ستارہ سحر☕ (@IR__2am) header
ستارہ سحر☕ (@IR__2am) profile picture

بہت حسین ہے خدا پر یقین کا سفر

بھاڑ
Joined January 2025
Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)Photo by ستارہ سحر☕ (@IR__2am)
حضرت علی کوفے کے یتیم بچوں سے فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی تمہیں یتیم ہونے کا طعنہ دے تو اسے کہنا میں یتیم نہیں ہوں میرے بابا کا نام علی ابنِ ابو طالب ہے🫀✨🫶
22
170
2
1,151
21,667
ستارہ سحر☕ retweeted
حرف ِ احساس ! (حصہ اول ) تم رو رہی تھی ؟ نہیں ! پھر آنکھیں لال سرخ کیوں ہیں ! شاید انتظار کی وجہ سے ! انتظار میں تمہاری آنکھیں سنسان ہوتی ہیں پگلی یہ آنکھیں تو سرخ ہیں (میں نے اب اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا اور اس نے نمکیں آنکھیں بند کر لیں ) چاند نما شخص !(وہ دھیمے سے بولی ) جی (اب میں نے دوسرا ہاتھ اس کے سر پر رکھ لیا تھا اور خود بھی اس کے ساتھ زمین پر بیٹھ گیا ) ایسا کیوں ہے چاند نما شخص (اس نے دھیرے سے آنکھیں کھولیں تو اس کے گال بھیگ گئے ) کیسا کیوں ہے ، آخر ہوا کیا ہے (میں نے پریشانی سے اسکی طرف دیکھتے ہوئے کہا ) میں نماز اور یوسف کی طرح تیسری کیوں ہوں ! مطلب ؟ مجھے بہت زیادہ بےبسی محسوس ہو رہی ہے میں تمہیں کھو دونگی چاند نما شخص ! یہ سب کیوں سوچ رہی ہو ! میں نے تمہیں کہا تھا کہ نماز اور یوسف کو ملا دینا لیکن تم نے انکو ہمیشہ کیلئے جدا کردیا ایسا کیوں کیا تم نے ( اب وہ کسی چھوٹے بچے کی طرح بلند آواز میں رو رہی تھی ) ہممممم ! میری امید ٹوٹ گئی میں بھی تم سے جدا ہوجاؤں گی نا ( اس کے چہرے سے بےبسی ٹپک رہی تھی ) صبر رکھو کہانی کے کرداروں کو خود پر سوار مت کرو پگلی ( اب میں نے اس کے چہرے کو دونوں ہاتھوں سے تھام لیا تھا ) چاند نما شخص ( اسکی آنکھیں آنسوؤں سے مکمل بھر چکی تھی اب اور طغیانی کی گنجائش نہیں تھی ) بولو نا کیا ہوا ہے ( میری آواز میں انتہا کی فکر تھی ) جب تم یوسف کا درد لکھتے تھے نا تو تمہارے ہاتھ کانپ رہے ہوتے تھے تمہارے آنسو لفظوں سے پہلے صفحوں پر گرتے تھے جب تم نے نماز کی موت لکھی نا تو تم بڑے درد سے روئے تھے تمہاری رونے کی آوازیں اب تک میرے کانوں میں گونجتی ہیں جب تم اپنا سر پکڑ کر بےبسی سے آسمان کو دیکھ رہے تھے وہ بےبسی میرے دل میں اٹک گئی ہے (وہ معصومیت سے میرے ددر کو اپنا درد بنا رہی تھی ) ہاہاہا یہ صرف کردار ہیں کیفیات ہیں جس میں لکھنے والا غرق ہوجاتا ہے پگلی ! تمہارے ساتھ میں بھی ان سب کیفیات کا شکار تھی اور اب بھی ہوں میں تمہارے چہرے کا زرد پن نہیں بھول پاتی جب ابراہیم کو اس کے ابا نے دروازے پر تھپڑ مارا تھا اور ابراہیم پوری رات روتا رہا اور یحییٰ پوری رات سو نہیں پایا (اب وہ تڑپ کر لفظ لفظ ادا کر رہی تھی اس کا جسم اس کے ہونٹ کانپ رہے تھے ) اور کیا کیا محسوس کیا ہے (میں نے غائب دماغی سے پوچھا ) جب مریم کو وہ نامرد نوچ رہا تھا اسکو ننگا کر کے داغ دار کر رہا تھا تو تمہارے چہرے اور جسم پر ایک بےبسی تھی تم اس وقت ایسے لگ رہے تھے جیسے وہاں ہی اس جگہ موجود ہو اور مریم کو بچانے کی کوشش کر رہے ہو لیکن تم اسکو بچا نہیں پائے تم زمانے کی کالک کو روک نہیں پائے اس دن تم پوری رات روئے تھے اور مجھے کہتے ہو یہ بس فقط کردار ہیں میں وہاں ہی تمہارے کمرے میں موجود ہوتی تھی تمہیں دیکھتی تھی اور بےبسی سے میرا سانس رک جاتا تھا (اب وہ میرے ہاتھوں کے سہارے سر کو جھکاچکی تھی وہ آج اسی طرح رو رہی تھی جیسے میں رو کر اس کے پاس آچکا تھا ) ہمت رکھو درد لکھنے اور محسوس کرنے کیلئے بہادر ہونا پڑتا ہے پگلی ! لیکن یہ درد تم سے لپٹ کیوں جاتا ہے یہ تمہیں تکلیف کیوں دیتا ہے ! اچھا اب چپ کرو کل میں تمہیں کسی سے ملواؤں گا (میں نے اس کو بولنے سے روک دیا تھا ) نہیں تم کو میں نے شعیب کا نہیں بتایا ہاجرہ کا نہیں بتایا ہاجرہ کی وہ بےبسی جب وہ اپنی اولاد کیلئے اس کے جنم دن پر قورمہ بنانے کیلئے در در جا رہی تھی جب ہاجرہ مری تھی نا تو مجھے لگا تھا جیسے سب ختم ہوگیا ہے تم بالکل بےجان ہوگئے تھے تم بہت دن تک خود کو سنبھال نہیں پائے تھے اور جب تم شعیب کو لکھ رہے تھا کہ اپنی ماں کی قبر پر بیٹھا کہہ رہا تھا اسکو کون قورمہ دے گا اس وقت لگا دنیا ختم ہوگئی ہے (اب وہ میری آنکھوں میں دیکھ کر بول رہی ہے ) بس کر جاؤ پگلی تم میرے زخم تازہ کر رہی ہو ان سے خون رسنے لگ جائے گا ! زخم کبھی پرانے ہی نہیں ہوتے چاند نما شخص تم نے سارے زخموں پر ایک ضرب ضحی کی لگا دی جب وہ اپاہج مفلوج پڑی اپنی بیساکھی سے کہہ رہی تھی کہ اس کی بیساکھی اسکو چھوڑ گئی تب تم لڑکھڑا گئے تھے تم گر پڑے تھے تم ضحٰی کے درد کو محسوس کر کے تڑپ گئے تھے جب وہ دیکھتی رہی لیکن کوئی نہ تھا اسکی آنکھیں جیسے تمہاری آنکھیں ہوں ۔۔۔(بس چپ اب میں نے اس کے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ کر اسکو چپ کروا دیا تھا اور اگلے ہی لمحے اسکو گلے سے لگا لیا تھا کیونکہ کہانیوں کا سارا درد میں نے خود کے ساتھ اس میں انڈیلا تھا جس کو ہم نے ساتھ مل کر برداشت کرنا تھا اور وہ اب بھی اس درد کیلئے کمزور تھی ایسا اس لیے تھا کہ درد اس میں سنہری روشنی کی طرح چمکتا تھا )اب مت بولنا اب چپ رہنا کل تمہیں کسی سے ملواؤں گا تب تک چپ رہنا ! عباس
9
22
33
805
ستارہ سحر☕ retweeted
دکھ اگر چہروں پر لکھے ہوتے تو روحیں سسک سسک کے نہ مرتیں انسان جی نہیں پاتے زندگی کا کوئی تسلسل نہ ہوتا ۔۔۔۔ Irum Warraich ✍️
8
3
30
497
ستارہ سحر☕ retweeted
اپنے اندر صبر، برداشت اور قناعت کا ایسا پیمانہ رکھو کہ حالات جیسے بھی ہوں تمہارا سکون متاثر نہ ہو ہر بات پر وضاحت دینا اور ہر معاملے میں جلد بازی کرنا ضروری نہیں یقین رکھو جس دن تم نے خود پر قابو پانا سیکھ لیا اُس دن زندگی پہلے سے زیادہ پُرسکون محسوس ہوگی، 🤍Good EveNinG☘️
21
20
48
438
ستارہ سحر☕ retweeted
نہیں کہ تیرے اشارے نہیں سمجھتا ہوں سمجھ تو لیتا ہوں سارے نہیں سمجھتا ہوں تیرا چڑھا ہوا دریا سمجھ میں آتا ہے تیرے خاموش کنارے نہیں سمجھتا ہوں کدھر سے نکلا ہے یہ چاند کچھ نہیں معلوم کہاں کے ہیں یہ ستارے نہیں سمجھتا ہوں کہیں کہیں مجھے اپنی خبر نہیں ملتی کہیں کہیں تیرے بارے نہیں سمجھتا ہوں جو دائیں بائیں بھی ہیں اور آگے پیچھے بھی انہیں میں اب بھی تمہارے نہیں سمجھتا ہوں خود اپنے دل سے یہی اختلاف ہے میرا کہ میں غموں کو غبارے نہیں سمجھتا ہوں
1
5
10
201
ستارہ سحر☕ retweeted
کبھی کبھی دل کرتا ہے کسی ایسے ویرانے میں جایا جائے جہاں اپنی آواز کو محسوس کیا جائے، وہ آواز جس کو مطلوب سماعتوں سے محروم رہی، وہ سدا جو دل کے نہاں خانوں میں چھپی رہی اور دنیا کے شور سے سہم کر کہیں دب کر رہ گئی،،،!!!🥀
3
14
28
432
ستارہ سحر☕ retweeted
یہ میرا فرض بنتا ہے اس کے ہاتھ دھلواؤں سنا ہے اس نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے 🌹
5
7
32
392
ستارہ سحر☕ retweeted
سنو یہ اداسیاں کسی بھی موسم کی محتاج نہیں ہوتیں۔ یہ تو بس آجاتی ہیں اور انسان پہ چھا جاتی ہیں نومبر ہو یا پھر دسمبر ہو انہیں ان سے کیا لینا ہاں سرد موسم میں سرد لہجے زیادہ محسوس ہوتے ہیں اندر کا موسم اچھا ہو تو یقین کرو نومبر ہو، دسمبر ہو،سب اچھے ہیں ۔۔۔۔
2
8
15
163
ستارہ سحر☕ retweeted
میں نے ہر دور میں بس اس سےمحبت کی ہے جرم سنگین ہے اب اس میں رعایت کیسی؟
3
4
1
34
403
ستارہ سحر☕ retweeted
چاندنی رات خاموش فضائیں اور تیرا خیال کچھ خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جو سونے نہیں دیتے۔
2
6
16
5,875
ستارہ سحر☕ retweeted
"کاش ہر سوچ میں نفرت کی جگہ پیار رہے ہر تصور میں کسی امن کا اظہار رہے لفظ خوشبو کی طرح دور تلک پھیل سکیں اور ہر شخص کے حصے میں یہی بہار رہے" سالارحیدر♥️♥️
1
4
10
106
ستارہ سحر☕ retweeted
یہ تَو کوئی مَنصُور بَتاے تَو بَتاے سُولی پہ تَڑَپنے میں مَزَہ ہے، کہ نہیں ہے۔۔۔!
15
24
1
58
1,044
ستارہ سحر☕ retweeted
کتنا عجیب ہے کہ دن بھر روشنیوں میں گھرا انسان رات ہوتے ہی کتنا نحیف محسوس کرنے لگتا ہے. اندھیرے کی ہلکی سی پرت آنکھوں کی بینائی کو محدود کر دیتی ہے. دن بھر آکسیجن بکھیرنے والے درخت کاربن کے حملے شروع کر دیتے ہیں. وہی مناظر جو کچھ دیر پہلے دل لبھا رہے ہوتے ہیں رات ڈھلنے پہ دل دہلانے لگتے ہیں. رات کی سیاہی میں اپنی قابلیت کے دیپ جلاتا انسان سڑکوں کے سینے چیرتا اپنی منزل کی جانب گامزن ہو بھی جائے تو رات کا خوف نہیں جاتا. کون جانے اگلے کسی موڑ پہ کوئی اور اشرف المخلوقات تاریکی کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا جال بچھائے بیٹھا ہو.. کون جانے اندھیرے کا دامن تھامے کتنے راہ گیر پاؤں کے چھالے اور آنکھ کے آنسو چھپانے میں کامیاب ٹھہریں. کتنے لوگ گھر کے سکون سے محروم کھلے آسمان تلے دھند کی چادر اوڑھے گھاس کے بستر پہ خوابوں کا تکیہ لگائے سو جائیں اور نہ جانے کتنوں کے خواب تاریکی نگل جائے... رات اور سفر.... مسافرت اور ہم #متاعِ_دل
12
25
2
50
1,029
ستارہ سحر☕ retweeted
گردشِ لَہو میں اُداسی کے آثار ہیں اور قلبِ حزیں ضرر دیدہ ہے میں جو سخن ور تھا کبھی اب تکلم سے محروم ہوں '
14
31
64
994
ہر صدقہ ہاتھوں سے نہیں دیا جاتا کچھ صدقے کردار سے بھی دیے جاتے ہیں۔ کسی پر غصہ آنے کے باوجود اپنے لہجے کو نرم رکھنا کسی کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا، بدلہ لینے کے بجائے معاف کر دینا اور جب آپ کی زبان کسی کی زندگی تار تار کر سکتی ہو، تب خاموش ہو جانا۔ یہ خاموشی بھی ایک صدقہ ہے۔
6
6
28
416
ستارہ سحر☕ retweeted
کھلا آسمان، سنسان گلی اور ایک روشن کھڑکی تم بھی کسی کے لیے وہی روشن کھڑکی بنو، جہاں سے زندگی کچھ خوب صورت دکھائی دینے لگے۔ ☕🌙
16
27
80
1,529