Pinned Tweet
میں سنبھالوں گا اس زمانے کو
تم نہ مشکل کوئی کھڑی کرنا
اک محبت نہ نبھ سکی ہم سے
اور پھر اس پہ دوسری کرنا
عمر ہی کتنی رہ گئی آرب
اب نہ دنیا سے دوستی کرنا
مجھ سوا کوئی نہ آیا مگر اس رستے پر
گو زمانے ہوئے اس راہ کو ہموار ہوئ
نیند میں بھی نہ ترا وصل راس آیا ہمیں
تیرا چھونا تھا کہ ہم خواب سے بیدار ہوئے
میر نے ہم کو کسی اور کا ہونے نہ دیا
ہم نہ غالب کے مقلد نہ طرفدار ہوئے
آرب
#قرطاس
تاریخ دیکھتا رہا دنیا کی دیر تک
دنیا کا احترام کیا ہی نہیں گیا
جلدی بہت تھی ہم کو پہنچنے کی اس کے پاس
چلتے رہے قیام کیا ہی نہیں گیا
سب کی سزا معاف ہوئی تیرے نام پر
قیدی کوئی غلام کیا ہی نہیں گیا
تم تو ابھی سے شور مچانے لگے ہو دوست
جینا ابھی حرام کیا ہی نہیں گیا
ہمیں تو خوف تھا دائم حیات پانے کا
کہ کون چاہے گا ہر وقت گریہ زاری رہے
یہ گوشہ گیری یہ دنیا سے دوریاں کب تک
کہاں تلک تیرا مجذوب اشتہاری رہے
وہی شاہِ لولاک، سلطانِ دوراں، وہی وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں ہیں🖤
سُبْحَانَ الَّذِیْ اَسْرٰی
حرم کی خموشی میں ٹھہرا زمانہ، بُراقِ سُبک پَر جو چمکا فضا میں
تو ساکت زمانے نے اقصیٰ سے پوچھا، یہ کیسی اذاں ہے
یہ شب میں مثالِ سحر کون گزرا
تو اقصیٰ نے اپنی بلندی سے نظریں اُٹھا کر
فلک کے ستاروں سے پوچھا یہاں انبیا کی امامت ہوئی، پھر گئے آسماں پہ
یہ خورشید و مہ سے اُدھر کون گزرا
ستاروں نے کھلتے ہوئے نور برساتے ساتوں فلک کے دروں سے یہ پوچھا
ہر اِک در کھلا کیوں، صدا مرحبا کی کہاں سے اُٹھی ہے
یہ افلاک میں بے خطر کون گزرا
فلک کے دروں نے وہاں بیتِ معمور کے گِرد نوری فرشتوں سے پوچھا
یہ تسبیح و تہلیل تھم کیوں گئی، پَر سمیٹے کھڑے ہو
یہ بن کر ضیائے نظر کون گزرا
فرشتوں نے نورِ ازل میں نہائے ہوئے
سدرۂ منتہیٰ سے یہ پوچھا
ترے پار جانا روا ہی نہیں تھا، مگر آج دیکھا
کہ سدرہ سے آگے بشر کون گزرا
تو سدرہ نے جبریل سے یوں کہا، تم تو سردارِ قدسی ہو،
پھر کیوں رُکے ہو یہاں اپنے نوری پَروں کو جھکایا، تو اتنا بتاؤ
تمہیں تو ہے ساری خبر، کون گزرا
وہ بولے اگر اِک قدم بھی بڑھا میں، تو میرے یہ پَر جل اُٹھیں گے
ضیا سے حبیبِ خدا ہیں، جنہیں خود بلایا ہے رب نے،
تو دیکھو یہ عرشِ علا کے نگر کون گزرا
تو ٹھہرے زمانے نے، اقصیٰ، ستاروں، فلک نے، فرشتوں نے، سدرہ نے دیکھا
کہ خود عرشِ اعظم نے چومی، قدم سے لگی خاکِ بطحا
کھُلا تب سبھی پر، یہی مصطفیٰؐ ہیں
وہ محبوبِ عالم، خدا کی خدائی کا محور، وہی جانِ کون و مکاں ہیں
کہ جن کے لیے وہ بُراقِ سُبک پَر اُتارا گیا تھا،
زمیں آسماں کو سجایا گیا تھا
وہی شاہِ لولاک، سلطانِ دوراں، وہی وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں ہیں
ہٹے سارے پردے، مِٹے فاصلے، کیا عجب وہ سماں تھا
وہ مہمانِ رب تھے، خدا میزباں تھا
آرب ہاشمی
@AribHashmi
#قرطاس
#اردو_زبان
اب میں کیا کہوں 🤷
خیر۔۔۔۔۔جون ایلیا کا شعر پڑھیں
میرے کمرے کو سجانے کی تمہیں خواہش ہے
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
🤖 Made with AI
جو بولتے ہو تو ہوتے ہیں حرف و صوت تہی
جو کھولتے ہو زباں خاک اڑتی رہتی ہے
میں کیا سناوں تمہیں قصہ اپنی وحشت کا
میں کیا بتاوں کیاں خاک اڑتی رہتی ہے
آرب🍁
#قرطاس
اجل کی آنکھ میں ڈر زندگی کا ہے کہ نہیں
اجل سے آنکھ ملاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
یہ بہتے بہتے سمندر کی اور جائیں گی
سو کشتیوں کو بہاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
کسی کو آتی ہے وحشت سمجھ میں بھی آرب
جہاں میں خاک اڑاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
وہ دیکھتا ہے مجھے کس نظر سے محفل میں
اب اس کے سامنے جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
میں جھانکتا ہوں یونہی اس کے دل کے گوشوں میں
نظر نظر سے ملاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
@AribHashmi
#قرطاس
#اردو_زبان
الٰہی آمین الٰہی آمین ۔۔۔۔اللہ سوہنا مجھے ریاکاری و تکبر کے شر سے محفوظ رکھے اور آپ کی دعائیں حرف بہ حرف سچ ہوں۔💞
کچھ لوگوں کی شاعری، گفتگو یا پھر یوں کہہ لیں کہ ان کی موجودگی بھی روح کو سیراب کر دیتی ہے اور جناب @AribHashmi کی شخصیت اسی کمال کی حامل ہے۔
آپ کے اشعار میں جو پاکیزگی، ادب اور حضورِ اکرم ﷺ سے والہانہ محبت جھلکتی ہے، وہ ہر سننے اور پڑھنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے۔
اس عظیم ادبی و روحانی کامیابی (240 شعرا میں تیسری پوزیشن) پرآپ کو ڈھیروں مبارکباد! یہ کامیابی یقیناً اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا کلام باگارہِ رسالتﷺ میں قبولیت پا گیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی تمام عزتوں سے نوازے اور دنیا و آخرت کا کامیاب ترین انسان بنائے۔ آمین یا مجیب!
#قرطاس
#اردو_زبان
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ retweeted
سبحان اللہ! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو! ❤️
آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مدحت کا یہ اعزاز اور 240 شعرا میں نمایاں کامیابی یقیناً ربِ کریم کی خاص رحمت ہے۔
اللہ رب العزت اس خوبصورت سعادت کو قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے۔ آمین! 🤲🌸
الحمدللہ ۔۔❣️
حضور سرورِ کائنات ﷺ کی مدحت سرائی اور ثنا خوانی بذاتِ خود ایک عظیم سعادت اور توفیقِ خداوندی ہے۔💞
منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ میں 240 شعرا میں سے تیسری پوزیشن کا اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر و تشکر ہے۔
#قرطاس
الحمدللہ ۔۔❣️
حضور سرورِ کائنات ﷺ کی مدحت سرائی اور ثنا خوانی بذاتِ خود ایک عظیم سعادت اور توفیقِ خداوندی ہے۔💞
منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ میں 240 شعرا میں سے تیسری پوزیشن کا اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر و تشکر ہے۔
#قرطاس
عشق پھر اپنی پناہوں میں اسے رکھتا ہے
جس کو بے رحم و کرم چھوڑ دیا جاتا ہے
اب ذرا سیکھ لے خاموش تکلم کرنا
کاسہء حرف یہاں توڑ دیا جاتا ہے
#قرطاس
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ retweeted
پلٹ کے اِس نے نہ دیکھا دیارِ غیر کی سمت
جہانِ رنگ سے دل کا لگاؤ ختم ہوا
چند اشک آنکھ سے گِر کر بجھا گئے اس کو
بھڑک رہا تھا جو دل میں الاؤ ختم ہوا
آرب ھاشمی
@AribHashmi
#اردو_زبان
لدا ہوا تھا محبت کے بار سے آرب
ثمر گرے تو شجر کا جھکاؤ ختم ہوا
@AribHashmi
سفر کٹا تو رگوں کا تناؤ ختم ہوا
زمینِ دہر پہ اپنا پڑاؤ ختم ہوا
پلٹ کے اس نے نہ دیکھا دیارِ غیر کی سمت
جہانِ رنگ سے دل کا لگاؤ ختم ہوا
بہم تھے روح و بدن جب تلک تناؤ میں تھے
شکستہ ہو گئی ڈوری کھچاؤ ختم ہوا
لدا ہوا تھا محبت کے بار سے آرب
ثمر گرے تو شجر کا جھکاؤ ختم ہوا
@AribHashmi
ﷺ
خدا کو ڈھونڈنا ہے تو حضور کو ڈھونڈو
اگر حضور نہ مل پائے تو خسارہ ہے
ابھی نہ بھاگو مقدر سے اس طرح آرب
ذرا رکو شہِ لولاک کو پکارا ہے
اتنی نازک مزاج سی لڑکی
ہجر کا بوجھ کیسے ڈھونے لگی
اس نے میری غزل سنی آرب
پھر مجھے داد دے کے رونے لگی
میں دن کے سامنے رہا تا عمر اس لیے
میرا مکالمہ نہیں ہوتا تھا رات سے
یہ ہجر وہ خرادیہ ہوتا ہے عشق میں
چہرے کو کاٹتا ہے جو اشکوں کی دھات سے
اور بڑھتے بڑھتے موت کے دہانے تک آئے گی
اک روز بات نکلے گی آرب کی بات سے
آرب ہاشمی
بس کھیل کھیلنے کے لیے آتے ہیں فقیر
اب جیت سے ہمارا تعلق نہ مات سے
آرب ھاشمی
@AribHashmi
#اردو_زبان
مگر یہ بیچ کا پُل ہم سے ٹوٹتا ہی نہیں
اگر وہ یاد نہ آتا تو بھول جاتے اسے
سخن کا سلسلہ اس پر تمام ہونا تھا
وہ قافیہ تو نہیں تھا کہ بس نبھاتے اسے
ہمارے بیچ تھا روحوں کا سلسلہ آرب
بدن کا رشتہ نہیں تھا کہ بھول جاتے اسے
آرب ہاشمی
⛔
یہ آرزو تھی کہ اک دن گلے لگاتے اُسے
ہمارے دل میں ہے جو بات وہ بتاتے اُسے
ہمارے بس میں اگر ہوتا فیصلہ کرنا
کسی پرائی زمیں میں نہیں اُگاتے اُسے
آرب ہاشمی
🖤
#جلترنگ






























