City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd) header
City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd) profile picture

City Traffic Police Faisalabad is committed to provide the best in Service Delivery and Excellence in Traffic Management.

Faisalabad
Joined February 2025
Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)Photo by City Traffic Police Faisalabad (@ctpfsd)
محفوظ سفر کا شعور، روشن مستقبل کی ضمانت! چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی بیکن ہاؤس اسکول میں بچوں کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سرگرمی۔ 🚦 بچوں کو لین لائن، زیبرا کراسنگ، ٹریفک سگنلز اور دیگر ٹریفک قوانین کے حوالے سے عملی طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔ 📚 مقصد نئی نسل میں ٹریفک قوانین کی پاسداری، ذمہ داری اور شہری شعور کو فروغ دینا ہے۔ آج کے باشعور بچے، کل کے قانون پسند اور مہذب شہری بنیں گے۔ #CityTrafficPoliceFaisalabad #TrafficEducation #RoadSafety #SafeJourney – at Lyallpur, Pakistan
13
– at Chiniot, Pakistan
17
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وژن فضائی آلودگی سے پاک پنجاب صاف فضا، محفوظ زندگی — اسموگ فری فیصل آباد کے لیے عملی اقدامات! چناب کلب چوک فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام ٹویوٹا چناب موٹرز کے اشتراک سے شہریوں کی گاڑیوں کے مفت ایمیشن ٹیسٹ کا انعقاد
22
صاف فضا، محفوظ زندگی — اسموگ فری فیصل آباد کے لیے عملی اقدامات! چناب کلب چوک فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام ٹویوٹا چناب موٹرز کے اشتراک سے شہریوں کی گاڑیوں کے مفت ایمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے موقع پر گاڑیوں کے ایمیشن ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی کی اور شہریوں میں حفاظتی ماسک بھی تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد فضائی آلودگی اور اسموگ کے اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ صاف اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ صاف فضا، محفوظ زندگی — اسموگ سے پاک فیصل آباد ہماری ترجیح! #CityTrafficPoliceFaisalabad #ToyotaChenabMotors #FreeEmissionTest #AntiSmogCampaign #SmogFreeFaisalabad
2
31
فیصل آباد میں سیف سٹی کے تمام کیمروں کی مدد سے ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ #GeoNews
20
City Traffic Police Faisalabad retweeted
"میرا پیارا" – بچوں کے تحفظ کا پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر پنجاب پولیس کے "میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی" کے ذریعے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں اپنوں سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت دستیاب ہے۔ پنجاب سے 15 ڈائل کریں اور 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔ کوئی بچہ گم ہو جائے یا تنہا اور پریشان نظر آئے تو فوراً اطلاع دیں، کیونکہ بروقت اطلاع کسی بچے کی زندگی بچا سکتی ہے۔ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے بچوں کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بچوں کا تحفظ، پنجاب پولیس کی اولین ترجیح! #PunjabPolice #Punjab #Police #MeraPyara #ChildSafety #Dial15
3
133
100
6,027
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیر اہتمام آل فیصل آباد سینٹرل پارٹی ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ساتھ ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پارٹی ڈیکوریشن اور ٹینٹ سروسز کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ سے اجتناب، مناسب پارکنگ اور دورانِ سفر ٹریفک نظم و ضبط سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشنز کے نمائندگان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
1
52
دھند اور سموگ کے موسم میں کم حدِ نگاہ کے باعث حادثات سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ٹریفک وارڈنز سست رفتار گاڑیوں، خصوصاً رکشہ جات کے عقب پر ریفلیکٹر اسٹیکرز نصب کر رہے ہیں۔ ان اسٹیکرز کی بدولت پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو سست رفتار گاڑیاں دور سے واضح نظر آئیں گی، جس سے حادثات کے خدشات کم اور سفر مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ محفوظ سفر، ہماری ترجیح! #CityTrafficPoliceFaisalabad #RoadSafety #FogSafety #ReflectiveStickers #SafeJourney – at Lyallpur, Pakistan
27
عوامی خدمت اور ایمانداری — سٹی ٹریفک پولیس کا مثبت کردار! فرض شناس ٹریفک وارڈن نے شہری کا گمشدہ پرس تلاش کرکے واپس لوٹا دیا، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کے جذبے کی عمدہ مثال ہے۔
29
سموگ اور دھند کے موسم میں حادثات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات حسبِ حکم جناب آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد، سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے جوان چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کی ہدایات پر ایسی گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹنگ ٹیپس لگا رہے ہیں جن کی بیک لائٹس مناسب یا غیر فعال ہیں۔ اس اقدام کا مقصد رات کے اوقات، خصوصاً سموگ اور دھند کے موسم میں گاڑیوں کی دور سے نمایاں شناخت یقینی بنانا، ڈرائیورز کو بروقت آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک حادثات کے خدشات کو کم کرنا ہے۔ آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح! #CTPFaisalabad #RoadSafety #FogSafety #SmogAwareness #TrafficPolice #SafeDriving
31
درست اور واضح نمبر پلیٹ گاڑی کی قانونی شناخت ہے۔ شہری اپنی گاڑیوں پر مقررہ قوانین کے مطابق نمبر پلیٹس آویزاں کریں اور غیر معیاری یا غیر واضح نمبر پلیٹس سے گریز کریں۔ قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ محفوظ اور منظم ٹریفک کے لیے ذمہ دار شہری بنیں۔ #CityTrafficPoliceFaisalabad #TrafficRules #NumberPlate #RoadSafety #FollowTrafficLaws
33
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن، ہریاں والا چوک، پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طالبات کو ٹریفک قوانین کی#RoadSafety
2
2
3
79
– at Lyallpur, Pakistan
1
1
41