A woman who can walk away from a man she loves for the sake of her peace has already won a war no one else can see.
ہاں اُس کا تعلق تو پُرانا ہے میرے ساتھ
برتاؤ مگر پیشہ ورانہ ہے میرے ساتھ
رکھنا ہے مجھے دل میں تو پھر دو کی جگہ رکھ
جو مجھ میں ہے اُس نے بھی تو آنا ہے میرے ساتھ
2
21
427
اس کو غرور مان لیں یا پھر ادائے یار
کہ گفتگو کے سارے سلیقے بدل گئے
اور جس دن اسے بتایا کہ وہ سب سے خاص ہے
اس دن سے اس کے طور طریقے بدل گئے
4
13
286
کیا غضب شخص ھر بات پکڑ لیتا تہا
ایک ملاقات سے اوقات پکڑ لیتا تہا
اب میرا نام بھی لینے سے وہ کرتا ھے گریز
وہ جو محفل میں میرا ھاتھ پکڑ لیتا تہا
مجھ کو ملاح نے پھینکا تھا کبھی پانی میں
آج کل بہتا ہے دریا میری نگرانی میں
ڈر رہا ہوں کہ مجھے چھوڑ کے جانے والا
اپنا دشمن ہی نہ بن جائے پشیمانی میں
یہ محبت تو بہت بعد کا قصہ ہے میاں
میں نے اس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں
ہم نے چپ رہ جو اک ساتھ بتایا ہوا ہے
وہ زمانہ مری آواز میں آیا ہوا ہے
غیر مانوس سی خوشبو سے لگا ہے مجھ کو
تو نے یہ ہاتھ کہیں اور ملایا ہوا ہے
وہ منہ لگاتا ہے، جب کوئی کام ہوتا ہے
جو اس کا ہوتا ہے ، سمجھو غلام ہوتا ہے
کسی کا ہوکے دوبارہ نہ آنا میری طرف
محبتوں میں حلال وحرام ہوتا ہے۔
آیا ہے ابر یاد کا بھٹکا ہوا اِدھر
تھوڑا سا دل کے دشت میں سایہ ہوا تو ہے
اب اور کیا خراج محبت کو دیں گے ہم
داؤ پہ اپنا آپ لگایا ہوا تو ہے
ہمیشہ الوداع کہنے کا حوصلہ رکھیں، کیونکہ ہر شخص ہمیشہ ساتھ رہنے کے لیے نہیں آتا۔ خوش فہمیاں انسان کو حقیقت سے دور اور خودداری سے بہت نیچے لے جاتی ہیں۔ کبھی کبھی کسی کو روکنے کے بجائے خاموشی سے رخصت کر دینا ہی اپنی عزتِ نفس بچانے کا آخری راستہ ہوتا ہے۔






