The Post Digital (@ThePostDigital0) header
The Post Digital (@ThePostDigital0) profile picture

Breaking news, latest updates & in-depth stories from Pakistan & the world| Digital media | https://xitter.gq/t.co/iHiFsSMp98

Karachi, Pakistan
Joined July 2025
Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)
سی ٹی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد 149 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 16 افراد کے نام شامل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے فہرست میں کراچی کے ضلع ایسٹ سے سب سے زیادہ 32 افراد شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 25 افراد جیل میں، 13 لاپتا اور 6 کا سراغ نہیں مل سکا فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت، حاضری اور سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ #Sindh #FourthSchedule #CTD #Karachi #CounterTerrorism #SindhPolice #Security #PakistanNews #ThePostDigital
1
15
عالمی ایجنسی کی اطلاع پر کراچی میں نوجوان گرفتار، ڈارک ویب پر خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کا الزام این سی سی آئی اے نے منظور کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس پر مختلف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اصل شناخت، کوڈ نام اور حساس معلومات ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ٹیلی گرام پر ’’گوتھم‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا تھا اور ایک بین الاقوامی ایجنسی 2023 سے اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی تھی۔ #Karachi #NCCIA #CyberCrime #DarkWeb #IntelligenceAgencies #CyberSecurity #PakistanNews #ThePostDigital
30
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے مبینہ فرنٹ مین مفتی ابرار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں جے یو آئی کے کارکنوں نے غیر قانونی اجتماع کیا اور سڑک بلاک کردی۔ مقدمے کے متن کے مطابق مفتی ابرار کی قیادت میں کارکنوں نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کو سرکاری امور کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی اور علاقے کے رہائشیوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا۔ #MaulanaFazlurRehman #MuftiAbrar #JUIF #Islamabad #ATC #CourtNews #PakistanNews #thepostdigital
17
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے تمام معاملات کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ گزشتہ آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے منظور کی گئی تھیں۔ترجمان ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صوبوں کے معاملے پر کسی گفتگو کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر سے روانہ ہوگئے۔ #AsifAliZardari #ShehbazSharif #PresidentHouse #PakistanPolitics #PoliticalNews #ThePostDigital
2
21
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے ایف سی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گھر سے بھی سکیورٹی ختم کردی گئی، جبکہ اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر جے یو آئی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی نامناسب اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا اسعد محمود پر ماضی میں درجنوں خودکش حملے ہوچکے ہیں، اس لیے ان کی جان و سلامتی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جے یو آئی نے خبردار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو کسی بھی نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوگی۔ #MaulanaFazlurRehman #JUIF #AsadMehmood #Security #PakistanPolitics #Islamabad #ThePostDigital
13
اسلام آباد میں مکان سے 800 کلو مشتبہ گوشت برآمد، گدھے اور کتے بھی مل گئے فوڈ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور پانچ زندہ کتے بھی ملے۔ حکام نے 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک پینگولین بھی تحویل میں لے کر مکان سیل کردیا، جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ #Islamabad #FoodAuthority #IllegalMeat #AnimalRescue #Wildlife #PakistanNews #ThePostDigital
1
12
پیپلز پارٹی اندرونِ خانہ سندھ میں نئے صوبوں پر راضی ہے، غریدہ فاروقی کا بڑا دعویٰ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے آزاد ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں نئے صوبوں کے قیام پر اندرونِ خانہ رضامند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی فائلیں کھلنے کا دباؤ بڑھا تو پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دے سکتی ہے۔ غریدہ فاروقی نے سندھ میں نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کی بھی پیش گوئی کی۔ #GharidaFarooqi #PPP #NewProvinces #SindhPolitics #Sindh #PakistanPolitics #ThePostDigital
1
12
سندھ میں بھی نئے صوبے بننے چاہئیں، ایم کیو ایم نے صرف مہاجر صوبے کی بات نہیں کی: خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں صوبوں کے قیام کی بات کی جاتی ہے، لیکن سندھ میں نئے صوبے کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی صرف کراچی یا مہاجر صوبے کی بات نہیں کی، بلکہ ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پورے پاکستان میں نئے صوبے بنانے کی بات کی جاتی ہے، لیکن سندھ میں صوبہ بنانے کی مخالفت کی جاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ پاکستان کا حصہ نہیں کہ یہاں نئے صوبے قائم نہیں کیے جا سکتے؟ #KhalidMaqboolSiddiqui #MQM #NewProvinces #Sindh #PakistanPolitics #ThePostDigital
1
14
عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور تعاون ضروری ہے، خواجہ آصف برسلز میں شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں 48 عالمی امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکار خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 183 اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ خواجہ آصف نے دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، انسانی امداد کی فراہمی اور مشترکہ عالمی اقدامات پر زور دیا۔ #KhawajaAsif #Pakistan #GlobalPeace #UnitedNations #PeacekeepingMissions #Brussels #SecurityPolicy #ThePostDigital
1
22
حیدرآباد (رپورٹ: تیمور بلوچ) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست پر وائس چانسلر، رجسٹرار اور الیکشن افسر کی عدم پیشی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس عدنان کریم میمن اور جسٹس جعفر رضا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق سندھ یونیورسٹی میں سینیڈیکیٹ کے انتخابات کے دوران ایک امیدوار کامیاب قرار پایا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اس کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ سماعت کے دوران متعلقہ حکام کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری اور رجسٹرار کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ #SindhHighCourt #UniversityOfSindh #Hyderabad #SindhNews #CourtNews #ThePostDigital
1
25
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 22 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران خوارج کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ بنوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ٹانک میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ #KhyberPakhtunkhwa #SouthWaziristan #Bannu #Tank #SecurityForces #ISPR #PakistanNews #ThePostDigital
1
22
سندھ میں متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے 30 ضلعی یونٹس قائم، 3 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز تربیت یافتہ سندھ اسمبلی میں سوال نمبر 546 کے جواب میں وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کی تفصیلات پیش کردیں۔ جواب کے مطابق صوبے میں ایک صوبائی اور 30 ضلعی ڈیزیز سرویلنس یونٹس قائم کیے گئے، 3 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو تربیت دی گئی جبکہ 100 سے زائد ڈاکٹرز کو وبائی امراض کی نگرانی کی تربیت فراہم کی گئی۔ دستاویز میں ملیریا، ڈینگی، ہیپاٹائٹس، ٹی بی، ایچ آئی وی اور پولیو کی روک تھام کے اقدامات کا بھی ذکر ہے۔ #SindhHealthDepartment #AzraFazalPechuho #SindhAssembly #PublicHealth #Dengue #Malaria #Polio #ThePostDigital
17
کراچی ایئرپورٹ پارکنگ میں لفٹنگ کے دوران ہائبرڈ کار جل کر تباہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں لفٹر کے ذریعے اٹھائے جانے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہائبرڈ کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق لفٹنگ کے دوران مبینہ شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ لگی، جبکہ فائر فائٹرز کی آمد تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔ کار مالک نے نجی پارکنگ کمپنی سے نقصان کا دعویٰ کردیا۔ واقعے نے ایئرپورٹ پارکنگ میں گاڑیوں کی لفٹنگ اور فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ #KarachiAirport #JinnahInternationalAirport #KarachiNews #HybridCar #CarFire #AirportParking #PakistanNews #ThePostDigital
14
نئے صوبے پورے پاکستان میں بننے ہیں تو خونریزی صرف کراچی، حیدرآباد میں کیوں ہوگی؟ خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو کے خونریزی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور عدالتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ اگر ملک بھر میں نئے صوبے بننے ہیں تو سندھ کے شہری علاقوں میں خونریزی کا خدشہ کیوں ظاہر کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشورے پر 29 نومبر کی ریلی کی تاریخ پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #KhalidMaqboolSiddiqui #MQM #BilawalBhutto #NewProvinces #Karachi #Hyderabad #SindhPolitics #ThePostDigital
23
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور مشکل آپریشنل حالات میں وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں صوبے میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل حالات میں ان کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ #FieldMarshalAsimMunir #Balochistan #PakistanArmy #ISPR #Turbat #PakistanNews #ThePostDigital
20
کراچی کے نوجوانوں کی ذہنی صحت کیوں متاثر ہو رہی ہے؟ ایم پی اے ایم کیو ایم شاریق جمال نے دی پوسٹ ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ جگہ جگہ پانی کے ٹینکر نظر آتے ہیں، شاریق جمال کی اس گفتگو کی مزید تفصیلات مکمل پوڈکاسٹ میں دیکھیے۔ مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ youtu.be/hivmVtcbZ4E #ShariqJamal #MQM #Karachi #MentalHealth #YouthMentalHealth #KarachiIssues #ThePostDigital
23
سندھ بار کونسل نے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی کی جانب سے جامعہ کراچی کے ڈین فیکلٹی آف لا بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو کی تعلیمی قابلیت اور تعیناتی پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سخت مذمت کی ہے۔ سیکرٹری سندھ بار کونسل پرویز علی میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر سرفراز علی میتلو سپریم کورٹ آف پاکستان کے تجربہ کار وکیل ہیں اور ملکی و غیر ملکی معتبر تعلیمی اداروں سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ بیان کے مطابق ان کی بطور ڈین تعیناتی حکومت سندھ نے تمام قانونی تقاضے اور مقررہ طریقہ کار پورا کرنے کے بعد کی ہے۔ سندھ بار کونسل نے علی خورشیدی کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی عوامی نمائندے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجاز اتھارٹی کے سامنے ثبوت پیش کیے بغیر قانونی برادری کے سینئر رکن کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچائے۔ بیان میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ علی خورشیدی نے کراچی کی مختلف قومیتوں کے درمیان دراڑ ڈالنے اور لسانی منافرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ سندھ بار کونسل کے مطابق سندھ امن، محبت اور بھائی چارے کی سرزمین ہے۔ سندھ بار کونسل نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسے بیانات سے گریز کریں اور بیرسٹر سرفراز علی میتلو کے خلاف دیے گئے ریمارکس پر فوری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں۔ #SindhBarCouncil #AliKhursheedi #SarfarazAliMetlo #UniversityOfKarachi #SindhPolitics #ThePostDigital
1
32
میں دھمکی نہیں دے رہا تھا، صرف خطرے کی گھنٹی بجا رہا تھا: بلاول بھٹو زبردستی کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، آگ بجھانے میں مزید تین دہائیاں لگ سکتی ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم اور نئے صوبوں سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو قتل کی دھمکی دینا نہیں بلکہ ممکنہ خطرات سے خبردار کرنا تھا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیا وہ ان کی والدہ یا جماعت کو جانتے ہیں؟ کیا انہوں نے کبھی کسی کو قتل کی دھمکی دی؟ انہوں نے کہا کہ وہ دھمکی نہیں دے رہے تھے بلکہ خطرے کی گھنٹی بجا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر زور زبردستی کی گئی تو حالات ویسے ہی ہو سکتے ہیں جن کا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن ہتھیار نہیں اٹھائے گا، لیکن حالات ان کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صورتحال بگڑنے پر محسن نقوی بھی ان کے پاس حالات سنبھالنے کی درخواست لے کر آئیں گے، مگر اس وقت وہ بھی بے بس ہوں گے۔ ان کے مطابق اس آگ کو بجھانے میں مزید تین دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ #BilawalBhutto #SindhPolitics #NewProvinces #MohsinNaqvi #PPP #ThePostDigital
1
13
تھرپارکر کی تحصیل چیلھار میں مسلح افراد کے مبینہ حملے کے نتیجے میں میگھواڑ برادری سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسا برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے مبینہ طور پر میگھواڑ برادری کے گھروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سریش کمار اور ان کے بیٹے لو کمار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مٹھی پہنچا دی گئیں۔ واقعے کے چار سے پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر مقتولین کے ورثاء اور برادری کے افراد نے چیلھار پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ رپورٹ: راحیل ساگر، دی پوسٹ ڈیجیٹل، مٹھی تھرپارکر #Tharparkar #Chachro #Chilhar #SindhNews #CrimeNews #JusticeForVictims #ThePostDigital
19
محسن نقوی صاحب! سندھ کی تقسیم کی بات کرنے سے پہلے سندھ کی تاریخ تو معلوم کریں۔ ٹنڈو الہیار، خیرپور اور نوابشاہ آ کر اس معاملے پر بات کریں! بیرسٹر فیاض علی میتلو نے ابوذر غفاری کے ساتھ خصوصی پوڈکاسٹ میں سندھ کی تاریخ، صوبوں کی تشکیل اور سندھ کی تقسیم سے متعلق جاری بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کیا سندھ کی تقسیم کا معاملہ اتنا آسان ہے؟ بیرسٹر فیاض علی میتلو نے کیا مؤقف اختیار کیا؟ مکمل گفتگو دیکھیے۔ ویڈیو پسند آئے تو: youtu.be/th-XWo3Po-k Subscribe | Share | Comment مزید اہم خبروں اور خصوصی پوڈکاسٹس کے لیے The Post Digital کو سبسکرائب کریں۔ #FayyazAliMetlo #MohsinNaqvi #Sindh #SindhHistory #NewProvinces #SindhDivision #PakistanPolitics #AbuzarGhaffari #Podcast #ThePostDigital
20