Pinned Tweet
خاتم الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے گا.
(ترمذی-484)
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
کبھی وہ امت پاک اور مقدس نہ ہو گی
جس میں کمزور بغیر پریشان ہوئے
اپنا حق نہ لے سکے۔
(سنن ابن ماجه - 2426)
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔
(مشکوٰۃ المصابیح - 3091)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا
جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت کی تکلیفوں سے نجات دے تو وہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے۔
(صحیح مسلم - 4000)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا :
مجھ پر درود پڑھنے سے
تمام غم دور ہوجاتے ہیں
اور گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
( جزء حدیث ترمذی شریف - 2457 )
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور اللہ کی یاد کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔
(جزء حدیث بخاری شریف - 6408)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا
میں ہر آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں،
اور یہ بات آپ نے تین دفعہ دہرائی
(سنن ابن ماجہ - 3657)
پیارے رسول کریم ﷺ نے فرمایا :
لوگو! سلام پھیلاؤ کھانا کھلاؤ اور رات میں جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو گے۔
) سنن ترمذی - 2485 )
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا :
جس عورت کا شوہر اس سے ناراض ہو تو اللہ تعالی اس کی نماز قبول نہیں کرتا جب تک اس کا شوہر راضی نہیں ہو جاتا۔
(جزء حديث صحيح ابن حبان - 5355)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں اس کے اندر بڑھتی جاتی ہیں، مال کی محبت اور عمر کی درازی۔
(صحيح بخاري - 6421)
آقائے نامدار ﷺ نے فرمایا:
جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں۔
(ترمذی شریف - 2022)
پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
اگر میرا بندہ ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کی پوری لمبائی کے برابر اس کے قریب آتا ہوں، اگر وہ میرے پاس چلتا ہوا آتا ہے تو میں دوڑتا ہوا اس کے پاس جاتا ہوں۔
(مفہوم جزء حدیث مسلم شریف - 6805)
حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
[صحيح بخاري- 568)
سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا :
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ چپ رہے۔
(جزء حدیث صحیح بخاری 6476)
اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ
اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔
(سورۃ آل عمران – آیت 19)
خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا:
رحم کرنے والوں پر رحمان رحم فرماتا ہے،
تم زمین والوں پر رحم کرو،
تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
(سنن ابي داود - 4941)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
جس نے ماں اور اس کے بچہ کے درمیان جدائی پیدا کی، اللہ قیامت کے دن اسے اس کے دوستوں سے جدا کر دے گا۔
(ترمذی شریف - 1566)
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
اپنے ملازموں کو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کے لیے مشکل ہو جائے اور اگر کوئی سخت کام ہو تو تم خود بھی ان کی مدد کرو۔
(مفہوم حدیث صحیح بخاری - 31)


