Pinned Tweet
Clear Message🎈
Who will unfollow, will be unfollow 100%
Who will like the posts or comments, will get likes and comments
4
18
1,640
خان کا سپاہی retweeted
حکومت نے اگر طے کر ہی لیا ہے کہ عوام کو دشمن بنا کر چھوڑنا ہے تو اس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔
شہباز حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کے معاملے میں انتہائی نااہل ثابت ہوئی۔
۱-FBR نااہلی لیوی کی صورت میں عوام سے وصولی گئئ
۲-جس دوران قیمتیں کررہی تھیں تو عوام کو پوری کمی واپس نہیں کی۔
۳-اب عوام پرروزانہ کی تلوار لٹکادی۔
نالائق !
خان کا سپاہی retweeted
سابق وزیراعظم عمران خان کا "یوم یکجہتی کشمیر" کے حوالے سے خصوصی پیغام
یوم یکجہتئ کشمیر پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم من حیث القوم کشمیریوں کے حقوق کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ 7 دہائیوں سے کشمیر پر تسلط اور جبر و فسطائیت کا راج ہے اس کے باوجود کشمیریوں کا جذبہء آزادی ماند نہیں پڑ سکا۔ اس میں عقل والوں کے لیے یہ پیغام پنہاں ہے کہ بندوق کے زور سے نظریات تبدیل کئے جا سکتے ہیں نہ جذبہ آزادی کو مٹایا جا سکتا ہے۔ اس سے میرے اس بیانیے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ فوجیں تعینات کرنے سے کبھی بھی سول مسائل کا حل ممکن نہیں ہوتا۔
کشمیریوں کو اقوم متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جس کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ میں ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
بطور وزیراعظم میں نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل کوششیں کیں۔ میرا شروع دن سے یہی موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دوستانہ تعلقات کا قیام اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
پاکستان میں جب بھی تحریک انصاف کی حکومت واپس آئی کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کو اسی سرے سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بحیثیت قوم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تب تک کھڑے رہیں گے جب تک ان پر آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا۔ انشاء اللہ وہ دن آ کر رہے گا جب میری کشمیری قوم کو آزاد فضا میں سانس لینا نصیب ہو گااور اس جنت نظیر وادی میں بندوقوں کی بجائے آزادی کے نغمے گونجیں گے، انشاء اللہ
خان کا سپاہی retweeted
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو:
“مہذب دنیا میں defamation (ہتک عزت) کی سزا جرمانے کے طور پر دی جاتی ہے یہ ایک civil liability ہے لیکن پاکستان میں پیکا کا کالا قانون منظور کر کہ defamation کی سزا 5 سال کر دی گئی ہے۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری محکموں کی توہین پر بھی سزا سنائی جا رہی ہے۔ برطانیہ سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک میں defamation کی سزا جرمانے کے طور پر دی جاتی ہے کیونکہ دنیا جمہوری اقدار اور اظہار آزادی رائے کو لے کر آگے کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان میں ایسے غیر جمہوری قوانین منظور کر کے جمہوری اقدار کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ اس سب کا مقصد یہی ہے کہ آٹھ فروری کی مینڈیٹ چوری سے لے کر عوام کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے تک، 9 مئی فالس فلیگ سے 26 نومبر قتل عام تک جو بھی ظلم و بربریت کی گئی اس پر کسی کو آواز اٹھانے کی جرات نہ ہو۔
اس کٹھ پتلی حکومت نے سوائے غیر قانونی ترامیم کے ذریعے عوامی بنیادی حقوق کی توہین کرنے کے کوئی دوسرا کارنامہ نہیں کیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے پر کاٹے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئیر ججز کی موجودگی کے باوجود باہر سے چیف جسٹس کی تقرری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قاضی فائز عیسیٰ پارٹ 2 ثابت ہو گا۔ ہم اس طرح ججز کی تقرری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری بھی میرٹ کی بنیادوں پر ہونی چاہیے ورنہ سکندر سلطان راجہ جیسے گھناونے کردار جنم لیتے ہیں جو عوام کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ سکندر سلطان راجہ آرٹیکل 6 کا مستحق ہے کیونکہ اس نے عوام کا مینڈیٹ دن دیہاڑے چوری کر کے فارم 47 کی حکومت کی سہولتکاری کی۔
آٹھ فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس دن عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ پہلے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا، نو مئی کا ڈرامہ رچایا گیا تاکہ تحریک انصاف کو کچلا جا سکے اسکے باوجود عوام نے جوق در جوق نکل کر تحریک انصاف کو ووٹ ڈالے مگر نتائج کو بے شرمی اور بے دردی سے بدل کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔ اب 8 فروری کے ڈاکے کی پردہ پوشی کے لیے پیکا اور 26ویں ترمیم جیسے قوانین منظور کیے جا رہے ہیں۔ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے سو جھوٹوں کا سہارا لینا ہی پڑتا ہے
حکومت مذاکرات کی صورت میں ڈھونگ رچا رہی تھی۔ اس سے ان کے اپنے چہرے عیاں ہوئے ہیں ۔ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور نو مئی یا 26 نومبر کی تحقیات ہوں کیونکہ اس سے سچ سامنے آ جائے گا اور یہ اندر سے خوفزدہ ہیں کیونکہ سچ یہی ہے کہ یہ خود ان واقعات میں ملوث ہیں۔ بددیانت کبھی بھی نیوٹرل امپائر کے ساتھ نہیں کھیلتا ۔ ان کے اختیار میں ویسے بھی کچھ نہیں یہ جو بھی کرتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی منشاء سے ہی کرتے ہیں۔
قرآن میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بار بار ذکر آیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کے خلاف ڈٹ جاؤ۔ جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر ہی ہے۔ اللہ پاک نے منافق کی نشانی بیان کی ہے کہ وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جو لوگ منافق ہوتے ہیں ان کے لیے دنیا اور آخرت میں رسوائی ہے۔ بے غیرتی اور ڈھٹائی کا کوئی توڑ نہیں ہے۔ لا الہ الا اللہ انسان میں غیرت بیدار کرتا ہے۔ بے غیرت انسان اللہ کے سوا دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے ایک قوم صرف غیرت پر کھڑی ہوتی ہے اور ترقی کرتی ہے۔ بے غیرت انسان یا قوم صرف بھیک مانگتی رہ جاتی ہے۔کوئی بھی قوم صرف انصاف اور قانون کی حکمرانی سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ انصاف وہی لوگ دیتے ہیں جن میں اخلاقیات زندہ ہوں ۔ مدینہ کی ریاست انہی اصولوں پر کھڑی ہوئی تھی اور پھر مسلمانوں نے پوری دنیا میں حکومت کی۔ ہمیں بھی اگر اپنی سمت کا درست تعین کرنا ہے تو اخلاقی تربیت پر توجہ دینی ہو گی۔ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا اور انسانی جان کی قدر کرنی ہو گی ورنہ ہمارا مستقبل روشن نہیں ہو سکے گا۔ مدینہ کی ریاست میں ایک یہودی نے خلیفہ وقت حضرت علی رضی الله عنه کے خلاف مقدمہ جیت لیا تھا۔ انصاف کے یہ اصول اسلامی معاشرے کی حقیقی روایات ہیں جنہیں ہم فراموش کر چکے ہیں۔ اسلام اور جمہوریت کے اصولوں کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہی ہماری معاشرت اور معیشت دونوں تباہ ہیں اگر ہم حقیقی ازادی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انہی اصولوں کو اپنا کر اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔جو انسان بے خوف ہو کر صرف اللہ سے ڈرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے جو خوفزدہ رہتا ہے وہ کبھی کامیاب انسان نہیں بن سکتا۔ جو انسان کبھی ہار نہیں مانتا وہی مراد پاتا ہے لہذا میری قوم نے کبھی ہار نہیں ماننی۔”
خان کا سپاہی retweeted
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا ٹیم اور وکلاء سے گفتگو!!!
اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا کر سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی۔ میرا عدالت سے اغواء کیا ہی اس لیے گیا تھا کیونکہ ان کو ردعمل کا اندازہ تھا اور عوام کے جذبات سے کھیل کر انہوں نے اپنا مقصد پورا کرنا تھا۔ ایک پرامن احتجاج کو اپنے بندے شامل کروا کے فالس فلیگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ نو مئی کی آڑ میں ہماری لیڈر شپ اور کارکنان سمیت ہزاروں لوگوں کو اغواء کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اغواء برائے بیان کی روایت ڈال کر لوگوں سے زبردستی تحریک انصاف چھڑوائی گئی۔ ہمارے 16 افراد شہید اور 4 افراد کو معذور کر دیا گیا۔ سب ظلم ہمارے ساتھ کر کے ہم پر ہی مقدمات بنا دئیے گئے۔نو مئی کا سارا ڈرامہ تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے رچایا گیا تاکہ لوگ ڈر کر تحریک انصاف کو چھوڑ جائیں۔ نو مئی کے بیانیے کا دھڑن تختہ تو 8 فروری کے انتخابات میں ہو گیا تھا جب تمام تر پابندیوں کے باوجود تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا۔ انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ جھوٹا پروپگینڈا کر کے عوام کو تحریک انصاف سے بد ظن کیا جائے مگر یہ اس میں ناکام رہے۔ 26 نومبر بھی اسی مقصد کے تحت کیا گیا تاکہ نہتے پرامن مظاہرین کو گولیاں مار کر خوف و ہراس پیدا کیا جاسکے اور عوام کو ان کی آواز بلند کرنے سے روکا جا سکے۔ 26 نومبر کو ہماری کال ملک میں جمہوری اقدار کی بحالی کے لیے تھی مگر اس پر سیدھے فائر کھول کر عوامی خون سے اس حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے اپنے ہاتھ رنگ لیے۔ 26 نومبر تحریک انصاف کو کچلنے کی دوسری کوشش تھی۔
کٹھ پتلی حکومت نے جمہوریت پر کاری ضربیں لگا کر عوام سے بنیادی انسانی حقوق مکمل طور پر چھین لیے ہیں۔ پیکا ترمیمی ایکٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پہلے آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا گیا، ارشد شریف کا قتل کیا گیا، صحافیوں کو اغواء کیا گیا انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ اب فارم 47 اسمبلی نے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن کے لیے کالا قانون منظور کر لیا ہے۔ سیاسی اختلافات کو دبانے کے لیے پیکا قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار رائے کے بغیر جمہوریت پنپ نہیں سکتی۔ اس جعلی اسمبلی نے سوائے جمہوریت پر حملے کے قوانین منظور کرنے کے کچھ نہیں کیا پھر چاہے وہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ہو یا پیکا ترمیمی ایکٹ۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مقصد چیف آف آرمی سٹاف کی ایکسٹینشن تھا اور ان کو یہ خوف تھا کہ عدلیہ آزاد ہوئی تو الیکشن فراڈ سامنے آ جائے گا۔ اپنے ذاتی فوائد کے لیے عدلیہ کی خودمختاری کو سلب کر دیا گیا ہے۔
آٹھ فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی تیاری کی جائے۔ اس دن عوامی مینڈیٹ چھین کر 1971 کی یاد تازہ کی گئی۔ صوابی میں خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے لوگ اکٹھے ہو کر احتجاج کریں۔ دیگر علاقوں کے افراد اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں۔ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی اس دن اپنی آواز بلند کریں۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔ اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔
ہم جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ اپنی جماعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ دیگر جماعتوں سے اس مقصد کے تحت روابط کو تیز کریں تاکہ جلد از جلد عوام کو جمہوریت کی آڑ میں نافذ اس ڈکٹیٹر شپ سے نجات مل سکے۔
علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلٰی گورننس کا بہت دباؤ ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنید اکبر خان جو ہمارے دیرینہ ساتھی اور کارکن ہیں انکو تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا صدر منتخب کر دیا جائے اور تنظیمی امور انکے حوالے کر دئیے جائیں
خان کا سپاہی retweeted
ابھی ان کا وقت ہے ان کو کہنے دیں
ایک بار ان کے سروں سے بندوقوں کا سایہ ہٹنے دیں،
پھر اللہ خیر فرمائے گا ،انشااللہ
خان کا سپاہی retweeted
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو:
“القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا نہ ہی حکومت کو ایک ٹکے کا کوئی نقصان ہوا۔
اس مقدمے میں اصل سزا تو نواز شریف کی بنتی ہے جس نے 9 ارب روپے رشوت کی مد میں حاصل کیے۔ نواز شریف اور زرادری پر مے فئیر اپارٹمنٹس کی طرز کے بے شمار مقدمات ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے توشہ خانے سے مہنگی ترین گاڑیاں خلاف قانون حاصل کیں ، ان پر موجود تمام مقدمات open and shut ہیں لیکن ان کو معاف کر کے مقدمات کو صرف اس لیے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ڈیل قبول کر لی۔ اس کیس میں بھی نواز شریف سے 9 ارب روپے کا حساب مانگنا بنتا ہے ۔
بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں بالکل بے قصور ہیں اُن کو کیس میں شامل کرنے کا واحد مقصد مجھ پر دباؤ بڑھانا تھا۔ اِس سے پہلے بھی بشریٰ بی بی کو 9 مہینے بے گناہ جیل میں رکھا گیا ہے۔
دنیا میں کبھی کوئی شخص جسے معلوم ہو کہ وہ بد دیانتی کر رہا ہے نیوٹرل امپائر نہیں لگاتا ۔ میں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کا رواج قائم کیا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے جو بالکل نیوٹرل ہو اور شفافیت پر مبنی فیصلہ دے۔ حکومت اس مطالبے سے اسی لیے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ وہ بد دیانت ہے۔
ہم جسٹس امین الدین ( آئینی بینچ کے سربراہ) کو بھی خط تحریر کریں گے کہ ہمارے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پیٹیشن سنیں۔ ہمارے جو بے قصور لوگ ملٹری تحویل میں ہیں ان کو بدترین ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ۔ ہم نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوم متحدہ کو بھی اس سلسلے میں خط لکھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی کسی بھی عدالت سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ قاضی فائز عیسی اور عامر فاروق تو اسٹیبلشمنٹ کے ہی opening batsman کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ اب جو آئینی بینچ بنا ہے وہ بھی ان کی ہی extension ہے۔
پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کی کوئی معافی نہیں ملتی۔ جنرل پنوشے مغرب کا طاقتور جنرل تھا لیکن انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کرنے پہ اسکو کڑی سزا دی گئی۔ ہمارے سیاسی ورکروں کو اغوا کر کے تشدد کیا گیا۔ نو مئی میں جس نے تحریکِ انصاف کو خیر آباد کہا اسکو تمام الزامات سے بری الزمہ کر دیا گیا۔
آٹھ فروری کو پاکستانیوں کے حق پر بے شرمی سے ڈاکہ مار کر انتخابات کو چوری کیا گیا اور پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوایا گیا۔ کھلی مینڈیٹ چوری کے بعد پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے سائے ہیں۔ آٹھ فروری کو پوری قوم یوم سیاہ منائے گی۔ اس دن فارم 47 کی جعلی حکومت قائم کر کے پاکستان میں جمہوریت اور جمہور کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا جسکے بعد ملک میں نہ تو سیاسی استحکام آ سکا ہے نہ ہی معاشی استحکام-
ہم نے مذاکرات ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کرنے ہیں- پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی بحرانوں کے خاتمے، دہشت گردی کے مسئلے پہ قابو پانے اور ملک کو درپیش دوسرے سنجیدہ مسائل کے حل کے لئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے-“
عاصمہ شیرازی اور ڈالر
عاصمہ شیرازی صاحبہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کے وہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کے نام پر ڈالر کما رہے ہیں .یہ جاننے کے لیے عمران خان کے نام کو ہی عاصمہ شیرازی صاحبہ کے اپنے وی لاگز کی ڈسکرپشن, ویڈیو ٹائٹلز اور تھمب نیلز میں تلاش کرتے ہیں .
- ویڈیو ڈسکرپشن میں#Keyword کاؤنٹ دیکھا جائے تو عاصمہ شیرازی صاحبہ نے #ImranKhan اپنے 72% وی لاگز کی ویڈیو ڈسکرپشن میں شامل کیا جبکہ باقی تمام لیڈرز کو کافی کم .
- عاصمہ شیرازی صاحبہ نے عمران خان کا نام 23% ویڈیو ٹائٹل میں مینشن کیا جبکہ باقی ان چار لیڈرز کا ملا کر 5% سے زیادہ نہیں .
- عاصمہ شیرازی صاحبہ نے اپنے آخری 100 وی لاگز کے تھمب نیلز میں 69 ویڈیوز میں عمران خان کی تصویر لگائی .
99
خان کا سپاہی retweeted
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلا ٹیم سے اہم گفتگو۔
“26 نومبر کو آج چھ ہفتے ہو گئے ہیں ہمارے کئی لوگ ابھی تک گمشدہ ہیں ۔ یہ لوگ ڈی چوک اسلام آباد سے غائب کیے گئے ہیں کسی قبائلی علاقے سے نہیں۔ حکومت ان کو کسی عدالت میں پیش کر رہی ہے نہ ہی ان کو تلاش کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات اور مذاکرات کو لے کر کتنی سنجیدہ ہے۔ ہم نے آج گمشدہ افراد کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی سینئیر وکیل قاضی انور کریں گے-
ہم پر زور مطالبہ کر رہے ہیں کہ 26 نومبر کو جو ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں ماری گئیں ؛ 64 لوگوں کو زخمی اور 14 لوگوں کو شہید کیا گیا انکے قتل عام کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔ یہاں تحقیقات تو کیا ہونی ہیں الٹا انہی مظلوم افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کوٹلی ستیاں سے ہمارے 17 سالہ کارکن انیس شہزاد ستی کو شہید کیا گیا ۔ پھر اسکے غمزدہ خاندان کو ہراساں کیا گیا کہ وہ اپنا کیس واپس لیں۔ یہی سب کچھ نو مئی کو بھی کیا گیا تھا ۔جب ہم پر ہی گولیاں چلائی گئی تھیں ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا اور پھر پر امن نہتی عوام کو ہی دہشتگرد بنا دیا گیا ۔ انکے گھروں کا تقدس پامال کیا گیا ؛ بے قصور افراد کو جیلوں میں ڈال کر انکی زندگیاں برباد کی گئیں۔ میرے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ۔ 9 مئی اور 26 نومبر پر شفاف جوڈیشل کمیشن بننا ناگزیر ہے۔ میں اس واقعے کو تب تک بھولنے نہیں دوں گا جب تک مظلوموں کو انصاف نہ مل جائے۔
میرے مطالبات جائز اور معقول ہیں لیکن حکومت ان پر سنجیدہ نہیں ۔ مجھے میری جماعت کے افرد سے ملوایا نہیں جاتا جو کہ میرا قانونی حق ہے ۔ اگر حکومت نے اگلی نشست میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہ کی تو ہم مذاکرات کے عمل کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف کمپئین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ بشریٰ بی بی جو کر رہی ہیں وہ میری ذات کے لیے کر رہی ہیں- سنجگانی جیسے شوشے چھوڑ کر اصل معاملات سے توجہ ہٹائی جاتی ہے ۔ ڈی چوک میں کارکنان کے ہمراہ پہنچ جانا بشری بی بی کی کامیابی ہے جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ میں اپنی پارٹی کے لوگوں کو تلقین کرتا ہوں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں ۔
پاکستان میں آمریت کا دس سالہ پلان لایا گیا تھا جس میں سے دو سال گزر چکے ہیں یہاں جو جج یا پولیس والا ظلم کا حصہ بنتا ہے اسکو ترقی دے دی جاتی ہے ہمایوں دلاور نے غیر قانونی فیصلہ دیا تو اسکو ترقی دے دی گئی دوسری جانب راولپنڈی ؛ سرگودھا کے ججز نے انصاف پر مبنی فیصلے دیے تو انکو گھر بھیج دیا گیا۔ ایسا کر کے ملک میں میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو قتل کر دیا گیا ہے-
ملک میں موجود اس فسطائی نظام کے ہوتے ہوئے معاشی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ معاشی خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے اور سرمایہ کاری ملک میں اداروں کے اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کئے بغیر ممکن نہیں۔ ملک میں بڑھتی دہشتگردی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ اور افسوسناک امر تو یہ کہ اس کے تدارک کے ذمہ داران کی ساری توانائیاں اور وسائل ہماری جماعت کو دیوار سے لگانے میں صرف ہو رہی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ اپنی ذاتی اناؤں اور وقتی مفادات سے ہٹ کر ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سوچا جائے۔
یہ ان پٹواریوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہہ رہے تھے خان کے سپورٹرز دبئی سے ڈیپورٹ ہو رہے ہیں۔ عجمان کی سرکاری ٹیکسی پر دیکھ لو۔ ماشاءاللہ
1
81
اس کھوتے کی اتنی اوقات تھی کہ اس کو نیشنل ٹی وی پر بٹھایا جاتا۔ لیکن جن کو خوشامد پسند ہے ان کو کیا لگے کوئی کھوتا یے یا کھوتی۔ رومال والے اینکرز
1
1
95
#Pakistan Don't deserve sanctions, but these sanctions are on the people who are responsible for this situation, who kidnapped the system.
xitter.gq/realZalmayMK/status/18…
The #Pakistan government deserves sanctions and diplomatic pressure because it brutally used force against and even massacred peaceful demonstrators, and it is using lawfare - the misuse of the legal system for political purposes - to keep Imran Khan in jail. It is time for change in Pakistan. The people of Pakistan want it, and they deserve it. #USA @EU timesofindia.indiatimes.com/…
1
2
133
الحمدللہ شفقت بھائی کی خیریت معلوم ہوئی وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ میں کچھ اور ہی سمجھ رہا تھا لیکن شکر الحمدللہ
1
2
90
جیو تو اس بندے کو ڈی گریڈ کرنے چلا تھا لیکن اردو میں کہ اس کو کونسی سمجھ ہے اردو کی۔ لیکن کمال کی نظر ہے اس کی جسے پتہ چل گیا سب کچھ بغض عمران میں ہو رہا ہے۔ اس نے اس سب کا جواب دیا۔ 👇
خان کا سپاہی retweeted
جج نے D چوک سے گرفتار 81 بندے چھوڑتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس کو ہتھکڑیاں لگوا دونگا اور پولیس نے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا
اس ساری بات پر بہترین تبصرہ صرف بوٹا ہی کر سکتا ہے
مظہر عباس 🔥🔥🔥
آپ کچھ بھی کرلیں 8 فروری کو بڑی تعداد میں عوام نکلی اور آزاد امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ کیا جو عمران خان کے حمایت یافتہ تھے۔ ڈیجٹلائزیشن نے روایتی سیاست کو شکست دی۔ ایک جماعت کو ختم کردیا گیا اسکے لیڈر کو پابند سلاسل کردیا گیا لیکن عوام نے موبائل فون اور سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کو جتوا دیا اور پوری ریاست اپنی منہ زور طاقت کے باوجود ان سے ہار گئی۔ نون لیگ بہت پیچھے رہ گئی ہے. کوسوں دور۔
خان کا سپاہی retweeted
بیرون ملک 23،456 پاکستانی قید ہیں
جن میں سے 10432 سعودی عرب، 5292 یو اے ای، 387 ترکی، 40 عراق، 463 ملائیشیا، 89 سری لنکا، 338 قطر، 578 عمان، 59 کویت، 100 ایران،
371 بحرین، 313 برطانیہ اور 598 یونان
میں قید ہیں۔
●جبکہ پاکستان میں قید پاکستانیوں کی تعداد 24 کروڑ سے زائد ہے
نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ خان سہی کہتا تھا ایک تو پڑھے لکھے نہیں اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا تھا 800 ملین لوگوں کو اور یہ نقال کہہ رہی ہے 800 لوگوں کو غربت سے نکالا 🤣
مریم نواز نے چائنہ میں جس سرمایہ دار سے ملاقات کی وہ بہت بڑا سرمایہ دار ہے اس کی 6 ریڑھیاں ہیں اپنی، تین مونگ پھلی کی اور تین املوک کی، ایثار رانا🤣
قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بالآخر پولی کلینک ،پمز،سی ڈی اے سیف سٹی اسلام آباد سے 24 سے 26 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔
فوٹیجز نا دینے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
فوٹیجز تو نہیں ملنی لیکن اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ انٹرنینشل سطح پر
پی ٹی آئی کا کیس اور مضبوط ہو گا
دیر آید۔ درست آید
2
2
95










