یونہی بے یقیں یونہی بے نشاں میری آدھی عمر گزر گئی کہیں ہو نہ جائوں میں رائیگاں، میری آدھی عمر گزر گئی
کبھی سائبان نہ تھا بہم، کبھی کہکشاں تھی قدم قدم کبھی بے مکاں، کبھی لا مکاں، میری آدھی عمر گزر گئ
اُسے پا لیا، اُسے کھو دیا، کبھی ہنس دیا، کبھی رودیا بڑی مختصر ہے یہ داستاں، میری آدھی عمر گزر گئ
تیری ہر دلیل بہت بجا، مگر انتظار بھی تھا کُجا میری بات سن میرے رازداں، میری آدھی عمر گزر گئ