Muhammad JAVED retweeted
سہیل آفریدی زندہ باد 🔥
پشاور میں پہلے عمران خان اور اب سہیل آفریدی زندہ باد کے نعرے!!
گورنر کنڈی کے سامنے نعرے بازی 🔥
Muhammad JAVED retweeted
سوئی گیس آتی نہیں
مجبوراً کوئی کمپریسر لگائے تو بھاری جرمانے
اور ایل پی جی 700 روپے کلو
جس سے روٹی 20 اور نان 35 روپے
ایک دن ایران بارڈر بندش کی غلطی سے LPG پر بےانتہا منافع کی ایسی لت پڑی ہے کہ ریٹ کم نہیں ہونے دے رہے
مگر ایک بار بھی چوں تک نہ کرنے والی عوام اسی لائق ہے
حکومت نالائق تو ہے ہی مگر اس سے زیادہ بدنیت ھے
Muhammad JAVED retweeted
"عمران خان نے جب یہ کام کیا کہ لوگ اپنی رائے دیں تو موجودہ نظام نے سوچا کہ اگر ایسا ہو گیا تو یہ تو کام خراب ہے، لہذا انہوں نے ارادی طور پر پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ بنا دیا تاکہ کوئی یہ نہ سوچے کہ یہ ملک عوام کی مرضی سے چلے گا، اس بار ریاست نے منفرد کام یہ کیا ہے کہ لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آپ طاقت کے سامنے کچھ نہیں کر سکتے اور آپکی مرضی نہیں چلے گی، ہماری ساری تاریخ چھتر کھانے کی ہے، اتنی مار پڑی ہے کہ ریاست کی طاقت نے لوگوں کو عادی بنا دیا ہے"
سینئر صحافی @tm_freethinker
@DRTPakistan
youtu.be/2ukvlDSljy8
Muhammad JAVED retweeted
مولوی صاحب نے دوسری شادی کر لی، مگر اس ’’علمی و عملی پیش رفت‘‘ کی خبر پہلی بیگم تک پہنچنے نہیں دی۔ پہلی بیگم کے پیچھے اس کا تگڑا خاندان ایسے کھڑا ہو جاتا جیسے مولوی صاحب نے دوسری شادی نہیں کی بلکہ خاندانی آئین کی دفعہ 6 توڑ دی ہو۔ 😅
مولوی صاحب کا خیال تھا کہ نکاح خاموشی سے ہوا ہے تو زندگی بھی خاموشی سے گزر جائے گی مگر یہ وہ خوش فہمی ہے جو عموماً دوسری شادی کرنے والے مرد کو نکاح کے فوراً بعد اور پہلی بیوی کو چند دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔ 😂
بیگم آخر بیگم ہوتی ہے، اگر شوہر کے موبائل رکھنے کا زاویہ بدل جائے تو وہ وجہ ڈھونڈ لیتی ہے۔ یہاں تو مولوی صاحب کے اوقات، تیور، لباس اور گھر آنے جانے کے نقشے تک میں تبدیلی آ چکی تھی۔
بیگم نے غور کیا تو محسوس ہوا کہ حضرت پہلے گھر سے نکلتے وقت صرف جوتے پہنتے تھے، اب خوشبو بھی لگانے لگے ہیں۔ پہلے کسی کام سے باہر جاتے تھے تو منہ لٹکائے جاتے تھے، اب بعض اوقات ایسے نکلتے ہیں جیسے راستے کے آخر میں کوئی ’’نیکی‘‘ ان کا انتظار کر رہی ہو۔
چنانچہ بیگم کو شک ہوا۔ مولوی صاحب نے شک دور کرنے کے لیے دلائل دیئے، تاویلات پیش کیں، احتمالات بیان کئے، حسنِ ظن کے فضائل سنائے، بدگمانی کی مذمت بیان کی
بیگم مزید پکی ہو گئی کہ بندہ بے قصور ہو تو جواب دیتا ہے، پورا درس نہیں دیتا۔
ایک دن بیگم اور مولوی صاحب کے درمیان بحث عروج پر پہنچی تو بیگم نے تمام علمی موشگافیوں کا دروازہ ایک ہی جملے سے بند کر دیا: ’’قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ میرے علاوہ آپ کی کوئی بیوی نہیں!‘‘
مولوی صاحب کی وہ زبان جو ابھی تک بدگمانی، حسنِ ظن، حقوقِ زوجین اور گھریلو سکون پر رواں تھی ایسے خاموش ہوئی جیسے "بجلی کا بل" دیکھ کر گھر کا سربراہ خاموش ہو جاتا ہے۔
بیگم نے کہا:
’’کیا ہوا؟ حلف اٹھائیں!‘‘
مولوی صاحب نے پانی پیا۔
بیگم نے پھر کہا:
’’قرآن منگواؤں؟‘‘
مولوی صاحب نے دوسرا گھونٹ لیا۔
اب بیگم سمجھ گئی کہ پانی حلق سے اتر رہا ہے مگر حلف اٹک گیا ہے
بیگم کے شک نے ترقی کرکے "یقین" کا عہدہ سنبھال لیا۔
مولوی صاحب نے حالات کا جائزہ لیا۔ ایک طرف قرآن پر حلف، دوسری طرف دوسری بیگم، تیسری طرف پہلی بیگم اور چوتھی طرف پہلی بیگم کا پورا خاندان!
مولوی صاحب نے واحد محفوظ نظر آنے والا راستہ اختیار کیا: دروازہ۔
پہلی بیگم نے رونا دھونا شروع کیا۔ خاندان کو اطلاع پہنچی تو رشتہ دار اور دیگر ’’غیر جانب دار مبصرین‘‘ پہنچنا شروع ہو گئے۔ گھر "سلامتی کونسل" کے ہنگامی اجلاس کا منظر پیش کرنے لگا۔
مولوی صاحب نے پوری رات غور کیا
جھوٹ بولنا نہیں۔
دوسری بیگم چھوڑنی نہیں۔
پہلی کو بتانا نہیں۔
اور قرآن پر حلف بھی اٹھانا ہے۔
عام آدمی ہوتا تو پریشان ہو جاتا مگر مولوی صاحب نے برسوں الفاظ کے عموم و خصوص، قید و اطلاق اور دلالتِ عبارت پڑھی تھی۔ آخر رات کے پچھلے پہر علم نے عملی زندگی میں دستک دے دی۔
صبح ہوتے ہی مولوی صاحب دوسری بیگم کے پاس گئے اور فرمایا:
’’میرے جانے کے کچھ دیر بعد میرے گھر پہنچ جانا۔ اور کہنا کہ اپنے شوہر کے بارے میں مسئلہ پوچھنے آئی ہوں۔‘‘
مولوی صاحب پہلی بیگم کے گھر پہنچے۔
وہاں حسبِ توقع پورا خاندان موجود تھا۔ کوئی آستین چڑھائے، کوئی پیشانی پر بل ڈالے بیٹھا تھا
مولوی صاحب بیٹھے ہی تھے کہ چھوٹا بیٹا آیا:
’’ابا جان! ایک خاتون اپنے شوہر کے بارے میں مسئلہ پوچھنے آئی ہیں "
مولوی صاحب اطمینان سے مسکرائے کہ مطلوبہ ’’فقہی شہادت‘‘ یعنی دوسری بیگم پہنچ چکی تھی
فرمایا’’انہیں مہمان خانے میں بٹھاؤ۔‘‘
اتنے میں پہلی بیگم نے حملہ کیا:
’’اب قرآن پر حلف اٹھائیں کہ میرے علاوہ آپ کی کوئی بیوی نہیں!‘‘
مولوی صاحب نے فرمایا:
’’حلف اٹھاؤں گا، مگر شرط یہ ہے کہ پھر یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم۔ آئندہ اس پر بات نہیں ہو گی‘‘
بیگم مان گئیں۔مولوی صاحب نے وضو کیا۔
قرآنِ کریم ہاتھ میں لیا۔
خاندان کی نگاہ قرآن پر تھی اور مولوی صاحب کی علمی نگاہ ’’اس گھر سے باہر‘‘ کے الفاظ پر تھی۔
حضرت نے بآوازِ بلند فرمایا:
’’اس گھر سے باہر اگر میری کوئی بھی بیوی ہے تو اسے میری طرف سے تین طلاق"
مجلس میں سکون چھا گیا۔ پہلی بیگم مطمئن۔
خاندان مطمئن۔ مولوی صاحب مطمئن۔
اور دوسری بیگم؟
وہ مہمان خانے میں بیٹھی تھی۔
یعنی تکنیکی اعتبار سے ’’اس گھر سے باہر‘‘ نہیں، عین گھر کے اندر تھی!
یوں مولوی صاحب نے جھوٹ بھی نہیں بولا، حلف کے جملے میں ایسا جغرافیائی بارڈر لگایا کہ خاندان کے سارے تفتیشی ادارے سرحد کے دوسری طرف ہی کھڑے رہ گئے۔
اب مولوی صاحب گھر سے خوش خوش نکلتے وقت کسی نیکی کی طرف جاتے نظر بھی آتے تو ان پر شک نہیں کیا جا سکتا تھا
منقول
Muhammad JAVED retweeted
یہ ویڈیو میانوالی سے موصول ہوئی ہے
پاکستان کا قانون کیا یہ سبق دیتا ہے رشتے داروں کو چھوڑ دو اور غریب عوام کو پکڑ لو
میں نے آپ تک یہ آواز پہنچانی تھی اس کو ہر جگہ پہنچانا آپ پر فرض ہے
Muhammad JAVED retweeted
بانو قدسیہ کہتی ہیں ایک عورت اپنے شوہر سے چھپ کر بیٹی کا ابا ر شن کروانے گئی اسکی بیٹی شادی سے پہلے حاملہ ہو گئی اس کا شوہر بہت سخت تھا وہ بیٹی سے پوچھتی بتا یہ گناہ کس نے کیا ہے
مگر بیٹی کچھ نہ بتاتی ابا ر شن کے دوران بیٹی مر گئی وہ اسکی لا ش گھر لائی بیٹی کا سکول بیگ کھول کر دیکھا اس کے ہوش اڑ گئے وہ اپنا منہ نوچنے لگی ....1/2
Muhammad JAVED retweeted
سلمان راجہ صاحب آپ درست کہہ رہے ہیں! مگر کیا آپ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے دستخط سے عمران خان کے لئے اپیل مغربی دنیا کی تمام embassies اور وزارت خارجہ کو، اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو بیجھی ہیں؟ کیا آپ نے اس سلسلے میں درجنوں face to face meetings کئ ہیں؟ اگر نہیں کی ہیں تو آپ کو کرنی چاہییں، آپ سے بہتر کوئی یہ کر نہیں سکتا - اور آپ کی یہ پوزیشن بھی ہے!
اور اگر آپ صرف عمران خان کے علاج پہ زور دیں گے تو شائید، شاید جرنیل آپ کو نہ روک پایں!
پلیز ری ٹویٹ کریں! @salmanAraja @SalmanKNiazi1 @PTIofficial
عمران خان صاحب کی صحت سیاست سے ہٹ کر ایک انسانی معاملہ ہے۔ عمران خان بطور قومی ہیرو پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔عمران خان صاحب کے بلڈ پریشر کا 192 تک جانا انتہائی خطرناک ہے۔ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ خان صاحب کی صحت کیلئے آواز بلند کریں۔ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر فی الفور عمل کیا جائے۔ ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے اور انکے تمام ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے کروائے جائیں جس پر خان صاحب اور ان کے خاندان کو اعتبار ہو۔
Muhammad JAVED retweeted
اس پر آواز اٹھائیں 🚨
ڈاکٹر عاصم کہہ رہے ہیں کہ آنکھوں کے سپیشلسٹ سے علاج اور بلڈ ٹیسٹ کے لئے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا بہت ضروری ہے
Muhammad JAVED retweeted
🚨🚨 بریکینگ نیوز : حکومت ہٹانے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں ۔!!!🔥🛑
نجم سیٹھی کہتے ہیں, کہ ملٹری جنرلز مریم نواز کی حکومت سے خوش نہیں ہیں ۔ وہ سمجھ رہے ہیں کہ, انہوں نے جو اپنا سیاسی رول ادا کرنا چاہئے تھا ۔ یعنی جو پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت تھی, اس کو وہ کم نہیں کرسکے ۔
👇👇
Muhammad JAVED retweeted
یہ الفاظ مولانا فضل الرحمان کے ہیں۔۔غور سے سنیے ۔۔ دن بدلتے ہیں تو دل بھی بدل جاتے ہیں ۔
“جو تمہیں گالیاں دے وہ صدر وزیر اعظم ، وزیر اعلی اور وزیر دفاع بن جائے اور جو کہے کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے وہ آج جیل میں ہے اور اس کی پارٹی کو جلسہ کرنے کی بھی اجازت نہیں “
Muhammad JAVED retweeted
طلعت حسین نے شرم کی اور مان لیا میں نوکری کرتا ہوں صحافت نہیں طلعت حسین سے اگلوں نے کہلوایا یہ جو تم ہمیں طعنے دے رہے ہو سڑکیں ٹھیک نہیں بنی جو تم دبئی جا کر کرتے ہو ہمیں پتا ہے انہوں نے کہا اسٹبلشمنٹ کے نمک میں اثر نہیں ہے
اسٹبلشمنٹ کا نمک نہیں یہ نمک اس قوم کا ہے
انیق ناجی
Muhammad JAVED retweeted
ہمارا دعویٰ کیا ہے اور تم میڈیا پر بحث کیا کر رہے ہو؟
فلاں نوٹس مل گیا، فلاں نوٹس مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
بات یہ ہے سیاسی طور کہ تم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیوں نافذ کیا؟ تم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں لگائی؟
دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی تو جب بھی آپ نے دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھایا ہے، بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کے آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں ہیں، اس کے پردے میں چھپ کر کوئی اور مقاصد ہیں۔
ہمارا ایک سوال ہے۔ ہم پبلک ہیں، ہم پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہم قبائل کی نمائندگی کر رہے ہیں، صوبوں کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ واضح کرنا ہوگا کہ تمہارے اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہیں یا تمہارے اقدامات کا مقصد ہمارے پہاڑوں میں موجود معدنی ذخائر کو لوٹنا ہے؟
میرا احتساب لیتے ہو؟ جنریٹر باہر پڑا ہوا ہے، کیبن غلط لگا ہوا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکز کے سامنے کھڑے ہو گئے کہ تم نے تجاوز کیا ہے؟ یہ باتیں نہ کرو! تم بتاؤ، تمہارے پیٹ میں جو پہاڑ پڑے ہوئے ہیں، اس کا کیا کرو گے؟
شرم و حیا والوں کو آدمی ایک دفعہ کہتا ہے، وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔ بار بار کہتی ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اور ہمارا مدرسہ، اس کا نظام یہ ہوتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ مدرسے کا انتظام ایک مہتمم کے ذریعے ہوتا ہے۔ وہی اس کے لیے زمین بھی پیدا کرتا ہے، چندہ بھی کرتا ہے، تعمیر بھی کھڑی کرتا ہے، سارا نظام اس کا اپنا ہوتا ہے۔ پھر وہ جا کر وفاق المدارس کے نظم میں شامل ہوتا ہے۔
یہاں پر کہا گیا کہ فضل الرحمٰن کے بیس ہزار مدارس ہیں۔ تو مولوی صاحبان! آپ فارغ ہیں؟ یعنی الزام لگانا، پروپیگنڈا کرنا۔۔۔کوئی سلیقہ بھی تو آنا چاہیے۔
یہ جو بے موقع آپ کو غصہ آتا ہے اور گزرنے کے بعد غصے میں آپ گھونسہ اٹھاتے ہیں، تو یہ گھونسہ پھر اپنے منہ پر گھونسہ دینا چاہیے، اپنے منہ پر مارو، ہماری طرف متوجہ نہیں ہو سکتا۔
جمعیت علمائے اسلام آپ کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے انگریز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آزادی کی تحریک اٹھا کر بنی ہے اور آج بھی ہم اسی کا تسلسل ہیں۔
تم ہمیں اشتعال دلا رہے ہو، لیکن اشتعال میں نہیں آتے۔ یہ حربے ہمیشہ چلتے رہتے ہیں، ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں۔
جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، وزیر دفاع بن جاتے ہیں۔
اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے، اجتماع نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ کی زمین وسیع ہے۔ ایک جگہ سے روکے بھی تو دوسری جگہ بیٹھ جائیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب
Muhammad JAVED retweeted
عمران ریاض خان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے طیارے پر دلچسپ تحقیقاتی تجزیہ؛🔥🔥
میرے پاس اب اس انتہائی لگژری طیارے کے حوالے سے تفصیلات آ گئی ہیں جو فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کے لیے خریدا جا رہا ہے۔
یہ انتہائی مہنگا اور لگژری طیارہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر اسے خریدنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
دیکھیے، مریم نواز کے طیارے سے بھی زیادہ مہنگا اور لگژری طیارہ پہلے ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاس موجود تھا۔ مریم نواز کے پاس غالبا گلف اسٹریم 500 تھا، جبکہ اس سے جدید طیارہ عاصم منیر کے زیر استعمال تھا۔ لیکن اب یہ نیا طیارہ کیوں خریدا جا رہا ہے، جو سائز میں بھی نسبتا بڑا، زیادہ لگژری اور 19 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتا ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک مطالبہ کیا تھا کہ جب بھی وہ امریکہ جاتے ہیں تو ہر طرف شور مچ جاتا ہے۔ اس لیے کوئی ایسا طیارہ ہونا چاہیے جو پاکستان سے براہِ راست امریکہ پہنچ سکے اور راستے میں کہیں رکنا نہ پڑے۔
انہیں بتایا گیا کہ یہ کام صرف بڑے کمرشل طیارے، مثلا ایئربس یا بوئنگ 777 جیسے طیارے ہی کر سکتے ہیں۔ عام پرائیویٹ جیٹس میں اتنی طویل پرواز کی صلاحیت نہیں ہوتی۔
چنانچہ انہیں بتایا گیا کہ اگر یہ مخصوص طیارہ خرید لیا جائے تو کم از کم ایک اسٹاپ کے ساتھ امریکہ پہنچا جا سکتا ہے۔ یعنی راستے میں ایک جگہ رک کر طیارے میں ایندھن بھرا جائے گا اور دیگر ضروری انتظامات کے بعد دوبارہ پرواز کرکے امریکہ پہنچ جائیں گے۔
لیکن اب ان کی خواہش یہ ہے کہ ایسا طیارہ ہو جو ایک ہی مرتبہ پرواز کرکے براہ راست امریکہ پہنچ جائے۔ اس حوالے سے فیلڈ مارشل نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ بوئنگ لینا ہے یا کوئی اور طیارہ، بس لے لو، کوئی مسئلہ نہیں۔
تاہم انہیں بتایا گیا کہ اس معاملے پر پہلے ہی کافی تحقیق کی جا چکی ہے، اس لیے یہی مخصوص طیارہ خرید لیا جائے۔
اب اس طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ بھی ہو چکی ہے۔ پائلٹس اس کا جائزہ لے چکے ہیں اور طیارے کی مکمل ایویلیو ایشن بھی کر لی گئی ہے۔ تمام تیاریاں مکمل کرنے کے بعد بالاخر اعلان کیا گیا کہ اس کے لیے اتنی رقم مختص کر دی گئی ہے، جبکہ باقی رقم بھی فراہم کر دی جائے گی۔
گویا یہ طیارہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خواہش پر خریدا جا رہا ہے تاکہ جب بھی انہیں امریکہ سے بلاوا آئے اور پینٹاگون کے ساتھ رابطے یا ملاقات کے لیے جانا ہو تو وہ کم سے کم وقت میں، زیادہ سے زیادہ ایک اسٹاپ کے ساتھ امریکہ پہنچ سکیں۔"
Muhammad JAVED retweeted
آج عمران خان اور بشرٰی بی بی کی صحت معاملے پر عدلیہ خاموش اور حکومت خاموش،کوئی بات نہیں یہ وقت بھی گذر جائے گا۔۔
یہ ضرور یاد دلانا ہے کہ عمران حکومت میں ملزم شہبازشریف صاحب کی منسٹر کالونی میں فزیو تھراپیاں ہوا کرتی تھیں،نیب حراست میں ملزم آصف زرداری صاحب کی من پسند واکیں،من پسند خوراکیں،من پسند ملاقاتیں اور چوبیس گھنٹے صحت کی سہولتیں،نیب حراست میں شاہد خاقان عباسی کا ہرنیہ کا آپریشن پرائیویٹ ہسپتال میں ہوا،مجرم نوازشریف صاحب کو 6 ہفتوں کیلئے جیل سے گھر بھجوایا گیا،مجرم نوازشریف صاحب کو تین ہسپتالوں میں لے جایا گیا،مجرم نوازشریف صاحب کیلئےکراچی،لاہور،اسلام آباد کے ڈاکٹر ایک ہسپتال میں اکٹھے ہوئے اور مجرم نوازشریف صاحب کا نام عمران حکومت نے ECL سے نکالا اور وہ علاج کیلئے لندن گئے۔۔
مگر آج عمران خان اور بشرٰی بی بی صحت پر عدلیہ خاموش اور حکومت خاموش،کوئی بات نہیں یہ وقت بھی گذر جائے گا۔۔
Muhammad JAVED retweeted
عمران خان صاحب کی صحت سیاست سے ہٹ کر ایک انسانی معاملہ ہے۔ عمران خان بطور قومی ہیرو پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔عمران خان صاحب کے بلڈ پریشر کا 192 تک جانا انتہائی خطرناک ہے۔ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ خان صاحب کی صحت کیلئے آواز بلند کریں۔ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر فی الفور عمل کیا جائے۔ ان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دی جائے اور انکے تمام ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے کروائے جائیں جس پر خان صاحب اور ان کے خاندان کو اعتبار ہو۔
Muhammad JAVED retweeted
اہم خبر ، سلمان صفدر کا جیل ملاقات متعلق انکشاف " ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے غیر معمولی طور پر گہرے سیاہ رنگ کے چشمے پہن رکھے تھے میرے اور عمران خان کے کہنے پر جب انہوں نے چشمہ اتارا تو بظاہر شدید پریشانی میں دکھائی دیں بشری بی بی نے بتایا وہ نہ تو سورج کی روشنی برداشت کر سکتی ہیں نہ ہی مصنوعی روشنی ، (بغیر چشمے کے) وہ اپنی آنکھیں بھی نہیں کھول سکتیں بشری بی بی کی آنکھوں کی حالت انتہائی نازک دکھائی دے رہی تھی ، مجھے محسوس ہوا کہ بشری بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے "
Muhammad JAVED retweeted
ن لیگ پنجاب کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے وہ نہیں چاہتی کہ نئی لیڈرشپ نیچے سے آۓ اس لئے اسٹبلشمنٹ خوش نہیں ہے دوسرا مسئلہ یہ ہے مریم نواز اچھے کام کر رہی ہیں لیکن مقبولیت نہیں ہے ان کو کھلی چھوٹ دی گئی ایسا کچھ کرو PTI کا سپورٹ بیس توڑو لیکن جو یہاں سے خبریں جاتی ہیں اوپر PTI ختم نہیں ہو رہی پنجاب میں بڑا مسئلہ ہے یہ
یہ تکلیف ہے 2 سال بعد الیکشن کروائیں گے کیا کریں پھر PTI والے سر پر چڑ جائیں گے یہ پنجاب میں ابھی تک ایسا کچھ نہیں کر سکے جس سے PTI کمزور ہوئی ہو
نجم سیٹھی
Muhammad JAVED retweeted
"عمران خان نے آج تک اپنا ووٹ بنک بچا کر رکھا ہے، اس نے ڈیل جیسا کوئہ سمجھوتہ نہیں کیا، زرداری اور نواز شریف بھوکے شیر کی طرح پختونخواہ پر حملہ آور ہوئے ہیں، PTI کا سپورٹر قابل رشک ہے جو سب کچھ برداشت کر کے بھی کھڑا ہے، وہ اگر کچھ سوچتا بھی ہے تو اسے پکڑ لیتے ہیں، میں اس پر ہونیوالے ظلم کو کم کروانا چاہتا ہوں، حکومت اپوزیشن کیساتھ کسی بھی سیٹلمنٹ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت مولانا کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زیادہ سخت موقف لینے کیلئے دھکیل رہی ہے تاکہ PTI کا ووٹ آپکی طرف مائل ہو جائے، کہاں گئی نواز شریف کی جمہوریت جب انہوں نے کہا کہ یہ ایمرجنسی تو بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی"
سابق وزیر اطلاعات سینیٹر @MAliDurrani2
@DRTPakistan
youtu.be/1cd07gj1Qzk

















