Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan) header
Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan) profile picture

in a journey called LIFE!!!

Islamabad
Joined September 2012
Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)Photo by Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 (@itssaadsultan)
یا خوف سے در گزریں یا جاں سے گزر جائیں مرنا ہے کہ جینا ہے اِک بات ٹھہر جائے — فیض احمد فیض
1
14
تھکن تو اگلے سفر کے لیئے بہانہ تھا اُسے تو یوں بھی کسی اور سمت جانا تھا وہی چراغ بجھا ، جس کی لو قیامت تھی اسی پہ ضرب پڑی ، جو شجر پرانا تھا متاعِ جاں کا بدل ایک پل کی سرشاری سلوک خواب کا آنکھوں سے تاجرانہ تھا
1
1
80
ہوا کی کاٹ شگوفوں نے جذب کر لی تھی تبھی تو لہجۂ خوشبو بھی جارحانہ تھا وہی فراق کی باتیں ، وہی حکایت ِ وصل نئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا قبائے زرد نگارِ خزاں پہ سجتی تھی تبھی تو چال کا انداز خُسروانہ تھا -- افتخار عارف
34
Baloons on my timeline 🎈🎈
2
1
172
صُبح کی آج جو رنگت ھے وُہ پہلے تو نہ تھی کیا   خبر   آج   خراماں   سرِ‌  گُلزار   ھے  کون شام گلنار ھُوئی جاتی ھے ، دیکھو تو سہی یہ جو نِکلا ھے لیٸے مشعلِ رُخسار ھے کون
1
84
رات مہکی ھُوئی آئی ھے کہِیں سے پُوچھو آج بکھرائے  ھُوئے  زلفِ  طرح دار  ھے  کون پِھر درِ دِل  پہ  کوئی  دینے  لگا ھے  دستک جانیئے پھر دلِ وحشی کا طلب گار ھے کون فیض احمد فیضؔ
92
میرے  ہی  لہو  پر  گزر  اوقات  کرو  ہو مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو دن  ایک  ستم ،  ایک  ستم  رات  کرو  ہو وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو ہم  خاک نشیں، تم  سخن آرائے  سرِ بام پاس آ کے ملو ، دُور سے کیا بات کرو ہو
1
403
یوں تو ہمیں منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو جب  وقت  پڑے  ہے  تو  مدارات  کرو  ہو دامن پہ کوئی چھینٹ نہ  خنجر پہ  کوئی داغ تم   ق ت ل  کرو  ہو   کہ   کرامات  کرو  ہو بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے، بکے ہے دیوانہ  ہے ،  دیوانے  سے  کیا  بات  کرو  ہو -- کلیم عاجز
179
Saad Sultan 🇵🇰🇵🇸 retweeted
To all the people feeling sad right now ......
17
83
35
231
ہم خوابوں کے بیوپاری تھے پر اس میں ہوا نقصان بڑا کچھ بخت میں ڈھیروں کالک تھی کچھ اب کے غضب کا کال پڑا ہم راکھ لیے ہیں جھولی میں اور سر پہ ہے ساہوکار کھڑا یاں بوند نہیں ہے ڈیوے میں وہ باج بیاج کی بات کرے ہم بانجھ زمین کو تکتے ہیں وہ ڈھور اناج کی بات کرے
1
195
اور دور افق کے ساگر میں کچھ ڈولتے ڈوبتے بجرے تھے اب پاؤں کھڑاؤں دھول بھری اور جسم پہ جوگ کا چولا ہے سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماسہ ہے کوئی تولا ہے اس تاک میں یہ اس گھات میں وہ ہر اور ٹھگوں کا ٹولا ہے
1
102
اب گھاٹ نہ گھر دہلیز نہ در اب پاس رہا ہے کیا بابا بس تن کی گٹھری باقی ہے جا یہ بھی تو لے جا بابا ہم بستی چھوڑے جاتے ہیں تو اپنا قرض چکا بابا __ احمد فراز
1
82