
Journalist at @Samaatv | IR Scholar | Geopolitics & Diplomacy Analyst | Pakistan & Regional Affairs
Pakistan
Joined April 2022
- Tweets4.9K
- Following454
- Followers4.1K
- Likes269
شام کا مکہ اتحاد میں شمولیت کا میکانزم مکمل ہوگیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شام سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ شام کے دو عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دمشق اس معاہدے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر چکا ہے لیکن ابھی تک اس کا عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، جبکہ خطے کے ایک عہدیدار کے مطابق اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
مکہ کے دفاع میں شام کی شمولیت کے بارے میں پہلے ہی معلوم تھا، اب توقع ہے کہ مکہ کے دفاع میں شام کی شمولیت کا اعلان آئندہ ہفتے تک کر دیا جائے گا۔
ایران نے امریکی حملوں سے بچنے کیلئے جوہری معائنہ کروایا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے نمائندوں نے بوشہر جوہری تنصیب کا دورہ کیا۔ اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران میں موجود ہیں۔
ایران کا بوشہر پلانٹ روس کا تعمیر کردہ سویلین پاور پلانٹ ہے جو ان جوہری مراکز میں شامل نہیں ہے جہاں یورینیم کی افزودگی ہوتی ہے اور جو امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کی اصل وجہ ہیں۔چونکہ امریکہ کی جانب سے حملوں کا امکان بدستور موجود ہے، اس لیے تہران نے بات چیت کا ایک دروازہ تو کھولا ہے، مگر یہ وہ دروازہ نہیں ہے جس پر واشنگٹن دستک دے رہا ہے۔
امن مذاکرات میں یورپی شرکت کے امکان پر روس نے موقف اپنایا ہے کہ ابوظہبی میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، جن میں امریکہ ثالث کا کردار ادا کرے گا۔
میں نے ٹرمپ تک اپنے خدشات پہنچا دیے۔ ہم نے امن اور سفارت کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ہمیں امید ہے کہ فہم و دانش سے کام لیا جائے گا اور ہم بحیثیت خطہ تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان
وائٹ ہاؤس کے شیڈول کے مطابق آج اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات جو بند دروازوں کے پیچھے (میڈیا کی غیر موجودگی میں) ہوگی، جس میں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی واشنگٹن اور تہران کے مابین رابطے کا اہم ذریعہ رہے ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی ان سے علیحدہ طور پر ملاقات کریں گے۔
امریکہ ایران جنگ کا طبل دوبارہ بجنے والا ہےایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکانفرنس میں کہا کہ ایران کےخلاف جنگ چھیڑی تو امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، سفارتی عمل سے پہلے امریکا ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرے،امریکا کو دی گئی 2 روزہ تجویز سب سے زیادہ معقول ہے، واشنگٹن مطالبات تسلیم کرلے تو 2 دن کے اندر خطے میں مثبت پیشرفت ہوگی، مطالبات تسلیم ہونے پر آبنائے ہرمز میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔
6دہائیوں کا تجربہ ہے امریکا کی دونوں سیاسی جماعتیں ایران مخالف رہی ہیں،امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں ہمارے لیےکوئی فرق نہیں ہے۔
ایران کے ساتھ بات چیت کسی بھی نتیجے کی طرف نہیں بڑھ رہی۔مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم کسی بڑی پیش رفت کے دہانے پر ہیں۔ ٹرمپ اب بھی مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں، لیکن اب تک کی بات چیت سے کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ کبھی کبھی ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کے پاس اب بھی مذاکرات کرنے کا راستہ موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ وہ کب تک کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ٹرمپ کو جواب میں کہا کہ اسرائیل امریکی حکومتوں کو نہ ختم ہونے والی جنگوں میں دھکیلتا رہا ہے۔ امریکی عوام نے مڈ ٹرم الیکشن میں بتادیا کہ وہ تنگ آچکے ہیں۔
امریکی وسط مدتی الیکشن کے بعد ثالثوں کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا۔ سفارتی کوششیں دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔ امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے سمیت ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔۔ ایران کی 2 روزہ جنگ بندی کی تجویز اب بھی برقرار ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (اے یو ایف) نے افغان طالبان کے خلاف 23 افغان صوبوں میں 100 روز کے دوران 116 حملے کیے ، جن میں 153 طالبان ہلاک ہوئے۔اے یو ایف کے سربراہ جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان کے گڑھ قندھار اور ہلمند میں 60 فیصد کارروائیاں کی گئیں، افغانستان کے تمام 34 صوبوں کے عمائدین سے رابطے بھی کیے افغانستان کی آزادی کے لیے عوامی حمایت میں اضافہ ہورہا ہے۔
اے یو ایف کے مطابق افغان علما نے طالبان رجیم کے خلاف مسلح جدوجہد کو جائز اور فرض قرار دینے کا فتویٰ دیا ہے، فرنٹ کا سیاسی کمیشن نئے افغانستان کے لیے افغان رہنماؤں کو متحد کرنے میں مصروف ہے۔ جنرل سمیع سادات نے طالبان رجیم کے خلاف جنگ کو حق اور باطل کی جنگ قرار دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے روس سے طالبان رجیم کی حمایت پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان عالمی سطح پر امریکا اور یورپ سے تسلیم کیے جانے کی کوششوں میں ناکام رہے ہیں۔
تعز طائز کے جنوب مغرب میں پہاڑی علاقوں میں یمنی حوثی ملیشیا پیش قدمی کر رہی ہے الصابری کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
صدر مہدی المشاط نے کہا کہ ہم اپنے عوام میں سے تمام شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم بچوں اور عورتوں کے قاتل Devil’s Horn سے بدلہ لیں گے، اور بازاروں اور گھروں کو نشانہ بنانے والے اس کے جرائم پر اسے سزا دیں گے، بالکل اسی طرح جیسے صیہونی کرتے ہیں۔
ترکی کی دفاعی صنعت 2002 میں 62 منصوبوں سے بڑھ کر اب تقریباً 1,500 منصوبوں تک پہنچ گئی ہے یہ بات ایس ایس بی (SSB) کے سربراہ ہلوک گورگون نے ادارے کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر کہی ہے۔
گزشتہ 12 ماہ کے دوران دفاعی اور ایرو اسپیس شعبے کی برآمدات 11.357 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔منصوبوں کا کل حجم، جو 2002 میں تقریباً 5.5 ارب ڈالر تھا، اب 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
Farhan Malik retweeted
نورین خانم کو آج فالو اپ چیک اپ کے لیے کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا اور اس کے بعد کوٹ لکھپت جیل واپس شفٹ کر دیا گیا۔
ایران ایس-400 (S-400) فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس معاہدے کے سلسلے میں پیوٹن کو ایک ذاتی خط بھیجا ہے۔
ایران پر امریکی حملوں کا امکان موجود ہے۔ لیکن مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر اہلکار نے فوکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ وہ قطری ثالثی کے ذریعے پیشرفت کے آثار بتاتے ہوئے امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہیں۔
ڈاکٹر علی راشد النعیمی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق اعتماد پیدا کر سکتے ہیں اور ایک اور جنگ سے بچ سکتے ہیں، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ فوجی تصادم ممکن ہے۔ اس سال کے شروع میں متحدہ عرب امارات کو 3,000 سے زیادہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ہم بدترین کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ہمیں بہترین کی امید ہے۔
مارکو روبیو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پر کنٹرول سخت کر رہے ہیں، برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق سینئر حکام کو غیر اخلاقی طرز عمل، غیر مجاز پالیسی سازی اور مفادات کے تصادم کے خلاف خبردار کر رہے ہیں۔ روبیو کو اب بڑے فیصلوں اور سیاسی سفر کے لیے ان کے دفتر یا ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے منظوری درکار ہے۔ کریک ڈاؤن کئی ہائی پروفائل روانگیوں کے بعد ہے کیونکہ ریپبلکن اپنے وسط مدتی نقصانات کے بعد 2028 کی طرف دیکھتے ہیں۔
اگر ملک کی قیادت اپنے نیوکلیئر ڈاکٹرائن پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو ضروری تیاریاں کر لی جائیں گی۔ مخالف ممالک کے اثاثے ان کی جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں ہیں۔ ان کے مادی اور غیر مادی اثاثے ہماری پہنچ میں ہیں۔
آئی آر جی سی (IRGC) کے ترجمان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے نئے معاہدے کیلئےسرگرم ہوگئے ہیں، جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے پسِ پردہ کوششیں تیزکر دی گئی ہیں۔
ایگزیوس کےمطابق جے ڈی وینس روزانہ قطری وزیراعظم اور پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ جےڈی وینس محسن رضائی کو مذاکرات بحالی کے لیے خط بھی لکھ چکے ہیں۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر بھی مذاکراتی کوششوں میں شریک ہیں۔مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن رفتار انتہائی سست ہے۔ صدر ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے حق میں ہیں۔
















