Pinned Tweet
تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے پھر تم ماں بن گئی اور میں باپ بن کے رہ گیا تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے ذریہ معاش کا اور پھر تم گھر سنبھالنے والی ماں بن گئی اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا تم محبت کرنے والی 1/2
Muhammad Naeem Tahir retweeted
خیرپور میرس بھرگڑی پل کے پاس ایک ملنگ انسان کو ایک ظالم انسان ڈنڈوں سے مار رہا ہے اور گالیاں دے رہا ہے
ایس ایس پی سعود مگسی کو چاہئیے کہ اس کو گرفتار کر کے اس کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں
کمزور پر ہی طاقت دکھانے کا رواج ختم کرنا ہو گا
@HomeSindh
Muhammad Naeem Tahir retweeted
جناب مشاہد حسین سید، جناب نجم سیٹھی، جناب اوریا مقبول جان سمیت ہر وہ بندہ جس نے کہا تھا کہ جیسے ہی ٹرمپ جیتے گا وائیٹ ہاوس سے ایک کال اڈیالہ آئے گی اور پھر یہ سب کچھ ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گا۔ یہ تمام بزرگان صحافت اب کہہ رہے ہیں کہ مریم نوازشریف کی گورننس ٹھیک نہیں اور نئے صوبے تو ہرصورت بنیں گے۔
کھچرے بابوں سے ہوشیار رہیں
ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔
🤣🤣🤣
Muhammad Naeem Tahir retweeted
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں این اے 77 گوجرانوالہ سے راشد بشیر ورک اور پی پی 203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہارِ تشکر۔
@MaryamNSharif
Muhammad Naeem Tahir retweeted
تہلکہ خیز،
فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود سے منسوب بے نامی جائیدادوں کے مزید انکشافات،،اسلام آباد کی ایک ہی گلی میں دو اربوں روپے کے عالی شان مکانات، اصل مالکان کون؟
اسلام آباد کے سیکٹر G-6/4 کی اسٹریٹ نمبر 83 میں فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود سے منسوب دو قیمتی رہائشی منصوبے بھی سامنے آگے،
اس سے قبل اسی گلی کے مکان نمبر 7 کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فضل الرحمٰن وہاں مقیم ہیں، جبکہ جائیداد امان اللہ نامی شخص کے نام پر ہے۔ اب اسی گلی میں ان کے صاحبزادے اسعد محمود سے منسوب ایک اور انتہائی پرتعیش زیرِ تعمیر مکان کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں،
اسٹریٹ نمبر 83 میں مکان نمبر 11: چار کنال کا محل نما گھر، اصل مالک کون؟
معلومات کے مطابق، اسعد محمود سے منسوب چار کنال پر محیط ایک عالی شان رہائش گاہ سیکٹر G-6/4 اسلام آباد میں تعمیر کی جا رہی ہے، جس کی تخمینہ شدہ مالیت کم از کم دو ارب روپے بتائی جاتی ہے۔جبکہ یہاں ایک کنال کے پلاٹ کی قیمت تقریباً پچاس کروڑ روپے ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ چار کنال کا پلاٹ اسعد محمود کے بجائے جاوید اقبال نامی شخص کے نام پر کیوں ہے؟جو ضلع کرک کا مستقل رہائشی بتایا جاتا ہے؟اس مکان کی تعمیر میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس بھی جاری کیے گے ہیں
جاوید اقبال کون ہیں اور فضل الرحمٰن کے خاندان سے ان کا تعلق کیا ہے؟
جاوید اقبال نے 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ PK-97 کرک سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور تقریباً 17,700 ووٹ حاصل کیے، تاہم وہ تحریک انصاف کے امیدوار خورشید خٹک سے کامیاب نہ ہو سکے۔جاوید اقبال مالی طور پر کافی مستحکم ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستگی رکھتا ہیں۔ وہ کئی سال دبئی میں مقیم رہا، جبکہ اس کے دو صاحبزادے متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں انہیں پانچ ملین گھروں کے منصوبے کے تحت تعمیراتی ٹھیکے ملے تھے، جن کی بیشتر ادائیگیاں غلام علی کے گورنر دور میں کی گئیں۔
جاوید اقبال کی کرک میں دو رہائش گاہوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے؛ ایک گاؤں مستی خیل، پوسٹ آفس مٹھائی خیل، ضلع کرک میں، جبکہ دوسری گاؤں مہتہ خیل، ضلع کرک میں ہے،
دو مکانات، دو مختلف نام، مگر ایک ہی گلی اصل مالکان کون؟
معاملے کا اہم پہلو یہ ہے کہ ایک ہی گلی میں فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود سے منسوب دو بڑے اور قیمتی مکانات کی ملکیت دو الگ الگ افراد کے نام پر ہے
مکان نمبر 7 کے حوالے سے امان اللہ کا نام سامنے آیا، جبکہ مکان نمبر 11 کے حوالے سے جاوید اقبال کا نام سامنے آ چکا ہے۔
دین فروش فضل الرحمٰن اور اسعد محمود سے سوال ہے کہ مکان نمبر 7 اور مکان نمبر 11 کی اصل قانونی ملکیت کس کے پاس ہے؟امان اللہ اور جاوید اقبال کا فضل الرحمٰن اور اسعد محمود سے کیا تعلق ہے؟
اگر یہ مکانات فضل الرحمٰن اور ان کے صاحبزادے کی ملکیت نہیں تو وہ وہاں کس قانونی حیثیت سے رہائش پذیر ہیں؟کیا وہ ان مکانات کے کرایہ دار ہیں، باقاعدہ مالکان ہیں یا کسی تیسرے شخص کی ملکیت میں بلا معاوضہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟
اگر یہ جائیدادیں جاوید اقبال اور امان اللہ کی ہیں تو کیا ان دونوں افراد کے پاس ان کی خریداری اور تعمیر کے مالی وسائل کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں؟چار کنال کے مکان کی تعمیر پر دو ارب روپے کے تخمینہ شدہ اخراجات کے مالی ذرائع کیا ہیں؟کیا سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹس کے بعد تعمیراتی خلاف ورزیوں کی اصلاح کی گئی ہے؟
امان اللہ کون ہیں؟ جاوید اقبال کون ہیں؟ اور آخر فضل الرحمٰن اور اسعد محمود سے منسوب ان دو عالی شان مکانات کے اصل مالکان کون ہیں؟
عوام ان جائیدادوں کے اصل مالکان اور مالی ذرائع کے واضح جواب کے منتظر ہیں۔ اسٹریٹ 84 کے بنگلے سمیت مزید جائیدادوں کے انکشافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ دوسروں سے حساب مانگنے والے فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کو بھی اپنے اثاثوں کا حساب دینا ہوگا۔ آخر دین کی آڑ میں عوام سے اپنی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاصے کب تک چھپائے جائیں گے؟
Muhammad Naeem Tahir retweeted
بزرگ ووٹر کا فیصلہ، کارکردگی کی بنیاد پر ❤️
"ہم نے ووٹ مسلم لیگ (ن) کو اس لیے دیا کہ یہ باتوں پر نہیں، عملی ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔
عوام کا اعتماد، خدمت کا اعتراف 🇵🇰
#شیر_پے_ٹھپہ
Muhammad Naeem Tahir retweeted
Deeply saddened by the tragic train accident in Ayyat, Giza. I extend my heartfelt condolences to the Government and brotherly people of Egypt, particularly the families who have lost their loved ones.
Our thoughts and prayers are with those injured, and we wish them a swift and full recovery. Pakistan stands in solidarity with Egypt and its people during this difficult time.
Muhammad Naeem Tahir retweeted
تمام تعریفیں اور شکر صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔
جو لوگ اب بھی اس راگ پر اصرار کیے ہوئے ہیں کہ کوئی دوسری جماعت بدستور عوام میں مقبول ہے، وہ یا تو خوش فہمی کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر زمینی حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ عوامی نبض پر حقیقی معنوں میں ہاتھ رکھنے والے ہی اس تبدیلی کو محسوس کر سکتے ہیں جو زمینی سطح پر واضح طور پر رونما ہو چکی ہے۔
یہ انتخابی کامیابی کوئی معمولی کامیابی نہیں، بلکہ سازشی بیانیے پھیلانے والوں، نفرت کی سیاست کرنے والوں اور دیوار پر لکھی تحریر نہ پڑھنے والوں کے لیے عوام کی جانب سے ایک بھرپور جواب ہے۔ اور یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب ایران اسرائیل جنگ کے نتیجے میں، خصوصاً ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث، مہنگائی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
پیغام بالکل واضح ہے: کارکردگی اور عوام کو ریلیف دینے کی سیاست، نفرت اور انتقام کی سیاست سے کہیں زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ سیاست ایک بار پھر کارکردگی، خدمت اور عوام کو ڈیلیور کرنے کے محور پر واپس آ گئی ہے۔
اب جاگ جائیے اور حقیقت کو تسلیم کیجیے۔۔۔ ورنہ انکار کی نیند میں سوتے رہیے!
شیرررررررررر! 🐅🐅
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پوسٹ
Muhammad Naeem Tahir retweeted
پاکستان کی معدنی دولت، عالمی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کا نیا باب۔ !!!!!
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی دولت سے روشناس کرائے گا۔تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر، ریکوڈک جیسے بڑے منصوبے اور عالمی سرمایہ کاری کے امکانات پاکستان کی معیشت کو نئی قوت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
PMIF-26 محض ایک فورم نہیں، پاکستان کی معدنی دولت کو عالمی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات اور روزگار کی طاقت میں بدلنے کا اہم موقع ہے۔۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
گورننس کے حوالے سے مریم کو ڈس کریڈٹ کرنا ممکن نہیں۔ وہ خود فیلڈ میں نکل کر ہر محکمے کی خبر لے رہی ہیں اور 18، 18 گھنٹے طویل بریفنگز میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے اجلاس لے رہی ہیں۔ اتنا کام اور ایسی متحرک گورننس پیپلز پارٹی کے کسی صوبے میں نظر آئے تو ضرور بتائیے گا۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
مولانا فضل الرحمن صاحب کی کردار کشی قابل افسوس قابل مذمت ہے ۔کسی نے بالکل بجا کہا ہے کہ جب کوئی آپ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو وہ آپ کی کردار کشی کو اپنا ہتھیار بنا لیتا ہے۔
آج کل مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حوالے سے بھی یہی تاثر سامنے آ رہا ہے۔ ریاستی اداروں سے گزارش ہے کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی عناد اور کردار کشی کا ذریعہ بنانے کے بجائے برداشت، دلیل اور جمہوری روایات کو فروغ دیں۔
اختلافِ رائے ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔
ریاست کا وقار تنقید دبانے میں نہیں بلکہ اختلافِ رائے کا احترام کرنے میں ہے۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں مواقع فراہم کرنا ملکی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم @CMShehbaz نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے، کم از کم عمر 21 سے کم کرکے 18 سال اور خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کرکے نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے ہیں۔ اس اقدام سے نوجوان نہ صرف اپنے کاروبار شروع کر سکیں گے بلکہ زرعی شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم اور وزیراعظم یوتھ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی اور اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی، جو آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔ رواں سال ان اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباری اور زرعی سرگرمیوں میں مالی معاونت کے مؤثر انتظامات پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں تاکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے اور کاروباری سرگرمیوں میں ان کی شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر آئیں۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کی کم از کم عمر کی حد 21 سال سے کم کرکے 18 سال کرنے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو کم عمری میں ہی کاروبار شروع کرنے اور زرعی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز، رہنمائی، کاروباری مشاورت اور تکنیکی معاونت سمیت اسکیم کے تحت ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نوجوانوں میں ان اسکیموں، دستیاب مواقع اور حکومتی اقدامات سے متعلق ملک گیر سطح پر وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں باعزت و پیداواری روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے لے کر اب تک 581341 نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا گیا ہے ، جو کہ اس سے پچھلے دس سال کی نسبت 10 گنا زیادہ ہے۔ اس دوران 313.9 بلین کے قرضہ جات دیئے جاچکے ہیں۔ 2026-27 کے دوران 266700 نوجوانوں کو 292 بلین قرضہ دینے کا تخمینہ ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان رانا مشہود احمد خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی نے شرکت کی۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات
وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
وزیرِاعظم نے میاں محمد نواز شریف کو جاری حکومتی اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم اور میاں محمد نواز شریف کے مابین ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
بجا فرمایا! ساہیوال اور گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کہ پنجاب صرف لاہور نہیں۔
ہم خیبر پختونخوا سے دیکھ رہے ہیں کہ مریم نواز صاحبہ نے خدمت کو ہر ضلع، ہر گاؤں تک پہنچا کر پورے پنجاب کو جوڑ دیا ہے۔ جہاں لیڈر پورے صوبے کا سوچے، وہاں عوام بھی دل سے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
@MaryamNSharif
مخالفین کا سب سے بڑا جھوٹ آج ایک بار پھر ٹوٹ گیا کہ پنجاب صرف لاہور ہے!
ساہیوال پی پی 203: مسلم لیگ ن کو 13,192 ووٹ کی واضح برتری
گوجرانوالہ این اے 77: مسلم لیگ ن کو 5,181 ووٹ کی واضح برتری
یہ لیڈ صرف نمبروں کی نہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ @MaryamNSharif نے پنجاب کو ایک شہر تک محدود نہیں رکھا۔
ساہیوال کے کسان سے لے کر گوجرانوالہ کے مزدور تک، ہر ضلع، ہر تحصیل، ہر گاؤں اس کی ترجیح ہے۔
جہاں خدمت پہنچے گی، وہاں سے ہی شیر دھاڑے گا۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
Muhammad Naeem Tahir retweeted
تجاوزات کے خلاف آپریشن، مفتی محمود مرکز سے تازہ ترین مناظر
مرکز کی عمارت سے باہر بنائی گئی دیوار تجاوزات کی زد میں آرہی ہے جس کو گرانے کیکئے انتظامیہ نے باقاعدہ مارکنگ کر دی ہے
انتظامیہ کے مطابق مرکز کی عمارت تجاوزات کی حدود سے باہر ہے
جے یو آئی کے کچھ کارکن مرکز کے باہر موجود بھی ہیں
Muhammad Naeem Tahir retweeted
آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل: پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت، بدسلوکی یا بدعنوانی کی فوری اطلاع کے لیے 1787 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
#PunjabPolice #1787HelpLine #PublicService



























