Intzar Hussain retweeted
میں جانتا ہوں کہ انصاف کچھ نہیں ہوگا
نہ چاہ کر بھی مجھے اعتبار کرنا ہے
#imranKhanWantsJustice
#ImranKhanWantsJustice
زمانے بھر کی مخالفت سے ڈرنے والے نہیں ہم اپنے کپتان کو تنہا چھوڑنے والے نہیں جو حق کی خاطر ڈٹ گیا طوفانوں کے سامنے وہ شخص جھکنے والا نہیں، مٹنے والا نہیں
کہیں پہ تیرا ٫ کہیں میرا نام آنا ھے۔
سنبھال لو ٫ میری باتوں نے کام آنا ھے۔
میں اپنے آپ کو مَصروف ٫ کتنا بھی کر لُوں
تمہاری یاد نے تو ٫ صُبح و شام آنا ھے۔
جب کبھی بے خیالی میں شام میں کہیں کسی کافی شاپ پہ بیٹھے کافی پی رہا ہوتا ہوں تو اکثر شام کو گھر جاتے ہوئے پرندے دیکھ کر خیال آتا ہے کتنے خوش نصیب ہیں یہ نہ ان کے پاس پیسے ہوتے ہیں نہ ہی بڑی بڑی گاڑیاں نہ کوئی جہاز پھر بھی ہر شام یہ اپنے گھر کو لوٹ جاتے ہیں اور ایک ہم پردیس میں رہنے والے بدقسمت لوگ جن کے پاس ہر چیز ہوتی ہے پیسہ خوب گاڑیاں بھی خوب بڑی ہوا میں اُتارے جہاز بھی لیکن ہم ہر روز اپنے گھر کو نہیں جا سکتے نہ ہر روز اپنی ماں کے آنچل میں سر رکھ کچھ پل سکوں لے سکتے
جیسے وہ غزل کے اِشعار ہیں
تو نے پیسہ بہت کمایا اس پیسے نے دیس چھڑایا
پنچھی پنجرا توڑ کے اجا
میں تو باپ ہوں میرا کیا ہے تیری ماں کا حال برا ہے
پنچھی پنجرا توڑ کے اجا
مردوں کے عالمی دن پہ اک نظم ان مردوں کے نام جو صرف محبت ہیں❤
پیار ،سکون اور عزت دیتے❤
مرد؟؟
جو معانی سے ہی (خاندانی) ہے
جو درد کا استعارہ ہے
ایسا لفظ جو سنتے ہی تحفظ کا احساس ہو
جو یا تو حفاظت کرتے مر جاتا ہے
یا مصائب کا رد کرتا ہے
جو وفا مہر و مروت کا نشان ہے
جو باپ ہے تو سائبان ہے
اپنی سب خواہشات کو کچل کر بیٹی کی خواہش پوری کرتا
تپتی دھوپ میں خود جلتا طوفانوں آندھیوں کا مقابلہ کرتا ہے اور بیٹیوں پر آنچ نہیں آنے دیتا
جو بھائی ہے تو مہربان ہے
محبت پیار اور سکون کا گہوارہ ہے
تحفظ کی علامت ،لاڈ اٹھاتا ہے
ہر مشکل میں آگے کھڑا ہوتا ہے
جو دوست ہے تو فقط سکون ہے
خود سے بڑھ کے عزت دیتا ہے
ایک پکار پہ لبیک کہتا ہے
جو بیٹا ہے تو عورت کو اس کے ہونے کا احساس دلاتا ہے دنیا بھر کو ٹھکرا کر ماں کے قدموں میں بادشاہوں کیطرح بیٹھتا ہے
جس کی مسکراہٹ تاریکیوں میں نور بنتی ہے
جو شوہر ہے تو محبت ہی محبت ہے
غرور ہے ،مان ہے
مرد محبت ہے
ماریہ نقوئ
کیا یہ تھی تمہاری محبت ؟؟
تم نے میرے ہونٹوں کی ہنسی کو چھین کر انہیں سسکیوں میں بدل دیا
۔۔۔۔میرا سکون چھین کر مجھے ذہنی مریض بنا دیا زندہ لاش بنا دیا۔۔۔
کیا یہ تھی تمہاری محبت ؟؟۔۔۔وہ محبت جو وعدوں کی چمک میں لپٹی ہوئی آئی تھی ۔۔۔۔۔۔
لیکن انجام میں میری آنکھوں میں نمی میرے دل میں اذیت دے گئی
میں نے تم پر اعتبار کیا
تمہیں اپنی خوشیوں کا امین سمجھا ۔
مگر تم نے میرے قہقہوں کو خاموش راتوں کی آہوں میں بدل دیا ۔
اگر یہی محبت تھی تو نفرت کسے کہتے ہیں؟؟
کیونکہ جو دکھ تم نے محبت کے نام پہ دیا ۔
وہ زخم کسی دشمن کو بھی نہیں دیا جاتا۔
میں فرصت میں لکھوں گا
وہ تمام خوبصورت پل جو میں نے
سوچے ضرور تھے مگر میں
جی نہیں پایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں لکھوں گا اُس شام کا ذکر
جس میں تم میرے ساتھ ہوتی،آسمان پر ڈھلتا سورج ہوتااور ہمارے درمیان خاموشیوں کی کوئی دیوار نہ ہوتی۔۔۔۔
میں لکھوں گا اُن راستوں کے بارے میں
جن پر ہم نے کبھی ساتھ چلنا تھا،کسی انجان شہر کی گلیوں میں بے وجہ بھٹکنا تھا،کسی چھوٹے سے کیفے میں بیٹھ کر زندگی کے بڑے بڑے خواب دیکھنے تھے۔
میں لکھوں گا وہ بارشیں
جن میں بھیگنے کی خواہش تھی،
وہ سرد راتیں جن میں کسی اپنے کی قربت محسوس کرنی تھی،وہ چائے کے ادھورے کپ
جن کے ساتھ لمبی باتیں ہونی تھیں،
اور......................
ہاں اور وہ قہقہے جنہیں وقت کی
کسی جلدی نے نہیں روکنا تھا۔
میں لکھوں گا وہ محبت.....
جسے دل میں تو بے شمار بار جیا مگر لبوں تک لاتے لاتے زمانے کی مصلحتوں نے خاموش کر دیا۔میں اُن لمحوں کو بھی لفظ دوں گا جب دل نے چاہا کہ سب کچھ چھوڑ کر کسی اپنے کے پاس بیٹھ جاؤں،بغیر کسی وجہ کے مسکراؤں،
اور پہلی بار زندگی سےکچھ مانگنے کے بجائے
اس کا شکریہ ادا کروں۔
شاید میری تحریر میں کچھ ادھورے خواب ہوں گے،کچھ بے نام چہرے،کچھ بچھڑی ہوئی خواہشیںاور کچھ ایسے موسم جو کبھی میری زندگی میں آئے ہی نہیں۔۔۔۔۔
مگر میں لکھوں گا ضرور،
کیونکہ کچھ خوابوں کا مقدر
تعبیر نہیں، تحریر ہوتا ہے۔
اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جب کبھی کوئی میری کتاب کھولے گا
تو اسے محسوس ہوگا کہ ایک شخص تھا
جس نے زندگی تو گزاری،مگر اپنے حصے کے کئی خوبصورت لمحے
صرف تصور میں جیے تھے۔
میں یہ
کبھی فرصت میں لکھوں گا وہ تمام خوبصورت پل،جو میں نے سوچے ضرور تھے،
مگر جی نہ پایا۔شاید لفظوں میں ہی سہی،میں ایک بار اپنی من چاہی زندگی تصور میں تمہارے ساتھ جی لوں گا۔۔۔۔۔
#انتظار
کبھی ہمت نہ ہاریں،
کوشش کرتے رہیں،
کیونکہ
اگر حالات ویسے نہ ہوں جیسی آپ نے امید کی تھی یا منصوبہ بنایا تھا...
تو بھی یہ ایک تجربہ ہی ہوگا۔
حقیقت یہ ہے کہ
اس زندگی میں
کچھ کر دکھانے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے مایوسیاں جمع کرنے کے مقابلے میں،
یہ کہیں بہتر ہے کہ آپ کے پاس اپنے گزرے ہوئے تجربات کی کہانیاں ہوں۔
اس شہر میں قسمت سے مرے یار بھی کم ہیں
کچھ لوگ طبیعت سے ملنسار بھی کم ہیں 🖤
اک حبس کا موسم ہے یہاں بارہ مہینے ..🍂
اوپر سے مکانات ہوا دار بھی کم ہیں ......!!
اداس پیڑوں کہ ٹہنیوں پہ لکھی کہانی کا درد کیا ہے
کبھی ملو تو تمہیں بتائیں کہ رائیگانی کا درد کیا ہے
ہم ایسے بنجر مزاج لوگوں کے خواب گروی خیال گروی
ہم ایسے بزدل ہی جانتے ہیں کہ زندگانی کا درد کیا ہے
ہمارے خوابوں کو شک کی دیمک نگل گئی ہے
حسین لڑکی تمہیں بتاؤں کہ بدگمانی کا درد کیا ہے
یہ میری عمر شباب دیکھو یہ میری عمر خراب دیکھو
تبھی تو جانو گے میری بکھری ہوئی جوانی کا درد کیا ہے
کوئی تو دیکھے ہمارے چہرے پہ زرد رت کی لکھی کہانی
کوئی تو پوچھے ہماری آنکھوں سے بہتے پانی کا درد کیا ہے
ایک تیرے خوابوں کا شوق، ایک تیری یاد کا مزا،
تو ہی بتا اے میرے محبوب، یہ کیسا ہے عشق کا نشہ۔
کبھی آنکھوں میں تیرا چہرہ، کبھی دل میں تیرا خیال،
تیرے بغیر ادھوری لگتی ہے زندگی کی ہر ایک مثال۔
تو ہی بتا میں سو کر تیرا دیدار کروں،
یا جاگ کر ساری رات تجھے یاد کروں۔
تیری مسکراہٹ کو خوابوں میں سجا لوں،
یا تیری تصویریں دیکھ کر دل کو بہلا لوں۔
جب رات کی خاموشی میں چاند نکل آتا ہے،
تیرا خیال میرے دل کے دروازے پر دستک دے جاتا ہے۔
ستاروں سے پوچھتا ہوں تیرا ٹھکانہ کہاں ہے،
میری محبت کا آخر تیرا دل ہی کیوں نشانہ ہے۔
میری آنکھوں کو نیند آئے تو کیسے آئے،
جب ہر خواب میں تیرا چہرہ نظر آئے۔
پلکیں بند کروں تو تو سامنے آتا ہے،
آنکھیں کھولوں تو تیرا خیال رلاتا ہے۔
یہ کیسا تعلق ہے، یہ کیسی بے قراری ہے،
تجھ سے دور رہ کر بھی تو میری دنیا ساری ہے۔
تیرے نام سے شروع ہوتی ہے میری ہر صبح،
تیری یاد پر ختم ہوتی ہے میری ہر شام۔
کبھی سوچتا ہوں تجھے دل سے نکال دوں،
پھر ڈرتا ہوں کہیں خود کو ہی نہ بھلا دوں۔
تو میری دعاؤں کا سب سے حسین جواب ہے،
میرے ویران دل میں کھلتا ہوا اک گلاب ہے۔
تجھے پانے کی خواہش بھی، تجھے کھونے کا ڈر بھی،
تیری قربت کی آرزو بھی، تیری دوری کا اثر بھی۔
میں لفظوں میں کیسے بیان کروں اپنے جذبات،
تیرے ذکر سے روشن ہیں میری تنہا رات۔
اگر خوابوں میں ملنا ہی محبت کی نشانی ہے،
تو ہر رات تیرے نام لکھ دوں، یہ زندگی بھی فانی ہے۔
اگر جاگ کر یاد کرنا عشق کی پہچان ہے،
تو میری ہر دھڑکن پر صرف تیرا ہی نام ہے۔
اب تو ہی بتا اے جانِ جاں، میں کیا کروں،
تیرے خوابوں میں کھو جاؤں یا تیرا انتظار کروں؟
ایک تیرے خوابوں کا شوق، ایک تیری یاد کا مزا،
تو ہی بتا، سو کر تیرا دیدار کروں یا جاگ کر تجھے یاد کروں؟
میری گل دا مان تے رکھ دا
رشتیاں دی پہچان تے رکھ دا
میں جو ساری عمر اں کیتے
یاد کوئی احسان تے رکھ دا
اینج نہ رشتہ توڑ کے جاندا
ملن دا کوئی امکان تے رکھ دا
منزل وی ہتھ آ جانی سی
رستیاں دی پہچان تے رکھ دا
اودا ملنا مشکل نہیں سی
دل وچ کج ارمان تے رکھ دا
گل شریکاں تک نہ جاندی
اس گل دا دھیان تے رکھ دا
میں نے تیرے سوا کسی کو اپنے اندر کے خیالات کا کھوج لگانے کا حق نہیں دیا اور نہ ہی میں نے اپنی روح کے دروازے ہر راہگیر کے لیے کھولے ہیں۔ لیکن آپ مستثنیٰ تھے میں نے بغیر کسی خوف کے آپ کو اجازت دی ہے
تمہاری ادا ہی سب سے جدا ہے، میرے محبوب!
تمہیں دیکھوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حسن نے اپنی تمام خوبصورتی تمہارے وجود میں سمو دی ہو۔ تمہارا مسکرانا، بات کرتے ہوئے ذرا سا ٹھہر جانا، نگاہوں سے دل کی بات کہہ دینا، اور پھر بےخبری سے اپنے ہی انداز میں کھو جانا۔۔۔ تمہاری ہر ادا میرے دل پر ایک نیا نقش چھوڑ جاتی ہے۔
محبت ۔۔۔!!!
دُھند میں لپٹی ہوئی وادی کا مُوسم ہے
چمکتی ہے تو سُورج ہے
برستی ہے تو رِ م جِھم ہے
GoodmOrning
1
2
60
سنیں
اک تمہارے سوا دنیا کی ہر چیز کا نام اُداسی ہے، تمہاری موجودگی میرے بےترتیب خیالوں کا سکون،
میری خاموشیوں کا جواب
اور میرے دل کی سب سے خوبصورت پناہ گاہ ہے۔
تم وہ واحد شخص ہو جس کے ہونے سے زندگی، زندگی لگتی ہے،
ورنہ تمہارے بغیر سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ اپنا سا محسوس نہیں ہوتا۔
بتاؤ، تمہارے سوا آخر کون ہے جس کے ہونے سے دل کو گھر جیسا سکون ملتا ہے
تم نے کبھی انتظار سے بھری آنکھیں دیکھی ہیں۔۔۔؟
نہیں دیکھیں۔۔۔؟
میں نے دیکھی ہیں۔۔۔
تمہیں پتہ ہے انتظار کا درد۔۔۔؟
شریانوں میں گھل کر
سارے جسم کو جب نیلا کر دیتا ہے
تو بدن کے مرنے سے پہلے ہی آنکھیں مر جاتی ہیں۔۔۔
مگر
تمہیں پتہ ہے انتظار سے بھری آنکھیں
مر کر بھی مرتی نہیں ہیں۔۔۔
بس دھند اور بادلوں کے ہو لیتی ہیں۔۔۔
تم یہ سب دیکھ نہیں سکتے۔۔۔
دیکھنا تو دور کی بات محسوس بھی نہیں کر سکتے۔۔۔
انتظار تنہائی خوف اور اداسی جیسے لفظ
تمہاری ڈکشنری میں سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔!!
میں تمہیں مجبور نہیں کر سکتا کہ تم میری قدر کرو،
نہ ہی تم سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ تم مجھ سے محبت کرو،
محبت تو دل سے ہوتی ہے، زبردستی سے نہیں،
اور کسی کے احساسات کو قید کرنا بھی محبت نہیں۔
لیکن مجھے یقین ہے، ایک دن تمہیں احساس ضرور ہوگا،
جب میری آواز تمہارے کانوں میں سنائی نہیں دے گی،
جب تم کسی بات پر مسکرانا چاہو گی،
اور تمہیں ہنسانے والا کوئی تمہارے پاس نہیں ہوگا۔
تم شاید آج میری موجودگی کو معمول سمجھتی ہو،
میری محبت کو ایک عام سی بات سمجھتی ہو،
میری فکر، میرے پیغامات، میری بےچینیاں،
شاید تمہیں کبھی کبھی فضول سی لگتی ہوں۔
مگر ایک دن جب یہ سب ختم ہو جائے گا،
جب تمہاری صبح میرے سلام کے بغیر ہوگی،
جب رات تمہارے انتظار میں کوئی جاگے گا نہیں،
تب شاید تمہیں میری خاموش محبت یاد آئے گی۔
میں نہیں چاہتا کہ تم میری غیر موجودگی میں روؤ،
نہ یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے،
بس اتنی سی خواہش ہے میرے دل کے کسی کونے میں،
کہ کبھی تمہیں احساس ہو کہ کوئی تمہیں سچے دل سے چاہتا تھا۔
کوئی تھا جو تمہاری خاموشی بھی پڑھ لیتا تھا،
جو تمہارے ایک لفظ سے خوش اور اداس ہو جاتا تھا،
جو اپنی انا بھلا کر تمہیں مناتا رہا،
جو خود ٹوٹ کر بھی تمہارے چہرے پر مسکراہٹ چاہتا رہا۔
#انتظار
🤖 Made with AI
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
نا جذبوں میں تپش کوئی !!!
نا سینـے میں خـلش کوئی !!!
نا لہجے میں کوئی گرمی !!!
نا باتوں میں کوئی نرمی !!!
سیـاہ راتـیـں، خـفـا نیـندیں !!!
تھکن سے چور، جسم و جاں !!!
نا سینے میں ارماں کوئی !!!
نا خــواب مـہـرباں کـوئی !!!
نـومبر کا رویہ بھی ...!!!
اسی بے درد جیسا ہے !!!
#انتظار
🤖 Made with AI



















