§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
(عالمی بینک کی رپورٹ) 2015 سے 2025 کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اورعوام انتہائی غریب ہوگیے۔ ان کی غربت کم ہونے کی بجائے بہت بڑھ گئی۔ یہ قرضے اشرافیہ کی موجوں کیلیے حاصل کیے جاتے ہیں۔
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
وہ لوگ جو کہتے تھے جماعت اسلامی نے دھرنے دیے تو تیل کی قیمت بڑھ گئی۔
وہ اب کیوں نہیں کہتے کے جماعت اسلامی نے مذاکرات کیے تو قیمت کم ہو گئی؟؟
کم از کم 15 روپیہ کمی کا کریڈٹ تو دیں جو ریفائنریوں کے بیش بہا منافع میں سے نکلوانے گئے ہیں۔
#لیوی_بھتہ_نامنظور
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
آئی ایم ایف پروگرام ایک بیماری ہے جو ہمیں لگ گئی ہے۔
اس کا علاج ہے، کہ پاکستان آئی ایم۔ایف exit plan تیار کرے اگلے بجٹ سے پہلے۔
ورلڈ بینک اور ایشین بینک وغیرہ سے مزید قرضے نہ لیے جائیں۔ یہ اگر کڑوی دوائی ہے تو ہمیں کھانا ہوگی
ورنہ ان اداروں کی میٹھی گولیاں کھا کھا کر ہم فنا ہو جائیں گے اور اپنی نسلوں کو ان اداروں کا غلام بنا جائیں گے۔
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
کسی کے سید ہونے یا نہ ہونے کا پتہ لگانا کیوں ضروری ہے؟جب اللہ کے نزدیک تفریق صرف تقوی اور پرہیزگاری کی بنیاد پر ہے
اے لوگو! بیشک تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ (حضرت آدم علیہ السلام) ایک ہے۔ خبردار! کسی عربی کو کسی عجمی (غیر عرب) پر، اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں، اور نہ کسی گورے کو کسی کالے پر اور نہ کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت حاصل ہے، مگر تقویٰ (پرہیزگاری) کے ساتھ
برصغیر میں ایک سوال اکثر اٹھتا ہے کہ آخر کیسے چیک کیا جائے کہ کس کا سید ہونے کا دعویٰ درست ہے اور کس کا غلط۔ اس کیلئے حیاتیاتی سائنس سے مدد لی جا سکتی ہے۔
چونکہ سادات انہیں ہی سمجھا جاتا ہے جو حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی نسل سے ہیں تو کسی بھی شخص کے DNA ٹیسٹ سے حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہؓ کی اولاد (سید) ہونے یا نہ ہونے کا سائنسی اور جینیاتی تعین کرنے کے دو بنیادی پیرامیٹرز ہیں:
۱. پدری سلسلہ: Y-DNA (Y-STR اور Y-SNP ٹیسٹنگ)
عربی روایات اور شریعت میں نسب باپ کی طرف سے چلتا ہے، اس لیے سید ہونے کی بنیادی تصدیق Y-Chromosome کے ٹیسٹ سے ہوتی ہے جو صرف باپ سے بیٹے میں منتقل ہوتا ہے۔
سائنس دانوں اور جینیاتی تحقیق کرنے والے اداروں (FamilyTreeDNA - FTDNA) نے دنیا بھر کے ان ہزاروں خاندانوں کے جینیاتی نمونے جمع کیے ہیں جن کا تاریخی شجرہ نسب مستند اور متواتر طور پر قریشی یا ہاشمی (بنی ہاشم) ثابت ہے۔ ان تمام نمونوں میں ایک مخصوص ہیپلو گروپ J1-M267 اور اس کی ذیلی شاخ J-FGC30416 (یا J-L859) نمایاں طور پر پائی گئی ہے۔
اگر کسی شخص کا Y-DNA ٹیسٹ (خاص طور پر Big Y-700) کیا جائے اور اس کا ہیپلو گروپ J1 کی اس مخصوص ہاشمی شاخ (J-L859 یا اس کی ذیلی میوٹیشنز) سے میچ کر جائے، تو سائنسی طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کا پدری سلسلہ بنی ہاشم اور حضرت علیؓ سے جڑتا ہے۔
۲. مشترکہ جدِ امجد کی عمر (TMRCA - Time to Most Recent Common Ancestor)
صرف ہیپلو گروپ کا میچ ہونا کافی نہیں، بلکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ اس شخص اور عرب کے معروف سادات کے جینیاتی مارکرز کس دور میں جا کر آپس میں ملتے ہیں۔
مالیکیولر کلاک (Molecular Clock):
DNA کی تبدیلیوں کی ایک مستقل شرح ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے جینیاتی سائنسدان یہ حساب لگاتے ہیں کہ دو افراد کا مشترکہ جد امجد کتنے سال پہلے زندہ تھا۔
اگر ٹیسٹ شدہ شخص کا DNA اور عرب کے مستند سادات کا DNA کا مشترکہ نقطہ (TMRCA) تقریباً 1400 سال پہلے (ساتویں صدی عیسوی / 600ء) کے قریب بنتا ہو، تو یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان کا مشترکہ جدِ امجد وہی دور ہے جس دور میں حضرت علیؓ اور حسن و حسین موجود تھے۔
یہاں ایک بات یاد رکھنے والی ہے کہ ڈی این اے کے مادری سلسلے mtDNA سے اس کا تعین ممکن نہیں ہو گا، کیونکہ سادات کا نسبی سلسلہ مردوں کے ذریعے آگے بڑھا ہے۔
مرد میں اپنی ماں کا mtDNA تو آتا ہے لیکن وہ اسے اپنی اولاد کو منتقل نہیں کر سکتا۔ اس لیے کسی مرد سید کا mtDNA ٹیسٹ حضرت فاطمہؓ کا DNA ظاہر نہیں کرے گا (کیونکہ ہر نسل میں ماؤں کی تبدیلی سے mtDNA بدل جاتا ہے)۔
حیاتیاتی اور سائنسی لحاظ سے مادری سلسلہ (mtDNA) کے ذریعے 1400 سال بعد سادات کا تعین کرنا ناممکن ہے، کیونکہ نسل در نسل ماؤں کی تبدیلیاں (Maternal lines) جینیاتی سلسلے کو بالکل مختلف بنا دیتی ہیں۔
اگر کسی شخص کو اپنے "سید" ہونے کی 100٪ سائنسی تصدیق کرنی ہو، تو اس کے ٹیسٹ کے نتائج درج ذیل پیرامیٹرز پر پورا اترنے چاہئیں:
۱. ٹیسٹ Big Y-700 (Y-DNA Advanced Test) ہو۔
۲. ہیپلو گروپ کی جانچ سے یہ ثابت ہو کہ اس شخص کا Y-DNA، Haplogroup J1 کی مخصوص شاخ J-L859 / FGC30416 کا حامل ہو۔
۳. اس کے جینیاتی مارکرز عرب اور حجاز کے ان مستند حسنی و حسینی سادات خاندانوں سے 99٪ سے زیادہ میچ کرتے ہوں جن کا نسب تاریخی طور پر ثابت ہے۔
اگر کسی شخص کا Y-DNA اس عربی/ہاشمی شاخ کے بجائے برصغیر یا دیگر خطوں کے مقامی ہیپلو گروپس (مثلاً R1a, J2, L, G وغیرہ) میں آتا ہے، تو جینیاتی سائنس کے مطابق اس کا پدری (Biological) سلسلہ حضرت علیؓ سے نہیں جڑتا
"چاہے وہ جتنا مرضی سید کہلاتا پھرے"
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
ہمارا جاہل پن اور کم عقلی کک مثال
اکرام اللہ کی شادی گزشتہ روز اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان کی بھتیجی کی شادی پیپلز پارٹی کے ایم این اے ’’کرنل‘‘ اسد نیازی کے بیٹے سے ہوئی۔
اس تقریب میں ’’ابو جی‘‘ سے لے کر سابق وزیراعلیٰ محمود خان تک، پی ٹی آئی کے بڑے رہنماؤں اور پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
اب اس خبر پر تبصرہ کرنے سے پہلے ذرا خود بھی سوچ لیجیے
نوٹ: ہمیں کسی کے ذاتی زندگی یا شادی سے کوئی سروکار نہیں۔ ہر کسی کو اپنی پسند اور فیصلوں کا حق حاصل ہے۔ ہمارا اعتراض صرف ان لوگوں کے سیاسی منافقت پر ہے جو عوام کے سامنے ایک بیانیہ پیش کرتے ہیں، مگر عملی طور پر ان کے اپنے معاملات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
افسوس تو ان کارکنوں پر ہوتا ہے جنہوں نے ان سیاسی رہنماؤں کی خاطر اپنی رشتہ داریاں ختم کیں، دوستیاں تباہ کیں، سینئرز اور جونیئرز کو گالیاں دیں اور تہذیب و اخلاق کا جنازہ نکال دیا۔ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنیوں میں بدل دیا، مگر دوسری طرف یہی سیاسی رہنما آپس میں رشتے داریاں قائم کر رہے ہیں اور شادی بیاہ میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔
سوال صرف اتنا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آگ میں اپنے تعلقات اور دوستیاں تباہ کرنے والے کارکن آخر کب سمجھیں گے کہ سیاست دانوں کی سیاست اور ان کے ذاتی تعلقات دو الگ چیزیں ہیں.
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
میں چھوٹا تھا مطلب 19 20 کا کچھ ذاتی وجوہات پر یورپ آنا پڑا اور پچھلے 10 بارہ سالوں میں یہ سب دیکھا میں نے
یورپ میں رہ کر ایک بات بہت واضح نظر آتی ہے
یہاں کسی کی شادی طلاق یا ذاتی زندگی محلے کا موضوع نہیں بنتی
ہمسایہ برسوں ساتھ رہ کر بھی یہ نہیں پوچھتا کہ گھر میں کیا چل رہا ہے
لوگ دوسروں کے بیڈروم میں نہیں اپنی ذمہ داری میں دلچسپی رکھتے ہیں
کوئی وقت پر کام پر پہنچا یا نہیں
ٹیکس دیا یا نہیں
قانون مانا یا نہیں
سوال بس یہی ہوتے ہیں
اور سیاستدان سے بھی اس کے عوامی کردار کا حساب لیا جاتا ہے
اس کی نجی زندگی کا تماشا نہیں بنایا جاتا
ہم الٹا چلتے ہیں
حکمرانوں کی کارکردگی پر خاموش
اور کسی شریف آدمی کی ذاتی زندگی پر پوری قوم جج بن جاتی ہے
ترقی سڑکوں اور عمارتوں سے پہلے سوچ میں آتی ہے
اور وہ سوچ یہ ہے کہ دوسرے کی زندگی اس کی امانت ہے ہماری تفریح نہیں
اصل المیہ ہی ہماری اجتماعی سوچ کا ہے کہ ہمیں سینیٹر مشتاق صاحب کی ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے، اس سے تو غیر معمولی دلچسپی ہے، لیکن اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ ہم خود کل کے مقابلے میں کتنے بہتر، باشعور اور ذمہ دار انسان بنے ہیں۔ دوسروں کی زندگیوں کا پوسٹ مارٹم کرنے سے پہلے کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانک لیا کریں!!!
ہر بات لکھنے اور کہنے سے پہلے تھوڑی عقل، تھوڑا شعور اور کچھ احساس ذمہ داری بھی استعمال کر لیا کریں۔ معاشروں کا زوال صرف غلط کام کرنے سے نہیں، دوسروں کی زندگیوں میں الجھ کر اپنی اصلاح سے مسلسل غافل رہنے سے بھی ہوتا ہے۔
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
اسلام نے ہم کو دو بہترین اخلاق بتائے جو بہت آسان ہیں
لیکن
بہت عظیم ہیں
پہلا کھانا کھلانا
یعنی بھوکے کو
مسکین کو
مہمان کو
پڑوسی کو
رشتہ دار کو
اللّٰه کی رضا کے لیئے کھلانا
اِس سے دِلوں میں محبت
اور
معاشرے میں برکت پیدا ہوتی ہے
دوسرا سلام علیکم کو عام کرنا
جاری ہے 👇
انسان کا اصل انہی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کے بارے میں وہ اکثر سوچتا ہے
تو اپنے خیال کی کمند
سمجھداری سے پھینکئے
کہ یہ جہاں جاکے گرے اور اَڑے گی،
آپ کا باطن اور آپ کے اندر کا انسان بھی وہیں پہنچے گا
#حرفِ_راشد
3 نومبر 2019
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
ایک خاتون ڈاکٹر ہیں لیکن کبھی وہ نیسلے کے بارے میں بات نہیں کرتیں کہ کیسےوہ بچوں کے دودھ اور دلیے میں گڑبڑ کرتا ہے۔اسی طرح ایک صاحب فزکس کے استاد ہیں لیکن کبھی وہ فزکس پڑھاتے نہیں پائے گئے بلکہ ان دونوں کا کام شادی، بیاہ اور ہماری دیہاتی سوچ کو ٹارگٹ کرنا ہے۔اپنا کام نہیں کرنا بس
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
رمضان المبارک 1448 ہجری شروع ہونے میں تقریبا 100 دن رہ گئے ہیں،
اپنے آپ کو ابھی سے تیار کرنے کی کوشش کیجیے،
تلاوت قرآن کی پابندی کریں،
آپ کے گھر، آس پاس میں موجود حفاظ کو تراویح کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ترغیب دلائیں،
یقینا آپ کا یادہانی کروانا بھی بہت بڑی نیکی ہے،
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
ٹک ٹاک پر ایک خاتون کی قرآن مجید کی تلاوت سنتا ہوں۔ آواز باکمال ہے۔ ایک دفعہ بندے کو روک لیتی ہے۔لیکن آج غور کیا تو معلوم ہوا ہے۔ کہ آواز کے پیچھے بہت ہلکی موسیقی بھی چل رہی ہے۔
یہ نیا فتنہ ہے محتاط رہیں
میں نے بتانے کا فرض ادا کر دیا آپ ری پوسٹ کر کے زمہ داری نبھائیں 🙏
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
کیا آپ جانتے ہیں ؟
قرآن پاک میں ایک ایسا لفظ ہے
جس کے سامنے دنیا کا طاقتور ترین جادو بھی بے بس ہو جاتا ہے ؟
ہمارے معاشرے میں موجود ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے
کہ
کسی نے اُن پر جادو کر رکھا ہے
اور
پھر یہ مختلف پاکھنڈی لوگوں کے ہتھے چڑھ کر اپنا معاشی
اور
جسمانی نقصان
جاری ہے 👇
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
بھگڈر مچنا ٹک ٹاکر کے اختیار میں نہیں تھا لیکن پتلو باعزت کیسے ہوگیا بھئی؟ پیسے والا ہے تو باعزت ہے؟؟ اور کونسی محنت سے اس نے پیسہ بنایا ہے؟ کہیں بھٹی پر کھلونے بنا کر انٹرنیشنل لیول پر لے گیا ہے؟ سستا نچار ہے وہ۔ لائیو ہر گند بکنا ان کا کام ہے۔
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
جب آپ پاکستان سے وابستہ ٹک ٹاک کے بڑے اکاؤنٹس کو دیکھتے ہیں تو پہلی صف میں سلیبریٹیز آتے ہیں جو کہ قابل فہم بات ہے لیکن دوسری قطار میں مسٹر پتلو اور ڈکی بھائی جیسے ٹک ٹاکرز آ جاتے ہیں۔ ان کی ٹک ٹاک کی ویڈیوز دیکھ کر پاکستانی قوم کی ذہنی سطح کا اندازہ ہو جاتا ہے
بہت معذرت 🙏
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
فخر زمان تقریباً ایک دہائی سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ اب تک 100 ون ڈے میچز بھی مکمل نہیں کر سکے۔ جی ہاں، تقریباً 10 سال گزرنے کے باوجود ان کے کھیلے گئے ون ڈے میچز کی تعداد ابھی بھی 100 سے کم ہے۔
مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ کے میچز میں نمایاں کمی آئی ہے اور پاکستان نے بھی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ ورنہ فخر زمان اب تک تقریباً 180 ون ڈے میچز کھیل چکے ہوتے۔
ذرا تصور کریں کہ ان کا ریکارڈ کہاں پہنچ چکا ہوتا۔ ممکن ہے ان کے نام 20 سے 25 ون ڈے سنچریاں اور کئی ڈبل سنچریاں ہوتیں، اور انہیں ون ڈے کرکٹ کے عظیم ترین اوپنرز میں شمار کیا جاتا۔
یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 6 سے 7 سال کے دوران ون ڈے کرکٹ کے کم مواقع ملنے کی وجہ سے فخر زمان شاید اپنے کیریئر کا اختتام صرف 5 سے 6 ہزار رنز اور 15 سے 16 سنچریوں کے ساتھ کریں۔
حالانکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن میں 10 ہزار ون ڈے رنز اور 30 سنچریاں بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
#PAKvSL #cricket #pakistancricket
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
Most ODI Centuries while chasing 300+
(for Pakistan)
4 - Fakhar Zaman (138, 193, 180*, 127)*
3 - Younis Khan (117, 123*, 103)
3 - Babar Azam (100, 114, 103)
2 - Mohd Rizwan (131*, 122*)
2 - Imam ul haq (103, 106)
#PAKvSL #PakistanCricket
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
سورج کی دھوپ مفت تھی انہوں نے سن سکرین بیچ کر تمہیں وٹامن ڈی کی کمی کے چکر میں ڈال دیا۔
نیند قدرتی تھی انہوں نے نیند پوری کرنے کے لیے ایپس گولیاں اور کلائی پر باندھنے والے مہنگے گیجٹس بیچنے شروع کر دیے جو تمہیں بتاتے ہیں کہ تمہاری نیند ہی خراب ہے۔
پیدل چلنا مفت تھا انہوں نے ٹریڈمل فٹنس ٹریکر اور لاکھوں کے جوتے بیچ کر تمہیں فٹنس کے نام پر کاروبار بنا دیا۔
ٹھنڈا پانی مفت تھا انہوں نے لاکھوں کا کولڈ پلنج ٹب بیچ دیا اور اس پر پوڈکاسٹ بھی چلا دیا۔
خاموشی مفت تھی انہوں نے سکون پانے کے لیے مراقبے کی ایپ بیچ دی اور اس میں بھی پیسے دے کر پریمیم پیکج لینے کی شرط لگا دی۔
جانوروں کی چربی سستی تھی انہوں نے تمہیں بیجوں کے تیل کھلائے پھر انہی غذائی اجزا کی کمی پوری کرنے کے لیے مہنگے سپلیمنٹس بھی بیچنے لگے۔
گوشت کبھی عام آدمی کی خوراک تھا اب تمہیں یہی سمجھایا جا رہا ہے کہ گوشت کھانا ہی چھوڑ دو۔
بیسویں صدی میں انسان کو اُن قدرتی چیزوں سے دور کیا گیا جن سے جسم تندرست رہتا تھا۔
اکیسویں صدی میں وہی چیزیں نئی پیکنگ میں ڈال کر واپس بیچی جا رہی ہیں ہر مہینے پیسے دو تبھی سہولت ملے گی۔
اپنی پڑدادے کو یاد کرو۔
اُن کے پاس نہ مہنگی سن سکرین تھی نہ نیند کی ایپ نہ فٹنس ٹریکر نہ سپلیمنٹس کی فوج اور نہ جلد پر لگانے والی درجنوں بوتلیں
مگر قدرت کی دی ہوئی نعمتیں اُن کے پاس تھیں۔
آج ہمارے پاس پراڈکٹس کی بھرمار ہے مگر قدرت کی سادہ نعمتوں سے ہمارا رشتہ ٹوٹتا جا رہا ہے۔
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
37 سال کی عمر میں مچل اسٹارک ٹیسٹ میچز کے لمبے اسپیلز میں 150 کی اسپیڈ پر بولنگ کر رہے ہیں! جی ہاں، جہاں اکثر اس فارمیٹ میں انہیں دن میں 15-20 اوورز یعنی ٹیسٹ میچ میں 30 سے 35 اوورز تک کرنے پڑتے ہیں۔ اور اسٹارک پوری جان اور انرجی کے ساتھ یہ کر گزرتا ہے۔ کوئی بہانہ نہیں بناتا!
حالانکہ ریکارڈ ساز 450 سے زائد ٹیسٹ وکٹ، 250 کے قریب ون ڈے وکٹ، ورلڈ کپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پلئیر کو اور کیا ثابت کرنا ہے؟
مگر یہ passion کی بات ہے اپنی ٹیم، اپنی legacy اور ملک کے لئے۔ ہمارے ہاں اسٹارک سے 10 سال کم عمر پھاسٹ بولرز ابھی 135 کی رفتار پر ہی اکتفا کرتے نظر آتے ہیں۔ فرق صاف ظاہر ہے!
- باسط سبحانی
§.•´¨'°÷•..× 🎀 ڈوگر صاحب 🎀 ×..•÷°'¨´•.§ retweeted
پاسداران باندران اور عمران باندران کا پالتو کتا جمی کھٹمل ایک فیک تصویر Ai سے بناتا ہے شیر کرتا ہے
زلیل ہوتا ہے اور اس پر وضاحت دیتا ہے جی وہ تخیلات پر مبنی تھی.
ایسے ہی کربلا پر کہانیاں انکا مذہب ہے.
تقریباً در فٹے منہ جمی 🤦🤦
























