موسم تھا بے قرار تمہیں سوچتے رہے
کل رات بار بار تمہیں سوچتے رہے.
بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگے ہم
چپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے.
وہ شخص یوں تو کسی کام کا نہیں لیکن
سُنا ہے اُس کے یہاں انتظام ہوتا ہے
کھڑا ہوں کتنے ہی رشتوں کو تھام کر جواد
اور ایسے میں جو مرا انہدام ہوتا ہے
جواد شیخ
7
598
فراق ِ یار سے کیا کیا امید تھی لیکن
یہ رنج بھی کوئی دو چار گام ہوتا ہے
اسیر اسیر ہی ہوتا ہے ، قید کوئی بھی ہو
کسی بھی شکل میں ہو دام دام ہوتا ہے
شعور جس میں نہ ہو اُس میں شاعری کیا ہو
جو خوش بدن ہو وہی خوش خرام ہوتا ہے
6
418
بس اِک نگاہ میں قصہ تمام ہوتا ہے!
تو کیا یہ واقعی اتنا سا کام ہوتا ہے؟
کسی کے سرد رویے پہ خامشی کا لحاف
یہ انتقام بھی کیا انتقام ہوتا ہے
کبھی کبھی کوئی لقمہ کہیں کہیں کوئی کام
حلال ہوتے ہوئے بھی حرام ہوتا ہے
1
9
513
وہ حقیقی ہو مجازی یا کسی اپنے کی
میں نے ہر طور محبت میں خسارے جھیلے
دکھ بھی دیتے ہیں تو بنتے ہیں سہارا اپنے
اور جس کرب سے میں نے یہ سہارے جھیلے
سونیا کانجو
میں اس خلوص کے صدقے! اے سامعین مگر
جو حال بول نہ پائیں کسے سناتے ہیں؟
کسے بتاتے ہیں آنکھوں کی سرخیوں کا سبب؟
بہت اداسی میں کس کو گلے لگاتے ہیں!
تعبیر علی
Cookie retweeted
اب جنوں کب کسی کے بس میں ہے
اسکی خوشبو نفس نفس میں ہے
کیا ہے گر زندگی کا بس نا چلا
زندگی کب کسی کے بس میں ہے
جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیں
سو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گی
مکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے۔۔۔۔
جو ہم پہ گزری ہے جاناں وہ تم پہ بھی گزرے
جو دل بھی چاہے تو ایسی دعا نہیں کرتے
یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے
جو زخم تو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے
ہزار جال لیے گھومتی پھرے دنیا
ترے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے۔۔۔
یہ آئینوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں
کہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے
عورت اداسی آنسوؤں میں بہا دیتی ہے
مرد کو سگریٹ سلگانی پڑتی ہے
تیرے دل سے ہمارے رابطے کیا ہوئے ؟
تجھے بھی ہر بات بتانی پڑتی ہے
رابعہ ساجد
محبت ایسے شخص کو تلاش نہیں کرتی جس کے ساتھ رہا جائے بلکہ محبت تو کسی ایسے شخص کو تلاش کرتی ھے جس کے بغیر نہ رہا جا سکے۔
6
346
مروان چالیس منٹ اُس کے ساتھ بیٹھا
اُس کی باتیں سنتا رہا
اور جب اُس نے جانے کا فیصلہ کیا تو
حلیمہ نے کہا: میں تم سے پوچھنا بھول گئی
تمھاری عمر کیا ہے ؟
مروان: نے مسکرا کر جواب دیا :
"فقط چالیس منٹ"
رَبط باھَم کـے مَزے باھَم رھیں تو خُـوب ھیں
یاد رکھنا جَانِ جاں، گر میں نَہیں تَو تُـو نَہیں
* اصغَر علی خاں نَسیمٓ دھلوی
1
13
552





