حمزہ تراب☕ (@Mashaim15) header
حمزہ تراب☕ (@Mashaim15) profile picture

تُنسىٰ كأنك لم تكُن : "تم ایسے بُھلا دیے جاؤ گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔۔۔۔۔۔🙂 #ایک_کپ_چاۓ

Joined February 2020
Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)Photo by حمزہ تراب☕ (@Mashaim15)
میرےپاس کبھی کوئی اتنی قیمتی نایاب اوراتنی خاص چیزتھی ہی نہیں جس سےتمہیں تشبیح دیتی تم تینوں خود میں اکلوتےہوبہت قیمتی بہت نایاب بہت خاص میری ترجیحات میں اول💙 #ماشااللہ سمجھےنہ کوئی سرسری ساتذکرہ تمہیں بھرپور ماجرا ہوتم حوالہ نہیں ہو #AbbasKhan251_birthday @AbbasKhan251
27
221
2
133
26,854
حمزہ تراب☕ retweeted
کچھ خواب کچھ خواب ابھی ادھورے ہیں جو خواب ابھی ادھورے ہوں وہ خواب تو زندہ رہتے ہیں گو تعبیر انہیں نہیں ملتی جو عکس بنے تصور میں پر خواب تو خواب ہوتے ہیں جس آنکھ میں جنم لیتے ہیں اس خواب میں مجسم رہتے ہیں شاید کبھی وہ پورے ہوں اس آس میں زندہ رہتے ہیں کچھ خواب ابھی ادھورے ہیں
6
7
12
223
حمزہ تراب☕ retweeted
اندھی آنکھ بیسواں اور آخری حصہ
اندھی آنکھ ! (بیسواں اور آخری حصہ ) جسم فقط ایک مہمان خانہ ہے اسے ایک دن چھوڑ دینا پڑتا ہے تاکہ منزل تک پہنچا جائے منزل تک روح پہنچتی ہے جہاں سے روح آئی ہے اسکا واپس وہاں جانا ہی حق ہے ! ____ غلام مصطفی !(خضر علی نے غلام مصطفی کو آواز دی خضر علی اب کھانسی کے ساتھ بخار میں تپ رہا تھا ) جی استاد جی (غلام مصطفی فوراً سے بھی پہلے اٹھا وہ خضر علی کے پاؤں پکڑ کر بیٹھا تھا ) غلام مصطفی جسم میں جان نہیں ہے زرا مجھے پانی گرم کردے مجھے نہانہ ہے نئے کپڑے پہننے ہیں ! استاد جی کہیں جا رہے ہیں ؟(غلام مصطفی سمجھ چکا تھا ) ہاں ! کب تک واپس آئیں گے ؟ فکر نہ کر غلام مصطفی تجھے بھی وہاں ہی بلوا لونگا(غلام مصطفی کی آنکھ میں آنسو تھے وہ چپ رہا اور گرم پانی کا انتظام کرنے لگا موسم انتہائی سرد تھا ہر طرف آج فقط سکوت تھا آسمان کو آج مکمل بادلوں نے چھپایا ہوا تھا ، کالے گہرے سیاہ بادل ) استاد جی پانی گرم ہوگیاہے ! اچھا غسل خانے میں رکھ دے (خضر علی بستر سے نیچے اترنے لگا تو غلام مصطفی نے جوتے اٹھا کر خضر علی کے پاس کر دئیے ) غلام مصطفی تو رو کیوں رہا ہے (خضر علی اس کے آنکھ کے آنسو دیکھ چکا تھا ) بس ایسے ہی استاد جی آپ کو بیمار نہیں دیکھ سکتا ! فکر مت کر میں ٹھیک ہوجاؤں گا (خضر علی نے اب نہا کر نئے کپڑے پہن لیے تھے عطر لگا لی تھی وہ سفید جوڑے میں آسمان سے اتری کوئی خوبصورت روح لگ رہا تھا یقیناً اگر کوئی اسے دیکھ لیتا تو اس کی نورانی وجاہت سے بینائی کھو بیٹھتا ) استاد جی آج آپ بہت پیارے لگ رہے ہیں (غلام مصطفی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی ) سن غلام مصطفی اللہ کی رسی کو مت چھوڑنا چاہےکچھ مرضی ہوجائے ! نہیں چھوڑوں کا استاد جی ! (عصر کی اذان میں ابھی وقت تھا خضر علی جائے نماز پر بیٹھ چکا تھا ) اے اللہ زرا بتا نا میں کیسا لگ رہا ہوں ؟ پیارا لگ رہا ہوں نا (اس کے چہرے پر آج مسکراہٹ تھی کاکا سائیں دروازے پر ہی کھڑے رہے ان کے پاس اندر کمرے میں آنے کی ہمت نہیں تھی ، خضر نے نیت باندھی پہلی رکعت کے دو سجدے کیے وہ بہت دھیرے دھیرے نماز پڑھ رہا تھا دوسری رکعت کا ایک سجدہ دوسری رکعت کا دوسرا سجدہ ، سجدے میں جاتے ساتھ ہی اذان کی آواز آنا شروع ہوگئی اللہ ُ اکبر اللہ ُ اکبر اذان ہوتی رہی کہ ختم ہوگئی لیکن خضر علی کا سجدہ ختم نہ ہوا وہ سجدے میں تھا وہ خاشبو سے مہک رہا تھا ) استاد جی عصر کی اذان ہوگئی ہے نماز پڑھنے چلیں (غلام مصطفی نے خضر علی کو آواز دی ) استاد جی اب میں اکیلا نماز پڑھنے جاؤں گا نا آپ تو اللہ سے ملاقات کرنے چلے گئے ہیں آپ کی ملاقات ہوگئی ہوگی نا میرا سلام دینا اللہ کو (غلام مصطفی نے خضر علی کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہاتھ مکمل ٹھنڈا تھا غلام مصطفی کا ضبط ٹوٹا وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا اس میں ہمت نہ ہوئی خضر علی کو سجدے سے اٹھانے کی کاکا سائیں وہاں ہی دروازے پر بیٹھ گئے تھے حتی کہ دونوں باپ بیٹے کی آواز گلی تک جانے لگی لوگ پہنچ چکے تھے سب کو علم ہوچکا تھا کہ اللہ کا دوست اللہ کے پاس چلا گیا ہے وہ خضر جو باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والی محبت سے ناواقف تھا وہ ہی محبت اس کی موت کےوقت اس کے پاس تھی اس نے اللہ کو جتنا دیا تھا اللہ نے اس سے بڑھ کر اسکو عطا کیا تھا خضر علی پرسکون ہو کر آنکھیں بند کرچکا تھا اسکا طبیب اللہ تھا اللہ نے اسکی کھانسی بند کردی تھی ہر طرف سکوت تھا ہر گھر کی عورت رو رہی تھی گلی کے لاشعور بچوں کی آنکھ میں آنسو تھے گلی میں موجود اس کتیا کے بچے سر جھکا کر بیٹھے تھے خبر پھیل رہی تھی لوگ جوق در جوق خضر علی کا آخری دیدار کرنے آرہے تھے ہر طرف ایک عجیب سکون تھا نور سے بھرا ہوا سکون ،خضر علی کو دادا جان کے ساتھ والی جگہ پر دفنا دیا گیا تھا خضر علی اب سکون کی نیند سو رہا تھا محبوب سے ملاقات کے بعد سکون کی نیند آ ہی جاتی ہے ایسی نیند جس میں پھر کوئی دخل نہیں دے سکتا ) استاد جی آپ کی ساری کتابوں پر غلاف چڑھا دیا ہے وہ میرے لیے بہت قیمتی ہیں (غلام مصطفی خضر علی کی قبر کے پاس بیٹھا تھا خضر علی کو گزرے ہوئے چار دن ہوچکے تھے اسکی قبر پر ہر وقت کوئی نہ کوئی ضرور آتا تھا کتنا عجیب ہے نا کہ خضر علی کی وجہ سے لوگ قبرستان آنا شروع ہوگئے اور لوگ بھی وہ جن کا کوئی خونی رشتہ یہاں دفن نہ تھا انکا خضر علی یہاں دفن تھا ان کا روحانی رہنما یہاں دفن تھا خضر علی سب کا سب وقف کر گیا تھا سچ تو یہ تھا کہ اس نے خود کو بھی اللہ کی راہ میں وقف کردیا تھا ) _____ خضر علی سب کو نہیں ملتا ہے خضر علی کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اگر خضر علی نہ ملے تو خود خضر علی بننے کی سعی شروع کردو! خضر علی کو سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے ! سارے سوالوں کا بس ایک جواب تھا ، " اللہ سے ملاقات "! ختم شد ❤ عباس
1
5
7
95
حمزہ تراب☕ retweeted
اندھی آنکھ انیسواں حصہ
اندھی آنکھ ! (انیسواں حصہ ) جدائی ہر محبت میں لکھی ہے لیکن وصل بس خدا سے محبت میں نصیب ہوتا ہے وصل کے تمام تر معنی عشق حقیقی کے پیروکار ہیں ! ایسا وصل جس کے بعد جدائی کو موت آجاتی ہے ایسا وصل جس میں نور والے کی نورانگی کی جھلک ہر سوں پھیلی ہوئی ہے ایسا وصل جو حاصل ہوجائے تو سمجھو کائنات کا ہر حق ادا ہوگیا ہے ! ____ کاکا سائیں اب آپ بوڑھے ہوگئے ہیں آرام کیا کریں میں کام خود کرلوں گا ! یہ کام تھوڑی ہیں چھوٹے صاااب یہ تو آپ کی خدمت ہے کیا پتہ اس بہانے میری بخشش ہوجائے ! کاکا سائیں ایسی باتیں نہ کیا کریں آپ اللہ کو بہت پیارے ہیں (خضر علی کھانس رہا تھا لفظ ادا کرنے مشکل تھے اس کو خدا سے ملاقات کے انتظار میں چالیس سال گزر چکے تھے غلام مصطفی پچیس سال کا تھا جو خود کو خدا کے مطابق ڈھال رہا تھا اور کاکا سائیں بس رشک کرتے رہتے تھے اپنی قسمت پر کہ انکو خضر علی ملا اگر ان کے دس بیٹے ہوتے تو وہ دس کے دس خضر علی کے فیض میں دے دیتے وہ فیض جو اللہ کی طرف سے آتا ہے ) چھوٹے صاااب دوا لے لیں کھانسی بڑھ رہی ہے ! کاکا سائیں دوا لی تو سست پڑ جاؤں گا اور اگر سست پڑا تو اللہ کی یاد سے غافل سوجاؤں گا میں ایسی نیند نہیں سونا چاہتا کاکا سائیں کھانسی کو رہنے دیں یہ مجھے خدا کی مزید یاد دلاتی ہے (خضر علی ہوبہو دادا جان جیسی باتیں کرنے لگ چکا تھا ) آپ کو منانا مشکل ہے چھوٹے صاااب ! اللہ کو منا لیں کاکا سائیں اللہ مان جائے نا تو سب خود بہ خود مان جاتے ہیں (کھانسی اس کے دل کی دھڑکن کو تیز کر رہی تھی اور وہ ہر دھڑکن پر "اللہ ہو" کر رہا تھا ) چھوٹے صاااب آپ نے سفید جوڑے کا کہا ہے ؟ ہاں کاکا سائیں نیا سفید جوڑا چاہیے جس کی چمک آسمان سے ملتی جلتی ہو ! پتہ نہیں چھوٹے صاااب ایسا جوڑا ملے گا یا نہیں غلام مصطفی ڈھونڈنے گیا ہوا ہے ! مل جائے گا وہ غلام مصطفی ہے اسے سب ملے گا میری دعا کے حصار میں ہے وہ ، وہ کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہے گا وہ جو چاہے گا اسے ملے گا ! اس کے دل میں بھی ملاقات کی تڑپ ہے چھوٹے صاااب ! اللہ سے ملاقات ہی اسکا مقدر بنے گی (کھانسی مزید بڑھ چکی تھی ) _____ دیکھ اللہ تیرا خضر علی تیرے پاس آیا ہے ویسے تیرا خضر علی ہمیشہ تیرے پاس ہی ہوتا ہے دیکھ اللہ میں چالیس سال کا ہوگیا ہوں (خضر علی دیوار سے ٹیک لگائے تنہائی کو اوڑھے خدا سے گفتگو کر رہا تھا ) دیکھ نا اللہ تیرا خضر علی ویسا ہی ہے نا جیسا تو چاہتا تھا ؟ دیکھ تیرے خضر علی کے پاس اب بھی بہت سے سوال ہیں بس اب یہ ضد نہیں کرتا ہے کہ جانتا ہے تو ہر سوال کا جواب لازمی دے گا ! سن نا میرے پیارے دوست اللہ تو مجھ سے مطمئن ہے نا ؟ تو مجھ سے خوش ہے نا ؟تو مجھ سے راضی ہے نا؟ سن بس اتنا بتا دے تاکہ دل کو سکون آئے (خضر علی اللہ سے بات کرتا کرتا وہاں ہی سوگیا تھا نیند کچی تھی کھانسی جاری تھی جب اسے اپنے ہاتھ پر دادا جان کا لمس محسوس ہوا ) سن خضر علی اللہ نے کہا ہے کہ وہ تجھ سے راضی ہے سن میرے خضر علی سامان باندھ لے (دادا جان نے کھانستے ہوئے خضر علی کا ماتھا چوما اور کچی نیند ٹوٹ گئی خضر علی پسینے میں شرابور تھا کھانسی بڑھ گئی اسے یقین نہیں آرہا تھا وہ آج زور زور سے رو رہا تھا پورے کمرے میں کمرے سے باہر صحن میں پورےباغ میں اور باغ سے باہر گلی تک خضر علی کے رونے کی آواز جا رہی تھی وہ رو رہا تھا اور کہہ رہا تھا اے میرے دوست اللہ اے میرے دوست اللہ ) استاد جی کیا ہوا ہے (غلام مصطفی خضر علی کے پاس پہنچ چکا تھا سفید جوڑا آچکا تھا خضر علی نے ایک نظر غلام مصطفی کو دیکھا اور دوسری نظر سفید جوڑے پر پڑی یہ خضر علی کی خوشی تھی وہ خوش تھا وہ آج مکمل دیوانہ لگ رہا تھا لوگ گھر کے باہر جمع تھے صرف لوگ ہی نہیں وہ کتیا کے بچے جو اردگر گلی میں ہوتے تھے وہ بھی گھر کے باہر تھے یہ سب پراسرار تھا کوئی نہ سمجھ پایا کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے والا ہے لیکن غلام مصطفی سمجھ گیا تھا ) استاد جی دادا جان کی قبر پر چلیں ؟ ہاں (خضر علی مکمل نڈھال ہوچکا تھا غلام مصطفی نے خضر علی کو سہارا دیا اور اسے دادا جان کی قبر پر لے آیا آج خضر علی نے دادا جان سے کوئی بات نہیں کی بس وہ قبر سے لپٹ گیا اور روتا رہا وہ ایسے ہی رو رہا تھا جیسے دادا جان کی موت کے وقت رویا تھا بیس سال والا خضر اب بھی ویسا ہی تھا جیسا وہ تب تھا جب وہ دس سال کا تھا خضر علی خضر علی ہی رہا اس میں زرا برابر فرق نہ آیا وہ روتا گیا وہ آج اتنا رویا تھا کہ نڈھال ہوکر بےہوش ہوگیا تھا غلام مصطفی ادھر ہی بیٹھا رہا وہ چپ ہو کر آنسو بہا رہا تھا وہ سب تاثیر محسوس کر رہا تھا اور بعد میں وہ خضر علی کو بےہوشی کی حالت میں گھر لے آیا تھا اور سفید جوڑا دھو کر استری کر دیا تھا ) عباس
4
6
53
حمزہ تراب☕ retweeted
ظاہری گفتگو غبار کی مانند ہے، خاموش رہنے کی عادت ڈال اور اس غبار کو بیٹھنے دے تاکہ تیرے لئے باطن کا راستہ کھلے_ رومی
16
12
34
496
حمزہ تراب☕ retweeted
سوشل میڈیا انفلوئنسرز
سوشل میڈیا انفلوئنسرز ! کیا شعور بہت ضروری ہوتا ہے ؟ ہاں ! کیوں ؟ کیونکہ اگر انسان کو بنیادی شعور ہی نہ ہو تو اسے ہر دوسرا بندہ متاثر کرسکتا ہے اسے صحیح اور غلط کی پہچان نہیں رہتی ہے ! ہمارے معاشرے میں شعور کی بہت کمی ہے نا ؟ ہاں اور المیہ یہ ہے کہ مصنوعی شعور کی دکان ہر جگہ لگی ہوئی ہے ! مطلب ؟ دکانوں کے دروازے اب ہر وقت کھلے رہتے ہیں اور یہ کہ ہر دکان پر ہر وہ شے دستیاب ہے جو ہنستے بستے انسان کو اجاڑنے کیلئے کافی ہے ! کیا تمہارا اشارہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی طرف ہے ؟ ہاں تم بالکل سہی سمجھی ہو سوشل میڈیا نے ہمارے گھروں کے نظام کو تہس نہس کردیا ہے ! لیکن سب انفلوئنسرز برے تو نہیں ہوتے نا ؟ سب برے نہیں ہوتے لیکن ایک بات یاد رکھو سب کم با علم بھی نہیں ہوتے ہمارے ہاں لوگ انکو اتنا آئیڈیل بنا لیتے ہیں کہ انکی بات کو پتھر کی لکیر سمجھ لیتے ہیں ! یہ تو پھر لوگوں کی غلطی ہے نا ؟ دونوں طرف سے غلطی ہے ایک طرف شہرت کی ہوس ہے تو دوسری طرف بغاوت ، اور ایسی بغاوت جو اب ہر دل میں موجود ہے ! بغاوت کس سے ؟ بغاوت قدرت کی حقیقت سے ! لیکن اسکو روکا بھی تو نہیں جاسکتا نا ! ہاں یہ ایک کینسر کی طرح پورے معاشرے کو مفلوج کر رہا ہے جہاں سوشل میڈیا نے دنیا انسان کی انگلیوں میں سمیٹ دی ہے وہاں ہی اسی انسان کو ہر گناہ کرنے کی شے دی ہے جس کو ہوا انفلوئنسرز یعنی سوشل میڈیا کے کیڑے لگاتے ہیں ! انسان خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے نا ! انسان کے سامنے ایک چیز بار بار ہوگی تو اسکی طرف کھینچے گا ہمارے بچے جو ابھی پیدا ہی ہوئے ہوتے ہیں ہم انکو فیملی ولاگ لگا کر دے دیتے ہیں کہ خیر ہے چپ رہیں گے ہم ان کے ذہنوں میں انکی پیدائش سے ہی بےغیرتی ڈال رہے ہیں ! لیکن سب کہتے کہ یہ انکی چوائس ہے ! یہ صرف انکی نہیں بلکہ کہنے والوں کی بھی چوائس ہے کیونکہ ہر کوئی اپنی آنکھوں کی تسکین کر رہا ہوتا ہے ! لوگ کہتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے ! کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا لیکن کام غلط یا صحیح ہوسکتا ہے چوری کرنا بھی ایک کام ہے تو کیا اسکو اپنا لیا جائے ؟ نہیں ، لیکن لوگ اندھے ہوچکے ہیں وہ نہیں سمجھیں گے ! ہاں کیونکہ انکی ذہن سازی ہی ایسی ہوچکی ہے انسان مادہ پرست ہے ہر انسام چمک کی طرف جا رہا ہے اس لیے لوگ چمک دکھا رہے ہیں اور اپنی چمک کو کیش کر رہے ہیں ! کیش کرنا یعنی ؟ بہت سادہ سا مطلب ہے پگلی گھر کی بیٹیاں جسم کی نمائش کو اور گھر کے بیٹے اپنی گندگی کو کیش کر رہے ہیں اخلاق کا تعلق ان لوگوں سے اب نہیں رہا ہے دو چار لوگ جان جائیں تو یہ اپنی چھوٹی سوچ بتانا شروع کردیتے ہیں ! اس کا نقصان کیا ہے ؟ وہ ہر برائی جو پہلے ہمارے معاشرے سے دور تھی اب وہ گھر گھر موجود ہے ہر کوئی صبر کھو چکا ہے ! صبر کا یہاں کیا تعلق ہے ؟ انسان خود کا موازنہ دوسروں سے کرنے لگ گیا ہے سوشل میڈیا پر کوئی چیز دیکھی کسی کے پاس تو وہ اسکی خواہش کرتا ہے بچے ماں باپ کی جیب نہیں دیکھ رہے ہیں انکو بس اپنی خواہش پوری کرنی ہے ! کیا ماں باپ کا قصور ہے ؟ ہاں انفلوئنسرز کے ماں باپ کا بھی قصور ہے اور ان ماں باپ کا بھی جو اپنے بچوں کو یہ دیکھنے سے روکتے نہیں ہیں ! اس میں اور کیا کیا ہے ؟ لوگ تعلیم کو چھوڑ رہے ہیں لوگوں کو فیمس ہونے کا شارٹ کٹ مل گیا ہے لوگ اسی کو کامیابی سمجھتے ہیں لوگ کامیابی کی تعریف بھول گئے ہیں ! لوگوں کو سمجھایا جا سکتا ہے نا ؟ تمہیں لگتا ہے پگلی کہ یہ لوگ سمجھیں گے جس دل میں خواہشات جگہ بنا لے وہ دل سچ کو قبول کرنا چھوڑ دیتا ہے ! اب آگے کیا ہوگا ؟ اب آگے مزید بگاڑ پیدا ہوگا اور بڑی کھیپ آئے گی ان سوشل میڈیا کے کیڑوں کی جو معاشرے میں خارش پیدا کرے گی اور معاشرہ معاشرہ نہیں رہے گا ! لیکن کچھ جگہ تو سہی ہے نا ؟ کسی جگہ بھی سہی نہیں ہے پگلی یہ سب ایسا ہے جیسے انسان پلیٹ فارم پر کپڑے اتار کر بیٹھ گیا ہو اور لوگ اسکو منع کرنے کے بجائے اس کی طرح اپنے اپنے کپڑے اتار رہے ہیں ! یہ انفلوئنسرز بڑے ہٹ دھرم ہوتے ہیں نا ؟ ہاں خود غرضی کی سب سے گھٹیا شکل ہوتے ہیں اپنے فائدے کیلئے گھر کے گھر برباد کر جاتے ہیں ! یعنی ؟ ویوز لینے کیلئے ایسے ڈرامے کرتے ہیں کہ جس سے متاثر ہوکر ہر کوئی ویسا چاہتا ہے جہاں سے گھروں میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اب تو ہر فرد اس کی زد میں آچکا ہے حالانکہ حقیقت ہمیشہ برعکس ہوتی ہے ! ہاں سمجھ گئی ہوں ! بس یاد رکھو پگلی یہ مصنوعی لوگ ہیں جذبات سے آری سب سے بہتر یہ ہے کہ ہر انسان انکا بائیکاٹ کرے! لوگ تو انکی طرح بننا چاہتے ہیں ! لوگ گمراہ ہیں اور گمراہ انسان شر کو ہی خیر سمجھتا ہے جیسا آج کل سمجھا جا رہا ہے ! اب ہم نے کیا کرنا ہے ؟ ہمیشہ کی طرح بس ہم نے اسکی بھی آگاہی پھیلانی ہے ! عباس
3
4
35
حمزہ تراب☕ retweeted
اندھی آنکھ اٹھارہواں حصہ
اندھی آنکھ ! (اٹھارہواں حصہ ) "اللہ دھوکا نہیں دیتا ہے اللہ فقط وفا کرتا ہے " اللہ سے کی جانے والی محبت میں انسان کبھی نہیں ٹوٹتا ہے یہ وہ محبت ہے جو انسان کے فنا ہوجانے کے بعد خلاء میں موجود رہتی ہے ایک ثبوت کی طرح! اللہ سے محبت کرتا ہوا انسان اللہ کی صفات کے نقش قدم پر چل رہا ہوتا ہے یہ وہ ہی صفات ہیں جن کے بارے کہا گیا کہ کسی میں کچھ ہونگی کسی میں ایک اور کوئی مکمل کے قریب تر ہوگا! اس دنیا میں ہر چیز نامکمل ہے اور نامکمل کی جستجو ہی زندگی ہے! خضر علی کو نامکملیت میں خدا سے ملاقات کی تڑپ ملی تھی! ____ چھوٹے صاااب کوئی آیا ہے آپ سے ملنے (کاکا سائیں خضر علی کو دروازے پر آنے والے شخص کا پیغام دے رہا تھا اور خضر علی جو ڈائری کے آخری صفحات بھر رہا تھا ) اچھا بھیج دیں اور سنیں کاکا سائیں مجھے ایک ڈائری اور لا دیں ایسی ہو جو کم از کم دس سال تو چل جائے ! اچھا چھوٹے صاااب ابھی ہی لا دوں گا! (خضر علی کے گھر کا صحن باغ کا ہی حصہ تھا باغ میں داخل ہوتا ہوا شخص وہ ہی شخص تھا جس نے خضر علی کو زخمی کیا تھا ) السلام و علیکم (اس شخص نے سلام کیا اور سر کو جھکا لیا ) وعلیکم السلام (خضر علی کا دھیان جب اس پر گیا تو وہ اٹھ کھڑا ہوا اور اسکو گلے سے لگا لیا ) کیسے ہو صاحب کل بہت پریشان لگ رہے تھے (خضر علی نے سوال کیا تو وہ رو دیا اتنے میں غلام مصطفی بھی آگیا تھا اور اس شخص کو پہچان لیا تھا ) استاد جی یہ وہ ہی ہے جس نے کل آپکو زخمی کیا تھا ! ہاں کل یہ پریشان تھا نا اس لیے ہوجاتا ہے ایسا (خضر علی نے جواب دیا) مجھے معاف کریں میں نے جرم کیا ہے آپکو زخمی کردیا اور آپ نے آگے سے اف تک نہ کی میں سمجھ ہی نہیں پایا کہ کوئی انسان اتنا بےضرر کیسے ہوسکتا ہے یا آپ انسان نہیں ہو یا ہم انسان نہیں ہیں میں بڑی مشکل سے آپکا گھر ڈھونڈ کر یہاں آیا ہوں آپ تو اونچے لوگوں میں سے ہو اور مجھ جیسے چھوٹے انسان کا زخم برداشت کر گئے کوئی اور ہوتا تو شاید میں زندہ ہی نہ ہوتا (وہ ہاتھ جوڑے بولتا ہی جارہا تھا کہ خضر علی نے اس کے دونوں ہاتھ تھام لیے ) بس صاحب بس بھول جائیں جو ہوا آپ کو اس طرح دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے بھول جائیں اور مسکرا دیں (غلام مصطفی وہاں ہی کھڑا تھا اس کیلئے بھی کبھی کبھار خضر علی کو سمجھنا مشکل ہوجاتا تھا اللہ کے بندے کہاں آسانی سے سمجھ آتے ہیں ) آپ بس مجھے معاف کردیں ! میں معاف کرچکا ہوں مجھے بھی معافی دیں میں نے آپکو طیش دلا دیا تھا (یہ خضر علی کا دوسرا قدم تھا جہاں وہ اس چیز کی معافی مانگ رہا جو اسکا جرم ہی نہیں تھا ) آپ کیا ولی اللہ ہو ولی ہی ایسے ہوتے ہیں (اس نے حیرانگی سے خضر علی کی طرف دیکھا تھا ) ہاں اور انکی ہر دعا قبول ہوتی ہے (اب کی بار غلام مصطفی نے جواب دیا) میرے لیے دعا کریں نا کہ میں صالح بن جاؤں (ہاں میں دعا کرونگا حالانکہ خضر علی رات میں ہی اس کے حق میں صالح بننے کی دعا کرچکا تھا) ____ وقت گزر رہا تھا لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب خضر علی کے پاس دعا کروانے آتی تھی اس میں ایسے لوگ بھی تھے جن کو اپنے معاملات کی سمجھ خضرعلی سے ملتی تھی اور ایسے لوگ بھی تھے جن کو کہیں سے محبت نہیں ملی ہوتی تھی تو وہ خضر علی کے پاس پہنچ جاتے تھے ! اللہ کا دوست خضر علی اب سب کا دوست تھا وہ جس جس چیز سے محروم رہا تھا وہ محرومی باقیوں کی دور کر رہا تھا اس کا دل ایک لمحے کیلئے خدا کی یاد سے غافل نہ ہوا تھا! ____ استاد جی آپ کیا لکھتے رہتے ہیں اپنی ڈائری دیکھاتے بھی نہیں ہیں (مغرب کا وقت تھا اور غلام مصطفی خضر علی کے پاس ہی بیٹھا تھا) سن میرے گزر جانے کے بعد یہ ڈائری اور اس کمرے میں موجود سارا سامان تمہاری ملکیت ہوگا! اللہ کیلئے ایسی باتیں نہ کریں دل گھبرا جاتا ہے استاد جی (غلام مصطفی اب بیس سال کا ہوچکا تھا اور خضر علی اللہ سے جدائی کے پینتیس سال گزار چکا تھا ) دل کو مضبوط کر اگر اللہ کا دوست بننا ہے ! اللہ کا دوست بننے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے ! ہممممم سن آج تمہیں اس ڈائری سے کچھ سناتا ہوں " میں نے اللہ سے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا پڑے گا کہ تو میرا دوست بن جائے تو اللہ نے کہا کہ اپنی آنکھ اندھی کرلو " "اندھی آنکھ! وہ خواہشات جو خدا سے دور کریں انکو دیکھ نہیں پاتی ہے! اندھی آنکھ ہوس کے محسوسات سے لاعلم ہوتی ہے اندھی آنکھ کیلئے روشنی اندھیرا برابر ہے اندھی آنکھ فقط الہام کو مانتی ہے جہاں عاشق محبوب کے سامنے موجود رہتا ہے اندھی آنکھ ایسی آنکھ ہے جسے بینائی والی آنکھ دیکھ نہیں سکتی ہے میں نے سمجھا تو بس یہ سمجھا کہ خدا کے علاوہ ہر ایک کیلئے آنکھ کو اندھا کرنا ہے میں نے اپنے دل کے گوشت سے خنجر بنایا اور آنکھوں کو خود سے جدا کر ڈالا اب میں اندھی آنکھ رکھتا ہوں " عباس
4
6
47
حمزہ تراب☕ retweeted
انسان سے بڑھ کر موقع شناس شاید کوئی نہیں؛ جہاں کوئی بہتر امکان دکھائی دے، وہاں برسوں کی وابستگیاں، کیے ہوئے عہد اور نبھانے کے وعدے بھی اسے اپنے قدم روکنے پر مجبور نہیں کرتے۔ وہ با آسانی سب کچھ توڑ کر نئے امکان کی طرف بڑھ جاتا ہے.
18
19
2
48
785
خضر علی سب کو نہیں ملتا ہے خضر علی کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اگر خضر علی نہ ملے تو خود خضر علی بننے کی سعی شروع کردو! خضر علی کو سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے ! سارے سوالوں کا بس ایک جواب تھا ، " اللہ سے ملاقات "! ختم شد ❤ عباس بہہہہہہہہت دل میں اتر جانے والی تحریر 😥😥
اندھی آنکھ ! (بیسواں اور آخری حصہ ) جسم فقط ایک مہمان خانہ ہے اسے ایک دن چھوڑ دینا پڑتا ہے تاکہ منزل تک پہنچا جائے منزل تک روح پہنچتی ہے جہاں سے روح آئی ہے اسکا واپس وہاں جانا ہی حق ہے ! ____ غلام مصطفی !(خضر علی نے غلام مصطفی کو آواز دی خضر علی اب کھانسی کے ساتھ بخار میں تپ رہا تھا ) جی استاد جی (غلام مصطفی فوراً سے بھی پہلے اٹھا وہ خضر علی کے پاؤں پکڑ کر بیٹھا تھا ) غلام مصطفی جسم میں جان نہیں ہے زرا مجھے پانی گرم کردے مجھے نہانہ ہے نئے کپڑے پہننے ہیں ! استاد جی کہیں جا رہے ہیں ؟(غلام مصطفی سمجھ چکا تھا ) ہاں ! کب تک واپس آئیں گے ؟ فکر نہ کر غلام مصطفی تجھے بھی وہاں ہی بلوا لونگا(غلام مصطفی کی آنکھ میں آنسو تھے وہ چپ رہا اور گرم پانی کا انتظام کرنے لگا موسم انتہائی سرد تھا ہر طرف آج فقط سکوت تھا آسمان کو آج مکمل بادلوں نے چھپایا ہوا تھا ، کالے گہرے سیاہ بادل ) استاد جی پانی گرم ہوگیاہے ! اچھا غسل خانے میں رکھ دے (خضر علی بستر سے نیچے اترنے لگا تو غلام مصطفی نے جوتے اٹھا کر خضر علی کے پاس کر دئیے ) غلام مصطفی تو رو کیوں رہا ہے (خضر علی اس کے آنکھ کے آنسو دیکھ چکا تھا ) بس ایسے ہی استاد جی آپ کو بیمار نہیں دیکھ سکتا ! فکر مت کر میں ٹھیک ہوجاؤں گا (خضر علی نے اب نہا کر نئے کپڑے پہن لیے تھے عطر لگا لی تھی وہ سفید جوڑے میں آسمان سے اتری کوئی خوبصورت روح لگ رہا تھا یقیناً اگر کوئی اسے دیکھ لیتا تو اس کی نورانی وجاہت سے بینائی کھو بیٹھتا ) استاد جی آج آپ بہت پیارے لگ رہے ہیں (غلام مصطفی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی ) سن غلام مصطفی اللہ کی رسی کو مت چھوڑنا چاہےکچھ مرضی ہوجائے ! نہیں چھوڑوں کا استاد جی ! (عصر کی اذان میں ابھی وقت تھا خضر علی جائے نماز پر بیٹھ چکا تھا ) اے اللہ زرا بتا نا میں کیسا لگ رہا ہوں ؟ پیارا لگ رہا ہوں نا (اس کے چہرے پر آج مسکراہٹ تھی کاکا سائیں دروازے پر ہی کھڑے رہے ان کے پاس اندر کمرے میں آنے کی ہمت نہیں تھی ، خضر نے نیت باندھی پہلی رکعت کے دو سجدے کیے وہ بہت دھیرے دھیرے نماز پڑھ رہا تھا دوسری رکعت کا ایک سجدہ دوسری رکعت کا دوسرا سجدہ ، سجدے میں جاتے ساتھ ہی اذان کی آواز آنا شروع ہوگئی اللہ ُ اکبر اللہ ُ اکبر اذان ہوتی رہی کہ ختم ہوگئی لیکن خضر علی کا سجدہ ختم نہ ہوا وہ سجدے میں تھا وہ خاشبو سے مہک رہا تھا ) استاد جی عصر کی اذان ہوگئی ہے نماز پڑھنے چلیں (غلام مصطفی نے خضر علی کو آواز دی ) استاد جی اب میں اکیلا نماز پڑھنے جاؤں گا نا آپ تو اللہ سے ملاقات کرنے چلے گئے ہیں آپ کی ملاقات ہوگئی ہوگی نا میرا سلام دینا اللہ کو (غلام مصطفی نے خضر علی کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہاتھ مکمل ٹھنڈا تھا غلام مصطفی کا ضبط ٹوٹا وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا اس میں ہمت نہ ہوئی خضر علی کو سجدے سے اٹھانے کی کاکا سائیں وہاں ہی دروازے پر بیٹھ گئے تھے حتی کہ دونوں باپ بیٹے کی آواز گلی تک جانے لگی لوگ پہنچ چکے تھے سب کو علم ہوچکا تھا کہ اللہ کا دوست اللہ کے پاس چلا گیا ہے وہ خضر جو باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والی محبت سے ناواقف تھا وہ ہی محبت اس کی موت کےوقت اس کے پاس تھی اس نے اللہ کو جتنا دیا تھا اللہ نے اس سے بڑھ کر اسکو عطا کیا تھا خضر علی پرسکون ہو کر آنکھیں بند کرچکا تھا اسکا طبیب اللہ تھا اللہ نے اسکی کھانسی بند کردی تھی ہر طرف سکوت تھا ہر گھر کی عورت رو رہی تھی گلی کے لاشعور بچوں کی آنکھ میں آنسو تھے گلی میں موجود اس کتیا کے بچے سر جھکا کر بیٹھے تھے خبر پھیل رہی تھی لوگ جوق در جوق خضر علی کا آخری دیدار کرنے آرہے تھے ہر طرف ایک عجیب سکون تھا نور سے بھرا ہوا سکون ،خضر علی کو دادا جان کے ساتھ والی جگہ پر دفنا دیا گیا تھا خضر علی اب سکون کی نیند سو رہا تھا محبوب سے ملاقات کے بعد سکون کی نیند آ ہی جاتی ہے ایسی نیند جس میں پھر کوئی دخل نہیں دے سکتا ) استاد جی آپ کی ساری کتابوں پر غلاف چڑھا دیا ہے وہ میرے لیے بہت قیمتی ہیں (غلام مصطفی خضر علی کی قبر کے پاس بیٹھا تھا خضر علی کو گزرے ہوئے چار دن ہوچکے تھے اسکی قبر پر ہر وقت کوئی نہ کوئی ضرور آتا تھا کتنا عجیب ہے نا کہ خضر علی کی وجہ سے لوگ قبرستان آنا شروع ہوگئے اور لوگ بھی وہ جن کا کوئی خونی رشتہ یہاں دفن نہ تھا انکا خضر علی یہاں دفن تھا ان کا روحانی رہنما یہاں دفن تھا خضر علی سب کا سب وقف کر گیا تھا سچ تو یہ تھا کہ اس نے خود کو بھی اللہ کی راہ میں وقف کردیا تھا ) _____ خضر علی سب کو نہیں ملتا ہے خضر علی کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اگر خضر علی نہ ملے تو خود خضر علی بننے کی سعی شروع کردو! خضر علی کو سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے ! سارے سوالوں کا بس ایک جواب تھا ، " اللہ سے ملاقات "! ختم شد ❤ عباس
1
4
66
حمزہ تراب☕ retweeted
وہ جگہ جہاں پر زمین آسمان کی گود میں ناز سے سوتی ہے ہوائیں پانیوں کو گد گدا کر درختوں کی پناہ میں چھپ کر کھلکھلا کر ہنستی ہیں چڑیا اپنی چونچ میں سکون کے بیچ لاکر جنگلوں میں دباتی ہے وہ جَہاں کی جَہاں پُر خُواب جِسم کا لِباس پہن کر گھومتی ہیں مُجھے اُس جَہاں جانا ہے 😢💔
1
4
254
حمزہ تراب☕ retweeted
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ ہم گناہ کرتے ہیں، وہ معاف کرتا ہے۔ ہم بھول جاتے ہیں، وہ یاد رکھتا ہے۔ ہم دور جاتے ہیں، وہ پھر بھی بلاتا ہے۔ آج کی صبح اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ ابھی بھی ہم سے محبت کرتا ہے یا اللہ! اس نئی صبح کو ہماری زندگیوں میں رحمت، برکت، سکون اور خوشیوں کا وسیلہ بنا دے۔ ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے آباد، ہماری دعاؤں کو شرفِ قبولیت، ہمارے نصیبوں کو روشن اور ہمارے گھروں کو اپنی رحمتوں سے معمور فرما۔ آمین یا رب العالمین
70
32
101
978
طیب صاحب سالگرہ کا دن بہت بہت مبارک ہو سلامت رہیے ہمیشہ رب کی امان میں رہیے آمین ثم آمین @Tayyab003
37
حمزہ تراب☕ retweeted
سالگرہ بہت مبارک ہو آپ کو @Tayyab003 دعا ہے آپ کا ہر دن اللہ کی رحمت میں گزرے
8
9
25
810
حمزہ تراب☕ retweeted
میں اُس ایک آنسو کی تلاش میں ہوں، اُس ایک آنسو کی، جو مجھے پھر سے انسان بنا دے۔ وہ پہلا آنسو… جانتے ہو نا، بالکل بارش کے پہلے قطرے کی طرح، جو سوکھی، بنجر مٹی کو دھو کر اُس میں نمی بھر دیتا ہے، اُسے نرم و ملائم کر دیتا ہے، اور پھر وہی مٹی سبزے کی چادر اوڑھ لیتی ہے، بالکل کسی مسکراتی ہوئی، نوخیز لڑکی کی طرح۔ میں آج بھی اُس پہلے قطرے کی منتظر ہوں۔ اس پہلے قطرے کی… مجھے یقین ہے، وہ میرے دل سے ہو کر گزرے گا، تو میری رگوں میں خون پھر سے دوڑنے لگے گا، سرخ، زندگی سے بھرپور… میرے سارے گناہ، ساری اداسیاں دھل جائیں گی۔ میرے دل کو پھر سے سانس لینا نصیب ہوگا، میری نم آنکھیں مسکرا اٹھیں گی۔ مجھے یقین ہے… اے میرے خدا مجھے بارش کا وہ پہلا قطرہ عطا کر دے، مجھے ایک بار پھر زندہ ہونے کا احساس عطا کر دے۔
2
28
1
35
371
حمزہ تراب☕ retweeted
دل مردہ ہے یا روح مرچکی ہے کچھ نہیں معلوم ہے تنہائی مجھے نوچ رہی ہے اور میں اس سب کے خود کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہوں اللہ توسن رہا ہے نا؟ تو سن نا اللہ میں قسم سےبالکل ٹھیک نہیں ہوں دنیا مجھے نوچ رہی ہے
1
5
11
157
حمزہ تراب☕ retweeted
اندھی آنکھ ! (بیسواں اور آخری حصہ ) جسم فقط ایک مہمان خانہ ہے اسے ایک دن چھوڑ دینا پڑتا ہے تاکہ منزل تک پہنچا جائے منزل تک روح پہنچتی ہے جہاں سے روح آئی ہے اسکا واپس وہاں جانا ہی حق ہے ! ____ غلام مصطفی !(خضر علی نے غلام مصطفی کو آواز دی خضر علی اب کھانسی کے ساتھ بخار میں تپ رہا تھا ) جی استاد جی (غلام مصطفی فوراً سے بھی پہلے اٹھا وہ خضر علی کے پاؤں پکڑ کر بیٹھا تھا ) غلام مصطفی جسم میں جان نہیں ہے زرا مجھے پانی گرم کردے مجھے نہانہ ہے نئے کپڑے پہننے ہیں ! استاد جی کہیں جا رہے ہیں ؟(غلام مصطفی سمجھ چکا تھا ) ہاں ! کب تک واپس آئیں گے ؟ فکر نہ کر غلام مصطفی تجھے بھی وہاں ہی بلوا لونگا(غلام مصطفی کی آنکھ میں آنسو تھے وہ چپ رہا اور گرم پانی کا انتظام کرنے لگا موسم انتہائی سرد تھا ہر طرف آج فقط سکوت تھا آسمان کو آج مکمل بادلوں نے چھپایا ہوا تھا ، کالے گہرے سیاہ بادل ) استاد جی پانی گرم ہوگیاہے ! اچھا غسل خانے میں رکھ دے (خضر علی بستر سے نیچے اترنے لگا تو غلام مصطفی نے جوتے اٹھا کر خضر علی کے پاس کر دئیے ) غلام مصطفی تو رو کیوں رہا ہے (خضر علی اس کے آنکھ کے آنسو دیکھ چکا تھا ) بس ایسے ہی استاد جی آپ کو بیمار نہیں دیکھ سکتا ! فکر مت کر میں ٹھیک ہوجاؤں گا (خضر علی نے اب نہا کر نئے کپڑے پہن لیے تھے عطر لگا لی تھی وہ سفید جوڑے میں آسمان سے اتری کوئی خوبصورت روح لگ رہا تھا یقیناً اگر کوئی اسے دیکھ لیتا تو اس کی نورانی وجاہت سے بینائی کھو بیٹھتا ) استاد جی آج آپ بہت پیارے لگ رہے ہیں (غلام مصطفی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی ) سن غلام مصطفی اللہ کی رسی کو مت چھوڑنا چاہےکچھ مرضی ہوجائے ! نہیں چھوڑوں کا استاد جی ! (عصر کی اذان میں ابھی وقت تھا خضر علی جائے نماز پر بیٹھ چکا تھا ) اے اللہ زرا بتا نا میں کیسا لگ رہا ہوں ؟ پیارا لگ رہا ہوں نا (اس کے چہرے پر آج مسکراہٹ تھی کاکا سائیں دروازے پر ہی کھڑے رہے ان کے پاس اندر کمرے میں آنے کی ہمت نہیں تھی ، خضر نے نیت باندھی پہلی رکعت کے دو سجدے کیے وہ بہت دھیرے دھیرے نماز پڑھ رہا تھا دوسری رکعت کا ایک سجدہ دوسری رکعت کا دوسرا سجدہ ، سجدے میں جاتے ساتھ ہی اذان کی آواز آنا شروع ہوگئی اللہ ُ اکبر اللہ ُ اکبر اذان ہوتی رہی کہ ختم ہوگئی لیکن خضر علی کا سجدہ ختم نہ ہوا وہ سجدے میں تھا وہ خاشبو سے مہک رہا تھا ) استاد جی عصر کی اذان ہوگئی ہے نماز پڑھنے چلیں (غلام مصطفی نے خضر علی کو آواز دی ) استاد جی اب میں اکیلا نماز پڑھنے جاؤں گا نا آپ تو اللہ سے ملاقات کرنے چلے گئے ہیں آپ کی ملاقات ہوگئی ہوگی نا میرا سلام دینا اللہ کو (غلام مصطفی نے خضر علی کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہاتھ مکمل ٹھنڈا تھا غلام مصطفی کا ضبط ٹوٹا وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا اس میں ہمت نہ ہوئی خضر علی کو سجدے سے اٹھانے کی کاکا سائیں وہاں ہی دروازے پر بیٹھ گئے تھے حتی کہ دونوں باپ بیٹے کی آواز گلی تک جانے لگی لوگ پہنچ چکے تھے سب کو علم ہوچکا تھا کہ اللہ کا دوست اللہ کے پاس چلا گیا ہے وہ خضر جو باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والی محبت سے ناواقف تھا وہ ہی محبت اس کی موت کےوقت اس کے پاس تھی اس نے اللہ کو جتنا دیا تھا اللہ نے اس سے بڑھ کر اسکو عطا کیا تھا خضر علی پرسکون ہو کر آنکھیں بند کرچکا تھا اسکا طبیب اللہ تھا اللہ نے اسکی کھانسی بند کردی تھی ہر طرف سکوت تھا ہر گھر کی عورت رو رہی تھی گلی کے لاشعور بچوں کی آنکھ میں آنسو تھے گلی میں موجود اس کتیا کے بچے سر جھکا کر بیٹھے تھے خبر پھیل رہی تھی لوگ جوق در جوق خضر علی کا آخری دیدار کرنے آرہے تھے ہر طرف ایک عجیب سکون تھا نور سے بھرا ہوا سکون ،خضر علی کو دادا جان کے ساتھ والی جگہ پر دفنا دیا گیا تھا خضر علی اب سکون کی نیند سو رہا تھا محبوب سے ملاقات کے بعد سکون کی نیند آ ہی جاتی ہے ایسی نیند جس میں پھر کوئی دخل نہیں دے سکتا ) استاد جی آپ کی ساری کتابوں پر غلاف چڑھا دیا ہے وہ میرے لیے بہت قیمتی ہیں (غلام مصطفی خضر علی کی قبر کے پاس بیٹھا تھا خضر علی کو گزرے ہوئے چار دن ہوچکے تھے اسکی قبر پر ہر وقت کوئی نہ کوئی ضرور آتا تھا کتنا عجیب ہے نا کہ خضر علی کی وجہ سے لوگ قبرستان آنا شروع ہوگئے اور لوگ بھی وہ جن کا کوئی خونی رشتہ یہاں دفن نہ تھا انکا خضر علی یہاں دفن تھا ان کا روحانی رہنما یہاں دفن تھا خضر علی سب کا سب وقف کر گیا تھا سچ تو یہ تھا کہ اس نے خود کو بھی اللہ کی راہ میں وقف کردیا تھا ) _____ خضر علی سب کو نہیں ملتا ہے خضر علی کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اگر خضر علی نہ ملے تو خود خضر علی بننے کی سعی شروع کردو! خضر علی کو سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے ! سارے سوالوں کا بس ایک جواب تھا ، " اللہ سے ملاقات "! ختم شد ❤ عباس
7
16
2
28
1,052
حمزہ تراب☕ retweeted
میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہی ہوں #CP
1
1
6
263
حمزہ تراب☕ retweeted
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی۔۔!! #قومی_زبان
2
11
14
111
حمزہ تراب☕ retweeted
زندگی! میں کبھی کسی سے نفرت نہیں کرتی، نہ ہی اپنے دل میں حسد اور کینہ رکھنا پسند کرتی ہوں۔ یہ تمام منفی احساسات میری سوچ اور میری زندگی سے بہت دور ہیں۔ زندگی اتنی لمبی نہیں کہ اسے نفرتوں، حسد، ناراضیوں اور دوسروں سے مقابلہ کرنے میں ضائع کر دیا جائے۔ زندگی تو بہت خوبصورت ہے، اسے مسکرا کر جینا چاہیے۔ خود سے محبت کی جائے، اپنے پیاروں کی قدر کی جائے، دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اپنے دل کو سکون دیا جائے۔ میرے نزدیک زندگی کا اصل حسن یہی ہے کہ انسان کے دل میں محبت ہو، ذہن میں مثبت سوچ ہو اور روح میں سکون ہو۔ کیونکہ نفرتوں کے لیے نہیں، محبتیں بانٹنے کے لیے زندگی ملی ہے۔
2
2
6
184
حمزہ تراب☕ retweeted
مرے ہم نفس مرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے مرے داغ دل سے ہے روشنی اسی روشنی سے ہے زندگی مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر ......
2
2
19
272
حمزہ تراب☕ retweeted
ہم خوابوں میں رہنے والےباشندے تھے پھر یوں ہوا کہ خواب ٹوٹے تو آنکھ کھلنے تک بے گھر ہو گے ہم وقتی ہی سہی لیکن چھت چھن گئی تو لمحاتی طور پر پیروں تلے زمین کھسک گئی پتاہےسب ٹھیک ہوجائےگا لیکن شاک اتنا بڑا ہےکہ وقت نکلےگا دوبارہ پیروں پر کھڑا ہونےمیں #مریم_عباس #کھوکھلارشتہ_سےماخوذ
2
5
224