Pinned Tweet
لائیو: ضلع کیماڑی کراچی میں ہارون آباد، گٹر باغیچہ کے مقام پر گریٹر کراچی سیوریج پلان کے سلسلے نکاسی آب کے پانی کو صاف کرنے والے ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کے منصوبے کی افتتاحی تقریب xitter.cf/i/broadcasts/1DGleVNXR…
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے اور نئے صوبے بنانے کے حوالے سے سوال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، اب ہمیں اس موضوع کو ہی ختم کردینا چاہیئے۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
“کراچی کی بلدیاتی حکومت کو عوام کی خدمت کرتے دیکھنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کم ہی بلدیاتی حکومتیں دیکھنے میں آئی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہوں۔ حکومت اور سیاست دانوں کا یہی فرض ہے کہ وہ نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی، بے روزگاری اور غربت عروج پر ہیں اور عوام معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ حکومت اور کے ایم سی کی کوشش ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، عوام پر معاشی بوجھ کم کیا جائے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے لیاری ٹاؤن میں تاریخی ڈاکٹر کیخسرو نانابھائے اسپینسرز آئی اسپتال کی بحالی و تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کے لیاری ٹاؤن میں تاریخی ڈاکٹر کیخسرو نانابھائے اسپینسرز آئی اسپتال کا دورہ
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری ٹاؤن میں تاریخی ڈاکٹر کیخسرو نانابھائے اسپینسرز آئی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
کراچی کی بلدیاتی حکومت کو عوام کی خدمت کرتے دیکھنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کم ہی بلدیاتی حکومتیں دیکھنے میں آئی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہوں۔
بند پڑے اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دوبارہ فعال بنانا اور عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا اسی عوامی خدمت کی ایک مثال ہے۔
حکومت اور سیاست دانوں کا یہی فرض ہے کہ وہ نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت اور کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی اور آنکھوں کے مفت علاج کی سہولت اسی عوامی خدمت کا حصہ ہے۔
تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی کے بعد لیاری اور کراچی کے عوام اب یہاں آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شہری مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور اس شہر کی ترقی و عوامی خدمت کے لیے وفاقی حکومت، سندھ حکومت، میئر کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ جہاں سندھ حکومت اور میئر کراچی عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، وہیں وفاقی حکومت کے نمائندوں کو بھی عملی اقدامات کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔
کراچی کے عوام کو نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں، بلکہ ترقی، بہتر سہولیات اور عملی کام چاہیے۔ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، اور ہر ادارے کو اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے شہر اور اس کے شہریوں کے لیے کیا کیا ہے۔
@BBhuttoZardari
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
The smiles I witnessed at the three-day Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto Aman Mela, reflect renewed hope in Ghotki Katcha. Guided by President Asif Ali Zardari’s vision, the surrender policy is helping restore peace through dialogue, public cooperation & firm action against crime,
I thank PPP Chairman @BBhuttoZardari , Madam @FaryalTalpurPk and Chief Minister Sindh @MuradAliShahPPP for their continued support. Tribute to #SindhPolice, Rangers and intelligence agencies for their efforts. The Sindh Government is working to bring schools, healthcare and lasting development to Katcha.
27 اکتوبر کشمیر کے یومِ سیاہِ کے موقع پر بھارتی غصب اور مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حیات خان اچکزئی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان
مزید پڑھیں:ppp.org.pk/pr/37726/
@HayatKhanHKA
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال۔
ملاقات میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، معاونِ خصوصی سید قاسم نوید، وزیراعلیٰ کے پرنسیپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد، سیکریٹری صحت طاہر سانگی اور این آئی سی وی ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر ایم اسد بلال اعوان کی شرکت۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی امراضِ قلب کے اسپتال کی بہتری کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کی درخواست۔
وزیراعلیٰ سندھ کی گلگت بلتستان کے امراضِ قلب کے اسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے این آئی سی وی ڈی کو تعاون کی ہدایت۔
گلگت بلتستان حکومت اسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے این آئی سی وی ڈی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرے، وزیراعلیٰ سندھ
این آئی سی وی ڈی گلگت بلتستان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات بہتر بنانے میں معاونت کرے گا
ملاقات میں گلگت بلتستان میں ریونیو بورڈ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔
وزیراعلیٰ سندھ کی چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کو گلگت بلتستان حکومت سے مکمل معاونت کی ہدایت۔
گلگت بلتستان میں ریونیو نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سندھ حکومت تعاون کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ اور گلگت بلتستان کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ پیپلز ہائوسنگ کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سروے کا کام شروع کیا ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہ ایس پی ایچ خالد شیخ کو گلگت بلتستان میں جنوری یا فروری میں گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت۔
@MuradAliShahPPP
@amjadhussainaza
لیاری میں مریضوں کو بغیر کسی تکلیف اور ایک روپیہ خرچ کیے تمام طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ گھر لے جانے والی ادویات اور چشمے بھی رعایتی نرخوں پر مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کے حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لیاری میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے پیشِ نظر اسپتال کو سولر پر منتقل کیا گیا ہے، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے کہ اب اسپتال کی تمام خدمات صاف اور ماحول دوست توانائی کے ذریعے جاری ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی اسپنسر آئی اسپتال دورے کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔
@murtazawahab1
General Secretary, PPP Human Rights Cell, @MalaikaSRaza says that Kashmir cannot be forgotten and its self-determination cannot be denied. #KashmirBlackDay
Read more:ppp.org.pk/pr/37722/
“چند لوگ آئیں گے جو آپ کے سامنے مایوسی، تعصب، تفریق، تقسیم اور ناامیدی بیچیں گے کہ اس شہر میں کچھ نہیں ہورہا ہے، کیونکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ آپ کے حوصلہ اور امید کو ختم کریں اپنے فائدے کیلئے، مگر ان کے اس پروپیگنڈا کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر ورکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور آپ کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہے گا، اور انشاء اللہ اس میں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی والوں کی ہوگی۔”
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
@murtazawahab1
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا 27 اکتوبر کشمیر کے یومِ سیاہ پر پیغام۔
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کاز پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، ندیم افضل چن
27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ندیم افضل چن
27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج کا کشمیر پر قبضہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر حملہ تھا، ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حامی ہے، ندیم افضل چن
پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی کا بنیادی اصول کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانا ہے، ندیم افضل چن
مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، ندیم افضل چن
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، ندیم افضل چن
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی، ندیم افضل چن
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے عزم پر قائم ہے، ندیم افضل چن
@NadeemAfzalChan
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا 27 اکتوبر کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام۔
کشمیر کے یومِ سیاہ پر کشمیر کی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، ناز بلوچ
27 اکتوبر کا دن کشمیری قوم کے لیے غم اور جدوجہد کی علامت ہے، ناز بلوچ
اسی روز بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے غیر قانونی قبضہ جما لیا تھا، ناز بلوچ
ستر سے زائد برس گزر گئے مگر کشمیری عوام آج بھی امن کے لیے جدو جہد کر رہی ہے، ناز بلوچ
بھارتی جبر کے باوجود کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے نعرے بلند کر رہے ہیں، ناز بلوچ
بھارتی فوج نے کشمیر میں خوف، دہشت اور ظلم کے ذریعے کشمیر کے مسلمانوں کی زندگی مشکل کر رکھی ہے، ناز بلوچ
بھارت سازش کے تحت کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو ختم کرنا چاہتا ہے، ناز بلوچ
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے لیے جدوجہد کو اپنا فرض سمجھا ہے، ناز بلوچ
شہید قائد عوام اور شہید محترمہ نے کشمیر کی حمایت کو قومی سطح پر اجاگر کیا، ناز بلوچ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیر کی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ناز بلوچ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ناز بلوچ
مودی سرکار کا 5 اگست کا فیصلہ کشمیری عوام کو کسی صورت قبول نہیں، ناز بلوچ
بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر کے انسانیت کے خلاف سنگین جرم کر رہی ہے، ناز بلوچ
اقوام متحدہ کو اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دینا ہوگا، ناز بلوچ
حق خودارادیت کشمیری عوام کا وہ حق ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا، ناز بلوچ
پوری پاکستانی قوم کشمیر کے نام پر ایک آواز ہے، ناز بلوچ
ہم ان کشمیری شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو آزادی کی راہ میں جان کھو بیٹھے ہیں، ناز بلوچ
کشمیر کی جدوجہد حق اور سچ کی جدوجہد ہے جو کوئی بھی روک نہیں سکتا، ناز بلوچ
@NazBaloch_
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا 27 اکتوبر کشمیر کے یومِ سیاہ پر پیغام۔
27 اکتوبر کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، نفیسہ شاہ
یہ وہ سیاہ دن ہے جب 1947 میں بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا، نفیسہ شاہ
آج 78 سال گزر جانے کے باوجود کشمیری عوام بھارتی ظلم کے خلاف جرأت اور بہادری سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، نفیسہ شاہ
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، نفیسہ شاہ
کشمیری عوام کی قربانیاں اور لازوال جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف پہلے دن سے واضح ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، نفیسہ شاہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، نفیسہ شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا ہے، نفیسہ شاہ
5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی قدم سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی، نفیسہ شاہ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے کی پوری سازش کر رہا ہے، نفیسہ شاہ
کشمیر میں لاکھوں مسلمان نریندر مودی کے ظلم میں دبے ہوئے ہیں، نفیسہ شاہ
ہم اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، نفیسہ شاہ
عالمی برادری کو بھارتی مظالم اور جنگی جرائم پر اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کرنی ہوگی، نفیسہ شاہ
ہم اپنے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، نفیسہ شاہ
پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی اہمیت سمجھتا ہے، نفیسہ شاہ
پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی، نفیسہ شاہ
@ShahNafisa
وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے کراچی میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں شرکت جہاں انہوں نے ریلی کے شرکاٰء سے خطاب بھی کیا۔
@amjadhussainaza
جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کشمیر کے یومِ سیاہ پر پیغام۔
27 اکتوبر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،حسن مرتضیٰ
کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے، حسن مرتضیٰ
کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کا مسئلہ ہے، حسن مرتضیٰ
مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ انصاف اور مذاکرات میں ہے، حسن مرتضی
بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں بدل کر رکھ دیا ہے حسن مرتضی
اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں، حسن مرتضیٰ
پیپلز پارٹی کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، حسن مرتضیٰ
شہید بھٹو اور شہید محترمہ کی کشمیر پالیسی آج بلاول بھٹو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حسن مرتضیٰ
جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے،حسن مرتضیٰ
@S_HassanMurtaza
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام۔
27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، محمد ہمایوں خان
بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے، محمد ہمایوں خان
کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو طاقت اور جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، محمد ہمایوں خان
کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے، محمد ہمایوں خان
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھے گی، محمد ہمایوں خان
کشمیر کا مسئلہ محض علاقائی تنازع نہیں بلکہ حقِ خودارادیت کا معاملہ ہے، محمد ہمایوں خان
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، محمد ہمایوں خان
کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی آواز دنیا تک پہنچتی رہے گی، محمد ہمایوں خان
اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، محمد ہمایوں خان
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اجاگر کیا، محمد ہمایوں خان
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مؤثر سفارتی آواز اٹھائی، محمد ہمایوں خان
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، محمد ہمایوں خان
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حق کی حمایت کرتی رہے گی، محمد ہمایوں خان
@MHamayunKhan


























