Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov) header
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov) profile picture

Official twitter account of the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa.

پشاور, پاکستان
Joined November 2018
Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کے معزز اراکین کی سیکیورٹی واپس لینے یا منقطع کرنے کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کو سیکیورٹی کی فراہمی خیبرپختونخوا اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ایکٹ 2026 کے تحت قانونی تقاضوں سے مشروط ہے، لہٰذا کسی بھی رکن کی سیکیورٹی مناسب قانونی جواز اور متعلقہ قانون پر عمل درآمد کے بغیر واپس نہیں لی جا سکتی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کو قانونی جواز اور مقررہ ضابطے کی تکمیل کے بغیر واپس نہ بلایا جائے، نہ ہی ان کی تعیناتی منقطع کی جائے۔ مزید برآں، جن اراکین کی سیکیورٹی پہلے ہی واپس لی جا چکی ہے، اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لینے سے انہیں سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایسی کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں کسی رکن کو نقصان پہنچنے یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق قانونی تقاضوں کی پاسداری کرنا ناگزیر ہے
100
1,254
26
3,199
79,427
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
یہ 12 نومبر 2025 کا وہ تاریخی دن تھا جب خیبر پختونخوا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی کے پلیٹ فارم پر امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سب نے مل کر دہشت گردی کے خلاف اور خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل جاری کیا۔ آج جب امن و امان ایک بار پھر قومی گفتگو کا مرکز ہے، تو آئیے اُن کوششوں کو بھی یاد رکھیں جو امن کے لیے کی گئی تھیں، کی جا رہی ہیں اور کی جاتی رہیں گی۔ امن اختلاف سے نہیں، مکالمے، اتفاقِ رائے اور مشترکہ کوشش سے پیدا ہوتا ہے۔
15
666
11
1,633
25,084
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ 12 نومبر 2025 کے امن جرگے کا متفقہ اعلامیہ ہماری مشترکہ کوششوں کی بنیاد ہے۔ اس تناظر میں، میں نے سول سوسائٹی کی تنظیموں، بار کونسلوں، ایوان تجارت، میڈیا نمائندگان اور دیگر تمام متعلقہ حلقوں سے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ امن جرگے پر عملدرآمد اور خصوصی کمیٹی کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ خیبر پختونخوا کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
3
475
2
1,130
6,770
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایات پر صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان صوبائی اسمبلی، وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی برائے وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی سیکرٹریز کی گرفتاری، حراست سمیت ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں، حملوں، تلاشی یا دیگر کارروائیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو ارسال کردہ مراسلے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیش آنے والے ایسے تمام واقعات کی مکمل رپورٹ اور متعلقہ ایف آئی آرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایسے واقعات سے متعلق درج رپورٹس اور ایف آئی آرز کے علاوہ ان افراد کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے جنہوں نے ان واقعات کی بابت پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا کہ یہ معلومات آئین پاکستان کے آرٹیکلز 66 اور 67، آئین کے آرٹیکل 127، خیبرپختونخوا اسمبلی کے قواعدِ طریقہ کار و ضابطہ کار 2025 اور خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استحقاقات و مراعات) ایکٹ 2026 کے تناظر میں حاصل کی جا رہی ہیں۔ مراسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ مکمل ریکارڈ فوری طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کیا جائے تاکہ اسے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ ---------
36
954
13
2,637
33,569
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
محترم وفاقی وزیر داخلہ تو آپ کو یہ معلوم ہوتا کہ ممبران اسمبلی کو دیے گئے تحفظات کوئی نئی ایجاد نہیں، ہمیشہ سے پارلیمانی روایات اور قومی و صوبائی قوانین کا حصہ رہے ہیں۔اگر آپ کسی منتخب اور عوام کے نمائندہ پارلیمانی نظام کا حصہ رہے ہوتے پارلیمانی استحقاق، بشمول صوبائی اسمبلی کے ممبر کو کسی فوجداری الزام پر گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر کی پیشگی اجازت، خیبر پختونخوا کی کوئی نئی ایجاد نہیں۔ یہ استحقاق مقننہ کی آزادی کے تحفظ، ایگزیکٹو کو پولیس کے ذریعے منتخب نمائندوں کو دھمکانے یا خاموش کرنے سے روکنے، اور اسمبلی کو بغیر خوف و خطر کام کرنے کے لیے ہیں۔ یہ تحفظات طویل عرصے سے چلی آ رہی پارلیمانی روایات اور پہلے صوبائی قوانین پر مبنی ہیں۔ یہ کسی ایم پی اے کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے۔ الزام زدہ ممبر تحقیقات، مقدمہ اور عدالتی عمل سے مشروط رہتا ہے۔ اسپیکر کا کردار صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی گرفتاری سیاسی انتقام یا ایوان میں خلل ڈالنے کی نیت سے نہ ہو۔ جب آپ رات کی تاریکی میں استثنیٰ (immunity) کا قانون پاس کروا لیں تو وہ آپ کے نزدیک بالکل درست ہے۔ جب آپ پارلیمنٹیرینز کو اغوا کریں، رشوت دیں اور فلور کراسنگ کروا کر صرف اپنے لیے قانون پاس کروا لیں تو وہ قانون بن جاتا ہے۔ لیکن جب تمام حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں اتفاقِ رائے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون پاس کریں تو وہ قانون نہیں رہتا؟ ہاں نا کمال ہے؟ ذرا سوچیں کہ آپ کیا موازنہ کر رہے ہیں اور کیا ٹویٹ کر رہے ہیں۔ آج ہم جمہوریت پر اس سے کہیں زیادہ سنگین حملہ دیکھ رہے ہیں: بغیر وارنٹ، چہرے ڈھکے ہوئے افراد منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز اور پی ٹی آئی قیادت کے گھروں پر چھاپے مار کر اغوا کر رہے ہیں تاکہ پرامن احتجاج روکا جا سکے۔ کیا یہ جمہوریت ہے؟ جب 24 نومبر، 9 مئی اور 25 مئی کو گولیاں چلائیں گئیں اور قتل عام ہوئے تو یہ واضح ہو گیا کہ یہ جمہوریت نہیں بلکہ چند افراد کی چلائی ہوئی ریاست ہے، جہاں آئین محض کاغذ بن کر رہ گیا ہے۔ آپ دنیا کو پاکستان کے بارے میں کیا پیغام دے رہے ہیں؟ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں۔ امید دم توڑ رہی ہے۔ سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ دریں اثنا اقتدار والے ہر قسم کے استحقاق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہم یہاں رہیں گے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ آپ جیسے لوگ حقیقی جمہوریت آنے پر اس ملک سے چلے جاتے ہیں۔ اب پاکستان کے لوگ ایک بار اور ہمیشہ کے لیے فیصلہ کریں گے کہ جمہوریت کیا ہے: عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے۔ آپ جن استحقاقات پر تنقید کر رہے ہیں، وہی آپ اور آپ کے ساتھی بھی مزے لے رہے ہیں۔ آپ میں سے کچھ نے پارلیمنٹ کے ذریعے خود کو استثنیٰ دلا رکھا ہے تاکہ کوئی ان سے سوال نہ کر سکے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا قانون ریاستِ مدینہ میں قابلِ قبول ہے؟ اگر یہ واقعی اسلامی ریاست ہے اور اس کا آئین اسلامی قانون کے تحت بنا ہے تو اسلامی تاریخ سے صرف ایک مثال بتائیں جہاں کسی فرد کو قانون سے استثنیٰ دیا گیا ہو۔ بس ایک مثال دے دیں۔ آپ اور آپ والے اکثر سوچتے ہیں کہ آپ کے الفاظ ہی قانون ہیں۔ نہیں میرے عزیز! صرف وہی قانون غالب آئے گا جو اسلامی شریعت کے مطابق ہو۔ چند روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو ریکارڈ قانون سازی پر ایک بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا — ایسی قانون سازی جو عوام کی حقیقی نمائندگی اور جمہوریت کا عکس ہے۔ اس اسمبلی کے قیام کے بعد کسی پچھلی اسمبلی نے اس قسم کی ترقی پسند قانون سازی نہیں کی۔ یہ اعزاز نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس بڑی کامیابی اور پاکستان کے عالمی سطح پر اچھے نام کی تعریف کرنے اور خوشی منانے کے بجائے آپ نے میرا پاسپورٹ بلاک کر دیا اور کئی ایم این ایز و ایم پی ایز کو اس کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ وہ کانفرنس 56 ممالک، 186 اسمبلیوں اور تقریباً 80 ہزار پارلیمنٹیرینز کی نمائندگی کرتی تھی۔ مگر آپ کی واحد ترجیح یہ ہے کہ اپنے غیر قانونی فارم 47 کی نام نہاد حکومت کو انسانی حقوق اور اخلاقیات کو پامال کر کے کیسے طول دیا جائے۔ میں نے پاکستان کی ہر اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے منظور شدہ قانون کے مطابق آئی جی پی اور اضافی چیف سیکرٹری (ہوم) کو خط لکھا کہ کسی بھی گرفتاری سے پہلے میرے دفتر کو مطلع کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے یا خوف و ہراس سے بچا جا سکے۔ یہ میرا آئینی فرض ہے۔ ایوان کے محافظ ہونے کے ناطے خیبر پختونخوا کے لوگ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں ان کے منتخب نمائندوں کے حقوق کا تحفظ کروں۔
Now in Khyber Pakhtunkhwa, even if an MPA is accused of a criminal offence, the police must first seek the Speaker’s permission before arresting him. What next? If an MPA kills someone, will the police first wait for the Speaker’s permission to arrest him? What an extraordinary version of “equality before law.” Well done. Keep it up! And this is Riyasat-e-Madina?
191
2,534
56
6,384
173,785
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
کیا پاکستان کے تین اہم ادارے—عدلیہ، عسکری ادارے اور الیکشن کمیشن—اپنے حلف کی پاسداری کر رہے ہیں؟ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا اسمبلی فلور سے ایوان سے سوال!!! #speakerkpassembly #babarsaleemswati
5
78
1
220
3,096
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
The first meeting of the first-ever Parliamentary WASH Caucus in #KP marks an important step in putting water, sanitation and hygiene higher on the provincial agenda. The meeting discussed how the Caucus can help strengthen WASH policy processes, coordination and accountability, advancing access to safe water, sanitation and hygiene for every child in KP. #ForEveryChild #EveryRight @UNICEF_Pakistan @PnDKPGovt @pakpgov
1
1
156
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
سوات کے علاقے کبل میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ پوری قوم کے امن اور استحکام پر حملہ ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جبکہ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ دہشت گردی، خوف اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو قانون اور قومی اتحاد کی قوت سے شکست دی جائے گی۔ امن ہمارا اجتماعی عزم ہے، اور ایک پُرامن، محفوظ خیبرپختونخوا ہی ہماری ترجیح رہے گی۔
2
29
166
1,761
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
غیر منتخب شخص کا اسمبلی اجلاس میں نعرے مارنے کا معاملہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ہاؤس سے معزرت۔
6
10
2
63
24,207
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
*صوبائی اسمبلی سے اہم قرارداد منظور* ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین شاہ تراب خان نے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پر ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں سے متعلق اہم قرارداد پیش کی، جسے صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خصوصاً اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے تبادلے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کیے جائیں۔ یہ اقدام عدلیہ کی خودمختاری، آئین کی بالادستی اور شفاف نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی کابینہ اور دیگر معزز اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
7
19
108
2,822
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
"آج کا یہ عوامی اجلا س نہ صرف ہمارے صوبے بلکہ پاکستان کیلئے ایک تاریخ ساز لمحہ ہے" اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی #AwamiAssembly #KPAwamiAssembly
31
13
7
70
3,438
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
عوامی اسمبلی پر عوامی رائے #AwamiAssembly #KPAwamiAssembly
59
9
4
79
2,346
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
عوامی اسمبلی پر عوامی رائے #AwamiAssembly #KPAwamiAssembly
7
5
1
23
587
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سائے تلے عوامی نمائندگی کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پہلی بار عمران خان اسٹیڈیم میں اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جہاں عوام براہِ راست کارروائی دیکھ سکتی ہے۔ اجلاس سے پہلے کے یہ مناظر اس تاریخی لمحے کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں عوامی آواز کو وہ مقام مل رہا ہے جس کا انتظار تھا۔ #AwamiAssembly #KPAwamiAssembly
19
15
1
63
1,480
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
بابر سلیم سواتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا، پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ اس وقت عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، جہاں وہ کل بروز بدھ، 22 اپریل 2026 کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ اور تفصیلی معائنہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔
20
21
2
119
4,425
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم - براہ راست عوامی اسمبلی اجلاس اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں 22 اپریل 2026 کو منعقد ہونے والے اسمبلی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ اور میڈیا بریفنگ۔
4
7
2
28
837
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ہدایت پر 22 اپریل 2026 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم (ارباب نیاز اسٹیڈیم) پشاور میں منعقد ہوگا۔ مراسلے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین و قواعد کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے، جو کہ صوبائی اسمبلی کے طریقہ کار و قواعد 2025 کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس کے دوران تمام انتظامی سیکرٹریز کی بروقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مزید برآں مراسلے کی نقول متعلقہ اعلیٰ حکام کو برائے معلومات و ضروری کارروائی ارسال کر دی گئی ہیں۔
1
10
27
2,149
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے طلب کردہ صوبائی اسمبلی کا ایک منفرد اور عوامی نوعیت کا اجلاس 22 اپریل 2026 کو سہ پہر 3:00 بجے عمران خان اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جہاں عوام کو براہِ راست اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی دیکھنے اور ان سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایک اوپن اسمبلی سیشن ہوگا، جس کے ذریعے شفافیت، عوامی شمولیت اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایک تسلسل کا آغاز ہے، جس کے تحت مستقبل میں صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے عوامی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام اور نمائندوں کے درمیان براہِ راست رابطہ مضبوط بنایا جا سکے۔ عمران خان اسٹیڈیم میں پہلا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا، جس پر اسمبلی کے تمام اراکین، خواہ وہ حکومتی بنچز سے تعلق رکھتے ہوں یا اپوزیشن سے، متفق ہیں اور اسے ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ایک عملی کوشش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام خود آ کر دیکھیں کہ ان کے نمائندے اسمبلی میں کس طرح ان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ان کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اوپن اسمبلی سیشن جمہوری شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ایسے اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس عمل کا حصہ بن سکیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے کھیل و نوجوان امور، تاج محمد ترند نے محکمہ کھیل اور عمران خان اسٹیڈیم انتظامیہ کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس پر اسپیکر نے ان کے فوری اور مؤثر اقدامات کو سراہا۔ مزید برآں اوپن اسمبلی اجلاس کے لیے محکمہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے لیا گیا ہے جبکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
2
10
30
687
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس بابرکت موقع پر ہم اپنے قائد محترم خان آف پاکستان جناب عمران خان کی صحت و سلامتی اور فلسطین و ایران کے مسلمانوں کے لیے امن، استحکام اور آسانیوں کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام امتِ مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔ یہ عید ہمیں بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ آئیں اس موقع پر محبتوں کو فروغ دیں اور ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
4
5
32
273
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
مرد مجاہد علی لاریجانی کی شہادت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں، نظریات کی ہے۔ اب فیصلہ امت کو کرنا ہے— سر جھکا کر جیناہے یا حق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ #IranWar‌ #AliLarijani #علي_لاريجانى
10
161
591
3,443