President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP) header
President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP) profile picture

Stay updated with the activities of the President Istehkam-E-Pakistan Party

Joined July 2023
Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)Photo by President Istehkam -e-Pakistan Party (@PresidentIPP)
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
Alhamdulillah! A moment of immense pride as Zeeshan Ali becomes the first Pakistani—and first foreign astronaut aboard China’s Tiangong space station. Once called higher than the Himalayas, Pak-China friendship has now surpassed the Kármán line! 🇵🇰🇨🇳
34
47
28
90
7,228
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے کہ ہماری تاریخ میں پہلی مرتبہ سبز ہلالی پرچم خلا کی وسعتوں کی جانب گامزن ہے! ہمارا ہونہار فرزند، محمد ذیشان علی، چین کے خلائی مشن ’شینژو-24‘ میں بطور سائنس اسپیشلسٹ شامل ہو کر 24 کروڑ پاکستانیوں کی امیدوں اور خوابوں کی ترجمانی کرنے جا رہا ہے۔ ​سپارکو اور چین کی خلائی ایجنسی کا یہ تاریخی اشتراک اس لازوال پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو واقعی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ پوری قوم کو اس شاندار سنگِ میل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
236
84
38
3,581
287,296
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد۔ پوری ٹیم نے بہترین کھیل، غیر معمولی جذبے اور بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا، جبکہ حسن نواز کی شاندار کارکردگی خصوصی طور پر قابلِ تحسین ہے۔ یہ کامیابی نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے بے پناہ ٹیلنٹ، محنت اور بلند حوصلوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس شاندار فتح کا سہرا پوری ٹیم کی مشترکہ محنت، بہترین حکمتِ عملی، مثالی ٹیم ورک اور جیت کے غیر متزلزل عزم کو جاتا ہے۔ امید ہے کہ ہمارے نوجوان شاہین اسی جذبے اور شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کا ٹائٹل بھی پاکستان کے نام کریں گے۔
28
50
31
169
7,693
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد۔ گرین شرٹس نے بہترین کھیل اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ بالخصوص نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی۔ دعا ہے کہ ہماری قومی ٹیم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہے۔
15
39
28
49
3,454
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
سپرسونک کروز میزائل فتح-3 (Fatah-3) کے کامیاب تجربے پر پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد۔ ​یہ تاریخی کامیابی ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پوری قوم کو اپنے محافظوں اور ماہرین کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔
26
43
30
59
3,067
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
تبلیغی جماعت کے امیر، ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا نذرالرحمٰن صاحب کے انتقال پر دلی رنج و افسوس ہوا۔اُنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی دعوت و تبلیغ، اصلاحِ معاشرہ اور انسانیت کی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی رحلت امتِ مسلمہ اور دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ، عقیدت مندوں اور اُن کے تمام چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین
25
57
21
263
10,824
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
38 years ago today, the soul of Palestine was captured in the Declaration of Independence penned by Mahmoud Darwish—proclaiming a homeland "for Palestinians wherever they may be... to enjoy their collective national and cultural identity," grounded in justice, equality, and peace. ​Today, looking at the ongoing agony of the Gaza blockade and the relentless expansion of illegal settlements, my heart aches for what our Palestinian brothers and sisters continue to bear. No people should have to fight so hard simply to exist in peace on their ancestral land. I pray from the depths of my heart that this chapter of pain ends soon, and that Palestine rises in full sovereignty and freedom, with Al-Quds Al-Sharif as its capital.
13
44
25
47
2,586
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر عمر منہاس ناصر شہید اور حوالدار محمد عدنان خان کی عظیم قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کا عزم، حوصلہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ شہداء کا لہو وطن کے امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہے۔ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
14
40
18
51
3,589
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
نائیک آفتاب علی شہید اور حوالدار عصمت علی کی وطنِ عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جواں مردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے دونوں جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے امن، سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ کر رہے ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
16
45
19
51
2,793
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما اور عزیز ساتھی ایاز خان نیازی کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر سن کر دلی دکھ اور تشویش ہوئی۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہوں۔ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام تکالیف دور کرے اور صحت و تندرستی، ہمت و حوصلے اور درازیٔ عمر سے نوازے۔ آمین
32
44
20
59
2,998
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
کوہاٹ میں دہشت گردوں کے خلاف مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے 11 بہادر جوانوں کی جرأت، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ وطن کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
28
43
20
56
2,330
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی فکر، شاعری اور فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ نے ایک ایسی آزاد ریاست کا تصور پیش کیا جہاں مسلمان اپنی تہذیب، شناخت اور اسلامی اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ فکرِ اقبال محض ایک تاریخی ورثہ نہیں بلکہ ہماری قومی رہنمائی کا مستقل سرچشمہ ہے۔ خودی، علم، تحقیق، کردار سازی اور عملِ پیہم کے ان کے افکار آج بھی پاکستان کو ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ آج ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم فکرِ اقبال کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے ایک ایسے پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے جو اتحاد، علم، خودداری، استحکام اور ترقی کی علامت ہو۔ #YoumeIqbal
24
46
33
55
2,121
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
بھارت کے خلاف پاکستان انڈر 19 کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد!۔ حمزہ ظہور کی پُراعتماد بیٹنگ اور شاندار سنچری نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نوجوان شاہینوں نے جذبے، اعتماد اور بہترین کھیل سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ یہ کامیابی ہمارے نوجوانوں کےٹیلنٹ، محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دعا ہے کہ نوجوان کھلاڑی اسی جذبے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کا ٹائٹل بھی پاکستان کے نام کریں۔ ویلڈن بوائز! پاکستان زندہ باد!
21
44
25
73
2,893
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
دیوالی کے موقع پر دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد، دیوالی روشنی، خوشی، امن اور امید کا تہوار ہے۔ دعا ہے کہ خوشیوں بھرا یہ دن محبت، بھائی چارے، باہمی ہم آہنگی اور احترام کے فروغ کا ذریعہ بنے۔
8
33
16
67
6,263
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
6 نومبر 1947ء تاریخِ کشمیر کا وہ المناک اور دردناک باب ہے جسے وقت گزرنے کے باوجود کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس روز جموں میں ڈوگرہ افواج اور مسلح انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا، جبکہ لاکھوں افراد اپنے آبائی گھروں سے ہجرت پر مجبور ہوئے۔جموں کی سرزمین پر بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا لہو آج بھی انصاف، آزادی اور حقِ خودارادیت کا تقاضا کرتا ہے۔ شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قربانی، حوصلے اور استقامت کی لازوال تاریخ رقم کی۔ ان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر تمام شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ شہدائے جموں کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
25
48
27
58
3,102
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
Congratulations to Abdul El-Syed on winning the US Senate seat from Michigan —and becoming the first Muslim Senator in the history of the United States! He has demonstrated through his campaign and victory that politics driven by hate and division has no place in a true democracy, emphasizing that love, unity, and inclusion will always triumph over bigotry. ​Warmest congratulations as well to all the other Muslim candidates for securing victories in key U.S. House races. These wins deliver a strong message of hope for the Muslims of the United States and around the world.
52
49
22
97
7,786
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
مقامی سطح پر تیار کردہ جدید فضا سے فضا میں مار کرنے والے فاز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کو مبارکباد!۔ یہ کامیابی ہماری دفاعی خود انحصاری، سائنسی مہارت اور قومی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت اور پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیاب تجربہ اس عزم کا عکاس ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مقامی صلاحیتوں *پر انحصار کر رہا ہے* رہا ہے۔ مضبوط دفاع، خود انحصاری اور قومی سلامتی کے لیے پاکستان کا سفر پوری قوت سے جاری رہے گا۔
23
43
28
52
2,312
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
نومبر 1947ء کو ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے والے گلگت بلتستان کے غیور اور غیرت مند عوام کو 79 واں یومِ آزادی مبارک ہو۔ ہم ان تمام شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے خطے کی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔ ​وزارتِ مواصلات گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ خطے میں جدید سڑکوں، اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں پر تندہی سے کام جاری ہے تاکہ رابطہ کاری کو مضبوط اور عوام کے لیے روزگار و سیاحت کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ ہم گلگت بلتستان کے روشن اور تابناک مستقبل کی تعمیر کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے۔
30
40
23
53
2,693
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر پوری قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ فخر زمان ، سعد بیگ اور عرفات منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی، بہترین ٹیم ورک اور جیت کا جذبہ لائقِ تحسین ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ بھی سہ ملکی سیریز کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد کا مستحق ہے۔قومی ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ دعا ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔ پاکستان زندہ باد!
22
36
27
60
3,107
President Istehkam -e-Pakistan Party retweeted
پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شاہراہوں پر انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، محتاط ڈرائیونگ اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد ایسے المناک حادثات کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔
21
40
18
55
8,213