
ہم عشق میں شرک کو کفر مانتے ہیں #سحر_بیاں #قحط_الرجال #شب_زنداں #برسرِبَرزخ https://xitter.gq/t.co/Wf28UReex8
51 L Block, Johar Town, Lahore
Joined January 2025
- Tweets7.4K
- Following335
- Followers966
- Likes16.6K
جنے بن دے نہیں جنے جمدے ہن اللہ جنہوں ایمان چا دیوے
لجپال پلیندے ہن لج اپنی بھانویں لکھ نقصان چا دیوے
ساری زندگی دا پابند ہوندا اے ہک وار زبان چا دیوے
ساڈے پاسے اوہنوں مرد آہندے ہن جہڑا گل تے جان چا دیوے
جاوید راز
#InternationalMensDay
جنم دن بہت بہت مبارک ہو میری بہن ہمیشہ سلامت رہیں
اللہ پاک آپکو ہمشیہ خوشیوں سے نوازے اور صحت سے بھرپور لمبی زندگی نصیب فرمائے آمین
@UroojFayyaz
🤖 Made with AI
سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد بھائی جان،
اللہ پاک آپکو خوشیوں بھری صحت سے بھرپور زندگی سے نوازے اور ان تمام خواہشات کو پورا کرے جو آپ کے حق میں بہتر میں، ہمیشہ سلامت رہیں
@simple_ppl
🤖 Made with AI
وقار سر آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد
@Waqarch9195
اللہ پاک آپکی تمام جائز خواہشات کو پورا کرے اور ہمشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور صحت سے بھرپور ایک لمبی زندگی نصیب فرمائے آمین۔
🤖 Made with AI
1
5
118
نـور مـائـيـر retweeted
شام کی ھوا چلی، اور دل اُداس تھا
آگ سی دھک اٹھی، اور دل اُداس تھا
ن۔ م دانش
#قومی_زبان
نـور مـائـيـر retweeted
HBL has changed options on their ATM machines which are not client friendly....
وہ آنسو جو ہنس ہنس کے ہم نے پیے ہیں
تمہارے دئیے تھے تمہارے لیے ہیں
کریں وہ جو چاہیں کہیں وہ جو چاہیں
میں پابند الفت مرے لب سیے ہیں
تمہارے ہی رحم و کرم کے سہارے
نہ معلوم مر مر کے کیونکر جیے ہیں
بڑی دیر تک جس سے پونچھے تھے آنسو
وہ دامن ابھی ہاتھ ہی میں لیے ہیں
اسے میں ہی سمجھوں اسے میں ہی جانوں
ستم کر رہے ہیں کرم بھی کیے ہیں
کہاں پائے نازک کہاں راہ الفت
مرے ساتھ دو اک قدم ہو لیے ہیں
ہنساتا ہے سب کو ہمارا فسانہ
ہمیں کہتے کہتے کبھی رو لیے ہیں
گل و باغ و نغمہ مہ و مہر و انجم
جو تم ہو مرے سب یہ میرے لیے ہیں
اٹھاتے وہ کیوں مل کے بار محبت
یہ کیا کم ہے تھوڑا سہارا دئیے ہیں
بھلے ہیں برے ہیں کسی سے غرض کیا
رضاؔ وہ بہرحال میرے لیے ہیں
(سید آلِ رضا لکھنوی)
نـور مـائـيـر retweeted
#سحر_بیاں کی خوبصورت محفل
اور خوبصورت لوگ ۔۔
@_imaan_n
@BabaMaier
@Sana____Sweet
آج کے شاعر
احمد راہی کی خوبصورت
شاعری کے ساتھ ۔
sehar-e-bayan.com/poet/ahmad…
اللہ تعالی آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
عمر گریزاں کے نام
عمر یوں مجھ سے گریزاں ہے کہ ہر گام پہ میں
اس کے دامن سے لپٹتا ہوں مناتا ہوں اسے
واسطہ دیتا ہوں محرومی و ناکامی کا
داستاں آبلہ پائی کی سناتا ہوں اسے
خواب ادھورے ہیں جو دُہراتا ہوں ان خوابوں کو
زخم پنہاں ہیں جو وہ زخم دکھاتا ہوں اسے
اس سے کہتا ہوں تمنّا کے لب و لہجے میں
اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں
سنتا ہوں تو ہے پری پیکر و فرخندہ جمال
سنتا ہوں تو ہے مہ و مہر سے بھی بڑھ کے حسیں
یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں کہ ابھی تک میں نے
جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں
صبح اُٹھ جاتا ہوں جب مرغ اذاں دیتے ہیں
اور روٹی کے تعاقب میں نکل جاتا ہوں
شام کو ڈھور پلٹتے ہیں چراگاہوں سے جب
شب گزاری کے لیے میں بھی پلٹ آتا ہوں
یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی
خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
ملتوی کرتا رہا کل پہ تری دید کو میں
اور کرتا رہا اپنے لیے ہموار زمیں
آج لیتا ہوں جواں سوختہ راتوں کا حساب
جن کو چھوڑ آیا ہوں ماضی کے دھندلکے میں کہیں
صرف نقصان نظر آتا ہے اس سودے میں
قطرہ قطرہ جو کریں جمع تو دریا بن جائے
ذرّہ ذرّہ جو بہم کرتا تو صحرا ہوتا
اپنی نادانی سے انجام سے غافل ہو کر
میں نے دن رات کیے جمع خسارہ بیٹھا
جاننا تجھ کو کجا پاس سے دیکھا بھی نہیں
اے مری جان مری لیلیِ تابندہ جبیں
یوں نہ ہو مجھ سے گریزاں مرا سرمایہ ابھی
خواب ہی خواب ہیں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں!
اختر الایمان
بھلا فقیر کو دنیا کی کیا ضرورت ہے ؟؟
ترا تو صرف ابھی مسئلہ 'ضرورت' ہے !
تُو جانتا ہے ؟ محبت کی ؟ کیا ضرورت ہے ؟
یقین مان فقط 'بچپنا' ضرورت ہے !
یہ سرکشی جو ترے سر چڑھی ہے ! مار اِسے !
خدا کی تُو نہیں ! تیری، 'خدا' ضرورت ہے !
ضمیر سوئے ہوئے دو گھڑی تو جاگیں گے !
سو اپنے شہر کی، اک سانحہ، ضرورت ہے !
ابھی تُو عشق میں کچا ہے میرے یار ! تری !
کلام کے لیے گر، 'رابطہ' ضرورت ہے !
کہا یہ اُس نے مرے پاس صرف رنج بچا !
میں اپنی موج میں تھا ! کہہ دیا ! ضرورت ہے !
مجھی پہ چیخ پڑا ! "جا ! تری ضرورت نئیں !"
وہ جیسے رویا ! مجھے یہ لگا ! ضرورت ہے !
میں کائنات ہتھیلی پہ لا کے رکھ دیتا !
تُو ایک بار مجھے بولتا ! ضرورت ہے !
تُو خود کہے نہ کہے ! میں سمجھ چکا مرے دوست !
کہ تیری، قُرب نہیں ! فاصلہ ضرورت ہے !
یہ بات پوچھنے والی ہے ؟ اُس سے کون کہے ؟
وہ پوچھتا ہے کہ بھیجوں دعا ؟ ضرورت ہے ؟
سخی سے یہ نہیں بولا کہ "لازمی دے دے!"
اٹھا کے ہاتھ بس اتنا کہا "ضرورت ہے !"
میں شاید اب کبھی اپنے بھی کام آ نہ سکوں !
اور اب تجھے بھی مری، کونسا ضرورت ہے !
تجھے تو یوں بھی بٹھا لیں گے لوگ آنکھوں پر !
حسین شخص ! تجھے میری کیا ضرورت ہے !
وہ روز مجھ کو نئے خواب سونپ دیتا ہے !
وہ مجھ سے یہ بھی نہیں پوچھتا ! ضرورت ہے ؟
ترے ہی نام ! مرے لفظ، جسم، جان، یہ دل !
مجھے بتا ناں ! تری اور کیا ضرورت ہے ؟
تُو جب بھی میٹھے سے لہجے میں بات کرتا ہے !
تَو بول دیتا ہے لہجہ ترا ! ضرورت ہے !
تجھے یہ لگتا ہے ؟ اُس کی کوئی ضرورت نئیں ؟
جو شخص منہ سے نہیں کہہ رہا ! "ضرورت ہے !"
تجھے مری نہ سہی ! پھر بھی تھوڑی دیر ٹھہر !
مجھے تری ! اے مرے دوستا ! ضرورت ہے !
یہ مجھ پہ چھوڑ دے ! جیسے بھی چاند لے آؤں !
اداس شخص ! فقط یہ بتا ! ضرورت ہے ؟
وہ اُس کی آنکھیں تو ویسے بھی جھیل آنکھیں ہیں !
بتاؤ ؟ سرمہ کی اُس کو بھلا ضرورت ہے ؟
مری طلب ہیں مرے یار تیرے بہکاوے !
قریب آ کے مجھے ورغلا ! ضرورت ہے !
پھر ایسے بین رچائے گا کون میری طرح ؟
کسی کے غم کو مری بے بہا ضرورت ہے !
وہ پوچھتی بھی رہی ! "زین ! بول ! کیوں ٹھہروں ؟"
میں اُس سے یہ بھی نہیں کہہ سکا، "ضرورت ہے !"
زین شکیل ❤
@zainshakeel300
صدائے کُن ۔۔۔ ظفر حیات ظفر
ذرا وحشت نگر کی بات کرنا
مِرے دیوار و دَر کی بات کرنا
اگرچہ منزلیں گم ہو گئی ہیں
مگر پھر بھی سفر کی بات کرنا
کبھی تاریکیوں میں ڈوب جانا
کبھی شمس و قمر کی بات کرنا
کبھی مَذکُور اس چشمِ سِیَہ کا
کبھی اپنے جگر کی بات کرنا
کبھی آنچل کے زیرِ لب فسانے
کبھی تیکھی نظر کی بات کرنا
خیالوں میں پہنچنا آسماں پر
جو چونک اٹھنا تو گھر کی بات کرنا
تَپِش رُوحوں کو جھلسانے لگی ہے
کسی بوڑھے شجر کی بات کرنا
زمیں کو چھوڑ ، یہ ہے قید خانہ
مناسب مُستَقَر کی بات کرنا
بڑھانا ہے وقارِ آدمیَّت
مقاماتِ بَشَر کی بات کرنا
سَرِ منبر فسانے آشتی کے
بَباطِن شور و شر کی بات کرنا
تَفاوُت ہے بہت قلب و زباں میں
جدھر جانا اُدھر کی بات کرنا
ترے اندر کا پیسہ بولتا ہے
مسلسل مال و زر کی بات کرنا
تَعَجُّب ہے رعایا کے مُقابل
ہمیشہ گاؤ خر کی بات کرنا
کہاں مجھ ایسا تَلمیذِ ادب اور
کہاں اہلِ ہُنَر کی بات کرنا
حبابِ زندگی کے تذکرے ہوں
تو لازم ہے شَرَر کی بات کرنا
وہ آئے اَور سینے سے لگا لے
دُعا میں پھر اثر کی بات کرنا
سَرِ رُخسار زُلفیں کھیلتی ہیں
ذرا شام و سَحَر کی بات کرنا
کہ دل نے شور برپا کر دیا ہے
ملاقاتِ دِگر کی بات کرنا
ترے گِریہ کی غمَّازی کرے ہے
ہمیشہ چَشمِ تَر کی بات کرنا
چلو اچھا ہوا تم آ گئے ہو
کسی اچھی خبر کی بات کرنا
جو چھڑ جائے کبھی ذکرِ محبت
ظفر آشُفتہ سَر کی بات کرنا
ظفر حیات ظفر
نـور مـائـيـر retweeted
Yeh Jo @_imaan_n ha ba bohat zalim ha😢
Churail ny qaid kar rakha Mujhy









