Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir) header
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir) profile picture

Journalist covers:#Politics,#Pak,#JKGB,#Elections for @TOKCityOfLights|ex #D_Islam,@roznamadunya|Member:#KPC,#PFUJ,@ACPKHI,Trainer @CEJatIBA|Views Are Personal

Karachi Press Club (KPC) Pak
Joined July 2010
Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)Photo by Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) (@ajnasir)
الحمدللہ
🎯 #GNMI has just wrapped up an advance level training of the Karachi-based journalists, empowering them with essential skills to combat disinformation! 💪✨ Supported by the @NEDemocracy, our journalists are now equipped to navigate the truth, fact, and veracity in today's media landscape. 🌐📝 #CombatDisinformation #MediaIntegrity #EmpoweringJournalists
5
7
25
22,318
جیل یا جلائے وطن!
1
1
9
290
خلا سے ذیشان علی مخاطب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے
1
123
مولانا کا گھر پولیس کے قبضے میں ہے، پولیس مولانا کے گھر کوئی ایسی چیز رکھ سکتی ہے جو بعد میں مولانا کے خلاف استعمال ہو، سینیٹر کامران مرتضی
8
18
349
جمعیت علماء اسلام پاکستان @juipakofficial کے سربراہ مولانا فضل الرحمان @MoulanaOfficial کا تازہ ترین پیغام اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ (صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو) اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ (اللہ تعالٰی صبر والوں کا ساتھ دیتا ہے) راوی : حافظ نصیر احمد احرار جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب
1
8
16
520
مولانا فضل الرحمان کا گھر سیل! جمعیت علماء اسلام کے ترجمان کے مطابق جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اہل خانہ کوگھر سے نکال کر اسے سیل کردیا ہے ،اہل خانہ روانہ ہوگئے۔ ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کارکن اشتعال میں نہ آئیں ،صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کرینگے۔ کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔ دریں اثناء میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور میں غیر ملکی شہری کے نام منتقل گھر کی ملکیت کی تبدیلی منسوخ کی گئی ہے سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی، ایک ہزار دو سو مربع گز کا گھر امان اللہ ولد محمد یونس کے نام منتقل کیا گیا تھا، سرکاری اداروں کی رپورٹس میں امان اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کے سیل اور اہلخانہ کو بے دخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
4
37
5
63
2,363
اسلام آباد میں مکہ معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور تینوں ممالک کی جانب سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے جاری سیاسی اور عسکری مشاورت کے نتائج کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون و ہم آہنگی بڑھانے، علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل اور گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور معاہدے کی اجتماعی دفاعی شقوں کے مطابق مملکت کی سلامتی کے تحفظ میں اس کی حمایت کے لیے اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنے اور انہیں مزید تیز کرنے کے عزم کو دہرایا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فریقین نے مشترکہ سکیورٹی خدشات سے نمٹنے اور خطے میں امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے کے لیے اپنی مسلح افواج کی اجتماعی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے کی غرض سے دفاعی صنعتوں، مشترکہ تکنیکی ترقی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 نے کہا کہ یہ کمیٹی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و جنرل اسٹاف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں انہوں نے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد میں سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان @kbsalsaud، وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شامل تھے۔ اسی طرح ترکیے کے اعلیٰ سطح کے وفد میں ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان @HakanFidan ، وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تینوں ممالک کی جانب سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فریقین نے ’مکہ الائنس فار ڈیفنس‘ کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور سعودی عرب میں اتحاد کے سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کمیٹی نے علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کا اجلاس نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور یکجہتی کے رشتوں کی علامت ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اجلاس عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اور مضبوط سفارتی اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
2
1
269
جنت نظیر کشمیر
20 pictures I took of alpine lakes in Kashmir
133
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) retweeted
The Second Meeting of the Strategic Political and Defense Committee under the Makkah Alliance for Defense underscores the importance of continued joint action to enhance political and defense efforts, and affirms our unified position and role in advancing security and stability.
138
536
18
1,904
360,895
پریشانی اور مشکل کے وقت کرنے کے تین اہم کام! شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا بیان @muftitaqiusmani
46
1
124
3,293
اللہ اکبر ، سبحان اللہ، الحمدللہ ثم الحمدللہ کراچی کی متاثرہ عمارت کے ملبے تلے دبا شخص 54 گھنٹے بعد زندہ نکلا۔ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کی ایڈمن سوسائٹی زیر تعمیر عمارت 25 نومبر 2026ء کو دوپہر ڈیڑھ بجے منہدم ہوئی، زندہ شخص کو 27 نومبر کی شام کو نکلا گیا۔ @MuradAliShahPPP @BBhuttoZardari @CMShehbaz @CMGBPK @MurtazaViews @MoulanaOfficial @MaryamNSharif @UmarCheema1 @AzazSyed @bilalgilani @majidsnizami @murtazasolangi @murtazawahab1
3
388
الحمدللہ ثم الحمدللہ
1
2
237
کراچی کے ریڈ زون کے علاقے میں بدترین ٹریفک جام کا منظر جناح ہسپتال کے قرب و جوار میں
235
ححضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ کے دستور اسمبلی آمد کے موقع کی ایک یاد گار ویڈیو
2
104
2
318
7,560
مولانا کے لیے حضرت شیخ کی خصوصی دعا ! شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی @muftitaqiusmani صاحب نے جمعہ (27 نومبر 2026ء) کی نماز جامعہ دار العلوم الاسلامیہ اقبال ٹاون لاہور میں پڑھائی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور انکے ساتھیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ ویڈیو و معلومات بشکریہ: Ubaid Ur Rahman Rabbani
1
39
123
4,350
الحمدللہ ثم الحمدللہ ایک نیا سفر اللہ تعالیٰ مدد فرمائے
وی نیوز کے رپورٹر عبدالجبار ناصر کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال
5
5
25
1,171
مالی اسکینڈل کے ملزم شیخ اعجاز گرفتار! رپورٹ: #عبدالجبارناصر میڈیا رپورٹس کے مطابق بلتستان مالی اسکینڈل کے مبینہ اہم ملزم #شیخ_اعجاز حسین بہشتی نے #سکردو میں 27 نومبر 2026ء کو گرفتاری پیش کردی ہے۔ ملزم علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی پر الزام ہے کہ عوام کو رقم ڈبل کرنے کا لالچ دیکر بڑے پیمانے پر رقوم حاصل کیں، رقم کے بارے شیخ اعجاز حسین بہشتی نے 38 کروڑ روپے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ رقم اربوں روپے ہے۔ ملزم شیخ اعجاز حسین بہشتی گزشتہ چند روز سے مسلسل ویڈیوز میں مختلف انکشاف کر رہے تھے اور انہوں نے لوگوں سے مالی تعاون، تحائف، فلاحی کاموں اور دیگر مدات میں اپنی جانب دی گئی رقم اور اشیاء کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزم شیخ اعجاز پر الزام ہے کہ وہ اور انکے کارندوں نے غریب، بیواؤں اور یتیموں کے ساتھ کروڑ روپے کا مالی فراڈ کیا ہے۔ یاد رہے کہ تقریباً دو برس قبل تک شیخ اعجاز حسین بہشتی کا #گلگت_بلتستان میں رکھ رکھاؤ اور چلن شاہانہ تھا، ایک ہی ماڈل کی جدید گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں سفر کرتے، بعض افراد نے اسی زمانے میں ان کے عمل اور رقم جمع اور ڈبل کرنے کو مالی فراڈ قرار دیکر شدید مخالفت کی تھی، تاہم عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس پر یقین نہیں کیا اور رقم ڈبل ہونے کی لالچ میں اپنی جمع پونجی سے بھی محروم ہوگئے۔ ویڈیو بشکریہ: سینئر صحافی عالم نور حیدر Alam Noor Haider #GilgitBaltistan
4
5
606
فجر کی نماز کے بعد طاقتور ترین عمل شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی گفتگو ویڈیو بشکریہ: اکابرین فیس بک
1
167
3
535
16,800
جمعیت علماء اسلام پاکستان @juipakofficial کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن @MoulanaOfficial کی نظر بندی کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جمعیت علماء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرام کے مطابق .
1
17
1
48
1,932
مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یا نظر بندی؟ جمعیت علماء اسلام پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرام کے رات سوا ایک بجے جاری پیغام کے جمعیت علماء اسلام پاکستان @juipakofficial کے سربراہ مولانا فضل الرحمان @MoulanaOfficial کو حکومت نے واپس جانے کا آپشن دیا تاہم مولاناسرگودھا جلسہ گاہ جانا چاہتے تھے، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری پیش کی اور پولیس مولانا کو لیکر لاہور روانہ ہوئی۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو @SoomroOfficial کے ایک مختصر پیغام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو رات دیر لاہور میں چاچٹر ہائوس پہنچا کر نظر بند کردیا گیا۔
13
45
2,899