کام آئی نہ کچھ دانش و دانائی ہماری
ہاری ہے ترے جھوٹ سے سچائی ہماری
یوں ہے کہ یہاں نام و نشاں تک نہیں تیرا
اور تُجھ سے بھری رہتی ہے تنہائی ہماری
its harmful, dangerous, unsafe, if class 3-7 students have their own Instagram IDs and phone and you know parents are chill they know this but not stop this, SERIOUSLY?????
کیا جانئے وہ دل سے اُتر کیوں نہیں جاتا
گر شام کا بھولا ھے تو گھر کیوں نہیں جاتا
صدیوں سے تجھے تکتے ہوئے سوچ رہا ہوں
جی تیرے خدوخال سے بھر کیوں نہیں جاتا
آواز لگانے کا سبب کچھ بھی نہیں ہے
پہلے تو چلو عشق تھا ، اب کچھ بھی نہیں ہے
ہر ایک کو ملتی ہے محبت بھی جفا بھی
اور میرے مقدر میں یہ سب کچھ بھی نہیں ہے
موسم تھا بے قرار تجھے سوچتے رہے
کل رات بار بار تجھے سوچتے رہے
مدت کے بعد پھر تری یادوں کے ساتھ ساتھ
بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم
چپ چاپ سوگوار تجھے سوچتے رہے
کل رات بار بار تجھے سوچتے رہے
بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
لگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں
نہیں لگے گا اسے دیکھ کر مگر خوش ہے
میں خوش نہیں ہوں مگر دیکھ کر لگے گا نہیں
اذیتیں ھی سہی دل کی چوٹ بھی ھے عزیز
پرانا زخم رفو کر لیا ، دوا نہیں کی
ھزار بار اجاڑا ھے زندگی نے مجھے
برا ضرور منایا ھے بد دعا نہیں کی
inkmourn retweeted
ہمارے جسموں میں ہم نہیں ہیں یقین مانو
ہمارے اندر تو رائیگانی بھری پڑی ہے
ہماری آنکھوں سے خواب اوجھل ہیں اور خلا ہے
ہماری آنکھوں میں بس ویرانی بھری پڑی ہے
ایک چہرہ ہے کہ سب چہروں پہ طاری ہو گیا
جس طرف دیکھا وہی گُل رُو نظر آیا مجھے
دِل میں جیسے پھر کسی اُمّید کی لَو جاگ اُٹھی
اِس اندھیرے میں یہ کیا جگنو نظر آیا مجھے






