Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
ہم ایک ایسے خطے کی طرف ہجرت کررہے ہیں جہاں سکہ رائج الوقت محنت، امانت اور دیانت ہوگی اور اس ملک میں میرٹ ہوگا۔ پاکستان صرف اسلامی ممالک میں نہیں بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا "وزیراعظم اپنا گھر پروگرام" کی تقریب سے خطاب
#گھر_ہو_تو_اپنا
#PMApnaGharProgram – at Rawalpindi, Pakistan
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے وفاقی سیکریٹری تعلیم کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے، جس میں وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط کے متن میں زور دیا گیا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم صوبے کی جامعات کا یہ مالی معاملہ فوری طور پر فنانس ڈویژن کے ساتھ اٹھائے تاکہ فنڈنگ کا خلا پُر کیا جا سکے۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی اور مالی خسارے کے باعث نہ صرف صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بری طرح متاثر ہوگا بلکہ غریب اور مستحق طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم تک رسائی بھی مشکل ہو جائے گی۔ – at Mardan, Pakistan
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
ضلع کوہاٹ گمبٹ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان ،سب انسپکٹر مختیار شہید ۔۔۔ذرائع – at Mardan, Pakistan
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انطالیہ، ترکیہ میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (COP31) کے سربراہی اجلاس میں شرکت۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو میں شرکت کی۔ – at Mardan, Pakistan
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
چلو مل کر… پشاور کو پھر سے پھولوں کا شہر بناتے ہیں
تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کی کوششیں جاری ہیں، اب ہماری باری ہے
اپنا شہر صاف رکھیں، کچرا نہ پھیلائیں، درخت اور پھول لگائیں اور پشاور کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ❤️
صاف پشاور — سرسبز پشاور — خوبصورت پشاور
#Peshawar #CleanPeshawar #GreenPeshawar #BeautifulPeshawar #PakhtunkhwaRadiopeshawar #kpupdates #kpinfo – at Mardan, Pakistan
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
ایک نئی سوچ، ایک نیا زاویہ، شعور و آگہی کی ایک نئی صبح
نن سحر ڈیجیٹل کی لانچنگ عنقریب
روزنامہ آج صبح کے بینر تلے پشاور سے شروع ہونے والا یہ منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم محض خبروں کی نہیں بلکہ شعور، تحقیق اور مثبت فکری اصلاح کی بات کرے گا۔
اردو، پشتو اور انگریزی زبانوں میں معیاری مواد، غیر جانبدار تجزیے اور پختون معاشرے کی فکری بالیدگی کے لیے ہمارا ساتھ دیجیے۔
سپینې خبرې، کره کتنه
نن سحر ڈیجیٹل بہت جلد آپ کے سامنے
انشاءاللہ
#NanSaharDigital #Peshawar #AajSubh #PashtoonCulture #DigitalMedia
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
معزول وزیر تعلیم میناخان آفریدی کی چہیتی فرنٹیئر کالج کی پرنسپل نے پشاور کی ایک باوقار تعلیمی درسگاہ کو نمائش گاہ اور ٹک ٹاکرز کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔۔۔مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کی متمنی اس محترمہ نےنہ صرف علمی درسگاہ کو مردوزن کی مخلوط سرگرمیوں کامرکز بناکر اس کے تقدس کو پامال کیابلکہ خواتین تعلیمی اداروں میں مردوں کے داخلے پر پابندی کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا ہے۔۔بہت ساری طالبات کے والدین نے مجھے پیغام بھیج کر اس سرگرمی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔۔محکمہ تعلیم کے حکام کو کالج کا تقدس پامال کرنے کی پاداش میں اس محترمہ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اورثقافتی میلے میں شرکت کرنے والے ڈائریکٹر کالجز سے بھی بازپرس ہونی چاہیے۔
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
1948ء میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر خان قیوم کے حکم پر پولیس نے بابڑہ میں مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں اور ڈبل بیرل خان کا خطاب پایا 1948ءاور 2026ء کے حالات میں کافی فرق ہے لیکن آج بھی خیبر پختونخوا میں سیاسی جلسے جلوسوں کو روکنے کیلئے دفعہ 144 استعمال ہوتی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی للکار رہے ہیں کہ آؤ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرو میں تمہاری خاطر تواضع کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہوں۔ 1948ءمیں جو کچھ بابڑہ میں ہوا ویسے کچھ مناظر ہم نے پچھلے دنوں خیبر کے علاقے باڑہ میں دیکھے جہاں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں۔ سیدھی گولیاں چلانے کا حکم دینے والے اربابِ اختیار صرف اتنا یاد رکھیں کہ تاریخ میں انہیں ڈبل بیرل خان ثانی کے نام سے یاد کیا جائے گا۔
jang.com.pk/news/1624480
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
Replying to @AsadAToor
@AsadAToor صاحب سانحہ بابڑہ کہ بارے میں میرے دادا خدائی خدمتگار رفیع اللہ کی تحریر اور سانحہ بابڑہ کی ایف آئی آر ملاحظہ کریں۔
🚨🚨
یہ ایک ایسے قتل عام کی کہانی ہے جس میں پولیس نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی۔ اس براہِ راست فائرنگ کی وجہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی تھی اور یہ فائرنگ اُس وقت تک جاری رہی جب تک پولیس کی گولیاں ختم نہیں ہوئیں۔ اس قتل عام کو آج بھی سانحہ بابڑہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ بابڑہ کا مقام چارسدہ کے قریب واقع ہے۔ یہاں پر 12 اگست 1948ء کو خان عبدالغفار خان کی خدائی خدمت گار تحریک نے ایک جلسے کا اعلان کیا تھا۔ اُس وقت صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) کے وزیراعلیٰ خان عبدالقیوم خان نے وہاں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ خدائی خدمت گاروں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جلسہ کیا۔ اس جلسے پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے۔ اُس وقت کی صوبائی حکومت نے مرنے والوں کی تعداد 25 بتائی لیکن عینی شاہدوں کا دعویٰ تھا کہ چھ سو کے قریب لاشیں گرائی گئیں۔ بی بی سی کے مطابق سانحہ بابڑہ کے کچھ دنوں بعد خان عبدالقیوم خان نے پشاور کے چاک یادگار میں کہا کہ "میں نے بابڑہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی، جب لوگ منتشر نہیں ہوئے تو تب اُن پر فائرنگ کی گئی، وہ خوش قسمت تھے کہ پولیس کا ایمونیشن ختم ہو گیا ورنہ وہاں سے ایک بھی آدمی زندہ بچ کر نہ جاتا۔ یہ انگریزوں کی نہیں مسلم لیگ کی حکومت ہے اور اس حکومت کا نام قیوم خان ہے۔ خدائی خدمت گار ملک کے غدار ہیں۔ میں ان کا نام و نشان مٹا دوں گا۔"
@HamidMirPAK
jang.com.pk/news/1624480
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
ایل آر ایچ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نومولود بچہ پبی سے برآمد
پشاور: شبقدر سے تعلق رکھنے والے حشمت خان کا نومولود بچہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے مبینہ طور پر ایک خاتون اٹھا کر لے گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق نومولود بچے کو پبی کے علاقے سے بحفاظت برآمد کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث مبینہ خاتون کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، 10 نکاتی ایجنڈا مرتب
سی ٹی ڈی کے لیے فنڈز کے اجرا اور ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کے قیام اور پشاور ریجنل سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی تعمیر پر غور ہوگا
وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل
سابق فاٹا طلبہ کے لیے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کی پالیسی پر بھی غور ہوگا
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
بریکنگ نیوز۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس پشاور آمد
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات جاری
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
سہیل آفریدی اور شفیع جان صاحب کو مبارک ہو @SohailAfridiISF @ShafiJanPTI
سیاسی تناؤ میں اضافہ
عدم اعتماد کی صورت میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا سہیل آفریدی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ wenews.pk/news/515342/
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
خیبرپختونخوا کے جامعات میں جھگڑے معمول بن گئے، اب گورنمنٹ کالج پشاور میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے باعث کئی طلبہ زخمی
Roohullah Jan Muhammad Zai retweeted
وزیراعلی سہیل آفریدی کی صوبائی وزیر فضل شکور خان کے حجرہ آمد پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال



























