Naveed Ch Advocate HC retweeted
عالمی میڈیا عمران خان کے خط پر تلملا اٹھا ہے DW نے ہوشربا رپورٹ شائع کی ہے عمران خان کی زندگی خطرے میں قرار دے دی
Naveed Ch Advocate HC retweeted
بڑی خبر 🚨🔥
ترکی کے پارلیمنٹ میں عمران خان کی تصویر پہنچ گی عمران خان کے لیے انصاف کا مطالبہ ترک اپوزیشن پارٹی yeni کے رکن بلال بیلیچی نے عمران خان، بشری بی بی، علمیہ خانم کے حق میں آواز بلند کر دی
Naveed Ch Advocate HC retweeted
🚨🚨 عمران خان کے اکاؤنٹ سے خط شیئر کر دیا گیا
جنگل میں اگ کی طرح اس کو پھیلاؤ👇👇
Naveed Ch Advocate HC retweeted
بریکنگ نیوز 🚨اسے بولتے ہیں نیازی برینڈ 🔥🔥
عمران خان کا خط عالمی میڈیا کی زینت بن گیا۔ پوری دُنیا میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔ کیا بی بی سی، کیا سی این این، کیا واشنگٹن پوسٹ، کیا الجزیرہ، الغرض پوری دُنیا کے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے آواز بلند کردی۔ ہر جگہ چرچا خان کے خط کا ہونے لگا۔ چند گھنٹوں میں ہی دُنیا کی سب سے بڑی خبر اڈیالہ سے لکھا گیا خط بن گیا۔ ایران امریکہ جنگ، یمن سعودی وار، عالمی رہنماؤں کی میٹنگ، سب ٹاپ کے ٹاپکس وڑ گئے۔
Naveed Ch Advocate HC retweeted
انہوں نے عمران خان کو ذہنی طور پر توڑنے کی کوشش کی جو کہ ایک انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ وہ خود بہت مضبوط انسان ہیں، لیکن جب اس میں کامیابی نہیں ملی تو اب وہ عمران خان کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قاسم خان
#عمران_خان_کی_جان_کو_خطرہ_ہے
Naveed Ch Advocate HC retweeted
عالمی میڈیا پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ایک اہم صوبے کا وزیراعلٰی اور اسپیکر اسمبلی جبری طور پر لاپتہ ہیں اور ابھی تک ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
Naveed Ch Advocate HC retweeted
زندہ رہا تو اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑ سکوں گا، عمران خان
عمران خان کے خط کا یہ ایک جملہ ساری عدلیہ اور اس سارے جعلی نظام کا پوسٹ مارٹم ہے
#FreeKhanFreePakistan
Naveed Ch Advocate HC retweeted
🚨عمران خان کا پیغام میرے لیے امانت ہے۔ جو بات انہوں نے کہی، وہی میں نے عدالت کے سامنے رکھی ہے۔
عمران خان کی ضمانت کی سماعت نہیں ہو رہی۔ قیدِ تنہائی اور آنکھوں کے مسئلے جیسے اہم ایشوز آج بھی برقرار ہیں۔۔
Naveed Ch Advocate HC retweeted
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
Naveed Ch Advocate HC retweeted
عمران خان کاجیل سےکھلا خط 🚨
میں اپنےججزسےاپیل کرتاہوں کہ مجھے انصاف دیاجائےاس سےپہلے کہ بہت دیرہو جائےمیں اپنی بےگناہی تب ہی ثابت کر سکوں گاجب میں زندہ رہوں گا
Naveed Ch Advocate HC retweeted
بین الاقوامی میڈیا اس بات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین صوبوں میں سے ایک کے وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، اور آج تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
Naveed Ch Advocate HC retweeted
عمران خان کا ایک ایک لفظ میرے پاس امانت ہوتا ہے میں امانت میں خیانت نہیں کر سکتا عدالت کو میں نے ایک ایک لفظ جو عمران خان نے کہا وہ بتا دیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر
Naveed Ch Advocate HC retweeted
🚨 *زندہ رہوں گا تو اپنی بےگناہی ثابت کر سکوں گا*
*یہ الفاظ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیں جو انہوں نے چیف جسٹسز کو لکھے خط میں کہے*
*کتنا درد ہے ان الفاظ میں 💔*
Naveed Ch Advocate HC retweeted
عمران خان کا وکیل کے ذریعے یہ خظ کوئی رحم کی اپیل نہیں ۔۔ ریاست پاکستان کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر ایک زناٹے دار تماچہ ہے ۔۔
Naveed Ch Advocate HC retweeted
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
Naveed Ch Advocate HC retweeted
ظلم کی انتہا 🚨
ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہے اور ڈاکٹروں نے فوری علاج اور سرجری تجویز کر رکھی ہے، مگر انہیں اسپتال منتقل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کوئی مخصوص گروپ نہیں سب ہسپتال منتقلی کے لئے آواز اٹھائیں
Naveed Ch Advocate HC retweeted
سلمان راجہ کا واضح مطلب یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے لطیف کھوسہ کو بھیج کر کھلا وقت دیا تاکہ وہ عمران خان سے پارٹی کے اندر کچھ تبدیلیوں کا مشن مکمل کر سکیں مگر عمران خان پہلے ہی لطیف کھوسہ کو دیکھ کر چونک گئے تھے
سالے استاد سے استادی کرنا چاہ رہے تھے
تاہم بیرسٹر سلمان صفدر کو کریڈٹ دینا نہ بھولیں جنہوں نے لطیف کھوسہ کا ساتھ نہیں دیا اور واپس آ کرصرف سچ بتایا




























