Kabeer Ahmed khan retweeted
🚨🚨پولیس الٹا اس اکیلی سکول ٹیچر کو دھمکا رہی کہ سوشل میڈیا پر کیوں گئی ؟ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے ؟@MaryamNSharif
ثانیہ بی بی صاحبہ سے میں نے بھی پوچھا کہ آپ کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی کہ اس نے 30 لاکھ کا پلاٹ لیا ؟
اس اکیلی خاتون جو ٹیچر اور سید زادی بھی گیارہ سال کا بچہ ہے نے اپنا زیور 20 لاکھ کا بیچا یہ رسید اس نے ثبوت بھجوائی ہے ساتھ دس لاکھ بینک سے قرضہ لیا اس کے کاغذات بھی ثبوت ہیں اور 30 لاکھ دیے اب پیسہ بھی گیا الٹا کل پولیس نے تھانے بلا کر ذلیل کیا کہ بی بی اتنا بڑا مسلہ نہی کہ سوشل میڈیا پر چلی گئی وہ ہمارا کیا بگاڑ لیں گے وہ اشتہاری تھانیدار کا ذاتی دوست ہے پولیس نے اس سے کہا اپنے فون ہمارے حوالے کرو تو اس نے کہا کس قانون کے تحت میں فون دوں ؟
پولیس اس کو کہہ رہی تم اس بندے کو پیش کرو یہ کہہ رہی میں کہاں سے اسے لاؤں ؟پولیس کہتی ہم نے بلایا وہ نہی آیا
اس نے کہا میری عمر کی پونجی گئی ایک میرا بیٹا قتل کی دھمکیاں اور ابھی تک پرچہ نہی کاٹ رہے یہ حالت ہے آپ سب اس کی آواز اوپر تک لازمی پہچاو
🚨🚨مریم نواز میرئ جان کو خطرہ ہے میری مدد کریں @MaryamNSharif ( جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دو تاکہ ان بہن جی کو انصاف مل سکے )
گجرخان کی ثانیہ بی بی نے تفسیر عباس سے تیس لاکھ کا پلاٹ لیا اب وہ با قبضہ دے رہا نا پیسے پولیس بھی کاروائی نہی کر رہی ہے کلاشنکوف لا کر دھمکیاں دے رہا کہ مار کر لاش غائب کرے گا پہلے بھی ایک بیوہ کی اپیل میں لگا چکا مگر پولیس اس کو گرفتار نہی کرتی ہے کیا کسی حادثہ کا انتظار ہے @OfficialDPRPP آخر عدالت کے حکم کے باوجود مجرم مفرور کیوں آپ صلح کا دباؤ کیوں ڈال رہے ہیں ؟
آپ سب نیکی سمجھ کر اسے ہر طرف شئیر کریں
Kabeer Ahmed khan retweeted
Just because I said AJK needs a healing touch an orchestrated campaign is underway on twitter against me. Amazing that those doing this cant even tolerate a call for healing.
Kabeer Ahmed khan retweeted
آواز ِ دروں —•—
مسائل ، مطالبات اور احتجاجوں کو گفت و شنید کی بجاۓ محض طاقت کا استعمال کر کے حل کرنیکی سوچ قوم کو ھمیشہ مہنگی پڑی ھے
یاد رکھا جاۓ کہ ھر طاقت فانی ھے ، قبولیت ھو یا مقبولیت ، سب عارضی ھے
آنیوالے خود تو ایک دن چلے جاتے ھیں لیکن قومی وحدت پر لگے زخم دھائیوں تک رِستے رِستے زھرآلود ھو جاتے ھیں ،
ریاست کا ھر فرد ، ھر محافظ اپنے جان و مال سے اسکی قیمت مدتوں ادا کرتا رھتا ھے ۔۔۔
ھتھیار سرکار اٹھاۓ یا احتجاج کرنیوالے ، اسکی حمایت نہیں کی جا سکتی ، یہ عمل زخموں کو چرکے بنا رھا ھے
کشمیر میں طاقت کا استعمال نا عاقبت اندیشی کے سوا کچھ نہیں ،
زخموں پر مرھم رکھنے کیلئے پہل ھمیشہ سرکار کرتی ھے ،
آگے بڑھیں ، بہت نقصان ھو چکا ، مزید نہ کیا جاۓ !!
Kabeer Ahmed khan retweeted
یہ کیا ہو رہا ہے راولاکوٹ میں ۔۔۔؟
@igillani
Kabeer Ahmed khan retweeted
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ فاروق حیدر خان کی اپیل
"میں متعلقہ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، راولاکوٹ میں خونریزی روکنے کے لیے فوری مداخلت کی جائے۔"
Kabeer Ahmed khan retweeted
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
راولاکوٹ کی سنگین صورتحال: تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام اوپن لیٹر
محترم سربراہانِ سیاسی جماعت!
السلام علیکم!
راولاکوٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ وہاں جس انداز میں حالات کو طاقت کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نہتے اور پُرامن شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، وہ ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کے لیے باعثِ اضطراب ہے۔ ان حالات پر خاموشی اختیار کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ اپنے ہی شہریوں کے ساتھ تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ریاست کا بنیادی فرض اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے جائز مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ طاقت کا بے دریغ استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ اور سنگین بنا دے گا۔
ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ راولاکوٹ میں ہونے والے واقعات صرف آزاد کشمیر تک محدود نہیں رہیں گے۔ ان کے اثرات پاکستان کے عالمی تشخص اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف پر بھی مرتب ہوں گے۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری شدید اضطراب اور تشویش کا شکار ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ پُرامن دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے؟
جب امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہیں، عالمی جنگوں اور بڑے تنازعات کے بعد بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے تو اپنے ہی شہریوں، اپنے ہی لوگوں اور اپنے ہی عوام سے بات چیت کیوں ممکن نہیں؟ آخر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟
محترم سربراہانِ جماعت!
یہ وقت سیاسی مصلحتوں، جماعتی اختلافات اور خاموشی کا نہیں بلکہ قومی، سیاسی اور انسانی ذمہ داری ادا کرنے کا ہے۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر آگے بڑھیں، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور حکومت و جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان بامقصد مذاکرات کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
ہم سب کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ، خون ریزی کا فوری خاتمہ اور حالات کو مزید بگڑنے سے بچانا ہونی چاہیے۔ طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ مسائل کا پُرامن اور قابلِ قبول حل نکل سکے۔
آئیے! سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانیت، امن اور اپنے عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔ تاریخ ہمیں ہمارے عہدوں یا سیاسی وابستگیوں سے نہیں بلکہ مشکل وقت میں ادا کیے گئے کردار سے یاد رکھے گی۔
مجھے امید ہے کہ آپ اس اپیل کو سیاسی بیان کے بجائے ایک قومی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں گے۔
والسلام
سردار عبد القیوم نیازی
صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر
Kabeer Ahmed khan retweeted
Concerning reports of further unlawful killings in Azad Kashmir have emerged since the UN experts raised serious concerns over the human rights violations.
There must be full accountability. The bloodshed must end, communications restored and peaceful dialogue resumed, with the inalienable human rights of Kashmiris at the heart of any resolution.
Kabeer Ahmed khan retweeted
‼️‼️‼️
Reports from Rawalakot say that two people have been killed by Pakistani security forces, a 10-year-old girl and an elderly person. 💔
May Allah grant them both Jannat al-Firdaws and give their families the strength to bear this loss. Ameen.
We call for an immediate, independent investigation into both deaths.
#RightsMovementAJK
#AzadJammuAndKashmir
Kabeer Ahmed khan retweeted
I appeal to the concerned quarters to intervene to stop the bloodshed in Rawalalot before it is too late.
Kabeer Ahmed khan retweeted
آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی احتجاج میں رات کے وقت شرکا کی تعداد 500 تک آ گئی تھی، شرکا بھی مذاکرات کرنا چاہ رہے تھے کیونکہ راولاکوٹ میں شدید سردی پڑتی ہے اور برفباری ہوتی ہے۔
ایسے میں شرکا کی تعداد کم ہوتی دیکھ کر بس ٹرمینل کا علاقہ کلئیر کرنے کی کوشش میں 3 مظاہرین کی جانیں چلی گئیں جبکہ پولیس کا بھی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعوی ہے۔
آج کئی ہفتوں بعد مین دھرنے میں مظاہرین کی تعداد پھر 2 ہزار کراس کر گئی ہے۔ اس مسلے کا واحد حل بات چیت ہے۔حکومت اور مظاہرین دونوں سے التماس ہے کہ اپنے مطالبات اور پوزیشنز سے دو دو قدم پیچھے ہٹیں تو بات چیت کے زریعے مسلے کا حل نکل سکتا ہے ورنہ مزید جانیں جاتی رہیں گی۔ مسلح جھڑپیں نہ بھی ہوں راولاکوٹ کا سرد ترین موسم دونوں جانب کئی جانیں کھا جائے گا۔ خدا را بیٹھیے اور بات کیجئے۔
Kabeer Ahmed khan retweeted
عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر AI جنریٹڈ ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا! کشمیر ڈیجیٹل، کشمیر ڈیجیٹل UK، سچا کشمیری اور دیگر پیجز کی ویڈیوز پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اصل حقیقت کیا ہے؟ خود دیکھیں، سنیں اور فیصلہ کریں
#RightsMovementAJK
@amnesty @amnestysasia @hrw @HRCP87 @UNHumanRights @UN_SPExperts @FCDOGovUK @FCDOHumanRights @BBCWorld @Reuters @AJEnglish @SkyNews @dawn_com @geonews_urdu @HamidMirPAK @asmashirazi @MunizaeJahangir
@Ali_Mustafa @worqas
#Rawalakot #RightsMovementAJK
Kabeer Ahmed khan retweeted
آزاد کشمیر کے نئے صدر ڈاکٹر نجیب نقی اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے بار بار دعویٰ کیا تھا کہ وہ راولا کوٹ کا دھرنا مذاکرات سے ختم کرائیں گے افسوس کہ ان دعووں کے برعکس یوم شہدائے جموں کے دن آپریشن شروع کر دیا گیا ڈاکٹر نجیب نقی کے خاندان کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار رہا ہے افسوس کہ پونچھ سے تعلق ہونے کے باوجود وہ اپنے علاقے میں امن قائم کرنے میں ناکام رہے
bbc.com/urdu/articles/c9146d…
Kabeer Ahmed khan retweeted
🚨🚨🚨🚨🚨۔۔۔۔۔
برطانوی پارلیمنٹ کے 80 سے زائد ارکان کا آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ متحدہ سے رجوع
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے مطابق، ان کی قیادت میں 80 سے زائد برطانوی پارلیمنٹیرینز نے آزاد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کو خط ارسال کیا تھا۔
بیرسٹر عمران حسین نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے ان خدشات کو سنجیدگی سے اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان خدشات میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) پر پابندی، مبینہ غیر قانونی ہلاکتیں، من مانے گرفتاریاں، طاقت کا بے جا استعمال اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ (APPG) گزشتہ پانچ ماہ سے ان معاملات کو مسلسل برطانوی پارلیمنٹ اور متعلقہ فورمز پر اٹھا رہا ہے۔
بیرسٹر عمران حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ خونریزی کا سلسلہ بند کیا جائے، مواصلاتی نظام بحال کیا جائے، پُرامن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو اور کسی بھی حل میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مکمل جوابدہی کو مرکزی اہمیت دی جائے۔
##RightsMovementAJK
🚨🚨🚨🚨🚨۔۔۔۔۔
برطانوی پارلیمنٹ کے 80 سے زائد ارکان کا آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ متحدہ سے رجوع
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے مطابق، ان کی قیادت میں 80 سے زائد برطانوی پارلیمنٹیرینز نے آزاد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کو خط ارسال کیا تھا۔
بیرسٹر عمران حسین نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے ان خدشات کو سنجیدگی سے اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان خدشات میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) پر پابندی، مبینہ غیر قانونی ہلاکتیں، من مانے گرفتاریاں، طاقت کا بے جا استعمال اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ (APPG) گزشتہ پانچ ماہ سے ان معاملات کو مسلسل برطانوی پارلیمنٹ اور متعلقہ فورمز پر اٹھا رہا ہے۔
بیرسٹر عمران حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ خونریزی کا سلسلہ بند کیا جائے، مواصلاتی نظام بحال کیا جائے، پُرامن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو اور کسی بھی حل میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مکمل جوابدہی کو مرکزی اہمیت دی جائے۔
@amnestysasia
@Noor_A2812 @HamidMirPAK
Kabeer Ahmed khan retweeted
تھریڈ 🧵
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا انتباہ:
جے اے اے سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے حکومتِ پاکستان کو بتایا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس تنظیم کو اس کی سیاسی، مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق سے متعلق مہمات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہو سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے چھ انسانی حقوق کے ماہرین نے حکومتِ پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون سے متصادم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس تنظیم کو اس کی سیاسی، مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کے ردِعمل میں نشانہ بنایا گیا ہو۔
جنیوا میں موجود اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے 14 صفحات پر مشتمل ایک مراسلے (حوالہ: AL PAK 4/2026) میں کہا ہے: ’’ہمیں تشویش ہے کہ یہ درجہ بندی دہشت گرد تنظیموں کو فہرست میں شامل کرنے سے متعلق بین الاقوامی معیار کے مطابق نہ ہو، اور یہ کہ جے اے اے سی کو اس کی سیاسی، مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کی وکالت کے ردِعمل میں بلاجواز فہرست میں شامل کیا گیا ہو، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔‘‘ یہ خط حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی ویب سائٹ پر عام کیا گیا۔
4 ستمبر 2026ء کو جاری ہونے والے اس خط پر انسدادِ دہشت گردی کے دوران انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے بین سول، من مانی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کی چیئر رَیپورٹر گانا یودکیوسکا، اور ماورائے عدالت، سرسری یا من مانی ہلاکتوں سے متعلق خصوصی نمائندے مورس ٹیڈبال بِنز کے دستخط ہیں۔ دیگر دستخط کنندگان میں آزادیِ اظہار کے خصوصی نمائندے لیوپولدو مالڈوناڈو گوتیئرز، پُرامن اجتماع اور تنظیم سازی کی آزادی سے متعلق خصوصی نمائندہ جینا رومیرو، اور انسانی حقوق کے محافظوں سے متعلق خصوصی نمائندہ اینڈریا بولانیوس ورگاس شامل ہیں۔
#RightsMovementAJK @UNHumanRights @UN_SPExperts @BBCWorld @Reuters
1/8
Kabeer Ahmed khan retweeted
آزاد کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے چھ خصوصی ماہرین کا پاکستان حکومت کو ہنگامی مراسلہ، عوامی ایکشن کمیٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے، 96 مظاہرین کی ہلاکتوں اور 205 افراد پر پابندیوں سے متعلق جواب طلب
جنیوا (سی این آئی نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چھ خصوصی ماہرین نے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے، احتجاجی مظاہروں کے دوران مبینہ ریاستی طاقت کے استعمال، ہلاکتوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان حکومت کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
4 ستمبر 2026 کو جاری ہونے والے اس اہم مراسلے کا حوالہ نمبر AL PAK 4/2026 ہے، جس میں پاکستان حکومت سے آزاد کشمیر کی صورتحال، عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی اور احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے آٹھ اہم سوالات کے جوابات طلب کیے گئے ہیں۔
مراسلے پر اقوام متحدہ کے چھ خصوصی مینڈیٹ ہولڈرز کی جانب سے دستخط کیے گئے ہیں، جن میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ، من مانی حراست، ماورائے عدالت ہلاکتوں، آزادی اظہار، پُرامن اجتماع اور انسانی حقوق کے محافظوں کے تحفظ سے متعلق خصوصی ماہرین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں سے مطابقت نہ رکھنے کا خدشہ رکھتا ہے۔ اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ کمیٹی کو اس کی سیاسی، مزدوروں اور انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں کے ردعمل میں نشانہ بنایا گیا ہو۔
1/3
Kabeer Ahmed khan retweeted
Haaqi Or Sachi Baat..!! ❤️ Humhare Bhai Ki Soch Dekho MashaAllah !! Allah Subhan O Tala Mere Bhai "MR PATTLO" Ki Sab Musibato Mai Asaani Farmaye..!! Ameen Summa Ameen 🤲❤️ #westandwithmrpattlo #justiceformrpattlo
Kabeer Ahmed khan retweeted
ہماری ہر دل عزیز لیڈر مریم نواز صاحبہ سے کچھ سوال ہیں مسٹر پتلو کے بارے میں!
۱: کیا پاکستان میں غریب سے امیر ہونا کوئی جرم ہے؟؟؟
۲: کیا اپنی خوشیوں کے دن عوام کے لیے کچھ تحفے دینے کا فنکشن رکھنا وہ بھی این او سی (NOC) لے کر کوئی جرم ہے؟؟؟
۳: جب مسٹر پتلو کے فنکشن پر بھگدڑ مچی تو اس وقت مسٹر پتلو وہاں موجود نہیں تھا، تو پھر اس کے خلاف ایف آئی آر (FIR) کیسے ہوئی؟؟؟
۴: کیا کوئی غریب محنت کر کے امیروں کی صفوں میں کھڑا ہو جائے تو اس کو اس طرح سزا دی جاتی ہے؟؟؟
مجھے پورا یقین ہے ہماری لیڈر اس پورے معاملے کو دیکھیں گی اور مسٹر پتلو کے ساتھ انصاف ہو گا۔@MaryamNSharif @RashidNasrulah
Kabeer Ahmed khan retweeted
مسٹر پتلو نے نیک نیتی سے قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو تحائف دینے کا ارادہ کیا اور ویڈیو میں تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی، مگر بیچارے کو کیا معلوم تھا کہ اس کی یہی نیک نیتی اسے اتنی مہنگی پڑ جائے گی!
#Patloo
Kabeer Ahmed khan retweeted
ڈسکہ، سیالکوٹ میں محمد انصر مسٹر پتلو کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے محمد انصر ایک سیلف میڈ آدمی ہیں، انہوں نے بغیر کسی سپورٹ کے معاشرے میں اپنا نام بنایا۔ انہوں نے شادی کی تقریب سے پہلے ایک فنکشن رکھا، جس میں 20 بچیوں کو جہیز، موٹر سائیکلیں اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا اور اس کے لیے این او سی بھی لیا۔ جب انتظامیہ نے این او سی جاری کیا تو پھر ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ عوامی اجتماع کے لیے سکیورٹی اور انتظامات کرنا ضلعی انتظامیہ، کی ذمہ داری ہے۔ اگر 20 ہزار لوگوں کو ڈسکہ جیسے علاقے میں مینیج نہیں کر سکتے تو پھر ساری ذمہ داری اس بندے پر ڈال دینا کہاں کا انصاف ہے؟



























