Pinned Tweet
#5thAugustBlackDay
Political Map of Pakistan unveiled by Prime Minister Imran Khan.
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
عمران خان کو سلام۔ عمران خان کے بعد سوشل میڈیا پر ہزاروں مرد و خواتین۔ نام والے اور خصوصا گمناموں کو سلام۔ آپ نے جم کے مقابلہ کیا۔ آپکی قربانی کا صلہ صرف اللہ دے سکتا ہے۔
ہر اس شخص کو جو کھڑا رہا اس کو سلام ۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
عمران خان کو تقریبا 10 ماہ سے مسلسل بدترین قید تنہائی میں رکھا ہوا تھا جہاں آنکھ کی شدید تکلیف کے باوجود ان کو ذاتی معالجین تک کوئی رسائی نہیں دی گئی، ان کی فیملی کو ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو ہو سکی، جیل میں عمران خان پر ذہنی تشدد کیا گیا، جس کے اثرات اب ان کی میڈیکل رپورٹ میں نمایاں ہیں۔
#ImranKhanHealthMatters
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
کیا یہ سب کے سب بھارتی ایجنٹ ہیں ؟ انکی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہو گی جو لوگ آزادکشمیر میں نفرتوں کے کاروبار سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں وہ ہم سب کے دشمن ہیں
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
خواتین میں پہلا نام مادر ملت کا آتا ہے مردوں میں تو ان سے پہلے بھی غداری بانٹی جا رہی تھی۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
گنڈا پور کے بعد سہیل آفریدی بھی اچھا بچہ بننے کی طرف گامزن۔ اب انکی حکومت کو زیادہ خطرہ شائد نہ ہو مگر عوامی دباؤ اور بغیر کسی ڈیل کے خان کی رہائی کا امکان کافی معدوم ہو چکا۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
عمران خان کو سائفر کیس میں سزائے موت دلوانے کی کوشش کی گئی لیکن سائفر سامنے آنے کے بعد عمران خان سرخرو ہو چکا ہے ، علیمہ خانم
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
سائفر دھماکے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ ہر قسم کی مذاحمت مکمل طور پر کچل دی جائے۔ کافی زیادہ دباؤ ہے۔۔۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
بہت اچھا اقدام۔ نادیہ کے ساتھ یکجہتی کرنی چاہیئے۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ کویت میں گرا دیا گیا - ایرانی میڈیا نے فوٹیج جاری کر دی
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
زمانہ طالب علمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عام آدمی پر اثرات اور ریاست کے دوغلے کردار پر لکھنا شروع کیا۔ تفصیل میں جائے بغیر، نومبر ۲۰۲۵ میں پرننٹنگ کے لیے روابط کا آغاز کیا تاہم ہر جگہ سے انکار ہوا۔ بلآخر ایک دوست جو اس وقت خود بھی مشکلات کا شکار ہیں نے مدد پر آمادگی ظاہر کی اور بہت تگ و دو کے بعد تقریباً پانچ ماہ کی مکمل رازداری میں کی محنت سے یہ پراسس مکمل ہوا۔ میرے لیے یہ انتظار نہایت تکلیف دہ تھا کیونکہ میرا مقصد ملک کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے والوں کے خلاف بروقت تنبیہہ کرکے مزید جنازے روکنا تھا جس کا حتمی آغاز ضلع خیبر کے علاقے تیرہ سے ہونے جارہا تھا۔ تین سال پہلے جس جنگ کی پیشنگوئی کی تھی آج وہ شروع ہوچکی ہے۔ آج اگر ان حالات میں بھی مالاکنڈ نسبتاً پرامن ہے تو الحمدللہ ہماری بروقت امن تحریک اس کا وسیلہ بنی۔آپ کہیں گے پرانی باتیں نہ دہراؤ مگر جب مجھے روپوش ہونا پڑا تو درخواست کی کہ اب اس تحریک کا بیڑہ آپ اٹھائیں اپنے لوگوں کی آواز بنیں۔ آج جب افغانستان کے ساتھ جنگ چھیڑ دی گئی ہے تو میں یاد دلاؤں گا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ کی دہلیز تک ایک اور جنگ لائی جارہی ہے اور آپ کی لاشوں پر بیانیے بنیں گے۔
اللہ کے حکم سے اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر خان صاحب کی گرفتاری کی پہلی کوشش کی ناکامی سے لے کر کتنی مرتبہ وارن کیا ہے کہ پاکستانیو! اپنا فیصلہ کرو آپ نے مرسی کا مصر بننا ہے یا اردگان کا ترکی؟ آپ نے عمران خان کی زندگی پر ہونے والی ہر اٹیمپٹ کی ناکامی کے بعد تالیاں پیٹ کر میری واہ واہ تو کرلی۔ داد تو دے دی۔ میری بات کو کتنی سنجیدگی سے لیا؟ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات تین ماہ پہلے سے نہیں ہیں، تین سالوں سے اس منصوبے پر کام ہورہا ہے۔ یہ میں پہلی دفعہ نہیں بتا رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آئی آپ کبھی ایک کے کبھی دوسرے کے بیانات پر شادیانے بجاتے رہے میں نے نہیں جھنجھوڑا کہ عمران خان بین الاقومی طاقتوں کے مفادات کی راہ میں کھڑا ہے؟ ان کی لفظی کاروائیوں پر نہ جائیں، عمران خان ان کے منصوبوں میں فٹ نہیں بیٹھتا۔ رجیم چینج آپریشن میں شامل کردار اپنی طاقت کو طول دینے کے لیے سب داؤ پر لگانے کو تیار ہیں، اور آپ نے دیکھا سب داؤ پر لگا بیٹھے ہیں۔
نومبر ۲۰۲۴ میں ڈی چوک میں سامنے سے گولیاں سے ماری گئیں، اکتوبر ۲۰۲۵ میں مریدکے میں قتلِ عام ہوا یہ معمولی واقعات تو نہیں تھے لیکن دیدہ دلیری سے ہوئے کیونکہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کے بدلے مکمل چشم پوشی کی کمٹمنٹ ہوئی تھی۔
اسرائیل کے حوالے سے پالیسی پر آپ کو بارہا بتایا۔ کسی نے تعریف کی کسی نے تنقید کی، کسی نے جلی کٹی سنائیں۔ کسی نے اپنے گریباں میں جھانکے بغیر دشنام طرازی کی۔ رُک کے غور شاید ہی کسی نے کیا۔
نومبر ۲۰۲۵ میں واضح ہوگیا کہ گھر کی دہلیز تک ایندھن پہنچا تو پہلے دیا گیا تھا، اب آگ بھڑکائی جانی تھی۔ تیرہ سے آپریشن کے آغاز کا ارادہ ہوچکا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ کی راہ ہموار کی جارہی تھی۔ نظریاتی سرحدوں کا سودا الگ ہورہا تھا۔
یہاں یہ بھی یاد دلا دوں کہ جب مجھ جیسے آباد علاقوں کے پختونوں کو آپریشن کی ہولناکیوں کا اندازہ بھی نہیں تھا عمران خان اس وقت اپنے لوگوں کو پرائی جنگ میں جھونکنے کے خلاف اٹھنے والی اکلوتی آواز تھا۔ یہ مشن میرے لیڈر کا تھا۔ ابسولوٹلی ناٹ کا فیصلہ میرے لیڈر کا تھا، کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی بیرونی طاقت کے مفادات کے لیے کسی ہمسایے کے خلاف نہیں استعمال ہوگی۔
میں نے صرف ان عناصر سے پردہ اٹھایا ہے جنہیں عمران خان کے اس کردار سے تکلیف تھی۔ جو ان کے موقف کے سبب ان کی جان کے درپے ہیں۔ جوں جوں بین الاقوامی قوتوں کی فرمان برداری اور غلامی میں انکے ساتھ کمٹمنٹس پورے ہو رہے ہیں یوں یوں عمران خان کی زندگی کو خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یوں یوں پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ رہا ہے۔ میرا کام وارن کرنا تھا میں نے کردیا، ایک مرتبہ پھر۔ فیصلہ کل بھی آپ کو کرنا تھا، فیصلہ آج بھی آپ کو کرنا ہے۔
۱/۲
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
صدر بیچارے نے کونسا منع کر دینا تھا۔ کروالیتے ان سے دستخط بھی۔۔۔
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
ایک ادارے کا ترجمان پریس کانفرنس کرتا ہے، تمام وزرائے اعلیٰ کے گن گاتا ہے لیکن ایک کیخلاف سازش کرتا ہے، ویڈیوز چلاتا ہے، یہ امتیازی سلوک ہے، ساڑھے 4 کروڑ لوگوں پر ظلم ہے، ان کو اکسایا جا رہا ہے کہ وہ کوئی غلط قدم اٹھائیں، لیکن عمران خان نے پُر امن جدوجہد کا کہا ہے بندوق نہیں اٹھائیں گے، قلم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی
#FascismUnderAsimLaw
#RegimeChangeInPakistan
Tauqeer Abbas ✍️🇵🇰 retweeted
ایسے کوئی بےشرم لوگ ہیں کہ عمران خان کی بہن نورین خان کے بھارتی چینل کو دیے انٹرویو میں AI کی مدد سےجعلی لائن جوڑ دی کہ میں مودی جی سےکہوں گی کہ آپریشن سندور 2 کریں تاکہ عمران خان رہا ہوں
لیکن جعلسازوں کے لیے بری خبر یہ کہ عوام اب باشعور ہے اور انکی ہر گھٹیا حرکت ایک سیکنڈ میں بےنقاب ہو جاتی ہے




















