Daagh (@MrDaagh) header
Daagh (@MrDaagh) profile picture

با نمِ چشم اوراق تَر کردہ اَم

Joined April 2022
Daagh retweeted
خُدا کو خط لِکھو ، اُس کے خلیفہ سے ایک کام ہے اُسے کہو کہ اپنی سائنس کے کرشمے سے مُسلمان پر دہشت گردی اور یہودی پر سازش کا الزام تھوڑی دیر کے لیئے ہٹا کر ، دور کہیں بہت دور ، انسانوں کی روٹی کے لیئے پھیلی جھولیوں کی قطاروں اور یہاں سے بامُراد لَوٹنے والوں کی ہنسی کو ۱/۲
1
1
6
574
"میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوں" میر کی غزل اور پرانی کتاب کی آواز
نہیں تازہ دل کی شکستگی یہی درد تھا یہی خستگی اسے جب سے ذوق شکار تھا اسے زخم سے سروکار تھا ✍️ میرؔ آواز: پرانی کتاب Mood...
3
4
22
809
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ دنیا میں جو چیز جتنی زیادہ حقیقت سے قریب ہوتی ہے، اتنی ہی زیادہ سہل اور دل نشین بھی ہوتی ہے۔ خود فطرت کا یہ حال ہے کہ کسی گوشے میں بھی الجھی ہوئی نہیں ہے۔ - الجھاؤ جس قدر بھی پیدا ہوتا ہے بناوٹ اور تکلف سے پیدا ہوتا ہے۔ +
1
3
22
662
Daagh retweeted
زندگی نام کا سراب دُور سے حسیں دِکھائی دیتا ہے مگر جُونہی آپ اسے قُربت کی نگاہ سے دیکھیں گے تو یہ بہت بھیانک نظر آئے گی۔ اس کو اتنا بسر کیا گیا ہے کہ اب اِس کے وحشت زدہ خدوخال دراڑوں سے اٹے پڑے ہیں۔یہ منظر دیکھنے کے بعد اپنا سب چُولہا چوکا اِس زندگی سے الگ کرنے کو جی چاہتا ہے 😢
1
7
636
شاعری نہ ہوتی تو انسان جذباتی طور پر گونگا رہ جاتا ۔ #21march
4
4
1
27
1,422
انسان کو جس ایجاد پر فخر ہونا چاہیے وہ کتاب ہے۔ ایک ساکت جلد اور اس میں جڑے صفحات لیکن جیسے ہی وہ کھلتی ہے ایک جامد شے زندہ ہو جاتی ہے۔ سینکڑوں ہزاروں سال پہلے کا انجان انسان آپ سے براہ راست مخاطب ہو جاتا ہے۔ ذہنی طور پر اس شے کا مشاہدہ کرتے ہیں جو شاید صفحہ ہستی سے ہی مٹ چکی ہو۔
5
14
2
55
3,399
اب بُوئے گُل نہ بادِ صبا مانگتے ہیں لوگ وہ حبس ہے کہ لُو کی دعا مانگتے ہیں لوگ ✍️جوشؔ ملیح آبادی
1
2
16
960
Daagh retweeted
نیتاؤ ! صاحبو ! اب بھی سمے ہے ، مذہب کے نام پر لگائی گئی یہ آگ بُجھ سکتی ہے۔ اب بھی کئی جُنید حفیظ رہا ہو سکتے ہیں ، اب بھی کئی مشال خان اور کئی پرانتھیا کُمارا بچائے جا سکتے ہیں۔ صرف اپنے شِکموں کی آگ (جو پچھلی سات دِہائیوں سے نہیں بُجھ رہی) ، بُجھا دو۔ بُجھا دو اور بچا لو۔ 😢
1
4
10
1,110
The most attractive man in the world is a man who brings peace
2
2
5
745
خوش وہ ہے جس کے واسطے دُنیا سراب ہے اُس کی خوشی بھی کیا جو مُیسر سے خوش ہُوا ؟ جمال احسانیؔ
1
16
821
تِرے خیال کے پہلُو سے اُٹھ کے جب دیکھا مَہک رہا تھا زمانے میں چار سُو تِرا غم مجید امجدؔ
2
7
49
1,733
Daagh retweeted
نظم : رواں تبصرہ (میدانِ خیال سے براہِ راست) جب خسروؔ کے دروازے پر دستک دی تو پتہ چلا کہ جب سے نجام الدینؔ گئے ہیں خسروؔ اپنے گھر میں نہیں رہتے ہیں سکتے میں رھتے ھیں ان کو آنکھ لگانا تو کیا آنکھ جھپکنا بھول گیا ھے ”سکھی پیا سے دور رہے تو کیسے اندھیری رتیاں کاٹے“ ۱/۲۰
3
6
41
5,370
یہ صدی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے، اس دور میں اہلِ علم و فہم کا مقدر صرف اور صرف تنہائی ہے۔ Milan Kundera
1
2
5
400
ہو تِری خیر خارِ راہِ حبیب اے مرے صبر تیری عمر دراز #سیماب_ظفر
2
5
28
1,320
Daagh retweeted
تم کیا شررِ عشق لیئے پھرتے ہو صاحب اِس سے تو زیادہ پرِ پروانہ اُٹھا لے آسان ہو جینے سے اگر جی کا اُٹھانا ہر شخص تِرا عِشوۂ تُرکانہ اُٹھا لے عرفان صدیقیؔ
1
3
12
790
کہ کتاب عقل کی طاق پر جوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی ۔۔۔
1
3
494
Daagh retweeted
صاحبو ! شعر دیکھیں : ایک آہٹ پہ ہم کواڑوں تک دوڑتے آئے ، رینگتے لوٹے فہمی بدایونیؔ
2
42
1,187
Daagh retweeted
میں اِس شعر کی کیفیت سے نکلنے کی کوشش میں جُتا ہُوا ہوں مگر تاحال ناکام ہوں: وہ جو کہیں رَہٹ پہ تھی جی کی مُہیب سائیں سائیں اے دل اُسی فضا میں رو ، اے دِل اُسی ہوا میں رہ اختر عُثمانؔ
2
3
15
Daagh retweeted
ایسا لگتا ہے کہ یہ عالمِ ہُو بولتا ہے یہ میرا وہمِ سماعت ہے کہ تُو بولتا ہے ضبط کی آخری منزل ہے خُدا خیر کرے لب پہ وہ مُہر لگی ہے کہ لہوُ بولتا ہے رحمان حفیظؔ
2
18
1
99
5,300
ادب تخلیق کرنے والے بھی مصور ہوتے جن کے لیے الفاظ رنگ ہوتے اور قاری کا ذہن کینوس ہوتا۔
2
20
863