ایشوریہ کو پتہ ہے اسکی دہشت کا؟
اس طرح وہ اسی سال مس انڈیا بن گئیں جس سال ایشوریا کی دہشت سے دوسری لڑکیاں خوفزدہ ہو کر بھاگ رہی تھیں اور اپنے فارم واپس لے رہی تھیں! 🔥🔥 .....اور وہ لباس جو انہوں نے پہنا تھا... خود ہی سن لیجیے!
#missindia #SushmitaSen #MissUniverse
1
1
225
اگر انڈین وزیراعظم کا دورہ پاکستان وژن ہے تو میاں صاحب کا وژن بھی کاؤنٹ کرو
ان کے دور میں تو انڈیا کا وزیراعظم دوستی بس پر بیٹھ کر آیا تھا
یا وژن بھی اپنے اپنے
ہر ویژنری لیڈر اپنے وقت سے کم از کم دس پندرہ سال آگے ہوتا ہے۔ بینظیر بھٹو بھی ایسی ہی تھیں۔
یہ ان کی شخصیت کا سحر اور ویژن کی صراحت تھی کہ کیرزمٹک انڈین وزیر اعظم راجیو گاندھی دو بار پاکستان آئے۔ پہلی بار دسمبر 1988 میں، جب اسلام آباد میں چوتھی سارک سمٹ ہو رہی تھی۔ یہ 28 سالوں میں پہلی بار تھا کہ کوئی انڈین وزیر اعظم پاکستان آیا تھا۔ اس دورے کے دوران دونوں لیڈرز نے نہ صرف گرم جوشی سے ملاقاتیں کیں بلکہ 31 دسمبر 1988 کو ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے Non-nuclear Aggression Pact کا تاریخی معاہدہ بھی دستخط کیا۔
دوسری بار جولائی 1989 میں راجیو گاندھی سرکاری دورے پر آئے، جو جوایر لعل نہرو کے 1960 کے دورے کے بعد پہلا باقاعدہ دورہ تھا۔
بینظیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔ دونوں نوجوان لیڈرز نے پاکستان اور ہندوستان کو جنگ و جدل کے راستے سے ہٹا کر اقتصادی تعاون، ثقافتی روابط اور ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ سیاچن اور دیگر تنازعات پر بھی بات چیت کی راہ ہموار ہوئی۔ بینظیر نے انڈیا کے دورے کی دعوت بھی قبول کر لی تھی۔
لیکن پاکستان میں اقتدارِ اعلیٰ پر قابض ادنیٰ لوگ گھبرا گئے۔ جنرل حمید گل ایکشن میں آگئے۔ انہوں نے اسلامی جمہوری اتحاد بنا کر نواز شریف اور مذہبی سیاستدانوں کو انگلی دے دی، اور 1990 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کی سازش کی۔
بینظیر کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی گئی، غدار غدار کے نعرے لگائے گئے۔ اور اس بیچاری کو محض 20 ماہ بعد ہی (6 اگست 1990 کو) صدر غلام اسحاق خان نے آرٹیکل 58(2)(b) کے تحت برطرف کر دیا۔ جرنیلوں نے اس کام کے لیے نواز شریف کو استعمال کیا، جسے بعد میں آج کے شہبازشریف کی طرح وزیر اعظم لگا دیا۔
جرنیلوں کی عقل دیکھیں۔ دس بارہ سال بعد انہیں علم ہوا کہ بینظیر ٹھیک کر رہی تھی۔ پرویز مشرف وہی کام کرنے 2001 میں انڈیا چلا گیا۔ لیکن اس خود ساختہ کمانڈو کو انڈیا نے زیادہ گھاس نہ ڈالی۔ سمٹ ناکام رہا، مشترکہ اعلامیہ تک نہ بن سکا، اور مشرف مایوس ہو کر واپس لوٹ آیا۔
بینظیر کا ویژن ٹھیک تھا، مگر وقت کے حمید گلوں نے اسے ناکام بنا دیا۔
3
193
امریکہ میں لوگ جھونپڑی میں رہتے ہیں
بلڈنگ نہیں بناتے امریکہ والے ؟
امریکہ کیوں پوری دنیا پر حکمرانی کرتا ہے اس کو سمجھنے کے لیےنئی گیم GTA 6 بہترین مثال ہے، جس نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ارب ڈالر کما لیے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس گیم کو بنانے میں 2 ارب ڈالر کی لاگت آئی جو اسے دنیا کی سب سے مہنگی اور سب سے زیادہ بزنس کرنے والی گیم بناتی ہے لیکن دوسری طرف دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بنانے میں 1.5 ارب ڈالر خرچ ہوا تھا۔
جی ٹی اے سکس کو بنانے کا اغاز 2014 میں ہوا اور اب 2026 میں یہ آج ریلیز ہوئی، یعنی صرف ایک گیم کو بنانے میں ہی 12 سال کا عرصہ لگا۔ اس گیم کو بنانے میں دنیا بھر کے لگ بھگ چھ ہزار ڈیویلپرز/ ڈیزائنرز/ سافٹ ویئر انجینیئرز نے اپنا حصہ لیا جن کی بڑی تعداد کا تعلق انڈیا سے تھا۔
2013 میں جب GTA 5 ریلیز ہوئی تو اس نے پہلے 3 دنوں میں ہی 1 ارب ڈالر کما کر دنیا کی تیز ترین کمائی کرنے والی تفریح پروڈکٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا. حالانکہ اس گیم کو بنانے پر 265 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے لیکن اج تک جی ٹی اے فائو کی 235 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور یہ 8 ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کر چکی ہے۔
جبکہ اس کے مقابلے میں جی ٹی اے سکس کو بنانے میں تقریبا 2 ارب ڈالر کا خرچہ ایا ہے اور ریلیز سے قبل ہی وہ پری آرڈرز کی مد میں ایک ارب ڈالر پہلے ہی کما چکی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں یا ایک ہفتے کے اندر ہی اس کی کمائی تین ارب ڈالر کو چھو سکتی ہے، یعنی عام الفاظ میں 12 سال کی محنت منافع سمیت ایک ہفتے میں ہی واپس آ جائے گی۔اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگلے دو سال میں یہ گیم 10 ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کر جائے گی۔
اب اگر اس کا موازنہ برج خلیفہ سے کیا جائے تو اس کی لاگت 1.5 ارب ڈالر آئی اور اسے بنانے میں 6 سال کا وقت لگا، حالانکہ برج خلیفہ اپنی کمائی پوری کر چکی ہے اور وہ بھی گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔
لیکن اگر حقیقی ترقی کو دیکھا جائے تو وہ برج خلیفہ کے بجائے جی ٹی اے سکس بنانے والی امریکی کمپنی روک سٹار گیمز نے کی ہے۔
بظاہر لگتا چائنہ عنقریب امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا لیکن سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں اگلی کئی دہائیاں تک بھی دنیا امریکی کمپنیوں اور دماغوں کی ہی محتاج رہے گی۔
یہاں واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے امریکہ لگ بھگ ساری ہی بڑی ٹیک اور سائنسی اور تحقیقاتی کمپنیوں کو واپس امریکہ منتقل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
بس اخری بڑی کمپنی Nvidia بھی اگلے دو سے تین سال میں امریکہ میں چپس بنانے کا کام شروع کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
اس دنیا کو جدید ، آرام دہ اور ترقی کے نئے زاویے دینے میں قدرت کے بعد دوسرا سب سے بڑا ہاتھ امریکیوں کا ہے۔
1
187
سلیم بھائی ریسرچ ٹھیک کرو
ففٹی ففٹی سے عمر شریف کا دور دور تک واسطہ نہیں تھا
پاکستان ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ زیبا شہناز جنہوں نے عمر شریف کے ڈرامے Fifty Fifty سے شہرت حاصل کرنے بعد پی ٹی وی پر اک کامیڈین کے طور پر چھا گئی
ضیاء الحق کے دور میں ففٹی ففٹی پی ٹی وی کا مقبول ترین مزاحیہ پروگرام تھا۔ اس میں ایک سیکوئنس خبرنامے کی پیروڈی ہوا کرتا تھا جس میں ماجد جہانگیر اور زیبا شہناز مزاحیہ خبریں پڑھتے تھے۔
ایک پروگرام میں ماجد جہانگیر نے خبرنامہ شروع کرتے ہوئے خبر پڑھی:
آج لانڈھی میں ایک بس میں ۔۔۔
اس پر زیبا شہناز نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا
آج تم نے خبریں لانڈھی سے کیوں شروع کیں؟ روز تو صدر سے شروع کرتے ہو۔
یہ پروگرام آن ائر ہوا تو اس خاکے کے رائٹر کو پی ٹی وی کی ملازمت کانٹریکٹ سے فارغ کر دیا گیا
جانتے ہیں یہ رائٹر کون تھے
وہ تھے انور مقصود صاحب ۔
زیبا شہناز اک ہنس مکھ عورت تھی مگرچیہ کامیڈین اندر سے کتنے دکھی ہوتی ہیں اس کا اندازہ تب ہوا جب اک پوڈ کاسٹ میں زیبا شہناز سے سوال ہوا کہ زندگی کا سب سے گہرا دکھ کونسا ہے ۔۔ جس پر وہ کافی افسردہ ہو کر رونے لگی اور کہا کہ
میرے والد میرے ٹی وی پر اداکاری کی وجہ ناخوش تھے اور کافی خلاف تھے ۔۔
زیبا کہتی ہیں میرے بھایوں نے کبھی کسی کو نہی بتایا وہ ٹی وی کی اداکارہ زیبا شہناز کے بھای ہیں ۔۔
اک دفعہ ماموں نے گھر ا کر میری ماں کو کہا کہ مبارک ہو اب بیٹی کی کمای کھاو گے تم لوگ وہ بہت ہیسہ کمارہی ہے اب گھر وہ چلاے گی ۔۔
میری ماں یہ فقرہ سن کر کافی افسردہ ہوی اور میں نے اس دن قسم کھاکی ماموں کی کسی خوشی غمی میں شریک نہی ہونگی اور ان تک نہ وہ مجھے ملے نہ میں انکے پاس گئی ۔
کہتی ہیں والدہ فوت ہوی تو سعودیہ سے لوگوں نے ایصال ثواب کیلے دعائیں مانگی اس دن مجھے بہت خوشی میری پہچان میرے نام کی وجہ سے کوگوں نے میری والدہ کیلے دعا کی ۔
زیبا نے کہا کہ بعد میں انہیں گی افسوس ہوا کہ اداکاری کی فیلڈ میں نہی انا چاہیے تھا کم سے کم ماں باپ بھای بہن جیسے مقدس رشتے تو اج ساتھ ہوتے ۔۔
زیبا کہتی ہیں اصل دل جب ٹوٹا جب مجھے تمغہ امتیاز ملا اس دن خواہش ظاہر کی کاش امی ابو زندہ ہوتے تو اس ایوارڈ پر شاید وہ فخر کر کے معاف کر دیتے انہیں میں بتاتی اپکی بیٹی نے کچھ غلط نہی کیا ۔۔
چھ مہینے سے پہلے نمبر کسی کو الاٹ نہیں ہوتا
💥 امی کو دفنائے ہوئے اسّی دن ہو چکے تھے، جب رات دو بجے اُن کے نمبر سے وائس نوٹ آیا۔
’’بیٹا… کھانا کھا لیا تھا؟‘‘💔🥹
موبائل میرے ہاتھ سے چھوٹ کر بستر پر گرا۔
میں نے کمرے کی بتی جلائی، پانی پیا، اور کانپتی انگلیوں سے دوبارہ وائس نوٹ چلایا۔
آواز امی کی نہیں تھی۔
مگر لہجہ… لہجہ بالکل وہی تھا۔ وہی ٹھہراؤ، وہی فکر، وہی ’’بیٹا‘‘ کہتے ہوئے آواز کا ذرا سا بھیگ جانا۔
اسّی دنوں سے میں ہر رات اُس نمبر پر میسج بھیجتا تھا۔
مجھے معلوم تھا کہ وہاں کوئی نہیں پڑھتا۔ امی کا موبائل تو تدفین کے اگلے دن ہی میں نے اُن کے دوپٹوں کے ساتھ ٹرنک میں رکھ دیا تھا۔ مگر عادت تھی۔ بیس سال کی عادت۔
لاہور کی نوکری کے پہلے دن سے، رات کو سونے سے پہلے امی کو میسج کرنا میرا معمول تھا۔
’’امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
’’امی، آج دفتر میں بہت کام تھا۔‘‘
’’امی، دعا کیجیے گا، کل پریزنٹیشن ہے۔‘‘
اور ہر رات جواب آتا: ’’اللہ تمہیں کامیاب کرے، میرا چاند۔‘‘
امی کے جانے کے بعد بھی میں لکھتا رہا۔
’’امی، آج آپ کے ہاتھ کی دال بہت یاد آئی۔‘‘
’’امی، آج خواب میں آئیں، مگر کچھ بولیں نہیں۔‘‘
’’امی، گھر بہت خالی ہے۔‘‘
اور آج… اسّیویں رات… جواب آ گیا تھا۔
میں نے اُسی وقت کال ملائی۔
تین گھنٹیوں کے بعد کسی نے فون اٹھایا، مگر بولا کوئی نہیں۔ صرف سانس کی آواز تھی، اور پس منظر میں کسی پرانے پنکھے کی کھڑکھڑاہٹ۔
’’ہیلو؟ آپ… آپ کون ہیں؟‘‘
دوسری طرف سے ایک بوڑھی، کمزور آواز آئی:
’’معاف کرنا بیٹا… مجھ سے رہا نہیں گیا۔‘‘
اگلی صبح میں راولپنڈی کے ایک تنگ محلے میں کھڑا تھا۔
بات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگی تھی۔ امی کا نمبر دو مہینے سے زیادہ بند رہا تو کمپنی نے اسے کسی اور کے نام کر دیا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ پہلے دو مہینے میرے ہر میسج پر ایک ہی ٹِک آتا تھا۔ میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا کہ کب سے دو ٹِک آنے لگے تھے۔ اور وہ ’’کوئی اور‘‘ ستر برس کی ایک بیوہ تھیں، جن کا نام زبیدہ بی بی تھا۔
لوہے کا زنگ آلود دروازہ کھلا تو سامنے سفید دوپٹے میں لپٹی ایک دبلی پتلی عورت کھڑی تھیں۔ ہاتھ میں تسبیح تھی، اور آنکھوں میں وہ شرمندگی جو صرف سفید پوش لوگوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔
’’آؤ بیٹا… اندر آ جاؤ۔ چائے بناتی ہوں۔‘‘
چھوٹا سا کمرا تھا۔ ایک چارپائی، ایک پرانا ٹی وی جس پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا، اور دیوار پر ایک نوجوان کی تصویر، گریجویشن کا گاؤن پہنے، مسکراتا ہوا۔
’’میرا بیٹا ہے، عمران۔‘‘ انہوں نے چائے کی پیالی میرے آگے رکھتے ہوئے کہا۔ ’’کینیڈا میں ہوتا ہے۔ بہت بڑا انجینئر ہے ماشاءاللہ۔‘‘
’’آپ سے بات ہوتی ہے اُن کی؟‘‘
زبیدہ بی بی نے تسبیح کے دانے گرانے شروع کر دیے۔
’’ہر مہینے پیسے بھیجتا ہے۔ کبھی دیر نہیں کرتا۔‘‘
میں نے دوبارہ پوچھا، ’’بات ہوتی ہے؟‘‘
تسبیح رک گئی۔
’’عید پر ہوئی تھی۔ پچھلی عید پر۔ بہت مصروف ہوتا ہے نا… وہاں کا وقت بھی الٹا ہے۔‘‘
پھر وہ ذرا دیر کھڑکی سے باہر دیکھتی رہیں۔
’’پرانا نمبر بند ہو گیا تھا۔ ہمسائے کے لڑکے نے نئی سم لا دی۔ پہلی رات ہی تمہارا میسج آیا: امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
اُن کی آواز کانپی۔
’’میں نے سوچا، کسی کا بچہ غلطی سے لکھ رہا ہے۔ پھر دوسری رات بھی آیا۔ پھر تیسری رات۔ پھر تم نے لکھا کہ امی، آج پھر قبرستان گیا تھا، آپ کی قبر پر مٹی بیٹھ گئی ہے… تب سمجھ آئی کہ تمہاری ماں…‘‘
انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔
’’بیٹا، جب سے یہ سم ملی ہے، تمہارا ہر میسج پڑھا ہے۔ ہر رات۔ عشاء کے بعد بیٹھ جاتی تھی اور انتظار کرتی تھی کہ کب تمہارا میسج آئے گا۔ تین ہفتوں سے ہر رات میں نے تمہارے لیے دعا کی۔ پھر کل رات تم نے لکھا کہ آج پورا دن کچھ نہیں کھایا… تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ ماں ہوں نا… کس کی ہوں، یہ بھول گئی۔‘‘
میرے حلق میں کچھ اٹک گیا۔
میں جن میسجز کو اندھیرے کنویں میں پھینکے گئے پتھر سمجھتا تھا، وہ ہر رات کسی کی ہتھیلی پر جا کر گرتے رہے تھے۔
اور جس ماں کو اپنا بیٹا ’’بہت مصروف‘‘ ہونے کی وجہ سے ایک میسج نہیں کرتا تھا، وہ ایک اجنبی بیٹے کے میسجز کو اپنے بیٹے کے خط سمجھ کر پڑھتی رہی تھی۔
میں اٹھا اور اُن کے قدموں کے پاس بیٹھ گیا۔
’’اماں جی، ایک بات کہوں؟‘‘
’’کہو بیٹا۔‘‘
’’میں آج رات بھی میسج کروں گا۔ آپ جواب دیں گی؟‘‘
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔
اُن کا ہاتھ امی کے ہاتھ جیسا نہیں تھا۔ امی کے ہاتھ نرم تھے، اِن کے کھردرے۔ امی کی انگلیوں سے پیاز اور الائچی کی خوشبو آتی تھی، اِن کی انگلیوں سے تسبیح کی لکڑی کی۔
مگر سر پر رکھا ہاتھ… دنیا کی ہر ماں کا ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
’’ضرور دوں گی، میرا چاند۔‘‘
میں چونک گیا۔
امی بھی مجھے یہی کہتی تھیں۔
اُس رات میں نے میسج کیا:
’’اماں جی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
دو منٹ بعد جواب آیا:
’’اللہ تمہیں ہمیشہ سلامت رکھے۔‘‘
کون بولا ریما ہیروئین ہے
کہاں کس رپورٹ میں ہے ریما ہیروئین ہے
خود لکھ رہے ہو عاشر وجاہت ہیرو اور نئی لڑکی ہیروئن ہے
کیا
اب ماں باپ یا عمر والے کردار بھی پندرہ سال کے بچوں کو دیں
یا پرانے اداکار مر جائیں
کونسے ملک کے پرانے اداکار گھر بیٹھ گئے
ہمارے ہاں عجیب چلن ہے
جس نے زندگی میں سینما پر فلم نہ دیکھی ہو وہی فیصلے کر رہا ہوتا ہے کون کام کرے کون نا کرے
پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھڑاکرنے کیلے اداکارہ ریما کی لانچنگ کر دی گئی ہے ۔۔ اور میرے لیے یہ خبر واقعی حیران کن تھی ۔
27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہونے والی 55 سالہ ریما کے لئے جنریشن زیڈ مبلغ 2000 روپے خرچ کر کے ملٹی پلیکس سنیما کیوں جاے گی ۔۔ ؟
ریما اچھی اداکارہ تھی جب ہم بچپن میں تھے اج ہم بھی پچپن میں ہیں ریما جی بھی پچپن میں ہیں ۔ یہ وہ کلاس ہے جو بہت کم سنیما میں نظر اتی ہے ۔۔
نیٹ فلیکس اموزون پرائم کے ہوتے ہوے ہالی ووڈ بالی ووڈ مارویل کے شوقین حضرات دو ہزار کا ڈبل ٹکی والا میک برگر کھالیں فلم دیکھنے تو نہی جائیں گے ۔
بجاے ہم فلمز کا بجٹ بڑھاتے نئی ٹیکنالوجی فلمز میں لاتے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم بنائیں ہم نے پھر سے پرانے چہروں کو لانچ کر دیا ہے ریما کے ساتھ ہیرو کا نام عدنان صدیقی ہے جن کی عمر تقریبا 60 سال ہو چکی ہے اور وہ ہیرو کے ابا یا تایا تو ہو سکتے ہیں لیکن ایک نوجوان ہیرو کے طور پر کہیں سے بھی فٹ نہیں ہوتے۔
مولا جٹ ٹو اخری فلم تھی جو مجھے پسند ای تھی کم سے کم محنت تو کی ایکٹنگ تو دیکھای فلم کا پرنٹ بھی بہترین تھا ۔لوگوں نے فلم پسند کی ۔
ہمارے ہاں کہانی اچھی مل جاتی ہے اداکارہ بھی بہترین ہیں مسئلہ سارا پھنس جاتا ہے فلم بجٹ کا جس پر کوی پیسے نہی لگاتا صرف اس وجہ سے فلاپ نہ ہو جاے ۔
اور ڈرامے پر ہم دل کھول کر بجٹ لگاتے ہیں پتہ ہے یہ منافع دے جاے گا ۔ ریما کی یہ پہلی لانچنگ نہی ہے پہلے بھی لو میں گم فلم بنای جو فنانسر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی اور جب 2011 میں ریلیز ہوئی تو کامیابی سے محروم رہی اور اس فلم کی ناکامی کے بعد ریما فلم انڈسٹری چھوڑ کر واپس پیا دیس امریکہ چلی گئیں۔ اور اس طرح ان کا فلمی سفر تمام ہوگیا۔
اب عید الفطر 2027 کے موقع پر فلم میکر وجاہت رؤف اپنی نئی ڈائریکٹوریل " پنچھی پیارے" کے زریعے ریما کو واپس بڑی اسکرین پر لارہے ہیان فلم کا ہیرو ان کا بیٹا عاشر وجاہت اور ہیرؤئن نئی اداکارہ ہے فلم کی پبلسٹی اس طرح کی جارہی ہے کہ جیسے ریما آج کی نسل کی محبوب اداکارہ ہیں ۔
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھڑاکرنے کیلے اداکارہ ریما کی لانچنگ کر دی گئی ہے ۔۔ اور میرے لیے یہ خبر واقعی حیران کن تھی ۔
27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہونے والی 55 سالہ ریما کے لئے جنریشن زیڈ مبلغ 2000 روپے خرچ کر کے ملٹی پلیکس سنیما کیوں جاے گی ۔۔ ؟
ریما اچھی اداکارہ تھی جب ہم بچپن میں تھے اج ہم بھی پچپن میں ہیں ریما جی بھی پچپن میں ہیں ۔ یہ وہ کلاس ہے جو بہت کم سنیما میں نظر اتی ہے ۔۔
نیٹ فلیکس اموزون پرائم کے ہوتے ہوے ہالی ووڈ بالی ووڈ مارویل کے شوقین حضرات دو ہزار کا ڈبل ٹکی والا میک برگر کھالیں فلم دیکھنے تو نہی جائیں گے ۔
بجاے ہم فلمز کا بجٹ بڑھاتے نئی ٹیکنالوجی فلمز میں لاتے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم بنائیں ہم نے پھر سے پرانے چہروں کو لانچ کر دیا ہے ریما کے ساتھ ہیرو کا نام عدنان صدیقی ہے جن کی عمر تقریبا 60 سال ہو چکی ہے اور وہ ہیرو کے ابا یا تایا تو ہو سکتے ہیں لیکن ایک نوجوان ہیرو کے طور پر کہیں سے بھی فٹ نہیں ہوتے۔
مولا جٹ ٹو اخری فلم تھی جو مجھے پسند ای تھی کم سے کم محنت تو کی ایکٹنگ تو دیکھای فلم کا پرنٹ بھی بہترین تھا ۔لوگوں نے فلم پسند کی ۔
ہمارے ہاں کہانی اچھی مل جاتی ہے اداکارہ بھی بہترین ہیں مسئلہ سارا پھنس جاتا ہے فلم بجٹ کا جس پر کوی پیسے نہی لگاتا صرف اس وجہ سے فلاپ نہ ہو جاے ۔
اور ڈرامے پر ہم دل کھول کر بجٹ لگاتے ہیں پتہ ہے یہ منافع دے جاے گا ۔ ریما کی یہ پہلی لانچنگ نہی ہے پہلے بھی لو میں گم فلم بنای جو فنانسر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی اور جب 2011 میں ریلیز ہوئی تو کامیابی سے محروم رہی اور اس فلم کی ناکامی کے بعد ریما فلم انڈسٹری چھوڑ کر واپس پیا دیس امریکہ چلی گئیں۔ اور اس طرح ان کا فلمی سفر تمام ہوگیا۔
اب عید الفطر 2027 کے موقع پر فلم میکر وجاہت رؤف اپنی نئی ڈائریکٹوریل " پنچھی پیارے" کے زریعے ریما کو واپس بڑی اسکرین پر لارہے ہیان فلم کا ہیرو ان کا بیٹا عاشر وجاہت اور ہیرؤئن نئی اداکارہ ہے فلم کی پبلسٹی اس طرح کی جارہی ہے کہ جیسے ریما آج کی نسل کی محبوب اداکارہ ہیں ۔
الزام آپ نے لگایا ہے ثبوت آپ کو دینا ہے
یہ کیا جہالت ہے کہ جس پر الزام لگایا وہ یا تو تردید کرے یا اگنور
اور آپ الزام لگا کر کسی اور پر الزام کی تیاری کریں
Replying to @FaizaIftikhar89
خاتون۔۔۔ مجھ سے خفگی کے اظہار کے بجائے تردید کریں یا اگنور کر دیں۔ میں ڈرامے نہیں دیکھتی اور نہ ہی اس دعوے کی تصدیق یا تردید کر سکتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جونئیرز سے گھوسٹ رائیٹنگ سکالرز اور صحافت میں بہت عام پریکٹس ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈسڑی بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔
میں نے نوٹ کیا ہے:
لاہور کے بہترین کھانے کھانے ہیں تو بس میزبان کے سامنے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے جاؤ
وہ آپ کو لاہور کے بہترین کھانے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کھلائیں گے
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
اندھیری رات کے سائے میں اب کوئی سحر تو ہو
ہمارے واسطے کوئی دعا مانگے اثر تو ہو
ہمیں منزل کی خواہش ہے نہ ہم کو جستجو کوئی
مگر یہ دشتِ تنہائی ذرا آسان تر تو ہو
بھٹکتے پھر رہے ہیں ہم زمانے بھر کی راہوں میں
ہماری سمت بھی اب کے کسی کی اک نظر تو ہو
بہت بوجھل ہوئی جاتی ہیں اب سانسیں یہ سینے میں
ہمارے دردِ پنہاں کی کسی کو کچھ خبر تو ہو
ہم اپنی ذات کے صحرا میں تنہا جل نہ جائیں پھر
ہماری پیاس بجھ جائے کہیں چشمہ نظر تو ہو
تیری محفل سے اٹھ کر ہم کہاں جائیں بتا جاناں
تیرے کوچے کے باہر بھی کوئی اپنا نگر تو ہو
نہیں شکوہ ہمیں کوئی تیرے ترکِ تعلق سے
مگر بچھڑے ہوئے ساتھی کا تھوڑا سا اثر تو ہو
Epic Cinema
اب فنگر ٹپس پر ہے۔ کبھی ایسی فلم بنانا صرف بڑے پروڈکشن ہاؤس ہی افورڈ کرسکتے تھے۔
مستقبل کی ایک جھلک
🤖 Made with AI
ہم فلم دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ڈرامے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ اسپورٹس دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔
لیکن کیا ہم اپنے فیورٹ اداکار یا کھلاڑی کے جنازے میں جاتے ہیں
نہیں
تو ٹک ٹاکر کے جنازے میں کیوں جائیں گے لوگ ؟
This quoted post is unavailable.
جب آپ پہلی بار کسی سے ملیں اور لگے جیسے فیملی ممبر ہیں
سید نور اور صائمہ کی طرف سے لاہور کے طباق ہوٹل پر ڈنر
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
اور ان لوگوں سے کہہ دو جو ہمارے زخموں پر خوشی سے رقص کیا کرتے ہیں کل کلاں یہ دنیا اپنے باسیوں کے گرد ضرور چکر لگائے گی
کیونکہ ہر موقع پر اختیار کی جانے والی خاموشی کوئی شکست نہیں ہوتی اور نہ ہی عزتِ نفس پر لگنے والا ہر زخم مٹ جایا کرتا ہے
ہم آگے بڑھیں گے اور ہمارے دلوں کی گہرائیوں میں اُن بزرگوں کی سی عزّتِ نفس ہوگی جن کے لیے اگر زمین کا چہرہ بھی تنگ پڑ جائے تو ان کا مقام مزید بلند ہو جاتا ہے
اور یہ مت سمجھنا کہ راتیں ہمارے حقوق بھول گئی ہیں کیونکہ عدل کا پروردگار کبھی سوتا نہیں
ہمارے آنے والے کل کے دن حق کا چہرہ بے نقاب کر دیں گے اور انجامِ کار ظالموں کے فریب کو خاک میں ملا دے گا
پس جس نے بھی کسی دوسرے کے راستے میں کانٹے بوئے ہیں ایک دن اس کے قدموں کی بوئی ہوئی فصل اسے ہی کاٹنا پڑے گی
لہٰذا ہمارے زخموں پر طعنہ زنی یا ہماری تکلیف پر خوشی کا اظہار نہ کرو کیونکہ ہمارے یہ زخم انتقام کے مدہم پڑنے پر عزت و سربلندی کی صورت میں کھل اٹھیں گے
مجذوب



















