر علی نہ ملے تو خود خضر علی بننے کی سعی شروع کردو!
خضر علی کو سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے !
سارے سوالوں کا بس ایک جواب تھا ، " اللہ سے ملاقات "!
ختم شد ❤
عباس

انیسواں حصہ
اندھی آنکھ !
(انیسواں حصہ )
جدائی ہر محبت میں لکھی ہے لیکن وصل بس خدا سے محبت میں نصیب ہوتا ہے وصل کے تمام تر معنی عشق حقیقی کے پیروکار ہیں !
ایسا وصل جس کے بعد جدائی کو موت آجاتی ہے ایسا وصل جس میں نور والے کی نورانگی کی جھلک ہر سوں پھیلی ہوئی ہے ایسا وصل جو حاصل ہوجائے تو سمجھو کائنات کا ہر حق ادا ہوگیا ہے !
____
کاکا سائیں اب آپ بوڑھے ہوگئے ہیں آرام کیا کریں میں کام خود کرلوں گا !
یہ کام تھوڑی ہیں چھوٹے صاااب یہ تو آپ کی خدمت ہے کیا پتہ اس بہانے میری بخشش ہوجائے !
کاکا سائیں ایسی باتیں نہ کیا کریں آپ اللہ کو بہت پیارے ہیں (خضر علی کھانس رہا تھا لفظ ادا کرنے مشکل تھے اس کو خدا سے ملاقات کے انتظار میں چالیس سال گزر چکے تھے غلام مصطفی پچیس سال کا تھا جو خود کو خدا کے مطابق ڈھال رہا تھا اور کاکا سائیں بس رشک کرتے رہتے تھے اپنی قسمت پر کہ انکو خضر علی ملا اگر ان کے دس بیٹے ہوتے تو وہ دس کے دس خضر علی کے فیض میں دے دیتے وہ فیض جو اللہ کی طرف سے آتا ہے )
چھوٹے صاااب دوا لے لیں کھانسی بڑھ رہی ہے !
کاکا سائیں دوا لی تو سست پڑ جاؤں گا اور اگر سست پڑا تو اللہ کی یاد سے غافل سوجاؤں گا میں ایسی نیند نہیں سونا چاہتا کاکا سائیں کھانسی کو رہنے دیں یہ مجھے خدا کی مزید یاد دلاتی ہے (خضر علی ہوبہو دادا جان جیسی باتیں کرنے لگ چکا تھا )
آپ کو منانا مشکل ہے چھوٹے صاااب !
اللہ کو منا لیں کاکا سائیں اللہ مان جائے نا تو سب خود بہ خود مان جاتے ہیں (کھانسی اس کے دل کی دھڑکن کو تیز کر رہی تھی اور وہ ہر دھڑکن پر "اللہ ہو" کر رہا تھا )
چھوٹے صاااب آپ نے سفید جوڑے کا کہا ہے ؟
ہاں کاکا سائیں نیا سفید جوڑا چاہیے جس کی چمک آسمان سے ملتی جلتی ہو !
پتہ نہیں چھوٹے صاااب ایسا جوڑا ملے گا یا نہیں غلام مصطفی ڈھونڈنے گیا ہوا ہے !
مل جائے گا وہ غلام مصطفی ہے اسے سب ملے گا میری دعا کے حصار میں ہے وہ ، وہ کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہے گا وہ جو چاہے گا اسے ملے گا !
اس کے دل میں بھی ملاقات کی تڑپ ہے چھوٹے صاااب !
اللہ سے ملاقات ہی اسکا مقدر بنے گی (کھانسی مزید بڑھ چکی تھی )
_____
دیکھ اللہ تیرا خضر علی تیرے پاس آیا ہے ویسے تیرا خضر علی ہمیشہ تیرے پاس ہی ہوتا ہے دیکھ اللہ میں چالیس سال کا ہوگیا ہوں (خضر علی دیوار سے ٹیک لگائے تنہائی کو اوڑھے خدا سے گفتگو کر رہا تھا )
دیکھ نا اللہ تیرا خضر علی ویسا ہی ہے نا جیسا تو چاہتا تھا ؟ دیکھ تیرے خضر علی کے پاس اب بھی بہت سے سوال ہیں بس اب یہ ضد نہیں کرتا ہے کہ جانتا ہے تو ہر سوال کا جواب لازمی دے گا ! سن نا میرے پیارے دوست اللہ تو مجھ سے مطمئن ہے نا ؟ تو مجھ سے خوش ہے نا ؟تو مجھ سے راضی ہے نا؟ سن بس اتنا بتا دے تاکہ دل کو سکون آئے (خضر علی اللہ سے بات کرتا کرتا وہاں ہی سوگیا تھا نیند کچی تھی کھانسی جاری تھی جب اسے اپنے ہاتھ پر دادا جان کا لمس محسوس ہوا )
سن خضر علی اللہ نے کہا ہے کہ وہ تجھ سے راضی ہے سن میرے خضر علی سامان باندھ لے (دادا جان نے کھانستے ہوئے خضر علی کا ماتھا چوما اور کچی نیند ٹوٹ گئی خضر علی پسینے میں شرابور تھا کھانسی بڑھ گئی اسے یقین نہیں آرہا تھا وہ آج زور زور سے رو رہا تھا پورے کمرے میں کمرے سے باہر صحن میں پورےباغ میں اور باغ سے باہر گلی تک خضر علی کے رونے کی آواز جا رہی تھی وہ رو رہا تھا اور کہہ رہا تھا اے میرے دوست اللہ اے میرے دوست اللہ )
استاد جی کیا ہوا ہے (غلام مصطفی خضر علی کے پاس پہنچ چکا تھا سفید جوڑا آچکا تھا خضر علی نے ایک نظر غلام مصطفی کو دیکھا اور دوسری نظر سفید جوڑے پر پڑی یہ خضر علی کی خوشی تھی وہ خوش تھا وہ آج مکمل دیوانہ لگ رہا تھا لوگ گھر کے باہر جمع تھے صرف لوگ ہی نہیں وہ کتیا کے بچے جو اردگر گلی میں ہوتے تھے وہ بھی گھر کے باہر تھے یہ سب پراسرار تھا کوئی نہ سمجھ پایا کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے والا ہے لیکن غلام مصطفی سمجھ گیا تھا )
استاد جی دادا جان کی قبر پر چلیں ؟
ہاں (خضر علی مکمل نڈھال ہوچکا تھا غلام مصطفی نے خضر علی کو سہارا دیا اور اسے دادا جان کی قبر پر لے آیا آج خضر علی نے دادا جان سے کوئی بات نہیں کی بس وہ قبر سے لپٹ گیا اور روتا رہا وہ ایسے ہی رو رہا تھا جیسے دادا جان کی موت کے وقت رویا تھا بیس سال والا خضر اب بھی ویسا ہی تھا جیسا وہ تب تھا جب وہ دس سال کا تھا خضر علی خضر علی ہی رہا اس میں زرا برابر فرق نہ آیا وہ روتا گیا وہ آج اتنا رویا تھا کہ نڈھال ہوکر بےہوش ہوگیا تھا غلام مصطفی ادھر ہی بیٹھا رہا وہ چپ ہو کر آنسو بہا رہا تھا وہ سب تاثیر محسوس کر رہا تھا اور بعد میں وہ خضر علی کو بےہوشی کی حالت میں گھر لے آیا تھا اور سفید جوڑا دھو کر استری کر دیا تھا )

بلا شبہ بہترین گفتگو رہی آپ سب خواتین و حضرات کی شرکت کا بہت شکریہ
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کردار تخریبی / تعمیری!
آج کےدور کا سب سے غور طلب ٹاپک جو آج ہماری گفتگو کا حصہ بنا ہے بہت پوائنٹس پر گفتگوہوئی اور تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا ہے
ہر چیز اعتدال میں اچھی لگتی ہے جب اعتدال ٹوٹےگاتو سب بگڑےگا
تمام لوگوں کی شرکت کابہت شکریہ❤
@AbbasKhan251
سوشل میڈیا انفلوئنسرز
سوشل میڈیا انفلوئنسرز !
کیا شعور بہت ضروری ہوتا ہے ؟
ہاں !
کیوں ؟
کیونکہ اگر انسان کو بنیادی شعور ہی نہ ہو تو اسے ہر دوسرا بندہ متاثر کرسکتا ہے اسے صحیح اور غلط کی پہچان نہیں رہتی ہے !
ہمارے معاشرے میں شعور کی بہت کمی ہے نا ؟
ہاں اور المیہ یہ ہے کہ مصنوعی شعور کی دکان ہر جگہ لگی ہوئی ہے !
مطلب ؟
دکانوں کے دروازے اب ہر وقت کھلے رہتے ہیں اور یہ کہ ہر دکان پر ہر وہ شے دستیاب ہے جو ہنستے بستے انسان کو اجاڑنے کیلئے کافی ہے !
کیا تمہارا اشارہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی طرف ہے ؟
ہاں تم بالکل سہی سمجھی ہو سوشل میڈیا نے ہمارے گھروں کے نظام کو تہس نہس کردیا ہے !
لیکن سب انفلوئنسرز برے تو نہیں ہوتے نا ؟
سب برے نہیں ہوتے لیکن ایک بات یاد رکھو سب کم با علم بھی نہیں ہوتے ہمارے ہاں لوگ انکو اتنا آئیڈیل بنا لیتے ہیں کہ انکی بات کو پتھر کی لکیر سمجھ لیتے ہیں !
یہ تو پھر لوگوں کی غلطی ہے نا ؟
دونوں طرف سے غلطی ہے ایک طرف شہرت کی ہوس ہے تو دوسری طرف بغاوت ، اور ایسی بغاوت جو اب ہر دل میں موجود ہے !
بغاوت کس سے ؟
بغاوت قدرت کی حقیقت سے !
لیکن اسکو روکا بھی تو نہیں جاسکتا نا !
ہاں یہ ایک کینسر کی طرح پورے معاشرے کو مفلوج کر رہا ہے جہاں سوشل میڈیا نے دنیا انسان کی انگلیوں میں سمیٹ دی ہے وہاں ہی اسی انسان کو ہر گناہ کرنے کی شے دی ہے جس کو ہوا انفلوئنسرز یعنی سوشل میڈیا کے کیڑے لگاتے ہیں !
انسان خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے نا !
انسان کے سامنے ایک چیز بار بار ہوگی تو اسکی طرف کھینچے گا ہمارے بچے جو ابھی پیدا ہی ہوئے ہوتے ہیں ہم انکو فیملی ولاگ لگا کر دے دیتے ہیں کہ خیر ہے چپ رہیں گے ہم ان کے ذہنوں میں انکی پیدائش سے ہی بےغیرتی ڈال رہے ہیں !
لیکن سب کہتے کہ یہ انکی چوائس ہے !
یہ صرف انکی نہیں بلکہ کہنے والوں کی بھی چوائس ہے کیونکہ ہر کوئی اپنی آنکھوں کی تسکین کر رہا ہوتا ہے !
لوگ کہتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے !
کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا لیکن کام غلط یا صحیح ہوسکتا ہے چوری کرنا بھی ایک کام ہے تو کیا اسکو اپنا لیا جائے ؟
نہیں ، لیکن لوگ اندھے ہوچکے ہیں وہ نہیں سمجھیں گے !
ہاں کیونکہ انکی ذہن سازی ہی ایسی ہوچکی ہے انسان مادہ پرست ہے ہر انسام چمک کی طرف جا رہا ہے اس لیے لوگ چمک دکھا رہے ہیں اور اپنی چمک کو کیش کر رہے ہیں !
کیش کرنا یعنی ؟
بہت سادہ سا مطلب ہے پگلی گھر کی بیٹیاں جسم کی نمائش کو اور گھر کے بیٹے اپنی گندگی کو کیش کر رہے ہیں اخلاق کا تعلق ان لوگوں سے اب نہیں رہا ہے دو چار لوگ جان جائیں تو یہ اپنی چھوٹی سوچ بتانا شروع کردیتے ہیں !
اس کا نقصان کیا ہے ؟
وہ ہر برائی جو پہلے ہمارے معاشرے سے دور تھی اب وہ گھر گھر موجود ہے ہر کوئی صبر کھو چکا ہے !
صبر کا یہاں کیا تعلق ہے ؟
انسان خود کا موازنہ دوسروں سے کرنے لگ گیا ہے سوشل میڈیا پر کوئی چیز دیکھی کسی کے پاس تو وہ اسکی خواہش کرتا ہے بچے ماں باپ کی جیب نہیں دیکھ رہے ہیں انکو بس اپنی خواہش پوری کرنی ہے !
کیا ماں باپ کا قصور ہے ؟
ہاں انفلوئنسرز کے ماں باپ کا بھی قصور ہے اور ان ماں باپ کا بھی جو اپنے بچوں کو یہ دیکھنے سے روکتے نہیں ہیں !
اس میں اور کیا کیا ہے ؟
لوگ تعلیم کو چھوڑ رہے ہیں لوگوں کو فیمس ہونے کا شارٹ کٹ مل گیا ہے لوگ اسی کو کامیابی سمجھتے ہیں لوگ کامیابی کی تعریف بھول گئے ہیں !
لوگوں کو سمجھایا جا سکتا ہے نا ؟
تمہیں لگتا ہے پگلی کہ یہ لوگ سمجھیں گے جس دل میں خواہشات جگہ بنا لے وہ دل سچ کو قبول کرنا چھوڑ دیتا ہے !
اب آگے کیا ہوگا ؟
اب آگے مزید بگاڑ پیدا ہوگا اور بڑی کھیپ آئے گی ان سوشل میڈیا کے کیڑوں کی جو معاشرے میں خارش پیدا کرے گی اور معاشرہ معاشرہ نہیں رہے گا !
لیکن کچھ جگہ تو سہی ہے نا ؟
کسی جگہ بھی سہی نہیں ہے پگلی یہ سب ایسا ہے جیسے انسان پلیٹ فارم پر کپڑے اتار کر بیٹھ گیا ہو اور لوگ اسکو منع کرنے کے بجائے اس کی طرح اپنے اپنے کپڑے اتار رہے ہیں !
یہ انفلوئنسرز بڑے ہٹ دھرم ہوتے ہیں نا ؟
ہاں خود غرضی کی سب سے گھٹیا شکل ہوتے ہیں اپنے فائدے کیلئے گھر کے گھر برباد کر جاتے ہیں !
یعنی ؟
ویوز لینے کیلئے ایسے ڈرامے کرتے ہیں کہ جس سے متاثر ہوکر ہر کوئی ویسا چاہتا ہے جہاں سے گھروں میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اب تو ہر فرد اس کی زد میں آچکا ہے حالانکہ حقیقت ہمیشہ برعکس ہوتی ہے !
ہاں سمجھ گئی ہوں !
بس یاد رکھو پگلی یہ مصنوعی لوگ ہیں جذبات سے آری سب سے بہتر یہ ہے کہ ہر انسان انکا بائیکاٹ کرے!
لوگ تو انکی طرح بننا چاہتے ہیں !
لوگ گمراہ ہیں اور گمراہ انسان شر کو ہی خیر سمجھتا ہے جیسا آج کل سمجھا جا رہا ہے !
اب ہم نے کیا کرنا ہے ؟
ہمیشہ کی طرح بس ہم نے اسکی بھی آگاہی پھیلانی ہے !

اٹھارہواں حصہ
اندھی آنکھ !
(اٹھارہواں حصہ )
"اللہ دھوکا نہیں دیتا ہے اللہ فقط وفا کرتا ہے "
اللہ سے کی جانے والی محبت میں انسان کبھی نہیں ٹوٹتا ہے یہ وہ محبت ہے جو انسان کے فنا ہوجانے کے بعد خلاء میں موجود رہتی ہے ایک ثبوت کی طرح!
اللہ سے محبت کرتا ہوا انسان اللہ کی صفات کے نقش قدم پر چل رہا ہوتا ہے یہ وہ ہی صفات ہیں جن کے بارے کہا گیا کہ کسی میں کچھ ہونگی کسی میں ایک اور کوئی مکمل کے قریب تر ہوگا!
اس دنیا میں ہر چیز نامکمل ہے اور نامکمل کی جستجو ہی زندگی ہے!
خضر علی کو نامکملیت میں خدا سے ملاقات کی تڑپ ملی تھی!
____
چھوٹے صاااب کوئی آیا ہے آپ سے ملنے (کاکا سائیں خضر علی کو دروازے پر آنے والے شخص کا پیغام دے رہا تھا اور خضر علی جو ڈائری کے آخری صفحات بھر رہا تھا )
اچھا بھیج دیں اور سنیں کاکا سائیں مجھے ایک ڈائری اور لا دیں ایسی ہو جو کم از کم دس سال تو چل جائے !
اچھا چھوٹے صاااب ابھی ہی لا دوں گا!
(خضر علی کے گھر کا صحن باغ کا ہی حصہ تھا باغ میں داخل ہوتا ہوا شخص وہ ہی شخص تھا جس نے خضر علی کو زخمی کیا تھا )
السلام و علیکم (اس شخص نے سلام کیا اور سر کو جھکا لیا )
وعلیکم السلام (خضر علی کا دھیان جب اس پر گیا تو وہ اٹھ کھڑا ہوا اور اسکو گلے سے لگا لیا )
کیسے ہو صاحب کل بہت پریشان لگ رہے تھے (خضر علی نے سوال کیا تو وہ رو دیا اتنے میں غلام مصطفی بھی آگیا تھا اور اس شخص کو پہچان لیا تھا )
استاد جی یہ وہ ہی ہے جس نے کل آپکو زخمی کیا تھا !
ہاں کل یہ پریشان تھا نا اس لیے ہوجاتا ہے ایسا (خضر علی نے جواب دیا)
مجھے معاف کریں میں نے جرم کیا ہے آپکو زخمی کردیا اور آپ نے آگے سے اف تک نہ کی میں سمجھ ہی نہیں پایا کہ کوئی انسان اتنا بےضرر کیسے ہوسکتا ہے یا آپ انسان نہیں ہو یا ہم انسان نہیں ہیں میں بڑی مشکل سے آپکا گھر ڈھونڈ کر یہاں آیا ہوں آپ تو اونچے لوگوں میں سے ہو اور مجھ جیسے چھوٹے انسان کا زخم برداشت کر گئے کوئی اور ہوتا تو شاید میں زندہ ہی نہ ہوتا (وہ ہاتھ جوڑے بولتا ہی جارہا تھا کہ خضر علی نے اس کے دونوں ہاتھ تھام لیے )
بس صاحب بس بھول جائیں جو ہوا آپ کو اس طرح دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے بھول جائیں اور مسکرا دیں (غلام مصطفی وہاں ہی کھڑا تھا اس کیلئے بھی کبھی کبھار خضر علی کو سمجھنا مشکل ہوجاتا تھا اللہ کے بندے کہاں آسانی سے سمجھ آتے ہیں )
آپ بس مجھے معاف کردیں !
میں معاف کرچکا ہوں مجھے بھی معافی دیں میں نے آپکو طیش دلا دیا تھا (یہ خضر علی کا دوسرا قدم تھا جہاں وہ اس چیز کی معافی مانگ رہا جو اسکا جرم ہی نہیں تھا )
آپ کیا ولی اللہ ہو ولی ہی ایسے ہوتے ہیں (اس نے حیرانگی سے خضر علی کی طرف دیکھا تھا )
ہاں اور انکی ہر دعا قبول ہوتی ہے (اب کی بار غلام مصطفی نے جواب دیا)
میرے لیے دعا کریں نا کہ میں صالح بن جاؤں (ہاں میں دعا کرونگا حالانکہ خضر علی رات میں ہی اس کے حق میں صالح بننے کی دعا کرچکا تھا)
____
وقت گزر رہا تھا لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب خضر علی کے پاس دعا کروانے آتی تھی اس میں ایسے لوگ بھی تھے جن کو اپنے معاملات کی سمجھ خضرعلی سے ملتی تھی اور ایسے لوگ بھی تھے جن کو کہیں سے محبت نہیں ملی ہوتی تھی تو وہ خضر علی کے پاس پہنچ جاتے تھے !
اللہ کا دوست خضر علی اب سب کا دوست تھا وہ جس جس چیز سے محروم رہا تھا وہ محرومی باقیوں کی دور کر رہا تھا اس کا دل ایک لمحے کیلئے خدا کی یاد سے غافل نہ ہوا تھا!
____
استاد جی آپ کیا لکھتے رہتے ہیں اپنی ڈائری دیکھاتے بھی نہیں ہیں (مغرب کا وقت تھا اور غلام مصطفی خضر علی کے پاس ہی بیٹھا تھا)
سن میرے گزر جانے کے بعد یہ ڈائری اور اس کمرے میں موجود سارا سامان تمہاری ملکیت ہوگا!
اللہ کیلئے ایسی باتیں نہ کریں دل گھبرا جاتا ہے استاد جی (غلام مصطفی اب بیس سال کا ہوچکا تھا اور خضر علی اللہ سے جدائی کے پینتیس سال گزار چکا تھا )
دل کو مضبوط کر اگر اللہ کا دوست بننا ہے !
اللہ کا دوست بننے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے !
ہممممم سن آج تمہیں اس ڈائری سے کچھ سناتا ہوں
" میں نے اللہ سے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا پڑے گا کہ تو میرا دوست بن جائے تو اللہ نے کہا کہ اپنی آنکھ اندھی کرلو "
"اندھی آنکھ!
وہ خواہشات جو خدا سے دور کریں
انکو دیکھ نہیں پاتی ہے!
اندھی آنکھ ہوس کے محسوسات سے لاعلم ہوتی ہے
اندھی آنکھ کیلئے روشنی اندھیرا برابر ہے
اندھی آنکھ فقط الہام کو مانتی ہے
جہاں عاشق محبوب کے سامنے موجود رہتا ہے
اندھی آنکھ ایسی آنکھ ہے جسے بینائی والی آنکھ دیکھ نہیں سکتی ہے
میں نے سمجھا تو بس یہ سمجھا کہ
خدا کے علاوہ ہر ایک کیلئے آنکھ کو اندھا کرنا ہے
میں نے اپنے دل کے گوشت سے خنجر بنایا
اور آنکھوں کو خود سے جدا کر ڈالا
اب میں اندھی آنکھ رکھتا ہوں "

سترہواں حصہ
اندھی آنکھ !
(سترہواں حصہ )
اچھائی کی تمام صورتوں میں وہ اچھائی خوبصورت ہے جس میں زخم دینے والے کو مرہم دیا جائے !
زخم محسوس ہونا بند ہوجاتے ہیں تب جب انسان خود کی نفی کردیتا ہے خود کی نفی کر کے عاجزی سے ضرب دینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے !
______
خضر علی وہاں کھڑا بازار دیکھ رہا تھا تب اس کے پاس ایک مرد آیا
اے سن یہاں کھڑا کیا کر رہا ہے تُو مجھے گھور رہا تھا ؟(یہ وہ مرد تھا جس پر خضر علی کی نظر پانچ منٹ پہلے پڑھی تھی اور اسکو دیکھ کر خضر علی نے اس کے حق میں یہ دعا کی تھی کہ اللہ اسکو صالح انسان بنائے )
نہیں صاحب آپکو غلط فہمی ہوئی ہے میں یہاں اپنے چھوٹے بھائی کا انتظار کر رہا ہوں (خضر علی کے نرم انداز میں جواب دیا )
جھوٹے تُو جھوٹ بولتا ہے (اس مرد کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جو اس نے طیش میں آکر خضر علی کے سر پر دے ماری اور خضر علی کے سر سے خون کا فوارا جاری ہوگیا خضر علی ایک لمحہ کو بھی نہ گھبرایا وہ پرسکون رہا اور خون بہتارہا )
معذرت صاحب میرے خون سے آپ کے کپڑے گندے ہوگئے (ایک ہاتھ پر خون کی لکیر بہہ رہی تھی جو ایک گال کو چھوتا انگلیوں کو عبور کرتا زمین پر گر رہا تھا تو دوسرے ہاتھ سے خضر علی نے اپنا رومال اسکو تھمایا لوگ جمع ہوچکے تھے ہر طرف شور مچ گیا تھا لیکن خضر علی پھر بھی پرسکون تھا لوگوں نے اس مرد کو پکڑ کر مارنا چاہا تو خضر علی نے منع کردیا کہ اتنے میں غلام مصطفی لوگوں کو چیرتا ہوا خضر علی کے پاس پہنچا اور اپنے دونوں ہاتھ خضر علی کے سر پر رکھ لیے )
استاد جی آپ زخمی ہوگئے ہو (وہ رونے لگ گیا تھا )
نہیں میں بالکل بھی زخمی نہیں ہوا ہوں مجھے درد نہیں ہو رہا ہے (لوگوں نے کپڑا دیا غلام مصطفی نے وہ خضر علی کے سر پر باندھ دیا اور وہ خضر علی کو لے کر گھر آگیا ، وہ مرد کچھ وقت کیلئے حیران ہوا تھا اسے خضر علی دیوانہ لگا تھا )
یہ کیا ہوا ہے چھوٹے صاااااب (کاکا سائیں دوڑتے ہوئے خضر علی کے پاس آئے )
ابا ایک آدمی نے استاد جی کو زخمی کردیا ہے !
میری غلطی تھی کاکا سائیں مجھے اسکی طرف دیکھنا نہیں چاہیے تھا (خضر علی کے لہجے میں اب بھی تکلیف کے اثرات نہ تھے )
ہاں چھوٹے صاااب ساری غلطیاں ہی آپ کی ہوتی ہیں کہا بھی ہے اتنے نرم نہ بنیں لوگ اس نرمی کے لائق نہیں ہیں !(کاکا سائیں اب خضر علی کی پٹی کر رہا تھا )
استاد جی یہ نرمی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں انکو لوگوں سے بدلہ تھوڑی چاہیے (غلام مصطفی خضر علی کے ہاتھ پر لگا خون گیلے کپڑے سے صاف کر رہا تھا )
میرے دل میں آج ایک خیال آیا اگر انسانوں کو زبح کرنے کا کوئی فریضہ ہوتا تو اللہ کی خوشنودی کیلئے ایک بار زبح ہوکر میرا دل نہیں بھرتا میرا بار بار زبح ہونے کا دل کرتا (اب خضر علی کی آنکھ میں آنسو آیا تھا کیونکہ ایسا کوئی فریضہ نہ تھا )
استاد جی آپ اپنی روح کو پہلے ہی زبح کر چکے ہیں (اب ًغلام مصطفی نے خضر علی کو جواب دیا)
شہزادے جتنا خون بہا ہے نا وہ پاک ہے دعا کر کہ خدا میرا باقی خون بھی پاک کردے !
ایسا کرنے سے آپ کی اللہ سے ملاقات ہوگی نا ؟
ہاں !(کاکا سائیں چپ کر کے دونوں کی باتیں سن رہے تھے انکا بیٹا اب خضر علی کا مرید بن چکا تھا )
_____
اچھا اللہ سن نا اس کو معاف کردینا میں بھی اسکو معاف کرچکا ہوں اس پر اپنی رحمت اور نعمت کرنا (رات کا دوسرا پہر تھا جب خضر علی جائے نماز پر بیٹھا اللہ کو یاد کر رہا تھا اور نقصان دینے والے مرد کے حق میں دعا کر رہا تھا ) اچھا اور سن نا اللہ مجھے تیری راہ میں ہر روز ہر لمحہ قربان ہونا ہے مجھے تجھ سے اظہار کرنا ہے کہ میرے دل میں تیری کتنی محبت ہے سن اللہ اے تمام کائناتوں کے نور اے روز محشر کو رحم کرنے والے اللہ اے معاف کرنے والے اللہ سن نا تیرے اس بندے کو تجھ سے بہت محبت ہے (موبائل نے خضر علی اور اللہ کی باتوں میں خلل ڈال دیا تھا مستنصر خضر علی کو کال کر رہا تھا )
السلام و علیکم پاپا !
جی پاپا میں صبح سارا حساب اور پیسے بھیج دونگا !
معذرت پاپا ( خضر علی کو اسکا باپ طیش میں گالیاں دے رہا تھا ایک سچ یہ بھی تھا کہ خضر علی نے مستنصر کے غرور میں دراڑ ڈال دی تھی اور وہ اپنا غصہ ایسے ہی نکالتا تھا )
اللہ حافظ پاپا !( کال کٹ گئی)
اللہ جی سن نا میرے باپ پر روز محشر رحم کرنا ان کے گناہوں اور غلطیوں کو معاف کردے ( یہ بولتے ہوئے خضر علی کے دل میں درد اٹھا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا اس کے باپ نے جس جس کو دکھ دیا ہے جب تک معافی نہیں دینگے تب تک مستنصر کو معافی نہیں ملے گی )
_____
خدا سے محبت کرنے والے کسی کا دل نہیں دُکھاتے ہیں کیونکہ وہ کسی کا دل دُکھا کر اللہ کی ناراض نہیں کرسکتے کہ وہ اللہ کے نور سے دور ہوجائیں!

السلام علیکم ورحمتہ اللّہ وبرکاتہ ❤️
صبح بخیر! ☕
✨ دن کا آغاز ذکرِ الٰہی اور اس خوبصورت دعا کے ساتھ..."
اے پروردگار! ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا فرما۔ آمین
!یا رب العالمین۔۔۔۔۔
☕خاک نشین retweeted
سالگرہ کا یہ خوبصورت دن مبارک ہو پیاری لڑکی !
اللہ آنے والا ہر دن خوبصورت بنائے ہر طرف خوشیوں کا میلہ ہو اور اردگرد سکون کی فضاء رہے
ہر دن کو تم ہنسو مسکراؤ اور زندگی کو خوب جیو ، وقت تم پر مہربان رہے اور زندگی تم کو ہر رنگ کا پھول دے اللہ کی رحمت میں رہو اپنا دن خوب انجوائے کرو 💕💓🌹
@samanpti1
اندھی آنکھ
سولہواں حصہ
اندھی آنکھ!
(سولہواں حصہ )
بس محبوب محسوس ہونا چاہیے پھر چاہے حقیقت میں ہو یا خواب میں یا کسی تخیل میں!
محبوب محسوس ہوجائے تو لگتا ہے پوری دنیا فتح کر لی ہو عاشقوں کیلئے یہ ہی جیت ہے کہ وہ اپنا دھن من سب لُٹا کر محبوب کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ " اے میرے محبوب اللہ ہمیں اپنے در کا گدا بنا لے "!
______
آپ بےہوش تھے چھوٹے صاااب آپکو چار دن بعد ہوش آیا ہے!(خضر علی جب ہوش میں آیا تو اپنے پاس کاکاسائیں کو موجود پایا ) آپ ٹھیک ہیں نا چھوٹے صاااب ؟(خضر نے بس سر کے اشارے سے ہاں میں جواب دیا اور خود دیوار سے ٹیک لگا لی)
کیا ہوا تھا چھوٹے صاااب؟
پتہ نہیں کاکا سائیں سب حقیقت میں ہوا تھا یا کسی خواب میں بس اتنا معلوم ہے کہ ۔۔۔(خضر علی کی آواز بھاری ہوچکی تھی اسے آج واقعی کوئی کاندھا چاہیے تھا)
کیا معلوم ہے چھوٹے صاااب (کاکاسائیں پریشانی سے آگے بڑھے اور خضر علی کے ماتھے پر ہاتھ رکھا جو بخار سے تپ رہا تھا)
کاکا سائیں (خضر علی نے سمندری آنکھیں اوپر کو اٹھائیں) کاکا سائیں اللہ نے مجھے اپنا دوست بنا لیا ہے (خضر علی یہ کہتے ساتھ ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا بخار میں تپتا خضر علی مکمل دیوانہ ہوچکا تھا کاکا سائیں نے خضر علی کو گلے لگا لیا تھا اور خضر علی روتا جاتا اور کہتا جاتا کہ اللہ نے مجھ سے دوستی کرلی ہے دروازے پر کھڑا کاکا سائیں کا بیٹا غلام مصطفی یہ سب دیکھ رہا تھا وہ نو سال کا بچہ تھا اس پر ہیبت طاری ہو رہی تھی وہ چپ چاپ یہ سب دیکھتا رہا )
کاکا سائیں مجھے دادا جان کے پاس لے جائے نا میں نے انکو بتانا ہے وہ بہت خوش ہونگے (خضر علی آج اس خضر علی کی طرح ضد کر رہا تھا جو دس سال کا ہوتا تھا )
چھوٹے صاااب آپ بیمار ہیں!
نہیں کاکا سائیں اللہ کا واسطہ ہے مجھے دادا جان کے پاس لے جائیں (کاکا سائیں کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا وہ خضر علی کو دادا جان کی قبر پر لے گئے تھے قبر پر تین لوگ موجود تھے خضر علی کاکا سائیں اور غلام مصطفی جو چھپتے چھپاتے آیا تھا)
دیکھیں نا دادا جان اللہ نے کہا ہے کہ میں اسکا دوست ہوں دیکھیں نا دادا جان آپ کا خضر علی آیا ہے (خضر علی ہمیشہ کی طرح قبر کی مٹی پر ایسے پاتھ پھیر رہا تھا جیسے دادا جان کا ہاتھ ہو)
کیا آپ ہر وقت روتے ہیں ؟(غلام مصطفی نے خضر علی سے سوال کیا تھا )
چپ کر غلام مصطفی (کاکا سائیں نے جھڑک کر اپنے بیٹے کو چپ کروایا تھا)
نہیں کاکا سائیں (خضر علی نے کاکا سائیں کو روکا ) اسکو پوچھنے دیں بچوں کے سوال حل طلب ہوتے ہیں ورنہ بچے اپنے ماں باپ کھو دیتے ہیں !
رونے سے کیا ملتا ہے آپکو ؟(غلام مصطفی نے دوسرا سوال پوچھا )
میری محبت کا شجر مزید پھل دار ہوتا ہے میں اللہ کو مزید گہرائی سے محسوس کرتا ہوں!
اوکے پھر آپ مجھے بھی رونا سیکھانا!
ہاں سیکھاؤں گا!
_____
اللہ جب دوستی کرتا ہے تو اپنے دوست کو وارث بھی عطا کرتا ہے!
یوں تو اللہ ہر ایک کا دوست ہے لیکن اس کو جو سمجھ لے اس میں اللہ کی دوستی کی جھلک نظر آنے لگ جاتی ہے اللہ تو انسان کے گمان کو دیکھ رہا ہوتا ہے !
ولایت خاندانی نہیں ہوتی ہے یہ روحانی ہوتی ہے جس کی روح میں یہ چنگاری موجود ہوگی وہ ہی اس کو آگے لے کر جائے گا اور اس کے ہونے میں بڑا گہرا وقت درکار ہوتا ہے!
_______
استاد جی ساتھ والے علاقے جا رہا ہوں سامان لانا ہے ابا نے کہا ہے (غلام مصطفی خضر علی کو استاد کہتا تھا وہ اب پندرہ سال کا ہوچکا تھا )
اچھا چل میں بھی ساتھ چلوں گا!(خضر علی نے کتاب بند کی اور جوتے پہننے لگا )
آپ تھک جائیں گے استاد جی!
نہیں میں نہیں تھکتا!
آپ ساتھ ساتھ چلیں گے تو میں شرمندہ ہوجاؤں گا آپ مجھ سے دو قدم آگے چلنا استاد جی!(خضر علی نے غلام مصطفی کو دیکھا جو واقعی اپنے نام کے مطابق تھا )
اچھا ٹھیک ہے!
آتے ہوئے دادا جان کی قبر پر بھی جائیں گے نا ؟
ہاں جائیں گے (ان چھ سالوں میں خضر علی نے غلام مصطفی کو دادا جان کی قبر اور شخصیت سے اتنا مانوس کر دیا تھا کہ لگتا تھا کہ دادا جان ہر وقت ان دونوں کے درمیان موجود ہیں یہ خضر علی کی سعی تھی جس کا رنگ غلام مصطفی پر چڑھ رہا تھا )
استاد جی کیا میں آپ کی طرح بن پاؤں گا ؟
تم مجھ سے اچھے بنو گے غلام مصطفی!
نہیں آپ سے اچھا نہیں بننا ہے !
کیوں (خضر علی نے پیچھے مڑ کر غلام مصطفی کو دیکھا جو اس سے دو قدم پیچھے تھا )
میں آپ سے اچھا بن ہی نہیں سکتا ہوں آپ درویش ہو صابر ہو استاد جی!
تم بھی بن جاؤ گے اور یہ بتاؤ کیا کیا لینا ہے؟
آپ یہاں رکیں استاد جی میں سارا سامان لے آتا ہوں (غلام مصطفی خضر علی کو ایک مقام پر چھوڑ کر خود دکانوں کے درمیان گم ہوچکا تھا اور خضر علی ہمیشہ کی طرح ہر ایک کے حق میں دعا کر رہا تھا خضر علی اب ڈھیٹ نہیں رہا تھا وہ مستقل مزاج بن چکا تھا)