سورہ انعام
وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۖ
اور بے حیائی کے کاموں کے قریب بھی نہ جاؤ خواہ وہ کھلے ہوں یا چھپے ہوئے،
جب لوگ تمھارے خلوص کا یقین نہ کریں تو راستہ بدل لو
کیونکہ تم کسی کا شک دور کرنے کے لئیے پیدا نہیں ہوئے۔
سورہ ھود
وَمَا تَوْفِيْقِىٓ اِلَّا بِاللّـٰهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ ﴿۸۸﴾
اور مجھے تو صرف اللہ ہی سے توفیق حاصل ہوتی ہے، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
سورہ الانفال
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآىٕنِیْنَ۠۔
بے شک اللہ (خیانت کرنے والے) دغا بازوں کو پسند نہیں کرتا۔"
سورہ طہ
إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي
"بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں، پس تُو میری بندگی کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر۔
جب بات کریں تو یاد رکھیں کہ اللّٰہ تعالٰی سن رہا ہے اور جب خاموش رہیں تو یاد رکھیں کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے۔
الانبیاء :107
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ ۞
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت ہی بنا کر بھیجا ہے
سورۃ البقرۃ
وَعَسَىٰ أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعلمُونَ ۲۱۶
اور عجب نہیں کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو، اور عجب نہیں کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہ تمہارے حق میں بری ہو، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔“
سور الرعد
قُلْ اِنَّ اللّـٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَآءُ وَيَـهْدِىٓ اِلَيْهِ مَنْ اَنَابَ (۲۷)
، کہہ دو اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنے تک پہنچنے کا راستہ دکھاتا ہے۔
سورة مومن
یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ ۱۹
وہ آنکھوں کی خیانت کو اور سینوں کی پوشیدہ باتوں کو ( خوب ) جانتا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے صبح(فجر) کی نماز پڑھی وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری (امان) میں ہے۔
صحیح مسلم ۱۴۹۳




















