وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز صاحبہ کی جانب سے گندم کا ریٹ 4500 روپے مقرر کرنا ایک شاندار اور کسان دوست اقدام ہے۔ اس فیصلے سے کسان خوشحال ہوگا، بہتر پیداوار کے ساتھ معاشی استحکام آئے گا اور وہ اپنے خاندان و بچوں کی بہتر کفالت اور تعلیم و تربیت کر سکے گا۔ گندم کی سپورٹ پرائس میں بہتری پنجاب کے ہر فارمر کی دلی خواہش تھی جسے حکومت نے پورا کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کسانوں کے اعزاز میں تقریب اور تاریخی اقدامات کا خیرمقدم۔ کسان نمائندوں نے گندم کا ریٹ 4500 روپے مقرر کرنے، باوقار پروٹوکول دینے اور مسائل کے حل کے لیے کسان بینک کے آغاز کو زرعی شعبے کے لیے انقلابی اور گیم چینجر قرار دیتے ہوئے حکومتی کاوشوں کو سراہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے کسانوں کے وفد کی تفصیلی اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ کسان بینک کے قیام کا اعلان، زراعت کے لیے ماڈل زونز اور 100 ملین روپے تک بغیر سود قرضوں جیسے تاریخی پیکجز کسان اور ملکی معیشت کی ترقی کے ضامن ثابت ہوں گے۔ ان کسان دوست اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خانیوال میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس جدید اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، ایف آئی آر کے اندراج اور پولیس سے متعلق ضروری خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت ہو سکے۔ یونٹ میں خواتین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ کہ جس طرح آج کسانوں کو عزت اور پروٹوکول دیا گیا۔ صبح سے تمام سیکرٹریز اور انتظامیہ نے کسانوں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن کی۔ کسانوں کو حقیقت میں یہ محسوس ہوا ہے کہ وہ ایک ایسی 'سپر سی ایم' ہیں جو ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل طور پر آن بورڈ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بلاسود زرعی قرضہ سکیم کسانوں کی خوشحالی اور استحکام کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔ ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے کاشتکار کے مطابق اس اقدام سے کسان کو اپنی فصل کی لاگت میں آسانی اور بہتر منافع ملے گا۔
صدر بازار آمد کے موقع پر محترمہ مریم نواز شریف کا پرجوش اور فقید المثال استقبال۔ خواتین، بچوں اور دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں کی بھرپور شرکت نے عوامی اعتماد اور والہانہ محبت کا واضح ثبوت پیش کر دیا۔ عوام کا یہ جوش و خروش قیادت سے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا عکاس ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے منڈی بہاؤالدین میں ملاقات کا یہ لمحہ میرے لیے ناقابلِ بیان اور باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے جس محبت اور شفقت سے نوازا اور "Khadija, God bless you my child" لکھ کر دعاؤں سے نوازا، وہ الفاظ ہمیشہ یاد رہیں گے۔ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ اور آپ کے حامی رہیں گے انشاءاللہ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آج منڈی بہاؤالدین میں اربوں روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح کریں گی۔
Good news for the people of Khanewal! On the instructions of CM Punjab Maryam Nawaz Sharif, the Mobile Police Station and Licensing Unit has also been launched in Khanewal.
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف يوم سياه پر خصوصی پیغام











