اخبارِ جہاں retweeted
Replying to @PublicNews_Com
ہم نے قریبا پونے دو سال پہلے ایک تفصیلی رپورٹ تحریر کی تھی وہ پڑھیں تو اسلام کا پھیلاؤ سمجھیں۔
2035 کے اندازے بتانے والوں کو ہم نے وجوہات سمیت تفصیلا بتایا تھا۔
مطالعہ کر کے حظ اٹھائیں
اخبارِ جہاں retweeted
عدالتوں میں ثبوت قائد ملت نے بھی جمع کروادئیے تھے اُسکے باوجود بھی عدالتوں نے قائد کو بمع اہل و عیال کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا
کیا آپ اُسی عدالت کی بات کررہی ہیں جس کے بارے قائدین نے بتایا تھا یہ انتقام کیلئے بنائے گئے ہیں؟
اخبارِ جہاں retweeted
طلال چوہدری صاحب مولانا فضل الرحمن حکمران نہیں رعایہ ہے تو فضل الرحمن کے سوال پر گالیاں نہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے طرح جواب دو
اخبارِ جہاں retweeted
حنا پرویز بٹ صاحبہ! 2019 میں آپ مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں کے اخلاق، نظم و ضبط اور استقامت کی تعریفیں کرتی تھیں، آج وہی مولانا آپ کی تنقید کا نشانہ ہیں۔ آخر سیاست نے اتنا مؤقف کیسے بدل دیا؟ کل کے محسن آج مخالف کیسے ہوگئے؟
#لبیک_مولانا
@hinaparvezbutt
اخبارِ جہاں retweeted
نوازشریف کے گھر سے انڈین شہری برآمد ہوا کرتے تھے
عمران خان کے گھر سے افغان شہری برآمد ہوا کرتے تھے
آج مولانا کے گھر کے آس پاس بھی افغان شہری برآمد ہورہے ہیں
ایک ہی سکرپٹ پر آخر کب تک قوم کو بیوقوف بناتے رہوگے
اس سے زیادہ بیوقوف عوام وہ ہے جو ان باتوں پر یقین کرتی ہے
مشکوک چہل قدمی پر چیکنگ ہوئی تو واویلا کیوں؟
مولانا کے گھر کے آس پاس جو معمول کی ناکہ بندی اور چیکنگ ہو رہی ہے، اسے سیاسی انتقام بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ خبریں ہیں کہ وہاں مشکوک لوگوں اور افغان شہریوں کی آمد و رفت جاری ہے اور بیرونی رابطوں کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ ایسے میں چیکنگ ختم کرانے کا مطالبہ دراصل سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
اخبارِ جہاں retweeted
مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کا محاصرہ کرنا اور ان کی سیکیورٹی واپس لینا سیاسی پولرائزیشن میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سوال یہ ہے کہ جب تک مولانا کی تقاریر حکومت کے حق میں ہوتی رہیں، ان کا کچن اور جنریٹر بھی جائز تھا، لیکن اختلافِ رائے سامنے آتے ہی سب کچھ ناجائز کیسے ہوگیا؟ ریاستی وسائل کو سیاسی پسند و ناپسند کے بجائے یکساں اصولوں کے تحت استعمال ہونا چاہیے۔
اخبارِ جہاں retweeted
پنجاب بھر کے تمام ناظرین خاص کر جھنگ کے لوگ مدد کریں۔۔۔
یہ نوجوان بچپن میں گھر سے نکلا تھا اور لاوارث قرار دیکر اسے ایک شیلٹر میں ڈال دیا گیا۔ پھر وہاں کچھ عرصہ رہ کر دوسرے شیلٹر منتقل ہوا۔ وہاں جوان ہوا اور نکال دیا گیا۔
نوجوان کا کہنا ہے گھر میں اسے کلیما کہتے تھے(شاید کلیم نام ہو)۔ والد کا نام سلیم یاد ہے۔
دو بھائی تھے۔۔ بڑے کا نام بلال اور چھوٹے بھائی کا نام حمزہ تھا۔
ایک چھوٹی بہن کا نام یاد ہے جو ساتھ مدرسہ پڑھنے بھی جاتی تھی۔ثناء نام تھا۔ گھر کے قریب قبرستان تھا۔ علاقے کا نام یاد نہیں ہے۔ بس شہر کا نام جھنگ یاد آرہا ہے۔(یہ بھی ہوسکتا ہے کوئی اور شہر ہو لیکن پنجاب کا ہی کوئی شہر ہوگا)۔
آپ تمام سے اپیل ہے اللہ کی رضا کے لئے اس ویڈیو کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ یہ بچارا بہت ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔
مزدوری کرتا ہے اڈے پر آکر بیٹھتا ہے کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں۔ بہت ڈرا ہوا سہما ہوا اور ہوش و حواس باختہ رہتا ہے۔
اس اندھیری زندگی سے نکالنے کے لئے اسکا گھر ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ آپکا ایک شئیر بہت بڑی نیکی کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
19 nov 2026
#waliullahmaroof #punjab #Jhang #MissingChild
اخبارِ جہاں retweeted
سی سی ڈی کے مقابلوں کی ایف آئی اے میں انکوائریاں
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 ماہ میں پنجاب بھر میں #CCD کے 1006 مقابلوں 1354 افراد مارے گئے۔ ایف آئی اے کے پاس اس وقت سی سی ڈی کے ان مقابلوں کے حوالے سے 266 انکوائریاں جاری ہیں جبکہ انکوئریوں کے بعد 19 واقعات کے مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
سٹی 42 سے سنئیر کرائم رپورٹر عرفان ملک کی خبر
اخبارِ جہاں retweeted
جے یو آئی آئین اور قانون کی پابند ہے نہ قانون ہاتھ میں لیا گیا نہ سڑکیں اور راستے بند کئے گئے ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمن جن پر متعدد خود کش حملے ہوئے حکمران آئے روز جن کے تھریٹ لیٹر ایشو کرتے رہتے ہیں ان کی اور ان کے بیٹے کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
آج چند سیاسی سوالات کے بعد مسلم لیگ کی حکومت کو آئین اور قانون یاد آگئے ہیں اس کا وقت آنے پر جواب دیا جائے گا۔ سیاسی سوالات سے بھاگ کر قانون کی آڑ لے کر آپ لوگ کہاں تک جائیں گے ان ہتھکنڈوں سے مولانا فضل الرحمن اپنے سیاسی موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد کی سڑکیں بند کرکے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرنا احتجاج نہیں بلکہ قانون شکنی ہے۔ مفتی ابرار کے وارنٹ پر عملدرآمد اور جے یو آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی اس امر کی یاد دہانی ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہر شخص کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا ۔پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، لیکن دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس سے تصادم اور عوامی راستوں کی بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مذہب ہو یا سیاست، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
اخبارِ جہاں retweeted
مولویوں اور مدارس پر طعنے دینے والوں کو شرم بھی نہیں آتی کہ کم از کم ان مدارس میں پاس مسائل کے حل کے لیے جو کچھ موجود ہے، اس کے مقابلے میں ملک کی کوئی بھی سرکاری یا نجی جامعہ بشمول IBA اور LUMS کے، کی کوئی ایک کتاب ہی دکھا دیں جو ملک کے معاشی مسئلے اور اس کے حل پر ہو؟
اخبارِ جہاں retweeted
عمران خان، مولانا کے بعد ’’آزاد‘‘ نے بلاول کی کرپشن کہانی بھی شروع کر دی۔ بلاول نے کل کہا تھا آپ right سائڈ پر ہیں تو کھل کر کرپشن کریں، بس left سائڈ پر نہیں جانا
🚨🚨 بلاول بھٹو جس گاڑی میں تشریف لائے وہ بلاول بھٹو کی اپنی نہیں بلکہ اومنی گروپ کی گاڑی تھی، جس پر کروڑوں نہیں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ انور مجید وہ شخص ہے جو زرداری کے فرنٹ مین کے طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث رہے۔
@BBhuttoZardari @MediaCellPPP
اخبارِ جہاں retweeted
سر اب بھی آپ کا ہی دور ہے، آپ کی کدّو مرشدوں سے ملاقات کرواتا ہوں ان کے بقول فوج آپ کی تابع فرمان و مطیع ہے، فتنہ جیل میں ہے، قربانیوں سے آپ نے یہودی قابو کیے ہوئے ہیں آپ اب چاہیں تو بجلی دو سو چھوڑ ڈیڑھ سو کی کر لیں اور جو نہ کرنے دے اس پر نو مئی کے پرچے ڈال لیں۔
اخبارِ جہاں retweeted
*آخرت کے لیے تدابیر کی ضرورت*
ارشاد فرمایا کہ توبہ سے ایک مانع یہ ہے کہ یوں سمجھتے ہیں بلکہ زبان سے کہتے ہیں کہ جو تقدیر میں لکھا ہے جنت یا دوزخ وہ ضرور ہو کر رہے گا، پھر نہ طاعت سے کچھ فائدہ اور نہ گناہ سے کوئی ضرر، مگر تعجب ہے کہ یہ تقدیر دنیا کے کاموں میں
اخبارِ جہاں retweeted
پشاور ہائی کورٹ بار کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خطاب کی دعوت
مولانا فضل الرحمان نے دعوت قبول کرلی ۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان 21نومبر بروز ہفتہ کو پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے
مولانا فضل الرحمان پشاور کے علاوہ دیگر بارایسوسی ایشنز سے بھی خطاب کریں گے
ملک بھر سے وکلاء ایسوسی ایشنز کی جانب سے خطاب کی دعوتیں موصول ہو رہی ہیں
اسلام ،پاکستان اور آئین سے وفاداری کی جدوجہد جاری رہے گی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اخبارِ جہاں retweeted
مولانا فضل الرحمٰن صاحب جیسا سینئر، مثبت سیاست کرنے والا سیاست دان اگر حکومت پر تنقید کرتا ہے تو یہ اپوزیشن کا کام ہے۔ اپوزیشن کا کام حکومت کی تعریفیں کرنا نہیں، بلکہ اس کی پالیسیوں اور اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے۔
اگر حکومت یہ سمجھے کہ اپوزیشن کا کام یہ ہے کہ آپ کے ہر قدم پر تالیاں بجائے تو ایسا ممکن ہی نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہم پر تنقید کریں۔ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کرے۔ اگر وہ آپ پر تنقید کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
آپ کو ان کی تنقید پسند نہیں آئی، ان کا طریقۂ کار پسند نہیں آیا، ان کا لب و لہجہ پسند نہیں آیا، تو یہی تو جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ دو تین سال بعد انتخابات ہوں گے۔ اگر عوام کو ان کی باتوں پر سخت اعتراض ہے تو وہ انہیں مسترد کر دیں گے۔
لیکن جب وہ تقریر کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اسی وقت اچانک خیال آتا ہے کہ ان کی تقریر کا جواب دیں، ان کے الفاظ کا جواب دیں، ان پر نیب چھوڑ دیں گے، ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں۔ اچانک آپ کو خیال آتا ہے کہ ان کا گھر تجاوزات پر قائم ہے، حالانکہ اس سے پہلے آپ کو یہ خیال نہیں آیا تھا۔
اسی لیے تو نظام تباہ ہو رہا ہے اور آپ خود نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ کام بند کریں!
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے سوالات کا جواب دیں۔ آپ کو وہ جتنا بھی برا لگے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کوشش کرے کہ کم از کم مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرے۔
پارلیمان میں جو آپ کے کل کے اتحادی تھے، آج پاکستان کے نظام میں جو بھی ، جہاں بھی کسی اہم عہدے پر بیٹھا ہے، اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے جو کردار ادا کیا تھا، اس جدوجہد کے بغیر آپ اپنی کرسیوں پر نہیں بیٹھے ہوتے۔ اتنی شرم اور اتنی حیا تو کریں!
اگر اعتماد بحال کرنا ہے اور پارلیمان کو چلانا ہے تو یہی طریقہ ہے کہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو
اخبارِ جہاں retweeted
آج پاکستان کے نظام میں جو شخص بھی جس بھی عہدے پر بیٹھا ہے وہ مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد کے نتیجے میں کرسی پر بیٹھا ہے۔ فضل الرحمن کی بطور پی ڈی ایم سربراہ جدوجہد کے بغیر آج آپ کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے تو کچھ اتنی تو شرم کریں ، اتنی تو حیا کریں ، بلاول بھٹو کا ن لیگ کے منہ پر تمانچہ
اخبارِ جہاں retweeted
ساڑھےچارسال عوام کوخوشحالی کےوعدےکیےگئےآخرمیں نتائج دینےکی بجائےبولےایسےملک چل ہی نہیں سکتاششٹم کولیپس ہےبندہ پچھے پہلاششٹم فرشتے بناکرگئےتھےسترسال کےآپکےتجربات کانچوڑ تھا
اب جو نیاششٹم بننےجارہاہےاسکااندازہ خالقین کےIQ لیول سےلگایاجاسکتاہے سو مشرف صاحب نے درست کہاتھا
پاکستان کااللہ ہی حافظ
ملکی سیاست میں آخر ہو کیا رہا ہے؟
نئے صوبوں کے قیام اور طریقۂ کار پر عوامی بحث شدت اختیار کر چکی ہے لیکن سیاسی و غیر سیاسی فیصلہ ساز حلقوں کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ ایسی پیچیدہ صورت حال میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اس معاملے پر اپنا مؤقف پیش کرنے جا رہے ہیں۔ پارٹی کے متعدد مرکزی رہنماؤں سے گفتگو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیپلز پارٹی اس معاملے میں سندھ کے عوام کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کی پریس کانفرنس میں پارٹی کا باضابطہ مؤقف واضح ہونے کی توقع ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو روز میں بلاول ہاؤس کراچی جا کر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
اب نگاہیں بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ہیں دیکھنا یہ ہے کہ نئے صوبوں کی بحث کیا رخ اختیار کرتی ہے۔۔۔
اخبارِ جہاں retweeted
مولانا فضل الرحمن جس جماعت کی قیادت کررھے ھیں وہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن کی امانت و میراث ھے جس کا تسلسل، مزاج اور منہج تحریکی ھے اور اس راستے میں مشکلات بھی ساتھ ساتھ ھی ھوتی تھیں، ھیں اور رھیں گی۔ لیکن مولانا صاحب جس عزم جس ھمت جس استقلال اور جس بصیرت سے ان تمام حالات میں جماعت کی قیادت کررھے ھیں وہ شیخ الہند کی وراثت کا حق ادا کررھے ھیں اور ان شاءاللہ فتح حق کی ھی ھوگی۔
#امیرتبلیغ_کوسلام
#مولانا_جبل_استقامت
#رہبرو_رہنما_مولانا
#الزام_نہیں_ثبوت_لاؤ
#جےیوآئی_کی_فتح
اخبارِ جہاں retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلک کی تنخواہ، آمدن اور اثاثوں سے متعلق غیر مصدقہ اور گمراہ کن دعوے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیے جا رہے ہیں۔
صحافت کا بنیادی اصول ہے کہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق، مستند دستاویزات اور متعلقہ مؤقف حاصل کیا جائے۔ محض الزامات، قیاس آرائیوں اور نامکمل اعدادوشمار کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنا صحافت نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
بعض ٹی وی چینلز پر نہایت حساس نوعیت کی دستاویزات دکھائی جا رہی ہیں، جن میں بینک اکاؤنٹس کی معلومات، مالیاتی ریکارڈ، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر نجی دستاویزات شامل ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کسی بھی شہری کی نجی اور حساس معلومات کو اس کی اجازت اور قانونی جواز کے بغیر ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کا اختیار ان چینلز کو کس نے دیا ہے؟
کیا کسی سیاسی شخصیت کے خلاف خبری مہم چلانے کے لیے شہریوں کی بنیادی پرائیویسی، مالیاتی معلومات اور ذاتی دستاویزات کے تحفظ کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟
پیمرا سے مطالبہ ہے کہ ان نشریات کا فوری نوٹس لیا جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ آیا متعلقہ چینلز نے صحافتی ضابطۂ اخلاق اور نشریاتی قوانین کی پاسداری کی ہے یا نہیں؟
کیا کسی بھی سیاسی شخصیت کے خلاف بغیر مکمل تصدیق کے الزامات نشر کرنا ٹی وی چینلز کو جائز ہے؟
آزادیٔ صحافت کا مطلب آزادیٔ الزام تراشی نہیں۔ قانون اور صحافتی ضابطۂ اخلاق کا اطلاق تمام چینلز پر یکساں ہونا چاہیے۔
سکرین شارٹس میں موجود سوشل میڈیا پوسٹس کے ساتھ ایسے کئی گمراہ کن خبریں دو ہفتے سے ٹی وی چینلز چلا رہے ہیں۔
@reportpemra
اخبارِ جہاں retweeted
جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین






























