ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد عارف خان یوسفزئی کی زیرِ صدارت دسمبر 2026 کی انسدادِ پولیو مہم (NID) کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آنے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مائیکرو پلاننگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکاء کو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک اہم قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
39
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا بٹ خیلہ بازار کا دورہ — ماڈل بازار کے قیام، ظفر پارک کی تزئین و آرائش اور ٹریفک نظام کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی نے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور صدر ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران میاں سلطان بابا چوک میں پھلوں اور سبزیوں کی خرید و فروخت کیلئے ماڈل بازار کے قیام اور ظفر پارک کی تزئین و آرائش اور تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں، بٹ خیلہ بازار میں ٹریفک کے نظام کو مزید منظم بنانے اور آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ان اقدامات کا بنیادی مقصد بٹ خیلہ بازار کو ایک منظم، خوبصورت اور عوام دوست تجارتی مرکز بنانا، شہری سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام و تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا پائیدار ازالہ یقینی بنانا ہے۔
1
93
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز کا اطلاع لیب ملاکنڈ (ڈیجیٹل رپورٹنگ مرکز) کا دورہ
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے اطلاع لیب ملاکنڈ (ڈیجیٹل رپورٹنگ مرکز) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، جدید آلات اور ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے لیب میں جاری سرگرمیوں اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو نظام کی مؤثر فعالیت، معلومات کی درست اور بروقت ترسیل اور دستیاب سہولیات کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
103
📢 ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اہم اقدام — کمپلینٹ سیل کے ذریعے متعدد شکایات پر کارروائیاں
4
3
201
تحصیل اتمان خیل کے علاقے سلئی پٹی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے خصوصی جرگے کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی اور کمانڈر 6 بریگیڈ سوات کی زیرِ صدارت گورنمنٹ مڈل سکول سلئی پٹی، تحصیل اتمان خیل میں خصوصی امن جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سلئی پٹی، خانوڑی، ٹوٹئی، کوٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگے میں کمانڈنگ آفیسر 143 لائٹ آیئر ڈیفنس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور پاک فوج کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اور کمانڈر 6 بریگیڈ نے خطاب کرتے ہوئے پائیدار امن کے قیام، باہمی اعتماد، اتحاد اور عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ، پاک فوج اور مقامی عمائدین کا مشترکہ کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ شرکاء نے امن و امان سے متعلق اپنے سوالات اور تجاویز پیش کیں، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرگے کے اختتام پر علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
120
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا احساسِ بے زباں، صحت گاہری منصوبے کا افتتاح
وفاقی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی نے لیویز ہیڈکوارٹر ملاکنڈ میں احساسِ بے زباں، صحت گاہری (جامع ترقیِ مویشی منصوبہ) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملاکنڈ، انچارج موبائل ویٹرنری کلینک اور محکمہ لائیوسٹاک کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے منصوبے کے مؤثر نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد مویشی پال حضرات میں آگاہی کو فروغ دینا، بہتر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا اور بے زبان جانوروں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت مہیا کرنا ہے۔
1
113
ضلع ملاکنڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
وفاقی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایات پر آج پیر خوشحال بابا روڈ و فروٹ مارکیٹ بٹ خیلہ اور پلئی روڈ سخاکوٹ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران درجنوں غیر قانونی تجاوزات، تھڑے اور دیگر رکاوٹیں مسمار کر دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام اور دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
90
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا رات گئے اچانک دورہ، ہسپتال اور لیویز پوسٹ درگئی کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی نے رات گئے اچانک ہسپتال درگئی اور لیویز پوسٹ درگئی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں عملے کی حاضری چیک کی اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لیویز پوسٹ درگئی کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے حالات معلوم کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اداروں کی کارکردگی، عملے کی حاضری اور ریکارڈ کی درستگی کا جائزہ لیا۔ ایسے اچانک دوروں کا مقصد سرکاری امور میں نظم و ضبط برقرار رکھنا، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے۔
2
175
ضلع ملاکنڈ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی کی ہدایات پر ضلع ملاکنڈ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ طلحہ رفیق اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان نے تھانہ تھانہ کے علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری اقدامات، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ملاکنڈ لیویز فورس کی کوششوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
ملاکنڈ لیویز فورس — امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح۔
106
27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر
وفاقی حکومت اور گورنر خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر 27 اکتوبر، یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ سے جنرل بس اسٹینڈ بٹ خیلہ تک ایک باوقار ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، عمائدینِ علاقہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، صحافیوں، تاجروں، اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران "کشمیر بنے گا پاکستان" اور دیگر فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔
ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا، جو تاحال برقرار ہے۔ اس روز سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم کر دئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور یہ حمایت اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں آزادی حاصل نہیں ہو جاتی۔
آخر میں کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیر کی آزادی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
61
27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر
وفاقی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ضلع بھر میں یومِ سیاہ کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف ریلیوں، واکس اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں عوام، طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے قبضہ جمایا، جو آج تک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر دور میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُن کی آزادی تک یہ حمایت جاری رہے گی۔
شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب اور کشمیر کی آزادی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
69
27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر
وفاقی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی کی قیادت میں 27 اکتوبر، یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تحصیل درگئی میں واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، تحصیلدار درگئی، ٹی ایم او درگئی اور ٹی ایم اے کے عملے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں، ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے جائز حقوق اور حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
54
پریس ریلیز
ملاکنڈ لیویز کی بڑی کارروائی: 06 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، ملزم گرفتار
ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ طلحہ رفیق اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت انچارج لیویز چوکی اماندرہ عمر صالح کی قیادت میں تفتیشی آفیسر سلمان اللہ اور محرر مشتاق احمد ہمراہ لیویز نفری نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حمزہ ولد محمد حسین (ساکن جلاوانان) کو چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 06عدد مالِ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ آلہ ڈھنڈ میں آیف آئی آر درج رجسٹرڈ کیگئی ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے واضح کیا کہ ملاکنڈ کو جرائم سے پاک بنانے اور شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لیے لیویز فورس ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
2
208
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی کی زیرِ صدارت سوئی گیس اور واپڈا حکام کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے، بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
1
2
158








































