©Fortunate Princess® (@What___I___Feel) header
©Fortunate Princess® (@What___I___Feel) profile picture

My faith is my strength, Allah is my guide. I don’t chase people, I chase my goals. Alhamdulillah, always. (student of Bs English) (Engaged)

in Mother's prayers
Joined November 2020
Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)Photo by ©Fortunate Princess® (@What___I___Feel)
©Fortunate Princess® retweeted
Dear self, be kind always; your kindness makes the world a little more beautiful.
3
5
192
©Fortunate Princess® retweeted
ذہنی سکون! ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے اللہ پر بھروسہ رکھیں، نماز اور دعا کو زندگی کا حصہ بنائیں، دوسروں سے موازنہ کرنا چھوڑ دیں اور ہر بات کو دل پر نہ لیں۔ ماضی کے پچھتاوے اور مستقبل کی فکروں کے بجائے اپنے آج کو خوبصورت بنائیں، کیونکہ اصل سکون دوسروں کو بدلنے میں نہیں بلکہ خود کو مطمئن رکھنے میں ہے۔
5
5
16
303
©Fortunate Princess® retweeted
Dear self, my YouTube journey has just begun, and 67K views from the Shorts feed are proof that my dreams are turning into reality. Keep going!
5
3
6
171
©Fortunate Princess® retweeted
ہم خاندانی لوگ! ہم خاندانی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر انسان کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ ہم کسی کو اس کی حیثیت، دولت یا مقام کی وجہ سے نہیں پرکھتے، نہ کسی کو نیچا دکھانا ہماری تربیت کا حصہ ہے۔ ہماری پہچان دوسروں کو گرانا نہیں بلکہ سب کو عزت دینا ہے۔ ہم اختلاف بھی تہذیب سے کرتے ہیں اور جواب بھی وقار سے دیتے ہیں۔ ہمارے نزدیک اصل بڑائی اچھے کردار، نرم مزاجی اور اعلیٰ اخلاق میں ہے۔ ہم سخت لہجہ پسند نہیں کرتے اور نہ ہی کسی سے سخت لہجے میں بات کرنا ہماری عادت ہے، کیونکہ ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور عزت دینا ہی ہماری خاندانی تربیت کی خوبصورت پہچان ہے۔
1
34
©Fortunate Princess® retweeted
Your mother's love is priceless. Never make her wait for your love. 😢 😭 #cat
1
1
1
1
210
©Fortunate Princess® retweeted
لوگ! کچھ لوگ اپنی گفتگو، کچھ اپنے علم و ادب اور کچھ اپنے فن و اندازِ تحریر سے دل میں عزت کا مقام بنا لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی خوبیوں کو سراہنا، ان کے خیالات کی قدر کرنا اور ان کا احترام کرنا بھی ایک خوبصورت اخلاق ہے۔
2
4
9
163
©Fortunate Princess® retweeted
دل اور دماغ! دل ہمیں احساس کرنا سکھاتا ہے اور دماغ ہمیں سوچنا۔ زندگی کی خوبصورتی اسی توازن میں ہے کہ دل میں نرمی باقی رہے اور دماغ میں سمجھ بوجھ۔ کیونکہ ہر بات دل سے محسوس کرنا اور ہر فیصلہ عقل سے کرنا ہی دانائی ہے۔
5
7
15
236
©Fortunate Princess® retweeted
And one day, we will achieve our goal. Insahallah.
We will never give up! We will keep working, keep learning, and keep moving forward. One day, we will complete our tasks too and celebrate our success just like this! #cat
1
2
3
122
©Fortunate Princess® retweeted
سوچ! میری سوچ ایک امیر ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ میں اپنے ذہن کو منفی خیالات سے آلودہ کرکے اسے غریب نہیں کرنا چاہتی۔ میری سوچ مثبت، بلند اور وسیع ہے، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میری اصل دولت میرا مائنڈ سیٹ ہے۔
1
5
151
©Fortunate Princess® retweeted
میری زندگی! میں اپنی زندگی کی سب سے اچھی دوست خود ہوں۔ میں اپنی خوشیوں کی قدر کرتی ہوں، اپنی ترقی پر فخر کرتی ہوں اور ہر نئی چیز سیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔ میں ہمیشہ مثبت سوچ اپناتی ہوں، زندگی کے خوبصورت پہلو تلاش کرتی ہوں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دل سے محسوس کرتی ہوں۔ میں اپنی ذات سے محبت کرتی ہوں، اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتی ہوں اور ہر روز خود کو پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میری زندگی خوبصورت ہے اور اسے خوبصورتی سے جینا میری اپنی ذمہ داری ہے۔
1
4
1
7
350
©Fortunate Princess® retweeted
والدین کی تربیت، ہماری پہچان ! ہم بگڑنے کی عمر میں بگڑ نہیں سکے، شاید اس لیے کہ ہمارے والدین نے ہمیں روکا نہیں بلکہ سمجھایا۔ انہوں نے دیواریں کھڑی نہیں کیں بلکہ اپنے رویّوں سے حدیں بتا دیں، جو احترام سے جڑی تھیں، ڈر سے نہیں۔ انہوں نے پابندیاں نہیں لگائیں مگر اپنے اعتماد سے ہمیں یہ احساس دیا کہ ان کا اعتماد توڑنا سب سے بڑی سزا ہوگی۔ ہم نے غلطیوں سے سیکھا مگر حدود سے نہیں ٹکرائے۔ والدین کی تربیت نے ہمیں خود روکا نہیں بلکہ شعور دیا۔ ہم آج بھی وہی ہیں، خاموش مگر مضبوط، آزاد مگر باادب۔ کیونکہ اچھی تربیت وہ نہیں جو انسان کو ڈرا کر رکھے، بلکہ وہ ہے جو انسان کو تنہائی میں بھی صحیح اور غلط کا فرق سمجھا دے۔
3
2
7
166
©Fortunate Princess® retweeted
We will never give up! We will keep working, keep learning, and keep moving forward. One day, we will complete our tasks too and celebrate our success just like this! #cat
1
2
1
3
276
©Fortunate Princess® retweeted
Toxic relationships , toxic people اور toxic places سے خود کو دور کر لینا سیکھیں، کیونکہ ہر وہ چیز جو آپ کی ذہنی صحت، اندرونی سکون اور خوشیوں کو متاثر کرے، اس سے فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔ بعض اوقات ہم لوگوں، رشتوں اور ماحول کو بچانے کی کوشش میں خود کو کھونے لگتے ہیں۔ ہم مسلسل ذہنی دباؤ، بے سکونی اور منفی سوچوں کا شکار رہتے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ہر چیز کو برداشت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں، مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی صحبت اختیار کریں اور ایسے ماحول کا انتخاب کریں جہاں آپ کو سکون، عزت اور اپنائیت محسوس ہو۔ دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنے آپ پر بھی رحم کریں، اپنی ذات کی قدر کریں اور اپنی ذہنی صحت کو اہمیت دیں۔ کیونکہ زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، اسے دوسروں کی منفی سوچوں اور رویوں کی نذر نہ کریں۔ آپ کا ذہنی سکون بھی اتنا ہی قیمتی ہے جتنی آپ کی زندگی۔
"I'll enjoy my juice. I don't care what people think!
2
2
5
103
©Fortunate Princess® retweeted
اندازِ گفتگو (Part 5) موضوع: گفتگو میں الفاظ کا درست انتخاب ⭐ بات کرتے وقت ہمیشہ اچھے، مہذب اور باادب الفاظ کا انتخاب کیسے کریں؟ ▪️ ایسے الفاظ استعمال کرنے چاہییں جن سے سامنے والے کو عزت اور احترام کا احساس ہو۔ تلخ، طنزیہ اور توہین آمیز الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ⭐ کس موقع پر کیا کہنا چاہیے اور کب خاموش رہنا بہتر ہوتا ہے؟ ▪️ ہر بات ہر وقت کہنا ضروری نہیں ہوتا۔ جب کوئی پریشان ہو تو اسے سننا چاہیے، جب مشورہ مانگا جائے تو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور جہاں خاموشی بہتر ہو وہاں خاموش رہنا چاہیے۔ ⭐ کسی سے اختلاف ہو تو اپنی زبان، لہجے اور رویے کو مہذب کیسے رکھیں؟ ▪️ اختلاف کے باوجود احترام برقرار رکھنا چاہیے۔ اپنی رائے دلیل سے پیش کرنی چاہیے اور دوسرے کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔ ⭐ غصے کی حالت میں ایسی بات کہنے سے کیسے بچیں جس سے کسی کا دل دکھے؟ ▪️ غصے میں فوراً جواب دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کچھ دیر رک کر سوچنا چاہیے اور پھر سکون سے اپنی بات کہنی چاہیے۔ ⭐ دوسروں کی بات مکمل توجہ سے سننے کی عادت کیسے اپنائیں؟ ▪️ کسی کی بات درمیان میں نہیں کاٹنی چاہیے۔ مکمل توجہ سے سننا، سمجھنا اور پھر جواب دینا چاہیے۔ ⭐ جواب دیتے وقت طنز، مذاق اور تلخ الفاظ سے کیسے بچیں؟ ▪️ جواب دینے سے پہلے اپنے الفاظ پر غور کرنا چاہیے۔ کسی کی کمزوری یا ذاتی معاملات کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ ⭐ اپنی بات مؤثر انداز میں کیسے سمجھائیں؟ ▪️ بات واضح، مختصر اور ترتیب سے بیان کرنی چاہیے۔ غیر ضروری تفصیلات سے بچنا چاہیے اور مناسب مثالوں سے بات سمجھانی چاہیے۔ ⭐ کسی کی اصلاح کرنی ہو تو اسے شرمندہ کیے بغیر کیسے سمجھائیں؟ ▪️ تنہائی میں نرمی اور احترام سے سمجھانا چاہیے۔ اصلاح کرتے وقت اس کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا چاہیے۔ ⭐ تعریف، تنقید، اختلاف اور شکایت کے وقت گفتگو کا انداز کیسا ہونا چاہیے؟ ▪️ تعریف خلوص سے، تنقید برداشت کے ساتھ، اختلاف احترام سے اور شکایت مہذب انداز میں کرنی چاہیے۔ ⭐ کن عادتوں کو اپنی گفتگو سے ختم کرنا چاہیے؟ ▪️ جھوٹ، غیبت، طنز، چیخ کر بات کرنا، دوسروں کی بات کاٹنا، بدتمیزی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے جیسی عادتوں سے بچنا چاہیے۔ ⭐ ایک اچھا سامع اور اچھا گفتگو کرنے والا انسان کیسے بنیں؟ ▪️ دوسروں کو توجہ سے سننا، ان کے خیالات کی قدر کرنا، مناسب سوال کرنا اور سوچ سمجھ کر جواب دینا چاہیے۔ ⭐ روزمرہ زندگی میں اپنے الفاظ اور لہجے کو بہتر بنانے کے لیے کون سی عادتیں اپنانی چاہییں؟ ▪️ اچھی کتابیں پڑھنی چاہییں، اپنی گفتگو کا جائزہ لینا چاہیے، نئے الفاظ سیکھنے چاہییں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے خود کو بہتر بنانا چاہیے۔ "پیغام" شخصیت صرف لباس یا ظاہری انداز سے نہیں بلکہ الفاظ، لہجے اور رویے سے بھی پہچانی جاتی ہے۔ ہمیشہ ایسی گفتگو اختیار کرنی چاہیے جس میں ادب، نرمی، پختگی اور دوسروں کے لیے احترام موجود ہو۔ تعریف ملے تو شکر ادا کریں، تنقید ملے تو غور کریں، اور ہر روز خود کو پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
اندازِ گفتگو چوتھا پارٹ (Part 4) موضوع: بات سننے اور سمجھنے کا فن آج ہم اپنے سلسلے کے چوتھے پارٹ میں ایک نہایت خوبصورت اور اہم موضوع سیکھیں گے، اور وہ ہے دوسروں کی بات سننے اور سمجھنے کا فن۔ اچھی گفتگو صرف خوبصورت الفاظ بولنے کا نام نہیں، بلکہ دوسروں کی بات کو توجہ، صبر اور احترام سے سننا بھی ایک بہترین اندازِ گفتگو کی پہچان ہے۔ اکثر ہم اپنی بات کہنے میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ سامنے والے کی بات مکمل سننا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ کبھی کسی کی بات درمیان میں کاٹ دیتے ہیں، کبھی پوری بات سمجھے بغیر جواب دے دیتے ہیں اور کبھی اپنے الفاظ سے دوسروں کے احساسات کو ٹھیس پہنچا دیتے ہیں۔ یاد رکھیے! خوبصورت گفتگو وہ ہوتی ہے جس میں بولنے والے کے الفاظ میں نرمی اور سننے والے کے رویّے میں احترام ہو۔ آج ہم نے یہ باتیں سیکھیں: ✦ دوسروں کی بات پوری توجہ سے سننی چاہیے۔ ✦ کسی کی بات درمیان میں نہیں کاٹنی چاہیے۔ ✦ جواب دینے سے پہلے بات کو اچھی طرح سمجھنا چاہیے۔ ✦ دوسروں کے جذبات اور احساسات کی قدر کرنی چاہیے۔ ✦ اختلاف کے باوجود سامنے والے کو عزت دینی چاہیے۔ ✦ جہاں بات سمجھ نہ آئے وہاں نرمی سے وضاحت مانگنی چاہیے۔ ✦ گفتگو میں صبر، تحمل اور احترام کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔ آج کا خوبصورت پیغام: بولنا ایک ہنر ہے، مگر دوسروں کو توجہ سے سننا بھی ایک خوبصورت اخلاق ہے۔ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی سے کسی کی بات سن لینا بھی بہت بڑی سمجھ داری ہوتی ہے۔ ان شاء اللہ! اندازِ گفتگو کا پانچواں پارٹ بہت جلد آپ سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ تب تک اپنی گفتگو کو خوبصورت بنائیے، اپنے الفاظ میں نرمی رکھیے اور اپنے اخلاق سے دوسروں کے دل جیتنے کی کوشش کیجیے۔
1
2
2
121
©Fortunate Princess® retweeted
قرآنِ پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا اثر — میری سوچ، میرا یقین اور میری محبت! میرا ماننا ہے کہ قرآنِ پاک صرف عربی میں پڑھنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اسے ترجمے کے ساتھ بھی پڑھنا چاہیے، کیونکہ جب ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے، کون سی بات درست ہے، کون سی غلط، ہمیں کن چیزوں پر عمل کرنا ہے اور کن چیزوں سے بچنا ہے۔ جب میں نے قرآنِ پاک ترجمے کے ساتھ مکمل پڑھا تو مجھے احساس ہوا کہ قرآن صرف ایک کتاب نہیں، بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ ہے۔ اس میں ہماری زندگی کے ہر پہلو، ہر رشتے، ہر مشکل اور ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا ہے، بہن بھائیوں اور دوسرے رشتوں کو کیسے نبھانا ہے، دوسروں کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا ہے اور ایک اچھا انسان کیسے بننا ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آج ہمارے اردگرد مایوسی، بے سکونی اور پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں، لیکن اگر ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھیں تو ہمیں زندگی کو دیکھنے کا ایک نیا انداز ملتا ہے۔ دل کو سکون ملتا ہے، سوچ کو روشنی ملتی ہے اور مشکل وقت میں راستہ دکھائی دیتا ہے۔ نماز میں سکون ہے، اللہ کے ذکر میں سکون ہے اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے میں ایک ایسی طاقت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ جب اللہ خود قرآن میں فرماتا ہے کہ مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا، اور وہ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، تو پھر ہم کیوں لوگوں کے سہاروں میں اپنی خوشیاں تلاش کرتے پھرتے ہیں؟ کیوں یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ ہماری زندگی کی ہر کمی پوری کر دیں گے؟ حقیقت یہ ہے کہ انسان کو سب سے پہلے اپنا تعلق اللہ سے مضبوط کرنا چاہیے۔ جب ہم اللہ کی طرف قدم بڑھاتے ہیں، اس کے احکامات کو مانتے ہیں اور اس پر بھروسا کرتے ہیں تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ اللہ ہماری پکار سنتا ہے اور ہماری کوئی دعا اس سے پوشیدہ نہیں۔ آخر زندگی صرف پیدا ہونے، کھانے، پینے، سونے اور دوسروں کے بارے میں برا سوچنے کا نام تو نہیں۔ ہماری پیدائش کا ایک مقصد ہے، ہماری ذمہ داریاں ہیں، ہمارے اعمال کی اہمیت ہے اور ہمیں اس دنیا میں ایک بہتر انسان بن کر زندگی گزارنی ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہر انسان قرآنِ پاک کو صرف پڑھے نہیں بلکہ سمجھے بھی، اس کے ترجمے کو اپنے دل میں اتارے اور اپنی زندگی میں اس کی تعلیمات کو جگہ دے۔ کیونکہ جب قرآن ہماری سمجھ، سوچ اور عمل کا حصہ بن جاتا ہے تو زندگی کا راستہ خود بخود واضح ہونے لگتا ہے۔ یہ صرف میری رائے نہیں، یہ میری محبت ہے قرآن سے، میری سوچ ہے اور وہ سکون ہے جو مجھے قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے ملا۔
2
3
11
205
©Fortunate Princess® retweeted
زمین! آج گھر والوں نے مجھے زمینوں اور ٹھیکوں کا حساب کتاب سمجھانے کے لیے بڑے بڑے کاغذات دیے، جن میں کافی تفصیلات اور حساب کتاب کے معاملات تھے۔ پہلے تو میں نے کہا کہ آپ یہ سب مجھ سے نہ کروائیں، لیکن پھر میں نے ہمت کی اور بہت اچھے طریقے سے سب کچھ کیا۔ مجھے خود بھی احساس ہوا کہ میں یہ سب کر سکتی ہوں۔ پہلے بھی ان چیزوں میں اچھی تھی اور آج بھی ہوں۔ جب گھر والوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو ہر چیز کا علم ہو، آپ زندگی کے ہر معاملے کو سمجھیں اور کسی بھی معاملے میں دوسروں کی محتاج نہ ہوں، تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔ سچ تو یہ ہے کہ گھر والوں کی خوشی میں ہی میری خوشی ہے۔ ان کا مجھ پر اعتماد اور مجھے ہر چیز سکھانے کی خواہش میرے لیے بہت قیمتی ہے۔
1
3
9
183
©Fortunate Princess® retweeted
میری دنیا! میں اسی دنیا میں رہتی ہوں، مگر میری اپنی ایک الگ دنیا بھی ہے، جہاں صرف خوشیاں ہیں، سکون ہے، محبت ہے اور اپنائیت ہے۔ میری اس چھوٹی سی دنیا میں میرے اپنے لوگ ہیں، وہ لوگ جو مجھے ایسے سنبھال کر رکھتے ہیں جیسے کوئی اپنی سب سے قیمتی چیز کو کھونے سے ڈرتا ہو۔ ان کی محبت، ان کا خیال اور ان کی بے لوث اپنائیت مجھے خود اپنی ذات سے محبت کرنا سکھاتی ہے۔ مجھے اس رنگ برنگی دنیا کے بدلتے ہوئے رنگوں سے کوئی غرض نہیں، نہ مجھے ہر چمکتی ہوئی چیز کی خواہش ہے اور نہ ہی ہر کسی کی دنیا کا حصہ بننے کی چاہ۔ کیونکہ میں نے اپنی دنیا میں وہ سکون تلاش کر لیا ہے جو شاید باہر کی بڑی بڑی خوشیوں میں بھی نہیں ملتا۔ مجھے اپنی دنیا سے محبت ہے، اپنے لوگوں سے محبت ہے، اپنی ذات سے محبت ہے۔ میں اپنی اسی دنیا میں بہت خوش ہوں، کیونکہ یہاں مجھے کسی اور جیسا بننے کی ضرورت نہیں، یہاں میں بس میں ہوں، اور یہی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔
4
2
9
183
©Fortunate Princess® retweeted
پیسہ! یہ کس نے کہہ دیا کہ دولت میں خوشی نہیں ہوتی؟ جس نے بھی کہا، شاید اس نے پیسے کی اصل اہمیت کو نہیں سمجھا۔ پیسہ صرف آسائشوں کا نام نہیں، بلکہ یہ آزادی، تحفظ، سکون اور خودمختاری بھی دیتا ہے۔ پیسہ ہو تو ہم اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکتے ہیں، اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکتے ہیں اور اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں۔ زندگی میں پیسہ بہت ضروری ہے، اس لیے پیسہ کمانے کے نئے نئے آئیڈیاز سوچیں، نئی مہارتیں سیکھیں، خود کو بہتر بنائیں اور ایسے راستے تلاش کریں جن سے آپ اپنی محنت سے کما سکیں۔ میرا ماننا ہے کہ انسان کو زندگی میں اتنا خودمختار ضرور ہونا چاہیے کہ اسے اپنی جائز ضروریات اور خواہشات کے لیے کسی کا محتاج نہ رہنا پڑے۔
3
3
9
133
©Fortunate Princess® retweeted
Mommy Cat and her little kitten prepare delicious sweet potatoes and share them with poor families, spreading happiness, love, and kindness. 🍠❤️ #cat
4
3
1
4
284
©Fortunate Princess® retweeted
Mommy Cat and her adorable baby kitten make delicious mini pizzas together, step by step! #cat
1
2
1
3
140