Pinned Tweet
ماضی کی سیاسی تاریخ سے لے کر حالیہ ملکی منظرنامے تک، ایک ہی سبق واضح ہے: تحریکیں اشرافیہ کے بیانیے سے نہیں، غریب کے چولہے سے چلتی ہیں۔
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
کیا اسرائیلی سفیر سے ملاقات اوائیڈ نہیں ہوسکتی تھی؟
پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں اور پاکستان اسرائیل کو تسلیم بھی نہیں کرتا۔ ایسے میں پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی اور اسرائیلی سفیر جوناتھن پیلڈ کے درمیان ہونے والے سفارتی رابطے نے ایک اہم سوال اٹھا دیا ہے: کیا بین الاقوامی اداروں میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہر قسم کا سفارتی رابطہ ناگزیر ہو جاتا ہے، یا بعض مواقع پر قومی مؤقف کو سامنے رکھتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے؟
اسرائیلی سفیر جوناتھن پیلڈ نے 16 نومبر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کے صدر، پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی کو اسناد پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں سفارت کاروں کے درمیان رابطہ کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کے صدر کی حیثیت سے اندرابی کی ذمہ داریوں کے تناظر میں ہوا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی سرکاری پریس ریلیز کے مطابق جوناتھن پیلڈ نے بطور اسرائیل کے مستقل مندوب اپنی اسناد اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاتیانا والووایا کو پیش کی تھیں۔ اس لیے دونوں مواقع کو ایک ہی نوعیت کی سفارتی تقریب قرار دینا درست نہیں ہوگا۔
تاہم بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کے صدر کی حیثیت سے پاکستانی سفیر کے لیے اسرائیلی نمائندے سے اس نوعیت کا براہ راست رابطہ ناگزیر تھا؟ کیا یہ ذمہ داری کسی متبادل رسمی طریقہ کار کے ذریعے بھی پوری کی جا سکتی تھی؟ اور اگر رابطہ ضروری تھا تو کیا پاکستان کے سفارتی مؤقف اور عوامی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا انداز مختلف نہیں ہو سکتا تھا؟
یہ دلیل دی جا سکتی ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ معمول کی سفارتی ذمہ داری ہے۔ لیکن دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں سیاسی اور سفارتی شخصیات نے اپنے اصولی مؤقف کی خاطر رسمی ملاقاتوں، مصافحوں اور مشترکہ تقریبات سے گریز کیا۔
ستمبر 2016 میں نیدرلینڈز کے رکن پارلیمنٹ توناہان کوزو نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ نیتن یاہو نے ہاتھ آگے بڑھایا تو کوزو نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فلسطینی پرچم کا بیج دکھا کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔
فروری 2013 میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سے مصافحہ نہیں کیا، حالانکہ دونوں ایک ہی سفارتی تقریب میں موجود تھے۔
اکتوبر 2025 میں غزہ جنگ بندی سے متعلق شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں بھی ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیتن یاہو کی شرکت کی مخالفت کی۔ ترک حکمران جماعت کے ترجمان کے مطابق اردوان نیتن یاہو کے ساتھ ایک ہی اجلاس، میز یا تصویر میں موجودگی قبول نہیں کرنا چاہتے تھے۔
صرف سفارت کاری ہی نہیں، کھیلوں کے میدان میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں۔ ستمبر 2025 میں ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد روایتی مصافحے سے گریز کیا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور دیگر کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملائے بغیر میدان سے واپس چلے گئے۔ بھارتی کپتان نے بعد میں کہا کہ ان کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا تھا اور اسے حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسی سے ہم آہنگ قرار دیا۔
اسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی اور میڈلز وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ یہ ایک سوچا سمجھا ادارہ جاتی فیصلہ تھا۔ نتیجتاً بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کیے بغیر واپس چلی گئی۔
یہ مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ کسی بین الاقوامی مقابلے یا ادارے کا حصہ ہونا ہر رسمی رابطے، مصافحے یا مشترکہ تصویر کو لازمی نہیں بنا دیتا۔ بعض اوقات کسی ملک یا ادارے کا نمائندہ اپنی پالیسی اور اصولی مؤقف کے اظہار کے لیے متبادل راستہ اختیار کر سکتا ہے۔
بلاشبہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سفارت کاروں پر بین الاقوامی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ کثیرالجہتی سفارت کاری میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ اور ادارہ جاتی امور کی انجام دہی معمول کا حصہ ہے۔ لیکن ادارہ جاتی ذمہ داریوں اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کے درمیان فرق برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
پاکستانی سفارت کاروں کے لیے یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ ایک طرف عالمی اداروں میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی ضروری ہے، تو دوسری طرف فلسطین کے معاملے اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق پاکستان کا دیرینہ مؤقف بھی موجود ہے۔
اس لیے سوال یہ نہیں کہ پاکستانی سفیر کو عالمی اداروں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں یا نہیں، بلکہ سوال یہ ہے کہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران قومی پالیسی، سفارتی حساسیت اور عوامی اعتماد کو کس حد تک ملحوظ رکھا جاتا ہے؟
سفارت کاری محض ملاقاتوں اور رسمی کارروائیوں کا نام نہیں، بلکہ یہ قومی مفادات، اصولی مؤقف اور علامتی پیغامات کے درمیان توازن قائم رکھنے کا فن بھی ہے۔ پاکستان کے اسرائیل سے متعلق دیرینہ مؤقف کے تناظر میں یہ سوال اٹھانا بجا ہے کہ کیا اس موقع پر کوئی ایسا متبادل سفارتی طریقہ اختیار نہیں کیا جا سکتا تھا جس سے بین الاقوامی ذمہ داری بھی پوری ہو جاتی اور پاکستان کے اصولی مؤقف کی حساسیت بھی برقرار رہتی؟۔ یہ سوال بھی اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کہیں ٹرمپ کی محبت میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا تو نہیں سوچا جارہا۔
پاکستان کی تاریخ میں آج تک پنجاب کی کوئی دوسری خاتون ایسی نہیں جس نے 3 ایم پی او کے تحت ساٹھ دن جیل میں گزارے ہوں۔
نہ کوئی مقدمہ، نہ کوئی ثبوت، نہ کوئی عدالت، بس ایک حکم، کہ یہ خاتون باہر نہ رہے۔
کولیپس سسٹم کو اس خاتون کے بولنے سے، سوال کرنے سے خطرہ ہے۔
عمران خان جیل میں ہیں، قاسم اور سلیمان باہر ہیں، پارٹی قیادت دبی ہوئی ہے تو اس خاندان کی آواز یہ بہادر بہن جنہیں نہایت بزدلی سے قید میں رکھا گیا ہے۔ افسوس
#ImranKhanWantsJustice
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
جرنیلوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو فارم 47 کے ذریعے الیکشن میں ہروایا، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود علی امین گنڈاپور نے انہیں کابینہ میں شامل نہیں کیا، اپنوں کی بے اعتنائی اور غیروں کے عتاب کا سامنا کرنے کے باوجود تیمور جھگڑا ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، ہمیں تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے
مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے والوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
صحافی علی خان اور آپ دونوں شوکت خانم ہسپتال پر سوال اٹھانے سے پہلے اس کا طریقہ کار پڑھ لیتے تو بہتر ہوتا۔ میں نے گزشتہ 20 برس کے دوران اس ہسپتال سے تین جاننے والے مریضوں کا علاج کرایا ہے، بغیر کسی سفارش یا تعلق کے۔ اس کی وجہ ان مریضوں کا ہسپتال کے ضوابط پر پورا اترنا تھا۔ انسانوں کی خدمت میں مصروف ایسے شاندار ادارے پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی جہالت کا علاج کرا لیتے تو بہتر رہتا۔
آج شوکت خانم کینسر ہسپتال نے خون کے سرطان میں مبتلا ایک مریض کو، جس کے مرض کو کارسینوما اِن سیٹو (Carcinoma in Situ) یا اسٹیج زیرو بلڈ کینسر بتایا گیا ہے، محض یہ کہہ کر علاج سے انکار کر دیا کہ آپ کی عمر 44 سال ہے۔
یہ شخص میرا دوست ہے اور پاکستان کے ممتاز ترین ادبی ذہنوں میں سے ایک ہے۔
آج وہ ایک سوال پوچھ رہا ہے:
اگر 44 سال کی عمر میں سرطان کے STAGE-0 کے مریض کو شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی سہولت نہیں مل سکتی، تو پھر آخر اس ہسپتال میں علاج کا حق دار کون ہے؟
سوال بڑا ہے!
جواب کون دے گا؟
صحافی علی خان کی وال سے
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
جس کو اس کے محلے میں چار عورتیں ساتھ بیٹھانا نہیں پسند کرتی تھیں۔
کہا جاتا تھا کے اگر اس کو کچھ بتا دیا تو یہ دو لگا کر بات آگے کرے گی۔
جو سپیس میں آ کر کچھ بات کرتی ہے اور میڈیا پر بیٹھ کر کچھ
بندہ یقین کرے تو کس بات پر۔
چنڈالی گروپ نے اس کو کاندھوں پر اُٹھا کر ساری پارٹی پر گند پھینکنا شروع کر دیا ہے۔ اب خان کی رہائی اور پارٹی کے معاملات مشال کے ہاتھ میں دئیے جایں
مشال تیرے جان نثار
آدھے پاگل آدھے بیمار
@AkMashal
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
رزالت و خباثت میں امروہے کے براہمین کی اولاد کا علیحدہ ہی مقام ہے۔
اس مردود کو شرم نہیں کہ اگر پاکستان کے عوام اپنا ائینی قانونی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کا راستہ اپنائیں تو اس جیسے رذیل اور خبیث پگڑیاں اچھالنے والوں کا ساتھ دیتے ہوئے تاویلیں پیش کریں گے۔
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
This is great development. UN calls for Imran khan’s release. Calls conditions in jail appalling.
Economic Spokesperson Tehreek e Tahafuz e Ayin e Pakistan Muhammed Zubair Umar
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
Here is the reason why there is such drive and urgency to make new provinces. Fauji Foundation is at the heart of this deal and unfortunately as always it’s not about the well being of Pakistanis.
A new US-Pak mining deal with Chinese Chakkars! | Can the US and China strike a backdoor deal with Pakistan to mine in Balochistan? It may appear far-fetched, but a curious deal, signed with the approval of the Trump Administration, between US mining entity Ivanhoe Atlantic (IA) and Pakistan's Mari Minerals on November 13 in Islamabad has all the makings of such a possibility. On the face of it, the deal is to set up a joint venture for "greenfield exploration across a package of highly prospective licenses in the Province of Balochistan". But, it's the roots of these entities that raise several red flags. They link Chinese state-owned entities to Ivanhoe's founder Robert Friedland, his African mining interests, the US government and eventually Pakistan Army's $5.9-b-worth 'Fauji Foundation'. Full Report Here 👇
ow.ly/ZBVk51082rV
#Pakistan #Mining #Business #China #Geopolitics #US #Balochistan
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
Replying to @AAltaf2010
ہم لوگ بھائی کچھ بھی نہیں کر رہے چار پانچ دس بندے جھنڈے لے کے روڈ پہ ا جائیں ایک بہادری نہیں ہے بس اللہ خیر کرے اللہ ہدایت دین سب کو
لاہوری گینگ کی نمائندہ بلاک کر گئی ہیں ۔اور خالصتاً چنڈالی گروپ جو کے ان کا اتحادی گینگ ہے۔ اس پر تنقید کی وجہ ہے ۔
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
اویس بھائی ایک مرتبہ سلمان اکرم راجہ صاحب @salmanAraja کے ساتھ بیٹھ کر اپنی تجاویز یا لائحہ عمل پر بات کر لیجئے
بات کرنے سے ھی بات بنتی ھے
🤏🏻
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
پاکستانیوں ، اپنی طاقت کو پہچانو
یہ ملک ہمارا ہے، یہ مٹی ہماری ہے اور اس میں آزادی اور انصاف کے ساتھ جینا ہمارا بنیادی حق ہے۔
یہ اکیلے عمران خان کی جنگ نہیں ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں اور ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔۔!!
#FreeKhanFreePakistan
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
شوکت خانم کو بخش دینا چاہیے ۔ مصطفی گیارہ ساڑھے گیارہ کا تھا جب لیور کینسر ڈائیگنوس ہوا ۔ میں شوکت خانم گیا تھا ۔ خود بغیر کسی واسطے کے بات کی اور پھر ایک دو فونز بھی کروائے ۔ انہوں نے مطمئن کیا کہ کچھ ویریئنٹس ، کچھ ٹائپس ہیں اور کچھ دیگر طے شدہ اصول جن کی بنیاد پر وہ مریض کو لینے نہ لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ یہ طے شدہ ضوابط ہیں ۔ فردوس جمال ، ابھی سامعہ خان اور بھی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جو شوکت خانم کو ایک مثالی ادارہ قرار دیتے ہیں ۔
میرا بیٹا تھا اور ابھی ڈائیگنوس ہوا مہینے سے کم وقت ہوا تھا ساڑھے چار سال وہ بیڈ پر رہا ۔ مجھے کوئی شکایت نہیں ۔
میں کینسر ، کینسر پیشنٹس اور پاکستان میں علاج کی صورت حال کے حوالے سے جو جان پایا جو جھیل گیا اللہ کسی کو نہ دکھائے آمین
اللہ شوکت خانم اسپتال کو سلامت رکھے اور اس کے لیے کام کرنے والوں کو اجر دے آمین
میں اس پوسٹ کے کمنٹس آف کر رہا ہوں ۔
آج شوکت خانم کینسر ہسپتال نے خون کے سرطان میں مبتلا ایک مریض کو، جس کے مرض کو کارسینوما اِن سیٹو (Carcinoma in Situ) یا اسٹیج زیرو بلڈ کینسر بتایا گیا ہے، محض یہ کہہ کر علاج سے انکار کر دیا کہ آپ کی عمر 44 سال ہے۔
یہ شخص میرا دوست ہے اور پاکستان کے ممتاز ترین ادبی ذہنوں میں سے ایک ہے۔
آج وہ ایک سوال پوچھ رہا ہے:
اگر 44 سال کی عمر میں سرطان کے STAGE-0 کے مریض کو شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی سہولت نہیں مل سکتی، تو پھر آخر اس ہسپتال میں علاج کا حق دار کون ہے؟
سوال بڑا ہے!
جواب کون دے گا؟
صحافی علی خان کی وال سے
حاجی ڈنڈا پیر 🇵🇰🇨🇦 retweeted
چنڈال پر لگے ایک ٹویٹ اور وہ خلیم عادل کو کال ملا لے
ہم ہیں وقار خان گروپ والے،وقار خان گروپ والے
🤓





























