Pinned Tweet
"جس نے سات آسمان اُوپر تلے پیدا کئے۔ تم خدائے رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں پاؤ گے۔ اب پھر سے نظر دوڑا کر دیکھو کیا تمہیں کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟ پھر بار بار نظر دوڑاؤ، نتیجہ یہی ہوگا کہ نظر تھک ہار کر تمہارے پاس نامراد لوٹ آئے گی۔
"سورۃ الملک"
💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴
F a i s a l B u t t retweeted
Look at the symbolic importance of this picture published by @nytimes Who is in the centre with a mild victorious smile? Who is trying to control a laugh on the right? Who looks like “left out”and disappointed?
F a i s a l B u t t retweeted
سوئٹزرلینڈ میں بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی اور بھارتی سفیر (ہائی کمشنر) مریدل کمار کے درمیان ملاقات۔
F a i s a l B u t t retweeted
دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں کریمیا کے ایک چھوٹے سے شہر یالٹا میں تین آدمی بیٹھے تھے، چرچل، روزویلٹ اور سٹالن۔ ان تینوں نے آپس میں بیٹھ کر طے کیا کہ جنگ کے بعد دنیا کیسے بانٹی جائے گی۔ جرمنی دو ٹکڑے ہو گیا، مشرقی یورپ ایک طاقت کے حصے میں چلا گیا، اور باقی دنیا کو بس قبول کرنا پڑا کیونکہ ان کو بس حکم سنایا گیا تھا۔
آج وہی تصویر دوبارہ سامنے آئی ہے۔
شینزن میں ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ ایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔ پوز تقریباً وہی، کرسیاں بھی کچھ اسی طرح کی۔ لوگ فوراً کہنے لگے کہ یہ یالٹا 2.0 ہے، فرق یہ ہے کہ 1945 میں تینوں طاقتیں جنگ جیت کر آئی تھیں۔ آج یہ تینوں طاقتیں مختلف جگہوں سے آ رہی ہیں۔ امریکہ اب بھی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے، چین اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں سب سے آگے نکل چکا ہے، اور روسی نیوکلیئر اور انرجی کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی۔ ان تینوں کا پہلی بار ایک میز پر بیٹھنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ دنیا کے بڑے فیصلے اب صرف ایک طرف سے نہیں ہوں گے، یورپ اس منظر سے گھبرا رہا ہے۔ یوکرین کے بعد روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر پوتن APEC کے فوٹو میں واپس آ گیا۔ Zelenskyy نے خود کہا کہ وہ نہیں چاہتے یہ یالٹا 2، 3 یا 4 بنے۔ کیونکہ جب بڑی طاقتیں بیٹھ کر فیصلہ کرتی ہیں تو جو میز پر نہیں ہوتا، اس کی بات کم سنی جاتی ہے، پاکستان کے لیے یہ منظر ایک طرح سے فائدہ مند ہے، چین پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔ CPEC، دفاعی تعاون، انرجی اور انفراسٹرکچر سب اسی محور پر چل رہے ہیں۔ جب شی جن پنگ امریکہ اور روس کو اپنے گھر بلا کر بیٹھاتا ہے تو یہ چین کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ چین جتنا مضبوط اور خودمختار ہوگا، پاکستان کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان کھلی دشمنی کم ہو تو CPEC پر دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔۔۔
F a i s a l B u t t retweeted
ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ ایک رات میں نے ام المؤمنین میمونہ ؓ کے گھر گزاری اس رات نبی کریم ﷺ انہیں کے پاس تھے۔ میرا مقصد رات میں نبی کریم ﷺ کی نماز دیکھنا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے تھوڑی دیر تو اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کی پھر سو گئے۔ جب رات کا آخری تہائی حصہ یا بعض حصہ باقی رہ گیا تو آپ اٹھ بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھ کر یہ آیت پڑھی إن في خلق السموات والأرض بلاشبہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں عقل رکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں پھر اٹھ کر آپ نے وضو کیا اور مسواک کی، پھر گیارہ رکعتیں پڑھیں، پھر بلال ؓ نے نماز کے لیے اذان دی اور آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر باہر آگئے اور لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی۔
[صحیح بخاری: 7452]
F a i s a l B u t t retweeted
ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور پوچھا: میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اُن کے ذمے ایک ماہ کے روزے ہیں. تو آپ ﷺ نے فرمایا:تمہارا کیا خیال ہے اگر اُن کے ذمے قرض ہوتا، کیا تم اس کو ادا کرتیں؟ اس نے کہا: ہاں. آپ ﷺ نے فرمایا:تو الله کا قرض ادائیگی کا زیادہ حقدار ہے. مسلم 2694
F a i s a l B u t t retweeted
(صحیح بخاری:7448)
اسامہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی ایک صاحبزادی (زینب ؓ) کا لڑکا جاں کنی کے عالم میں تھا تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کو بلا بھیجا۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں کہلایا کہ اللہ ہی کا وہ ہے جو وہ لیتا ہے اور وہ بھی جسے وہ دیتا ہے اور سب کے لیے ایک مدت مقرر ہے، پس صبر کرو اور اسے ثواب کا کام سمجھو۔ لیکن انہوں نے پھر دوبارہ بلا بھیجا اور قسم دلائی۔ چناچہ نبی کریم ﷺ اٹھے اور میں بھی آپ کے ساتھ چلا۔ معاذ بن جبل، ابی بن کعب اور عبادہ بن صامت ؓ بھی ساتھ تھے۔ جب ہم صاحبزادی کے گھر میں داخل ہوئے تو لوگوں نے بچے کو نبی کریم ﷺ کو گود میں دے دیا۔ اس وقت بچہ کا سانس اکھڑ رہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسا پرانی مشک۔ نبی کریم ﷺ یہ دیکھ کر رو دئیے تو سعد بن عبادہ ؓ نے عرض کیا، آپ روتے ہیں! نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں میں رحم کرنے والوں پر ہی رحم کھاتا ہے۔
F a i s a l B u t t retweeted
سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں تقریباً 8 منٹ لگتے ہیں۔ چاند تک روشنی صرف ایک سیکنڈ میں پہنچ جاتی ہے۔
اب سوچیں، ایک ایسی جگہ جہاں تک روشنی کو پہنچنے میں پورا ایک دن یعنی 24 گھنٹے لگتے ہیں۔
آج انسان کا بنایا ہوا ایک خلائی جہاز وہاں پہنچ گیا ہے۔
ناسا کا وائجر ون 1977 میں زمین سے روانہ ہوا تھا، جب ہم میں سے بہت سے لوگ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ 49 سال سے مسلسل سفر میں ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق آج بدھ کی سہ پہر تقریباً سوا تین بجے یہ زمین سے ایک ’نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا۔ یعنی تقریباً 26 ارب کلومیٹر دور۔
اس فاصلے کو آسان الفاظ میں سمجھیں:
اگر آج ہم وائجر کو ’ہیلو‘ کا پیغام بھیجیں تو یہ کل اسی وقت وہاں پہنچے گا اور اس کا جواب پرسوں ہمارے پاس آئے گا۔
یہ پہلے ہی انسان کی بنائی ہوئی سب سے دور چیز ہے۔
وائجر ون اور اس کا جڑواں وائجر ٹو وہ واحد خلائی جہاز ہیں جو ہمارے نظام شمسی سے نکل کر ستاروں کے درمیان کی خلا میں پہنچ چکے ہیں۔
ناسا کی سائنسدان ٹفنی کٹاریا کہتی ہیں کہ ہم دوسرے ستاروں تک جانے کے خواب دیکھتے ہیں، مگر وائجر کو صرف ہمارے اپنے نظام شمسی کے کنارے تک پہنچنے میں تقریباً 50 سال لگ گئے۔ جبکہ قریب ترین ستارے بھی ہم سے کئی ’نوری سال‘ دور ہیں، یعنی وہاں تک پہنچنے کے لیے اس سے سینکڑوں گنا لمبا سفر چاہیے۔
راستے میں وائجر نے بہت کچھ دکھایا۔ اسی نے پہلی بار بتایا کہ مشتری کے گرد بھی زحل کی طرح حلقے ہیں۔ بجلی بچانے کے لیے اس کے کیمرے اب بند کیے جا چکے ہیں مگر یہ آج بھی ستاروں کے درمیان موجود گیس، گرد اور مقناطیسی لہروں کی معلومات زمین پر بھیج رہا ہے۔
اور اس کے ساتھ ایک ’سنہری ریکارڈ‘ بھی سفر کر رہا ہے۔ یہ سونے کی پرت چڑھی تانبے کی تقریباً 30 سینٹی میٹر کی ایک ڈسک ہے، جس پر زمین کی آوازیں اور تصاویر محفوظ ہیں۔ یہ اس امید پر بھیجی گئی تھی کہ اگر کبھی کسی اور مخلوق کو یہ ملے تو وہ جان سکے کہ ہم کون تھے۔
49 سال پرانی ٹیکنالوجی، جو آج بھی چل رہی ہے اور ہمارا موبائل دو سال میں جواب دے جاتا ہے۔
اگر آپ کو اس سنہری ریکارڈ پر زمین کی صرف ایک آواز بھیجنے کا موقع ملے، تو وہ کیا ہوگی؟
ماخذ: ناسا، اے ایف پی
F a i s a l B u t t retweeted
رسول اللہﷺکی دعا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔ (ابن ماجہ۳۸۴۶)
F a i s a l B u t t retweeted
کہتے ہیں کہ ہم پنڈی مری ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کریں گے
یعنی جو ریونیو پنڈی سے اکھٹا ہوتا ہے وہ اشرافیہ کا پیٹ پالے گا
یعنی پنجاب کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اس کے ریونیو پر اس کے بجٹ پر نظر ہے
یعنی ہم FBR کو انسان کا بچہ نہیں بنائیں گے باقی ہر تجربہ کرتے جائیں گے
F a i s a l B u t t retweeted
ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف رحمت سے دیکھے گا۔ ایک وہ جس نے کسی سامان کے متعلق قسم کھائی کہ اسے اس نے اتنے میں خریدا ہے، حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔ دوسرا وہ شخص جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم اس لیے کھائی کہ کسی مسلمان کا مال ناحق مار لے اور تیسرا وہ شخص جس نے ضرورت سے فالتو پانی مانگنے والے کو نہیں دیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے کہے گا کہ جس طرح تو نے اس زائد ضرورت، فالتو چیز سے دوسرے کو روکا جسے تیرے ہاتھوں نے بنایا بھی نہیں تھا، میں بھی تجھے اپنا فضل نہیں دوں گا۔
(صحیح بخاری: 7446)
F a i s a l B u t t retweeted
إعلان مسلسل دار النجاة الباكستاني ابتداءً من 6 ديسمبر القادم مدبلج بالعربيه على MBC BOLLYWOOD
يا ترى اي لهجه هيدبلجوه فيها..!!
F a i s a l B u t t retweeted
روس دنیا کا وہ ملک، جسے سمجھنا مشکل ہے
روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں
روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں
اس کی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں
یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں
دنیا کی سب
1👇
F a i s a l B u t t retweeted
اگر کوئی کہے ایک صوبہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے بھلے خون کی ندیاں بہہ جائیں تو کیا پنجاب ہی بار بار تقسیم ہو گا سینتالیس میں بھی پنجاب تقسیم ہوا آج بھی پنجاب کو گالیاں پڑتی ہے حضور اب ایسا نہیں ہوگا صوبے بنانے ہیں تو سب کے بنیں گے صرف پنجاب کے نہیں
کیس از ڈسمس مائی لارڈ
F a i s a l B u t t retweeted
1۔ نواز شریف لندن سے آ کر اسلام آباد ایئرپورٹ اترا اور سیدھا ہائی کورٹ آیا اور اسی دن ضمانت بھی مل گئی !
2۔ "خان کے کہنے پر" آج ہی وکیل سلمان صفدر نے خط لکھا بھی اور چیف جسٹسز کو پہنچایا بھی!
مری جھکی ہوئی آنکھیں تلاش کرتی رہیں
کوئی ضمیر کا لہجہ کوئی اصول کی بات
F a i s a l B u t t retweeted
کسی سیاسی لیڈر نے کہا تھا،،
"دو سال بعد جیل اپنا رنگ دکھانا شروع کرتی ہے،
تیسرے سال میں پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں،
اور پھر چوتھے سال خطوط کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس کا متن صرف ایک ہوتا ہے،
مجھے بچا لو، میں مرنے لگا ہوں،،،!!
F a i s a l B u t t retweeted
چکن کی قیمت 450 سے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، آٹا 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، LPG کی فی کلو قیمت 620 روپے ہے، جبکہ فائن آٹے اور میدے کی فی بوری قیمت 15 ہزار روپے کے قریب جا پہنچی ہے۔ گندم کا سرکاری ریٹ فی من 38 سو روپے ہے مارکیٹ میں ساڑھے 5 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے، غریب آدمی صبح اٹھ کر یہ فیصلہ نہیں کرپاتا کہ LPG سلنڈر بھروائے یا گھر کے لیے روٹی کا بندوبست کرے۔ حکمرانوں نے میڈیا کو صوبوں کی بحث میں الجھا رکھا ہے، دوسری طرف عوام مہنگائی اور اپنے ہی نمائندوں کی نااہلی کے باعث ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔
F a i s a l B u t t retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان رات کو باوضو ہو کر الله کا ذکر کرتے ہوئے سو جائے، اور پھر رات کے کسی وقت اُس کی آنکھ کھلے اور وہ الله سے دنیا و آخرت کی کوئی خیر مانگ لے، تو الله وہ خیر اُسے عطا فرما دیتا ہے. ابوداؤد 5042 (ماجہ 3881؛ مسند احمد 22398، 22443،22465؛مشکوٰۃ 1215)
F a i s a l B u t t retweeted
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ - مسنداحمد، 5707
F a i s a l B u t t retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرندے یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اُس لگانے والے کی طرف سے صدقہ ہے. بخاری 2320 (بخاری 6012؛ مسلم 3969،3973؛ ترمذی 1382؛ احمد 13030، 13422، 13589، 15271؛ دارمی2652)



















